اداکار محمد علی نے مصیبت زدہ شخص کو پچاس ہزار روپے قرض تو دے دیا
لیکن پہلے اس سے تین روپے مانگ لئے
کوٹھی کے خوبصورت لان میں سردی کی ایک دوپہر میں اور علی بھائی بیٹھے گفتگو کر رہے تھےملازم نے علی بھائی سے آ کر کہا کہ باہر کوئی آدمی آپ سے ملنے آیا ہے یہ اس کا چوتھا چکر ہے
علی بھائی نے اسے بلوا لیا کاروباری سا آدمی تھا لباس صاف ستھرا مگر چہرے پر پریشانی سے جھلک رہی تھی شیو بڑھی ہوئی سرخ آنکھیں اور بال قدرے سفید لیکن پریشان وہ سلام کرکے کرسی پر بیٹھہ گیا تو علی بھائی نے کہا جی فرمایئے فرمانے کے قابل کہاں ہوں صاحب جی کچھہ عرض کرنا چاہتا ہوں اس آدمی
نے بڑی گھمبیر آواز میں کہا اور میری طرف دیکھا جیسے وہ علی بھائی سے کچھہ تنہائی میں کہنا چاہتا تھا علی بھائی نے اس سے کہا آپ ان کی فکر نہ کیجئے جو کہنا ہے کہیے
اس آدمی نے کہا چوبرجی میں میری برف فیکٹری ہے علی صاحب جی لیکن کاروباری حماقتوں کے سبب وہ اب میرے ہاتھ سے جا رہی ہے
کیوں کیسے جا رہی ہے علی بھائی نے تفصیل جاننے کے لئے پوچھا
ایک آدمی سے میں نے 70ہزار روپے قرض لئے تھے لیکن میں لوٹا نہیں سکا وہ آدمی بولا میں نے کچھہ پیسے سنبھال کر رکھے تھے لیکن چور لے گئے اب وہ آدمی اس فیکٹری کی قرقی لے کر آ رہا ہے یہ کہہ کر وہ آدمی رونے لگا اور علی بھائی
اسے غور سے دیکھتے رہے اور اس سے کہنے لگے آپ کا برف خانہ میانی صاحب والی سڑک سے ملحقہ تو نہیں جی جی وہی وہ آدمی بولا علی بھائی میں صاحب اولاد ہوں اگر یہ فیکٹری چلی گئی تو میرا گھر برباد ہو جائے گا میں مجبور ہو کر آپ کے پاس آیا ہوں
فرمایئے میں کیا کر سکتا ہوں
میرے پاس بیس ہزار ہیں پچاس ہزار آپ مجھے ادھار دے دیں میں آپ کو قسطوں میں لوٹا دوں گا
علی بھائی نے مسکرا کر اس آدمی کو دیکھا سگریٹ سلگائی اور مجھے مخاطب ہو کر کہنے لگے
’’روبی بھائی! یہ آسمان بھی بڑا ڈرامہ باز ہے کیسے کیسے ڈرامے دکھاتا ہے شطرنج کی چالیں چلتا ہے کبھی مات کبھی جیت
یہ بات کہی اور اٹھ کر اندر چلے گئے واپس آئے تو ان کے ہاتھوں میں نوٹوں کا ایک بنڈل تھا۔ کرسی پر بیٹھہ گئے اور اس آدمی سے کہنے لگے
پہلے تو آپ کی داڑھی ہوتی تھی وہ آدمی حیران رہ گیا اور چونک کر کہنے لگا جی! یہ بہت پرانی بات ہے جی میں پرانی بات ہی کر رہا ہوں
‘علی بھائی اچانک کہیں کھو گئے سگریٹ کا دھواں چھوڑ کر کچھہ تلاش کرتے رہے پھر اس آدمی سے کہنے لگے آپ کے پاس تین روپے ٹوٹے ہوئے ہیںجی جی ہیں اس آدمی نے جیب میں ہاتھ ڈال کر کچھہ نوٹ نکالے اور ان میں سے تین روپے نکال کر علی بھائی کی طرف بڑھا دیئے علی بھائی نے وہ پکڑ لئے
اور نوٹوں کا بنڈل اٹھا کر اس آدمی کی طرف بڑھایا
یہ پچاس ہزار روپے ہیں‘ لے جایئے
اس آدمی کی آنکھوں میں آنسو تھے اور نوٹ پکڑتے ہوئے اس کے ہاتھہ کپکپا رہے تھے اس آدمی نے جذبات کی گرفت سے نکل کر پوچھا
’’علی بھائی مگر یہ تین روپے آپ نے کس لئے
علی بھائی نے اس کی بات کاٹ کر کہا
یہ میں نے آپ سے اپنی تین دن کی مزدوری لی ہے
مزدوری مجھہ سے میں آپ کی بات نہیں سمجھا اس آدمی نے یہ بات پوچھی تو ایک حیرت اس کے چہرے پر پھیلی ہوئی تھی
1952 میں جب میں لاہور آیا تھا تو میں نے آپ کے برف خانے میں برف کی سلیں اٹھا کر قبرستان لے جانے کی مزدوری کی تھی
علی بھائی نے مسکرا کر جواب دیا یہ جواب میرے اور اس آدمی کے لئے دنیا کا سب سے بڑا انکشاف تھا علی بھائی نے مزید بات آگے بڑھائی
مگر آپ نے جب مجھے کام سے نکالا تو میری تین دن کی مزدوری رکھہ لی تھی وہ آج میں نے وصول کر لی ہے علی بھائی نے مسکرا کر وہ تین روپے جیب میں ڈال لئے
آپ یہ پچاس ہزار لے جائیں جب آپ سہولت محسوس کریں دے دیجئے گا
علی بھائی نے یہ بات کہہ کر مزے سے سگریٹ پینے لگے میں اور وہ آدمی کرسیوں پر یوں بیٹھے تھے جیسے ہم زندہ آدمی نہ ہوں بلکہ فرعون کے عہد کی دو حنوط شدہ ممیاں کرسی پر رکھی ہوں
(احمد عقیل روبی کی کتاب ’’ کھرے کھوٹے‘‘ سے )

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with 醫生啊

醫生啊 Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @doc_farqaleet

21 Mar
قیامت کے فیصلے دنیا میں مت کریں
اللہ تعالیٰ سے ڈرا ڈرا کر اس کے ساتھ تعلق کو نفرت کی حد تک لے جانا عذاب قبر کی جھوٹی کہانیاں سنا سنا کر مسلمانوں کی نیندیں حرام کر دینا اور ذرا ذرا سی خطا پر کروڑوں سال کی سزائیں سنانے والوں کا علاج یہ بابا ہی ہے جس نے مرنے پر ایسے خوشی کا اظہار
کیا ہے جیسے لوگ بچے کی پیدائش پر کرتے ہیں ہم اللہ کی طرف سے آتے ہیں اور خوشیاں مناتے ہیں پھر جب اس کی طرف جاتے ہیں تو خوشی منانے میں کیا حرج ہےانا للہ وانا الیہ کا پیغام کیا ہے اللہ نے کیوں فرمایا ہے کہ میں اپنے بندے کے ساتھ اس کے گمان کے مطابق معاملہ کرتا ہوں یہ مت کہیں کہ یہ
سنت نہیں یہ واقعی سنت نہیں نہ رسول صلوات و سلام نے کیا اور نہ اس کی تلقین فرمائی مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا کا وہ تصور بھی تو نہیں دیا جو مولویوں نے دیا ہے گویا اللہ پاک تنور گرم کیئے بیٹھا ہے اور ذرا ذرا سی خطا پر پکڑ کر تندور میں جھونک رہا ہے
Read 4 tweets
15 Mar
@JainVihar
ھدایت کے ضابطے
وہ دارالعلوم دیوبند کے قریب میں ایک محلے میں ایک امیر ھندو گھرانے میں پیدا ھوا تھا اور ھندوؤں کے اس مکتبہ فکر سے تعلق رکھتا تھا جو سورج کی پوجا کرتے ھیں بچپن گزرا تو جوانی شروع ھوئی بچپن کی طرح اس کی جوانی بھی نرالی تھی وہ ایک ھمدرد اور دیالو نوجوان تھا
ھر دم ھر وقت کسی کی مدد کو تیار مذھبی تعصب سے بالاتر محلے کی سب خواتین کو ماسی کہتا ان کے کام کرتا جوانی سے اس کا معمول تھا کہ وہ صبح دارالعلوم کے کنوئیں پر سورج طلوع ھونے سے تھوڑا پہلے آتا پانی نکال کر اشنان کرتا اور پھر پشت سورج کی طرف کر کے اپنے سائے کی گردن پر نظر جما کر
گھنٹوں کھڑا رھتا اور پھر اپنا جاپ ختم کر کے چلا جاتا نہ اس نے کبھی دارالعلوم کے مہتمم سے کوئی ربط ضبط بڑھانے کی کوشش کی اور نہ کبھی انہوں نے اسے کنوئیں پر نہانے اور مدرسے کے ایک کونے میں اپنی عبادت کرنے سے روکا وقت گزرتا رھا مہتم فوت ھو گئے اور نظم و نسق ان کے فرزند کے ھاتھ آیا
Read 29 tweets
25 Nov 20
خطرناک عورت
سنا ہے جس عورت سے آپکی شادی ہوئی تھی وہ بڑی خطرناک عورت تھی اور آپ نے ڈر کے مارے اسے طلاق دے دی تھی برگد کے درخت کے نیچے کرسی پر بیٹھے ایک خاموش طبع بوڑھے سے ایک منچلے نے استہزائیہ کہاساتھ ہی قریب بیٹھے نوجوانوں کی ٹولی نے آنکھوں ہی آنکھوں میں ایک دوسرے کو ہنس کردیکھا
اللہ بخشے اسے بہت اچھی عورت تھیبنا ناراض ہوئےبغیر غصہ کئے بابا جی کی طرف سے ایک مطمئن جواب آیامسکراہٹیں سمٹیںایک نوجوان نے ذرا اونچی آواز میں کہا لیکن بابا جی لوگ کہتے ہیں وہ بڑی خطرناک عورت تھی کیا نہیں بابا جی کچھ دیر خاموش رہے پھر کہنے لگے کہتے تو ٹھیک ہی ہیں وہ عورت واقعی
بہت خطرناک تھی.اور حقیقتا میں نے ڈر کے مارے اسے طلاق دی تھی یہ بات تو مردانگی کے خلاف ہے عورت سے ڈرنا کہاں کی بہادری ہے نوجوان جوشیلے انداز میں بولا
میں عورت سے نہیں ڈرتا تھا میں تو اس سے ڈرتا تھا جس تک اس کی رسائی تھی پرسکون جواب جوانوں نے حیرت سے ایک دوسرے کو دیکھا ایسی عورتوں
Read 22 tweets
22 Nov 20
SATOSHI NAKAMOTO
L'Inconnue de la Seine
D.B. COOPER
Read 5 tweets
22 Nov 20
زاد رہ بھی نہیں بے رخت سفر جاتے ہیں
سخت حیرت ہے کہ یہ لوگ کدھر جاتے ہیں

بے خودی میں ترے دیوانہ جدھر جاتے ہیں
منزلیں پوچھتی پھرتی ہیں کدھر جاتے ہیں

وقت پڑ جائے تو ہم سینہ سپر جاتے ہیں
نام ہی نام نہیں کام بھی کر جاتے ہیں
ہائے کس موڑ پہ حالات نے پہنچایا ہے
آپ ہم سایے سے ہم سائے سے ڈر جاتے ہیں

عہدے داروں میں بھی خوشبو ہے حسینوں کی سی
وعدہ کر لیتے ہیں اور صاف مکر جاتے ہیں

آپ جا سکتے نہیں چاند ستاروں سے پرے
ہم ورائے حد ادراک نظر جاتے ہیں
آپ کے طنز سر آنکھوں پہ مگر یاد رہے
یہ وہ نشتر ہیں کے سینے میں اتر جاتے ہیں

جب بھی ہوتا ہے کہیں تذکرۂ مہر و وفا
بھولے بسرے ہوئے کچھ نقش ابھر جاتے ہیں

علم کے ساتھ سلیقہ ہو تو پھر کیا کہنا
رنگ اسلوب سے افکار نکھر جاتے ہیں
Read 5 tweets
30 Sep 20
ہالی ووڈ کے مشہور اداکار سلویسٹر سٹالون نے صرف 25 ڈالر میں اپنا عزیز کتا ایک شرابی کو بیچ دیا تھا یہ سٹالون کی زندگی کا مشکل ترین دور تھا وہ بے گھر تھا اس کی جیب خالی تھی اُس کے پاس کام نہ تھا وہ اپنے کتے کو کیا خود کو بھی نہیں کھلا پا رہا تھا
بات سلویسٹر سٹالون کے دکھ بیان کرنے
کی نہیں بلکہ زندگی کیلئے طے کئے ہوئے آپ کے سکرپٹ کی ہے کیونکہ سٹالون نے تب لیجنڈ باکسر محمد علی اور چک ویپنر کا میچ دیکھا اور اس نے راکی کا سکرپٹ لکھ لیا یہ سکرپٹ لے کر وہ فلم پروڈیوسرز کے پاس بس ایک ڈیمانڈ کے ساتھ گیا اس سکرپٹ میں مجھے ہیرو کاسٹ کر لو سکرپٹ بہت اچھا تھا اسے
سوا لاکھ سے ساڑھے تین لاکھ ڈالرز تک کی آفر ہوئی لیکن کوئی اسے ہیرو لینے کو تیار نہیں تھا سٹالون نے ہر آفر کا خالی جیب انکار کیا ڈیمانڈ ایک ہی تھی ہیرو تو میں ہی ہوں گا آخر ایک فلم ساز نے اسے 35 ہزار ڈالر اور ہیرو کا کردار آفر کیا اور یہ بلاک بسٹر فلم بن گئی اس شرابی سے سٹالون نے
Read 6 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!