قرآن اور عزت
جب ہم بڑے ہو رہے تھے تو دیکھا کہ ہمارے گھروں میں قرآن پاک کو بہت زیادہ عزت دی جاتی تھی، اونچا کر کے جزدان میں لپیٹ کر رکھا جاتا تھا، کرسی یا اسٹول رکھ کر اتارا جاتا تھا بہت احتیاط کی جاتی تھی کمر اس کی طرف نا ہو کہیں بے ادبی نا ہو جائے، پھر ہوتے ہوتے ہوں ہوا کہ👇
احترام تو بہت ہوا لیکن ہر روز کرسی رکھ کر اتارنا اور پھر واپس رکھنا مشکل لگنے لگا کون اس کو اتنے اہتمام سے اتارے لہذا جس کو خاص رغبت ہوتی اتار کے پڑھ لیتا ورنہ وہیں پڑا رہتا اور ویسے بھی گھروں میں خواتین قرآن خانی کا اہتمام کرتی تو قرآن پاک بھی اتار لیتیں مل کر بیٹھتیں اور👇
یوں قرآن پاک پڑھا جاتا۔
بعد میں کھانا اور گپ شپ بھی ہو جاتی یا پھر کسی کے انتقال، رمضان، یا عبادت کی طاق راتوں میں قرآن پاک کی باری آ جاتی۔
وقت بدلا، حالات بدلے، انسان بدلا، لوگوں کو سمجھ آنے لگی کہ خالی قرآن پاک پڑھ کر کیا ثواب حاصل کریں جب کہ قرآن پاک کے آغاز میں 👇
اللہ تعالیٰ اسے " ھدی المتقین " کہہ رہے ہیں۔ ذہن میں سوال ابھرا کیسے بنیں متقی؟ کیسے پائیں راہ ہدایت؟ لہذا قرآن پاک سے دوستی کا آغاز ہوا۔
قرآن پاک جزدان کی بجائے فریج یا الماری پر آ گیا ذرا سی ایڑیاں اونچی کیں اور پکڑ لیا، پھر وہاں سے کچن ٹیبل، سائیڈ ٹیبل، کافی ٹیبل تک گھر 👇
کا حصہ بننے لگا۔
اب لوگوں میں شعور آنے لگا کہ اس کی طرف پیٹھ نا کرو احترام کرو کا مطلب ہے اس کی تعلیمات سے منہ نا موڑو۔ اس کو انچا رکھنے کا مطلب پتا چلا کہ اپنی ذاتی خواہشات کو اس کی تعلیمات سے اونچا نا کرو، قرآن پاک بہت سے گھروں میں بیڈ ٹائم اسٹوری بننے لگا اس میں سے 👇
واقعات بچوں کو سنائے جانے لگے۔ کہاں قرآن پاک پر ایک لائن لگانا بھی گناہ کبیرہ سمجھا جاتا تھا اب اپنی من پسند آیتوں کو ہائی لائٹر سے نمایاں کیا جانے لگا، نوٹس بننے لگے۔
لیکن اس کا ایک بہت بڑا نقصان یہ ہوا کہ خواتین کا، خاندانوں کا، محلہ داروں کا میل ملاپ تو ہوتا رہا مگر قرآن 👇
خوانی کا اہتمام کم ہونے لگا۔
پھر ایک سوچ یہ بھی جنم لینے لگی کہ اگر سمجھ ہی نہیں آ رہا تو پڑھنے کا کیا فائدہ بہتر ہے پڑھنا رہنے ہی دیں۔
اس کی دلیل میں اپنا ذاتی واقع سناتی ہوں کہ ہمارے ملنے والی ایک فیملی کے چار بچے ہیں دو بیٹے دو بیٹیاں کسی ایک نے بھی قرآن پاک نہیں پڑھا ہوا👇
تھا۔ ایک دن وہ آنٹی ہمارے گھر آئیں تو دیکھا میں قرآن پاک پڑھ رہی تھی جب میں ختم کر کے اٹھی تو وہ مجھے پوچھنے لگیں تم نے قرآن پاک کب پڑھا ماما نے بتایا یہ تو بہت چھوٹی تھی تب سے پڑھ رکھا ہے اب تو ترجمہ تفسیر پڑھ رہی ہے، وہ آنٹی کہنے لگی میری بچیوں کو بھی پڑھا دیں ماما نے حامی👇
بھر لی مجھے کہا پاس ہی ہیں جا کر پڑھا آیا کرو جب میں ان کے گھر گئی کہا بلائیں بچوں کو تو وہ 24/24 سال کی جوان لڑکیاں تھیں میں چپ کی چپ رہ گئی۔ خیر الحمدللہ ان کو قرآن پاک پڑھایا۔
یہ تو لکھنے کے دوران بات یاد آ گئی خیر
جہاں تک سمجھ نہیں آتا تو کیا فائدہ پڑھنے کی سوچ ہے تو 👇
"حروف مقطعات" کی مثال سامنے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے صحابہ اکرام کو سمجھایا کہ ان کا مطلب اگر سمجھ میں نہیں بھی آتا تو بھی ہر لفظ کو پڑھنے کا ثواب ہے نیکی ہے۔
لوگوں نے عبادت کو مخصوص راتوں تک محدود کر لیا اور روز عبادت کرنے کا معمول کم ہوتا گیا۔
اب پھر رمضان 👇
آ گیا ہے عبادت کا مہینہ ہے، قرآن پاک کا مہینہ ہے، قرآن پاک کے ساتھ ٹوٹے ہوئے تعلق کو دوبارہ جوڑنے کا مہینہ ہے، قرآن پاک کو ایک فریش کورس سمجھ کر پڑھیں، ایمان بوسٹر سمجھ کر پڑھیں، کوشش کریں پورا پڑھ سکیں اگر نہیں پڑھنے ہوتا تو آدھا ضرور پڑھیں اس کے ساتھ تعلق استوار کریں تا کہ 👇
پریشانیوں کے ساتھ آپ کا رابطہ منقطع ہو سکے، خود نہیں پڑھا جاتا تو روزانہ تھوڑا تھوڑا کر کے ان لائن قرآن سنیں ، ریکاڈنگ سنیں، کسی طرح سے بھی سہی تھوڑا ہی سہی سنیں ضرور۔
خود کو رمضانی مسلمان سمجھ کر سرزنش مت کریں، کسی کا رمضانی مسلمان سمجھ کر مذاق مت اڑائیں۔ کیا معلوم کوئی ایک 👇
آیت ہی ایسا لطف دے جائے کہ قرآن پاک سے آپ کا منقطع تعلق بحال ہو جائے، اسے سمجھنے کی نیت سے بھی پڑھیں اور ثواب کی نیت سے بھی۔
قرآن پاک کو اپنی یادوں کا حصہ بنائیں، اس سے اپنے دل و دماغ کو منور کریں قرآن پاک سے اپنی زندگی کو سجائیں، سنواریں، یہی اس کا احترام ہے، یہی اس کا حق 👇
ہے، یہی ہماری نجات کا ذریعہ ہے، یہی اسی سے دنیا میں سر بلندی، خوشحالی، خوبصورتی ہے، جس طرح اپنے بدن کو خوبصورت لباس سے سجاتے ہیں اسی طرح تلاوت قرآن سے اپنی روح اپنے دل کو سجائیں اپنی زندگی کا مستقل حصہ بنا کر
الفاظ میں غلطی کوتاہی کی معافی
طالب دعا #نوری
@threadreaderapp
"Unroll"

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Pagli Says (نوری)

Pagli Says (نوری) Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @pagli_Says

16 Apr
ذرا سوچئے!
ہلاکو خان کی بیٹی بغداد میں گشت کر رہی تھی کہ اسے ایک ہجوم نظر آیا۔ ہلاکو خان کی بیٹی نے پوچھا لوگ یہاں کیوں جمع ہیں؟
جواب دیا گیا: لوگ ایک عالم کے گرد جمع ہیں
اس نے کہا عالم کو میرے سامنے پیش کیا جائے۔
عالم کو تاتاری شہزادی کے سامنے لا کھڑا کیا گیا۔
شہزادی مسلمان 👇
عالم سے سوال کرنے لگی: کیا تم اللہ پر ایمان نہیں رکھتے؟
عالم: یقیناً ہم ایمان رکھتے ہیں۔
شہزادی: کیا تمہارا ایمان نہیں کہ اللہ جسے چاہے اسے غالب کر دیتا ہے؟
عالم: یقیناً ہمارا اس پر ایمان ہے۔
شہزادی: تو کیا اللہ نے ہمیں تم پر غالب نہیں کر دیا؟
عالم: یقیناً کر دیا ہے۔
شہزادی: 👇
تو کیا یہ اس بات کی دلیل نہیں کہ خدا ہمیں تم سے زیادہ چاہتا ہے؟
عالم: نہیں
شہزادی: نے حیران ہو کر پوچھا کیسے؟
عالم: تم نے کبھی چرواہے کو دیکھا ہے؟
شہزادی: ہاں دیکھا ہے۔
عالم: کیا چرواہے نے اپنے ریوڑ کے پیچھے کچھ کتے رکھے ہوتے ہیں؟
شہزادی: ہاں رکھے ہوتے ہیں۔
عالم: اچھا تو اگر 👇
Read 7 tweets
12 Apr
محبت!
محبت دیکھنی ہے تو " ابابیل " کو دیکھ لیجئے کیسے ہاتھی والوں کو تباہ کر کے اپنے ہونے اور محبت کا حق ادا کیا۔
وہ "فاختہ" بھی محبت ہے اور اس کے انڈے بھی محبت ہیں جس نے اللہ کے " کن" کی طاقت سے دشمنان نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کو دھوکے میں مبتلا کر دیا۔
محبت تو وہ 👇🏼
" مکڑی " اور اس کا "جالا" بھی ہے جس دشمنان نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم ضعف العقلی پر منطق کا اور پردا ڈال کر یہ ثابت کر دیا کہ عشق اور نام نہاد عقل ہر گز اکٹھے نہیں رہ سکتے۔
وہ " درد " محبت ہے جس کو یار غار ابو بکر صدیق ساری رات اپنے پاؤں پر بخوشی سہتے رہے کہ کہیں ان کے👇🏼
محبوب کے آرام میں خلل پیدا نا کرے۔
وہ " اونٹنی قصواء" محبت ہے جو محبوب الٰہی کی جدائی میں کھانے پینے سے بے نیاز ہو گئی اور اپنی جان سے گئی۔
وہ "چاند" محبت ہے جو ایک اشارہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم سے دو ٹکڑے ہو گیا۔
اس کائنات کا ذرہ ذرہ محبت ہے کیونکہ اسے محبت سے تخلیق کیا👇🏼
Read 5 tweets
11 Apr
استبراء کیا ہے ؟
پیشاب کے مکمل خشک کرنے کو استبراء کہتے ہیں اور یہ واجب ہے۔ جس طرح نماز میں کوئی واجب جھوٹ جائے تو نماز سجدہ سہو کے بنا مکمل نہیں ہوتی ایسے ہی اگر پیشاب کرنے کے بعد اس کو مکمل خشک نا کیا جائے تو طہارت کامل نہیں ہوتی۔
اگر طہارت کامل نہیں تو وضو کامل نہیں
وضو کامل
نہیں تو نماز نہیں ہوتی۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری امت کے اکثر لوگوں کی عبادتیں ان کی طہارت کی وجہ سے منہ پر دے ماری جائیں گی، اکثر عذاب قبر پیشاب کی بے احتیاطی کی وجہ سے ہو گا۔
پرانے وقتوں میں لوگ پیشاب کو خشک کرنے کے لئے خشک مٹی کا استعمال کیا کرتے تھے
آج کل ٪95 مرد و خواتین پیشاب خشک کئے بنا ہی جلد بازی میں پانی بہا کر کپڑے پہن لیتے ہیں وہی ناپاک پانی کپڑوں کو بھی لگ جاتا ہے۔
جیسے پانی کا نل بند بھی کر دیا جائے تو کچھ دیر تک قطرے گرتے رہتے ہیں یہی حال انسانی جسم کے مثانے کا ہے۔
پیشاب کی نالی کے اندر کچھ قطرے رہ جاتے ہیں جیسے
Read 8 tweets
10 Apr
جب 2017 میں ٹویٹر جوائن کیا تو بہت سے پرموشن گروپس، ٹیمز، وغیرہ نے مجھے شامل ہونے کی آفر کی جو آج تک جاری ہے مگر میں نے ہمیشہ انکار کیا اور کسی گروپ یا ٹیم کا حصہ نہیں بنی
سوشل میڈیا پر نئے آنے والے لڑکے لڑکیاں جلدی فالورز اکھٹے کرنے کے لالچ میں ان گروپس کا حصہ بنتے ہیں اور وہیں
سے ایک دوسرے کی مخالفت شروع ہوتی ہے جو بلآخر کردار کشی، سکرین شارٹس، گالی گلوچ کا آغاز ہو جاتا ہے آج ہر چند دن بعد گروپس میں شامل کسی لڑکی یا لڑکے کی کردار کشی کی مہم ٹائم لائن پر نظر آتی ہے تو اپنے اس فیصلے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں
میری تمام بہنوں سے درخواست ہے کہ
تھوڑا صبر رکھیں اچھا لکھیں گے تو خود بخود فالورز اکھٹے ہوتے جائیں گے مگر جو غلط الزامات آپ پر لگ جائیں ان کی لاکھ صفائی دینے پر بھی لوگ یقین نہیں کریں گے بھلے آپ بے قصور ہی کیوں نا ہوں
آج کل ایک نئی بیماری اسپیس کے نام سے ٹویٹر پر متعارف کرا دی گئی ہے اس کا انجام بھی ویسا ہی
Read 4 tweets
9 Apr
اپنی چھاتی کور کرنے کیلئے ٹیکس ادا کرنا پڑتا تھا لوئر کاسٹ کی ہندو عورتوں کو ٹراونکور کنگڈم میں جب انگریز کی حکومت تھی، اور ٹیکس کلیکٹر اپنے ہاتھ سے چھو کر عورت کی چھاتی کے سائز کے مطابق ٹیکس وصول کیا کرتا تھا۔
پہلی بار ایک لوئر کاسٹ سے ننگیلی نام کی لڑکی نے اپنی چھاتی کاٹ
کر کلیکٹر کو دی اور کہا یہ لو ٹیکس اس لڑکی کی موت ہو گئی جس کی وجہ سے لوگوں میں غم و غصہ ابھرا اور احتجاج شروع ہوا جس کے نتیجے میں 1924 میں انگریر کو یہ ٹیکس ختم کرنا پڑا
ایک ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والی عورت میں بھی اتنی غیرت تھی کہ اس کے جسم کا یہ پرائیویٹ حصہ کوئی نا دیکھے
مگر پاکستان میں پیدا ہونے والی مسلم لبرل فاحشائیں اور ان کے بروکر اس قدر بے غیرت ہیں کہ قرآن مجید کے پردے کے بارے میں واضح حکم کے باوجود اسے متنازعہ بنا کر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں
تھو ہے ایسے تمام لوگوں کی پیدائش اور سوچ پر جو امر بلمعروف و نہی المنکر سے ہی انکاری ہوئے بیٹھے
Read 6 tweets
7 Apr
کیوں تنقید نہیں ہونی چاہئیے؟ فوج آسمان سے نہیں اتری غلط کام فوج بھی کرتی ہے مجرموں کی پشت پناہی، ڈیلیں، ڈھیلیں دے سیاستدانوں کے ساتھ مل کر ملک کو برابر لوٹے تو کیوں فوج پر تنقید نا ہو؟
مل کر کھایا ہے تو مل کر تنقید بھی سنیں اس حمام میں سب ننگے ہیں تو زیر عتاب صرف سیاستدان کیوں؟
اس ملک کی تباہی میں ٪ 70 فوج کا ہاتھ ہے باقی ٪ 30 ججز، سیاستدان، بیوروکریسی، تاجروں کا ہے مگر فوج نے انتہائی خوبصورتی سے ہمیشہ توپوں کا رخ سیاستدان کی طرف موڑے رکھا
ماضی کو چھوڑیں فوج نواز شریف کو لندن پہنچانے، آصف زرداری، فریال تالپور، ملک ریاض کے ساتھ ڈیلیں کرنے کو جسٹیفائی
نہیں کر سکتی
اس میں کوئی شک نہیں کہ فوج کا جوان ملک پر جان قربان کرتا ہے اسکی تو ساری زندگی تنخواہ پر گزار جاتی ہے اس ملک کو مراعات کے نام پر اوپر بیٹھے جنرل، کرنل برگیڈئیر، کھا جاتے ہیں، فوجی ریٹائرڈ ہو کر ڈرائیوری، مزدوری، دوکانداری کرتے ہیں جبکہ اوپر بیٹھے اربوں کی پینشن
Read 6 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!