معرکہ عین الجالوت اور رکن الدین لبیبرس

تاریخ میں کئی واقعات ایسے ہیں کہ جن کےرونماء ہونےکےسبب کچھ ایسا منظر نامہ بنا جس نےتاریخ کا دھارا موڑدیا آج جس معرکہ آرائی کاتذکرہ کررہا ہوں وہ 25رمضان المبارک 658ھ بمطابق3 ستمبر 1260ءکومصراور شام کےدرمیان واقع عین جالوت کےمقام پرپیش آیا
⬇️
جسکے نتیجے میں عالم اسلام جو بظاہر تباہی کےدہانے پرپہنچ گیا تھا بچ گیا
عامتہ الناس کو تو چھوڑیں ہمارا تعلیم یافتہ طبقہ بھی معرکہ عین جالوت اور اسکے ہیرو سلطان رکن الدین بیبرس کے بارے میں بہت کم واقفیت رکھتا ہےحالانکہ اس معرکہ آرائی کےنتیجے میں نہ صرف عالم اسلام کو سیاسی طور پر
⬇️
نئی زندگی ملی بلکہ حرمین_شریفین کی حرمت کو لاحق شدیدترین خطرہ بھی ٹل گیا1258 میں ہلاکو_خان نےمنگوخان کے گورنرکی حیثیت سےبغداد پرحملہ کرکے خلافت_عباسیہ کاخاتمہ کردیا بغدادکے ساتھ ساتھ موصل حلب اور دمشق بھی ہلاکوخان کےہاتھوں فتح ہوگئےدمشق کے سوا(وہاں کےحاکم نےہلاکو خان سےمعاہدہ
⬇️
کرلیاتھا)عراق اور شام کےاکثر شہروں کو بغداد جیسی قتل و غارت گری کا نشانہ بنایا گیا اسطرح تاتاری یلغار وسطی ایشیا سے نکل کر ایران افغانستان چین روس اور ہندوستان کے اکثر علاقوں مشرقی یورپ شام فلسطین اورعراق کونگل کرمصرکے دروازے تک پہنچ گئی۔ایسے میں ہلاکوخان 3لاکھ کےلشکر کے ہمراہ
⬇️
عراق شام فلسطین کےشہروں کو فتح کرکے مصر پر حملہ آور ہوگیا مصر کے بعد اب براہ راست منگول خطرہ حجاز کی مقدس سرزمین کےسامنےآگیا تھا جس میں مکہ_مکرمہ_اور_مدینہ_منورہ کےشہر آباد تھے یعنی اگر ہلاکو خان مصر کو بھی فتح کرلیتاتو اسکے بعد حجاز کےمقدس مقامات تک اسکی راہ میں کوئی قابل ذکر
⬇️
حکومت نہیں تھی۔1260بمطابق 658ھ کےرمضان المبارک میں مصر اور شام کے سرحدی علاقے’’عین جالوت‘‘کےمقام کو ہلاکوخان کی تین لاکھ فوج مصر کے مملوک سلطان کےبیس ہزار کےمختصر سے دستے کےسامنےکھڑی تھی مصر شام اور فلسطین کےسرحدی علاقوں پر مشتمل
"عین جالوت" کامیدان ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے
⬇️
اس میدان کو عین جالوت اس لیے کہتے ہیں کہ یہاں حضرت_داؤد_علیہ_اسلام نے جالوت نامی ایک ظالم اورجابر بادشاہ کو شکست دی تھی "عین جالوت" کے معنی ’’جالوت کا چشمہ‘‘کے ہیں- 658ھ میں ہلاکو خان 3لاکھ کےلشکر کے ساتھ مصر پر حملہ آور تھا اس وقت مصر کا حاکم مملوک سلطان_سیف_الدین_قطز تها اور
⬇️
رکن_الادین_بیبرس اسکا سپہ سالار
سلطان قطزکی فوج کسی بھی طرح 3لاکھ کےلشکر جرار کامقابلہ کرنےکےقابل نہ تھی اور مصر کی شکست کامطلب ہلاکوخان کی رسائی حجازمقدس اور حرمین شرفین تک ہوجاتی پھر مراکش شمالی افریقہ کےمسلم علاقے پھر اندلس! مگر اس موقع پر الله تعالیٰ نےعالم اسلام کو بچالیا
⬇️
ایک معجزہ رونما ہوا اور ہلاکوخان کو اپنی فوج کا بڑا حصہ لےکر قراقرم واپس جانا پڑا قراقرام کے چوتھے خاقان اعظم منگو_خان کا انتقال ہوگیا اور تاتاری شہزادے قراقرم کےمرکزی جرگےجسےقرولتائی کہاجاتا اسمیں شرکت کیلئےقرقرم روانہ ہوگئے ہلاکوخان نےاپنےنائب کتبغاخان کو 20ہزار کا لشکر سونپ
⬇️
کرواپسی کی راہ لی، یہاں اس دھمکی آمیز خط کاذکر ضروری ہےجو ہلاکوخان یا کتبغاخان کیطرف سے قطز کو لکھا گیا تھا جو تاتاری سفیر نےسلطان قطز کو پیش کیا "یہ اسکا فرمان ہےجو ساری دنیا کا آقا ہے کہ اپنی پناہ گاہیں منہدم کردو اطاعت قبول کرلو اگر تم نےبات نہ مانی تو تم کو جو پیش آئےگا وہ
⬇️
بلندو بالا اور جاودانی آسمان کے علاوہ کوئی نہیں جانتا‘‘
تاتاری سفیر نےرعونت آمیز انداز میں یہ خط سلطان مصر کےسامنے پھینک دیا یہ انداز دیکھکر سلطان مصر اور رکن الدین بیبرس کی آنکھیں غصے کے عالم میں سرخ ہوگئیں سلطان کوخط کےمندرجات پڑھ کر سنائے گئےتو سلطان نے سفیر سے کہا کہ ہمارا
⬇️
ہلاکوخان سےکوئی جھگڑا نہیں لہذا اسے چاہیےہمیں ہمارے حال پرچھوڑ کر واپس چلاجائے اس پر سفیر نےجواب دیا"گویا چاہتےہو تمہارا بھی وہی حشر کیاجائےجو تمہارےخلیفہ کا کرآئےہیں جان لو ہمارے آقا کی قوت لامحدود ہےاور دنیا کی کوئی طاقت اسکا مقابلہ نہیں کر سکتی"
سفیر کایہ اندازدیکھکر سلطان
⬇️
مصر آگ بگولہ ہوگیا اور کہا،
ان تاتاریوں کی زبانیں گدی سےکھینچ کر انہیں قتل کردیا جائے ہمارے طرف سے خط کا جواب یہی ہے
بہرطور15رمضان 658 ھ بمطابق 1260 میں عین جالوت کےمیدان میں منگول سالار کتبغاخان اپنے لشکر کےساتھ مقیم تھا کہ سلطان قطز اور امیر رکن الدین بیبرس افواج مصر کےساتھ
⬇️
آموجودہوئے ہلاکوخان کےبعد دونوں لشکروں میں عددی توازن تقریباً برابر تھا
افواج کی کمان رکن الدین بیبرس کےپاس تھی بیبرس تاتاریوں کے قصےسنکرکہاکرتا کہ "وقت آنےدو ہم ان وحشیوں کوبتادیں گےکہ صرف وہ ہی لڑنا نہیں جانتےبلکہ دنیامیں کچھ ایسےلوگ بھی ہیں جو انکی گردنیں دبوچ سکتے ہیں"
⬇️
کتبغاخان کو ہلاکوخان کیطرف سے واضح ہدایات تھیں کہ اسکی واپسی تک اسی جگہ قیام کرے اور مصر پر ہرگز حملہ آور نہ ہو امیر رکن الدین بیبرس کو جب ہلاکوخان کی واپسی کی اطلاع ملی تو اس نے سلطان قطز کوفوراً منگولوں پرحملہ کرنےکا مشورہ دیا اسطرح باقاعدہ طور پر آگےبڑھکر رکن الدین بیبرس نے
⬇️
منگولوں پرحملہ کردیا عین جالوت کی اس تاریخ ساز جنگ میں رکن الدین بیبرس نے تاتاریوں پر ان کا اپنا طریقہ حرب استعمال کیا اس نےاپنےچند دستے ایک گھاٹی میں گھات لگاکر بٹھادیے بیبرس نےابتدائی طورپرپسپائی کاانداز اختیار کیااور منگول اسکی چال میں آکرگھاٹی میں پھنس گئے گھات لگا کر دشمن
⬇️
کو تنگ جگہ لاکر پھانسنا تاتاریوں کا انداز جنگ تھا جو ان پر استعمال کیاگیا اور کتبغاخان بیبرس کی چال میں آگیا گھاٹی میں گھات لگائےمحفوظ مصری دستےنے منگولوں کوتہس نہس کردیامنگول لشکر میں ابتری پھیل گئی اور وہ دواطراف سےگھر گئےبیبرس نےمنگول فوج کاقتل عام کیااور انہیں بری طرح مارا
⬇️
کہ تاریخ میں اس سےپہلے تاتاریوں کے ساتھ پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا تھا کتبغاخان بیبرس کےہاتھوں گرفتار ہوا اور بیبرس نےاسے قتل کردیامنگول لشکر مکمل طورپرقتل یاگرفتار ہوگیاتھا کتبغاخان کی لاش کی نمائش قاہرہ کی گلیوں میں تاتاری قیدیوں کےساتھ کی گئی بعد ازاں قیدیوں کوبھی قتل کردیاگیا
⬇️
عین جالوت میں تاتاریوں کی شکست کی خبریں شام اور فلسطین کی منگول مقبوضات میں آگ کی طرح پھیل گئیں مسلمانوں نےمنگول حاکموں کےخلاف بغاوت کردی اور جگہ جگہ سےخبریں آنے لگیں کہ مسلمانوں نےتاتاریوں سےشہر واپس لینےشروع کردیے اسطرح دیکھتےہی دیکھتےشام فلسطین کی اکثر مقبوضات منگول تسلط
⬇️
سے آزاد ہوگئیں اس طرح منگولیا سے اٹھنےوالی کالی آندھی 40سال تک مظلوم مسلمانوں کا خون پی کر 1260 میں عین جالوت میں رکن الدین بیبرس کے ہاتھوں اپنےانجام کو پہنچ گئی اگرچہ اسکے بعد بھی تاتاریوں نےمسلمانوں کے علاقوں پرکئی حملہ کیے مگر ان کے ناقابل شکست رہنے کا تاثر ختم ہوگیا تھا.
⬇️
عالم اسلام کا یہ عظیم سالار اور مجاہد اعظم1277ء میں اس دار فانی سے کوچ کرگیا حیرت اس بات پر ہے کہ ہمارے تاریخ دانوں نے سلطان بیبرس پر بہت کم لکھا ہے اور تاریخ کے طالب علم بہت کم اس بارے میں واقفیت رکھتے ہیں منگول سیلاب سے حرمین شرفین کی حفاظت، فرانس کے شہنشاہ سے بیت المقدس کا
⬇️
دفاع اور بغداد کی تباہی کے بعد خلافت اسلامیہ کا دوبارہ احیاء سلطان رکن الدین بیبرس کے وہ سنہری کارنامے ہیں جو اسے ہمیشہ تاریخ اسلام میں زندہ و جاوداں رکھیں گے- ─•<⊰✿❣✿⊱>•─
آپکا ریٹویٹ اس تحریر کو دوسروں تک پہنچانے کی سبیل بنتا ھے
مجھےفالو کرکےفالو بیک لیں
@Arshe530

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™®

Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™® Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Arshe530

8 May
بعض لوگ کیوں نماز نہیں پڑهتے؟

ایک دوست نے اپنے نماز پڑهنے کی یہ وجہ بیان کی بہت آسانی سےمیں نمازی بن گیا ایک دن میں کلاس میں بیٹها ہوا تها اور میری کلاس کا مضمون علوم دينی تها
جب استاد کلاس میں تشریف لائےتو انہوں نے شاگردوں سے سوال کیا؛
آپ کی نظر میں کون لوگ نماز نہیں پڑهتے؟
⬇️
ایک شاگرد نے بڑی معصومیت سے کہا:
جو لوگ مرگئے ہیں وہ نماز نہیں پڑهتے

دوسرے شاگرد نے شرمندگی سے جواب دیا:
جن لوگوں کو نماز پڑهنا نہیں آتی۔

تیسرا بچہ اپنی جگہ سے کهڑا ہوا اور نہایت معقول جواب دیا:
جو لوگ مسلمان نہیں ہیں
وہ نماز نہیں پڑهتے۔

اسی طرح ایک اور بچہ نے
جواب دیا:
⬇️
جو لوگ کافر ہیں وہ نماز نہیں پڑهتے-

اسی ترتيب سے پانچویں بچہ نے جواب میں کہا:
جو لوگ خدا سے نہیں ڈرتے وہ لوگ نماز نہیں پڑهتے-

تمام شاگردوں نے اپنے نظريات بیان کردئیے- لیکن میں سوچوں میں ڈوب گیا کہ میں ان میں سے کونسا ہوں؟
آیا میں مرگیا ہوں؟
نہیں تو!
⬇️
Read 6 tweets
8 May
کرپشن کا حمام

آپ ریٹائرڈ جرنیلوں کے بارے میں بھی تحقیقات کرلیں، آپ سپریم کورٹ آف پاکستان کے دس ریٹائرڈ ججز کی تلاشی بھی لے لیں، آپ ملک کے سو بڑے بزنس مینوں، صنعت کاروں زمینداروں کا ڈیٹا بھی نکال لیں، آپ میڈیا مالکان کے بارے میں بھی تحقیقات کرلیں، آپ ملک کے تمام
⬇️
ریٹائرڈ سیکریٹریوں کی تلاشی بھی لے لیں، اور آپ ملک کے دس ریٹائرڈ ائی جیز کو بھی کسوٹی پر پرکھ لیں، آپ پاکستان کے کرکٹرز کو بھی پرکھیں تو اپ کو ان کی جائیدادوں کا "کھرا" بھی سوئٹزرلینڈ، برطانیہ، امریکہ یا آسٹریلیا تک جاتا ملے گا لہذا عمران نیازی تو اس گنتی میں ہے ہی
⬇️
نہیں جو نے ہمیشہ دوسروں کا کھایا شوکت خانم ہسپتال کے نام پر زکوٰۃ خیرات صدقات کھائے اور بغیر کسی کمائی کے اعبوں کی جائیدادیں لیئے بیٹھا ہے- جب اس حمام میں سارے ننگے ہیں تو پھر صرف میاں برادران ہی کیوں؟
کیا کہیں ایسا تو نہیں کہ سیاست کا مکروہ دھندہ چلانے کے لیئے میاں برادران کو
⬇️
Read 6 tweets
7 May
فواد ڈبو یا فردوس عاشق حیوان

کہتے ہیں ایک بادشاہ نے ایک رفوگر رکھا ہوا تھا وہ کپڑا نہیں باتیں رفو کرنے کا ماہر تھا اور بادشاہ سلامت کی ہر بات کی کچھ ایسی وضاحت کردیتا کہ سننے والے سر دھننے لگتے کہ واقعی بادشاہ سلامت نے صحیح فرمایا- ایک دن بادشاہ سلامت دربار لگا کر اپنی جوانی
⬇️
کے شکار کی کہانیاں سنا کر رعایا کو مرعوب کر رہے تھے کہ جوش میں آکر کہنے لگے ایکبار تو ایسا ہوا کہ میں نے آدھے کلو میٹر سے نشانہ لگا کر جو ایک ہرن کو تیر مارا تو تیر سنسناتا ہوا گیا اور ہرن کی بائیں انکھ میں لگ کر دائیں کام سے ہوتا ہوا پچھلی دائیں ٹانگ کے کھر میں جا لگا-
⬇️
بادشاہ کو توقع تھی کہ عوام داد دیگی لیکن عوام نے کوئی داد نہیں دی وہ بادشاہ کی بات پر یقین کرنے کو تیار نہیں تھے بادشاہ بھی سمجھ گیا کہ ضرورت سے زیادہ لمبی چھوڑ دی اور اپنے رفو گر کی طرف دیکھا رفوگر اٹھا اور کہنے لگا میں اس واقعے کا چشم دید گواہ ہوں دراصل بادشاہ ایک پہاڑی پہ
⬇️
Read 5 tweets
6 May
یقین کامل

والدہ سے آخری بار بلند آواز سے بات کئے کئی برس بیت گئے تب ابا جی نے ایک جملہ کہا تھا جس کے بعد میری آواز گلے میں ہی کہیں دب گئی کہنے لگے بیٹا اگر اتنا پڑھ لکھ کر بھی یہ نہ سیکھ پائے کہ بزرگوں سے بات کیسے کرنی ہے تو کل سے کالج نہ جانا جو تعلیم اچھا
⬇️
انسان نہ بنا پائے اس کا مقصد ہی کیا ہے کمائی تو سنیارے کی دکان کے باہر گندی نالی سے کیچڑ چھاننے والا انپڑھ بھی کئی پڑھے لکھوں سے زیادہ کرلیتا ہے اسی طرح پہلی اور آخری بار روزگار کا خوف تب ختم ہوگیا تھا جب ہم انتہائی سخت حالات کا شکار تھے چند ہزار کی ایک ملازمت کے دوران کسی نے
⬇️
ایسی بات کردی جو برداشت نہ کر پایا دفتر سے ہی ابا جی کو مشورہ کے لئے فون کیا تو کہنے لگے ملازمت چھوڑنے کے لئے مجھے فون تب کرنا جب خدا پر اعتبار نہ ہو اس مالک نے رزق کا وعدہ کیا ہے نا تو پھر اس کے وعدے پر یقین بھی رکھو یا پھر اسے مالک تسلیم کرنے سے انکار کر رہے ہو ؟
⬇️
Read 10 tweets
6 May
*جمعہ مبارک کہنے کی بِدعت*
مولانا مفتی تقی عثمانی

آج سے 50سال بعد نئی نسل میں جمعہ کی مبارک دینا ایک لازمی قسم کا رواج بن چُکا ہوگا جو شروع ہو چکا ھے اور مزید پچاس ساٹھ سال میں اسے ایک سنت یا فریضے کے طور پر جانا جاۓ گا اسوقت جو لوگوں کو بتائے گا کہ یوم جمعہ کی مبارکباد دینا
⬇️
نہ تو سنت ہے نہ فرض بلکہ اسے ایسا سمجھنا بدعت ہے کیونکہ ایسا کرنا قرآن و حدیث اور صحابہ سے ثابت نہیں ہے تو لوگ اس سے کہیں گے تم عجیب باتیں کر رہے ہو ہم نے تو اپنے باپ دادا کو ایسے ہی کرتے دیکھا ہے اور انکے علماء بھی انکو منع نہیں کرتے تھے تو تم ان علماء سے زیادہ علم رکھتے ہو؟
⬇️
بلکہ تم نئی بات کر رہے ہو
وہ شخص بہت بڑا بزرگوں کا گستاخ ٹھہرے گا حالانکہ حق پر ہو گا ہماری آنکھوں کے سامنے سوشل میڈیا کی ایجاد کے بعد پروان چڑھنے والی ان گنت ایسی بدعات اور خود ساختہ خرافات اور موضوعات کی حوصلہ شکنی کیجیئے اور اپنے آپ کو اور آئندہ نسل کو بدعات سے بچائیے
⬇️
Read 5 tweets
3 May
عمران نیازی کا جہاز

ایک انجینئرنگ کالج کے تمام اساتذہ کو سیر پر لے جانے کے لیے ایک جہاز میں بٹھایا گیا- جب تمام اساتذہ بیٹھ گئے تو پائلٹ نے خوشی اور جوش بھرے لہجے میں اعلان کیا- ’’آپ تمام محترم اساتذہ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ جس جہاز میں آپ بیٹھے ہیں اسے آپ ہی کے کالج کے
⬇️
ذہین طالبعلموں نے بنایا ہے-
بس پھر کیا تھا، اتنا سنتے ہی تمام اساتذہ اس خوف سے نیچے اتر گئے کہ کہیں جہاز حادثے کا شکار نہ ہو جائے- لیکن پرنسپل صاحب بیٹھے رہے یہ دیکھ کر پائلٹ ان کے پاس گیا اور دریافت کیا سر ..! تمام اساتذہ اپنے شاگردوں کا نام سنتے ہی ڈر کر اتر گئے لیکن آپ کیوں
⬇️
نہیں اترے ..؟
کیا آپ کو ڈر نہیں لگتا..؟
پرنسپل نے دل کو چھو جانے والا جواب دیا:
مجھے اپنے کالج کے اساتذہ سے بھی زیادہ اپنے طالب علموں پر اعتماد ہے
دیکھ لینا
"یہ جہاز سٹارٹ ہی نہیں ہوگا"
🤪
نئے پاکستان کے جہاز میں بھی ہر وزیر باتدبیر اپنی کرسی سے اتارا گیا ماسوائے ایک نیازی کے
⬇️
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(