نعمتوں کے دوست

ڈاکٹر نے جب میرے والد کے حقے پر پابندی لگائی تو والد نے حقہ گودام میں رکھوا دیا یوں دکان کی بڑی اٹریکشن اچانک ختم ھو گئی انھیں دنوں ایکسچینج کی اپ گریڈیشن بھی شروع ھو گئی اور ہمارا فون بھی عارضی طور پر کٹ گیا یوں دکان کی دوسری اٹریکشن بھی ختم ھو گئی
⬇️
وہ لوگ جو روز صبح سویرے ہماری دکان پر آکر بیٹھ جاتے تھے اور ان کی شام بھی اسی دکان پر ھوتی تھی وہ بھی اچانک غائب ھو گئے ھم جن کو والد کا انتہائی قریبی دوست سمجھتے تھے جو لوگ ھمارے چاچا جی ھوتے تھے جو گلی میں داخل ھو کر اونچی آواز میں چوہدری صاحب کا نعرہ لگاتے تھے اور جو گھنٹوں
⬇️
ہمارے والد کی تعریفیں کرتے تھے وہ سب بھی غائب ھو گئے ھم ان کی شکلیں تک بھول گئے میرے والد سارا دن دکان پر اکیلے بیٹھے رہتے میں اس وقت پرائمری اسکول میں پڑھتا تھا میرے کچے ذہن کے لیے یہ صورتحال ہضم کرنا مشکل تھا
میں ایک دن والد کے پاس بیٹھا اور میں نے ان سے پوچھا؛ "ابا جی آپ
⬇️
کے سارے دوست کہاں چلے گئے ہیں؟"
میرے والد نے غور سے میری طرف دیکھا میری آنکھوں میں اس وقت آنسو تھے
میرے والد نے رومال سے میری آنکھیں صاف کیں سر پر ہاتھ پھیرا اور بڑے پیار سے کہا؛ "بیٹا یہ لوگ میرے دوست نہیں تھے یہ حقے اور ٹیلی فون کے دوست تھے حقہ بند ھو گیا ٹیلی فون کٹ گیا یہ
⬇️
لوگ بھی کٹ گئے جس دن ٹیلی فون اور حقہ واپس آ جائے گا یہ لوگ بھی اس دن واپس آ جائیں گے" میرے کچے ذہن نے یہ فلسفہ سمجھنے سے انکار کر دیا میرے والد نے میرے چہرے کی کیفیت پڑھ لی
وہ بولے "بیٹا یاد رکھو! اللہ تعالٰی جب آپ کو کوئی نعمت دیتا ھے تو یہ نعمت اپنے ساتھ نئے دوست لے کر آتی
⬇️
ہے لیکن ھم نعمت کے ان دوستوں کو اپنا دوست سمجھ بیٹھتے ہیں یہ ھماری بے وقوفی ھوتی ھے یہ نعمت جس دن چلی جاتی ھے یہ سارے دوست بھی رخصت ھو جاتے ہیں" میرے والد نے اس کے بعد شاندار نصیحت کی انھوں نے فرمایا؛
"بیٹا آپ کا اصل کمال یہ ھو گا آپ نعمتوں کے دوستوں کو نعمتوں کا دوست رہنے دو
⬇️
آپ ان لوگوں کو کبھی اپنا دوست نہ بننے دو تم زندگی میں کبھی مایوس نہیں ھو گے" میرے والد نے فرمایا؛ "بیٹا آپ کار کے دوستوں کو کار کا دوست سمجھو، کاروبار کے دوستوں کو کاروبار کا دوست سمجھو اور اپنے عہدے کے دوستوں کو عہدے کا دوست سمجھو ان لوگوں کو کبھی اپنے دل تک نہ پہنچنے دو
⬇️
تمہارا دل کبھی زخمی نہیں ھوگا تم کبھی خون کے آنسو نہیں روؤ گے"
─•<⊰✿❣✿⊱>•─

آپ کا ریٹویٹ اس تحریر کو دوسروں تک پہنچانے کا سبب بن سکتا ھے
مجھے فالو کریں اور فالو بیک حاصل کریں
@Arshe530

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™®

Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™® Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Arshe530

3 May
عمران نیازی کا جہاز

ایک انجینئرنگ کالج کے تمام اساتذہ کو سیر پر لے جانے کے لیے ایک جہاز میں بٹھایا گیا- جب تمام اساتذہ بیٹھ گئے تو پائلٹ نے خوشی اور جوش بھرے لہجے میں اعلان کیا- ’’آپ تمام محترم اساتذہ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ جس جہاز میں آپ بیٹھے ہیں اسے آپ ہی کے کالج کے
⬇️
ذہین طالبعلموں نے بنایا ہے-
بس پھر کیا تھا، اتنا سنتے ہی تمام اساتذہ اس خوف سے نیچے اتر گئے کہ کہیں جہاز حادثے کا شکار نہ ہو جائے- لیکن پرنسپل صاحب بیٹھے رہے یہ دیکھ کر پائلٹ ان کے پاس گیا اور دریافت کیا سر ..! تمام اساتذہ اپنے شاگردوں کا نام سنتے ہی ڈر کر اتر گئے لیکن آپ کیوں
⬇️
نہیں اترے ..؟
کیا آپ کو ڈر نہیں لگتا..؟
پرنسپل نے دل کو چھو جانے والا جواب دیا:
مجھے اپنے کالج کے اساتذہ سے بھی زیادہ اپنے طالب علموں پر اعتماد ہے
دیکھ لینا
"یہ جہاز سٹارٹ ہی نہیں ہوگا"
🤪
نئے پاکستان کے جہاز میں بھی ہر وزیر باتدبیر اپنی کرسی سے اتارا گیا ماسوائے ایک نیازی کے
⬇️
Read 4 tweets
3 May
قصائی تے نیازی

جب تابعدار نیازی نے گوشت مارکیٹ کا دورہ کیا انتہائی صاف و شفاف مارکیٹ میں چہل قدمی کرتے ہوئے وزیراعظم ایک قصائی کے پاس جاکر کھڑے ہوئے اور ان سے بات چیت کے بعد ان کے پاس موجود صاف و شفاف گوشت دیکھ کر تعریف کی اور پوچھا گوشت تو خوب بکتا ہوگا؟
⬇️
قصائی: گوشت تو واقعی اچھا ہے لیکن آج ابھی تک صبح سے ایک کلو بھی فروخت نہیں ہوا۔
وزیراعظم: فروخت نہ ہونے کی کیا وجہ ہے؟
قصائی: کیونکہ آپ کے آنے کے سبب خریداروں کو مارکیٹ آنے ہی نہیں دیا گیا۔
وزیراعظم: اوہو پھر تو میں چار کلو خرید لوں گا۔
قصائی: میں آپ کو گوشت نہیں دے سکتا۔
⬇️
وزیراعظم: کیوں؟
قصائی: کیونکہ آپ کی حفاظت کے لئے ہم سے چھریاں لے لی گئی ہیں۔
وزیراعظم: تو تم بغیر کاٹے بھی مجھے دے سکتے ہو۔
قصائی: نہیں میں نہیں دے سکتا۔
وزیراعظم: کیوں؟
قصائی: کیونکہ میں سیکیورٹی ادارے کا آفیسر ہوں، قصائی نہیں۔
⬇️
Read 4 tweets
3 May
کامل ذندگی:

کچھ دیر قبل بیٹھے تاریخ اسلام پڑھ رھا تھا کہ پڑھتے پڑھتے ذہن میں اچانک خیال آیا دُنیا کے اندر بڑے بڑے لوگ آئے,
کوئی جرنیل بنا، کوئی سپہ سالار بنا تو کوئی حکمران، فلاسفر، ڈاکٹر اور سائنسدان بنا، کوئی قاضی یا جج بنا تو کوئی دین سے رغبت کی وجہ سے عالم فاضل بن گیا
⬇️
ان سب نے دنیا میں اپنی قابلیت کا لوہا منوایا، اور خوب منوایا، کسی نے سائنس کے میدان میں، کسی نے شاعری اور فلاسفی کے میدان میں تو کسی نے ادب و لغت کے میدان میں تاریخ پہ ان مٹ نقوش چھوڑے، لیکن جب ان کی زندگیوں کو پڑھتا ھوں تو ان سب میں ایک بات یکساں نظر آتی ھے-
⬇️
اور وہ بات یہ ھے کہ اگر ھم نے کسی فاتح کی حالات زندگی کا مطالعہ کیا
تو آخر میں یہ بات پڑھنے کو ملتی ھے کہ صاحب نے تو اور بھی علاقوں کو فتح کرنا تھا لیکن زندگی نے وفا نہ کی اور یوں مزید علاقوں کو فتح نہ کرسکے ... سکندر اعظم کی صورت میں اس کی بہترین مثال آپ کے سامنے ہے..
⬇️
Read 9 tweets
2 May
ہماری صحت اور خوراک

مٹی کے برتن میں کھانا آہستہ آہستہ پکتا ہے اس کے برعکس سِلور، سٹیل، اور پریشر کُکر میں کھانا جلدی جلدی تیار ہوتا ہے لیکن یہ کھانا پکتا نہیں بلکہ گلتا ھے
تو سب سے پہلے اپنے برتن بدلیں جن لوگوں نے برتن بدل لیے اُن کی زِندگی بدل گئی۔
⬇️
2- کُوکِنگ آئل
کوکنگ آئل وہ استعمال کریں جو کبھی نہ جَمے دُنیا کا سب سے بہترین تیل جو جمتا نہیں وہ زیتون کا تیل ہے،لیکن یہ مہنگا ھے ہمارے جیسے غریب لوگوں کے لیے سرسوں کا تیل ہے سرسوں کا تیل جمتا نہیں، یہ وہ واحد تیل ہے جو ساری عُمر نہیں جمتا اور اگر جم جائے تو سرسوں نہیں ہے
⬇️
ہتھیلی پر سرسوں جمانے والی بات بھی اسی لیے کی جاتی ہے کیونکہ یہ ممکن نہیں ہے سرسوں کے تیل کی ایک خوبی یہ بھی ھے کہ اس کے اندر جس چیز کو بھی ڈال دیں گے اس کو جمنے نہیں دیتا، اس کی زندہ مثال اچار ہےجو اچار سرسوں کے تیل کے اندر رہتا ہے اس کو جالا نہیں لگتا
اور اِن شاءالله جب یہ
⬇️
Read 11 tweets
2 May
تم لوگ وہ کرو جو یہ کرنا چاہے گا

ایک جنازے سے فارغ ہوتے ہی ایک بابا جی قبر کے قریب آکر کھڑے ہوگئے اور پوچھنے لگے؛ بیٹا بتاؤ اگر یہ شخص ابھی دنیا میں واپس آجائے تو کیا کرے گا..؟
بابا جی کے اس سوال پر ایک دفعہ تو سب کو جھٹکا لگا کہ کیا بات بابا جی کہنے والے ہیں بابا جی مسکرائے
⬇️
اور بولے میں انسان ہی ہوں سوال کا جواب کوئی دینا چاہے گا- ایک دو شخص ہم آواز ہو کر بولے نیک کام کرے گا اچھائی کے کام کرے گا اتنے میں پیچھے سے آوازیں گونجنے لگ گئیں جیسے عموماً ہوتا ہے کہ ایک آدمی بولا تو سب ہی اپنی اپنی رائے
دینے لگے ایک آواز بابا جی کہ کان میں
⬇️
پہنچی دین کا کام شروع کر دے گا- ایک آواز آئی قرآن و سنت کو پکڑ لے گا- ابھی یہ سلسلہ چل رہا تھا کہ بابا جی کہنے لگے ساری باتوں کا خلاصہ ایک ہی ہے کہ یہ اللہ کی نافرمانی سے دور ہو کر اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا فرمانبردار بن جائے گا لیکن پتر بات یہ ہے کہ یہ کبھی نہیں آئے گا،
⬇️
Read 5 tweets
1 May
سلطان رکن الدین بیبرس

عالم اسلام کا ایک نایاب اور نامور سلطان جو ان گنت زبانوں پر عبور رکھتا تھا عربوں سے عربی میں منگولوں اور تاتاریوں سے تاتاری میں یونانیوں سے یونانی میں حبشیوں سے ان کی زبان میں اور اس طرح دوسری اقوام سے ان کی زبان میں گفتگو کرنے کی مہارت رکھتا تھا سلطان
⬇️
بننےسے پہلے وہ جگہ جگہ ایک غلام کی حیثیت سےدھکے کھاتا پھرتا تھا لہذا اس نے اس دوران میں مختلف زبانیوں میں مہارت حاصل کر لی تھی وقت کی آنکھ نے اسے کبھی ایک گڈریے کی صورت میں "دشت قپچاق" میں بھیڑ بکریاں چراتے ہوئے دیکھا آسمان نے اسے کبھی دمشق شہر میں برده فروشوں کی منڈی میں ایک
⬇️
غلام کی حیثیت سےبکتےدیکھا کبھی اس نےدمشق اور مصر کےامراء کی نوکری و چاکری کرتےہوئےوقت گزارا اورکبھی رزمگاہ میں ایک صف شکن لشکری کےسنگ میں بھی دیکھاگیا اور کبھی وقت کی تیز آنکھ نے اسے اسلامی لشکر کےسالار اعلی کی حیثیت سےبھی دیکھا مشہور امریکی مؤرخ ہئیر لڈیم اس کے متعلق لکھتا ہے
⬇️
Read 17 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!