شیخ ابن النر غب یمنی کی عادت تھی کہ ہمیشہ اپنے وطن سے سفر کرکے اول حج ادا کرتے اور پھر زیارت روضہ رسول ﷺ کیلئے حاضر ہوتے تھے۔ دربار کی حاضری کے وقت والہانہ اشعار قصیدہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ ﷺ کے صاحبین حضرت صدیق اکبر اور فاروق اعظم کی شان
میں لکھ کر روضہ اقدس کے سامنے پڑھا کرتے تھے۔
ایک مرتبہ وہ حسب عادت قصیدہ پڑھ کر فارغ ہوئے تو ایک رافضی خدمت میں حاضر ہوا اور درخواست کی کہ آج میری دعوت قبول کیجئے۔ حضرت شیخ نے تواضع کی بناء پر اتباع سنت کی نیت سے دعوت قبول کر لی آپ کو اس کا
حال معلوم نہ تھا کہ وہ رافضی ہے اور حضرت صدیق اکبر اور فاروق اعظم کی مدح کرنے سے ناراض ہے،
آپ حسب وعدہ اس کے مکان پر تشریف لے گئے مکان میں داخل ہوتے ہی اس نے اپنے دو حبشی غلاموں کو، جن کو پہلے سے سمجھا رکھا تھا، اشارہ کیا، وہ دونوں اس اللہ
والے کو لپٹ گئے اور آپ کی زبان مبارک کاٹ ڈالی،
اس کے بعد اس کمبخت رافضی نے کہا کہ جاؤ زبان ابو بکر و عمر( رضی اللہ عنہم) کے پاس لے جاؤ جن کی تم مدح کیا کرتے ہو وہ اس کو جوڑ دیں گے۔
شیخ موصوف کٹی ہوئی زبان ہاتھ میں لئے ہوئے روضہ اقدس کی طرف دوڑے او ر چہرہ
مبارک کے سامنے کھڑے ہو کر اپنا واقعہ ذکر کیا، اور روئے،
جب رات ہوئی تو خواب میں سرور دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت سے مشرف ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ کے صاحبین، حضرت صدیق اکبر اور فاروق اعظم بھی اس واقعہ کی وجہ سے غمگین صورت میں تھے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے شیخ کے ہاتھ میں یہ کٹی ہوئی زبان ہاتھ میں لی، اور شیخ کو قریب کرکے زبان ان کے منہ میں اپنی جگہ رکھ دی،
یہ خواب دیکھ کر شیخ بیدار ہوئے تو دیکھتے ہیں کہ زبان بالکل صحیح سالم اپنی جگہ پر لگی ہوئی ہے۔ دربار نبوت کا یہ کھلا ہوا
معجزہ دیکھ کر اپنے وطن واپس آگئے۔
آئندہ سال حج کے بعد پھر مدینہ طیبہ حاضر ہوئے، اور حسب عادت قصیدہ مدحیہ روضہ اقدس کے سامنے پڑھ کر فارغ ہوئے تو پھر ایک شخص نے دعوت کیلئے درخواست کی شیخ نے پھر توکل علی اللہ قبول فرمائی او ر اس کے ساتھ مکان میں
داخل ہوئے، تو وہی پہلے دیکھا ہوا مکان معلوم ہوا۔ اللہ تعالیٰ کے بھروسہ پر داخل ہوئے۔
اس شخص نے نہایت اعزاز و اکرام کے ساتھ بٹھایا، اور بہت پر تکلف کھانوں سے ضیافت کی، کھانے کے بعد یہ شخص شیخ کو ایک کوٹھری میں لے گیا، وہاں دیکھا کہ ایک بندر بیٹھا ہوا ہے ، اس
شخص نے شیخ سے پوچھا کہ آپ جانتے ہیں کہ یہ بندر کون ہے؟ فرمایا نہیں اس شخص نے عرض کیا کہ وہی شخص ہے جس نے آپ کی زبان کاٹی تھی، اللہ تعالیٰ نے اس کو بندر کی صورت میں مسخ کر دیا ہے، یہ میرا باپ ہے اور میں اس کا بیٹا ہوں...!!!

( ثمرات الارواق از مفتی محمد شفیعؒ)

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with علـــمـــی دنیــــــا

علـــمـــی دنیــــــا Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Pyara_PAK

24 Mar
مذھب کی تجارت اور سیاست!!

کہا جاتا ہے کہ صرف پنجاب میں مزارات کی تعداد 598 ہے اور ان میں سے کم و بیش چونسٹھ درباروں کے گدی نشین، متولی اور پیر آج بھی براہ راست سیاسی نظام میں حصہ دار ہیں۔۔۔
جھنگ، پاکپتن، ساہیوال، وہاڑی، منڈی بہاو الدین، اوکاڑہ، حجرہ شاہ مقیم
سرگودھا، Image
ملتان، چشتیاں، خیرپور ٹامیوالا کے گدی نشین براہ راست انتخابات میں حصہ لیتے ہیں،
یہاں کےگدی نشین پہلی بار جنگ آزادی کے مجاہدین کو کچلنے کے لیے ایسٹ انڈیا کمپنی کے دست راست بنے اور ان گدی نشینوں نے انگریزوں کے حق میں فتویٰ دیا اور جنگ کو بغاوت قرار دیا
اور انعام کے طور پر++
جاگیریں پائیں۔
یہی وجہ تھی کہ ان گدی نشینوں کو انگریزوں نے نوآبادیاتی عہد کے پاور سٹرکچر میں شامل کیا اور کورٹ آف وارڈز کے ذریعے سے انھیں مستقل سیاسی طاقت دی گئی۔
کورٹ آف وارڈز سسٹم کے تحت جن گدی نشینوں
Read 17 tweets
24 Mar
ایسا عظیم شخص جس نے 1994ء میں کنگ فیصل ایوارڈ کو یہ کہتے ہوئے ٹھکرایا کہ میں نے جو کچھ لکھا ہے اللہ تعالی کی خوشنودی کے لئے لکھا ہے لہذا مجھ پر میرے دین کو خراب نہ کریں.

ایک ایسا عظیم شخص جس نے فرانس کی نیشنیلٹی کو یہ کہتے ہوئے ٹھکرا دی کہ مجھے اپنی Image
مٹی اور اپنے وطن سے محبت ہے.

ایک ایسا عظیم شخص جس کے ہاتھ پر 40000 غیر مسلموں نے کلمہ طیبہ پڑھا.

ایک ایسا عظیم شخص جو 22 زبانوں کا ماہر تھا اور 84 سال کی عمر میں آخری زبان تھائی سیکھ لی تھی.

ایک ایسا عظیم شخص جس نے مختلف
زبانوں میں 450 کتابیں اور 937 علمی مقالے لکھے.

ایک ایسا عظیم شخص جو اس قدر علمی مقام رکھنے کے باوجود اپنے برتن اور کپڑے خود دھوتے تھے.

ایک ایسا عظیم شخص جسے 1985 میں پاکستان نے اعلی ترین شہری اعزاز ہلال امتیاز سے نواز تو اعزاز کے ساتھ
Read 10 tweets
23 Mar
علامہ اقبال یورپ کے دورے پر تھے-
ایک روز شام کے وقت ایک پارک میں بچوں کو کھیلتے دیکھ لطف اندوز ہورہے تھے-
اچانک ان کی نگاہ پارک کے کونے میں بیٹھے ایک ایسے بچے پر پڑی جو پڑھائی کر رہا تھا-
علامہ اقبال کو حیرت ہوئی-
کیونکہ وہ بچوں کی فطرت (child psychology) سے Image
بخوبی واقف تھے، اس لئے بچے کو پڑھتا دیکھ انہیں ذرا تعجب ہوا-
انہیں عجیب لگا کہ ایک بچہ اس ماحول میں پڑھ بھی سکتا ہے-
انہیں یہ بچہ کچھ extra ordinary لگا-

وہ اٹھ کر اس بچے کے پاس گئے،
اور اس سے بولے،
"
کیا آپ کو کھیلنا پسند نہیں؟"
بچے کے جواب نے انہیں حیران کردیا-
" ہم دنیا میں مٹھی بھر ہیں، اگر میں کھیلنے میں وقت ضائع کروں گا تو میری قوم مٹ جائے گی،
مجھے اپنی قوم کو بچانا ہے-"
علامہ: "آپ کس قوم سے ہو"؟
بچہ: " میں یہو...*.دی ہوں"-

" میں یہو...*دی ہوں "
Read 5 tweets
22 Mar
سعودی عرب میں کھجوروں اور چشموں کا ایک ایسا نادر و نایاب گاؤں موجود ہے جو اپنے دامن میں دو ہزار سال کی تاریخ رکھتا ہے۔ سعودی عرب میں مدینہ منورہ کے علاقے ‘یبنع النخل’ میں 2 ہزار سال پرانا ایک ایسا تاریخی گاؤں موجود ہے جو پانی کے کنوؤں، چشموں اور کھجوروں
کے لیے مشہور ہے۔ اس گاؤں میں میٹھے پانی کے 99 چشمے ہیں۔یہاں پر اسلام کے ابتدائی دور اور اس سے قبل کے دور کی کئی کہانیاں، واقعات، آثار اور باقیات دیکھنے کو ملتی ہیں جو اپنے ناظرین کو ہزاروں سال پیچھے لے جاتے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ 1400 سال قبل تک شام سے
حجاز کی طرف آنے والے تجارتی قافلے اسی علاقے سے گزرتے تھے اور ظہور اسلام کے بعد یہ علاقہ تجارتی اور حجاج کرام کے قافلوں کی گزرگاہ بن گیا۔
اس گاؤں کے تاریخی پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے سعودی فوٹو گرافر اور
Read 5 tweets
22 Mar
زمانہ قدیم کی چند خوفناک بَلائیں جو آج ہوتیں تو؟

135 ملین سال قبل ڈائنوسار کو زمین کا حکمران تصور کیا جاتا تھا جس کی وجہ ان کا خوفناک اور ہیبت ناک دکھائی دینا تھا- شاید آپ اس بات سے واقف نہ ہوں کہ لاکھوں یا کروڑوں سال پہلے ہمارے سیارے پر ڈائنوسار سے بھی
کئی زیادہ خطرناک اور خوفناک جانور بھی پائے جاتے تھے جو آج بھی اگر موجود ہوتے تو یقیناً دنیا کا نقشہ کچھ اور ہی ہوتا- ایسے ہی چند زمانہ قدیم سے تعلق رکھنے والے چند خوفناک اور خطرناک جانوروں کا ذکر ہے ہمارے آج کے اس آرٹیکل میں-

Dakosaurus
لاکھوں سال پرانے اس خوفناک جانور کا
ڈھانچہ سب سے پہلے جرمنی میں دریافت کیا گیا- یہ ایک خوفناک سمندری جانور تھا جس کے دانت انتہائی بڑے تھے- ماہرین کے مطابق اس جانور کی لمبائی 4.5 میٹر تک ہوا کرتی تھی- ابتدا میں اس جانور کا تعلق ڈائنوسار سے بتایا گیا تاہم بعد میں ماہرین نے اس
Read 12 tweets
21 Mar
ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﺑﻮﺑﮑﺮ ﺻﺪﯾﻖ ﺭﺿﯽ ﷲ ﻋﻨﮧُ اور ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻠﯽ ﺭﺿﯽ ﷲ ﻋﻨﮧ ﮐﯽ ﻣﻼﻗﺎﺕ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﻮ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﺑﻮﺑﮑﺮ ﺻﺪﯾﻖ رضی اللہ عنہما
حضرت علی رضی اللہ عنہما کو دیکھ کر مسکرانے لگے
حضرت علی رضی اللہ عنہما نے پوچھا آپ کیوں مسکرا رہے ہیں
ﺣﻀﺮﺕ ﺍﺑﻮﺑﮑﺮ ﺻﺪﯾﻖ ﺭﺿﯽ ﷲ ﻋﻨﮧُ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ :
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠّٰﻪ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠّٰﻪ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﻮ ﯾﮧ ﻓﺮﻣﺎﺗﮯ ﺳُﻨﺎ ﮐﮧ ﭘُﻞ ﺻﺮﺍﻁ ﭘﺮ ﺳﮯ ﺻﺮﻑ ﻭﮨﯽ ﮔُﺰﺭﮮ ﮔﺎ ﺟﺲ ﮐﻮ ﻋﻠﯽ
ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠّٰﻪ ﻋﻨﮧُ ﺗﺤﺮﯾﺮﯼ ﺍِﺟﺎﺯﺕ ﻧﺎﻣﮧ ﺩﯾﮟ ﮔﮯ۔
ﯾﮧ ﺳُﻦ ﮐﺮ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻠﯽ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠّٰﻪ ﻋﻨﮧُ ﺑﮭﯽ ﻣُﺴﮑﺮﺍ ﺩﯾﮯ ﺍﻭﺭ فرمایا :
ﮐﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠّٰﻪ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠّٰﻪ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ
Read 5 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!