یقین کامل

والدہ سے آخری بار بلند آواز سے بات کئے کئی برس بیت گئے تب ابا جی نے ایک جملہ کہا تھا جس کے بعد میری آواز گلے میں ہی کہیں دب گئی کہنے لگے بیٹا اگر اتنا پڑھ لکھ کر بھی یہ نہ سیکھ پائے کہ بزرگوں سے بات کیسے کرنی ہے تو کل سے کالج نہ جانا جو تعلیم اچھا
⬇️
انسان نہ بنا پائے اس کا مقصد ہی کیا ہے کمائی تو سنیارے کی دکان کے باہر گندی نالی سے کیچڑ چھاننے والا انپڑھ بھی کئی پڑھے لکھوں سے زیادہ کرلیتا ہے اسی طرح پہلی اور آخری بار روزگار کا خوف تب ختم ہوگیا تھا جب ہم انتہائی سخت حالات کا شکار تھے چند ہزار کی ایک ملازمت کے دوران کسی نے
⬇️
ایسی بات کردی جو برداشت نہ کر پایا دفتر سے ہی ابا جی کو مشورہ کے لئے فون کیا تو کہنے لگے ملازمت چھوڑنے کے لئے مجھے فون تب کرنا جب خدا پر اعتبار نہ ہو اس مالک نے رزق کا وعدہ کیا ہے نا تو پھر اس کے وعدے پر یقین بھی رکھو یا پھر اسے مالک تسلیم کرنے سے انکار کر رہے ہو ؟
⬇️
یہاں ملازمت کے لئے دل نہیں مانتا تو ایک لمحہ کی بھی تاخیر نہ کرنا میں نے فون بند کیا اور اسی وقت استعفی لکھ دیا چار دن میں بے روزگار رہا ان چار دنوں میں جتنا فکر مند رہا ابا جی اتنے ہی مطمئن نظر آئے اور پانچویں دن مجھے ایک ایسے ادارے سے فون کال آگئی جہاں میں نے ایک سال
⬇️
قبل ایک دوست کے کہنے پر مذاق مذاق میں CV بھیجی تھی اور مجھے اب یاد تک نہ تھا تنخواہ پیکج پہلی ملازمت سے تین گنا تھا اس کے بعد سے یہی ہوتا آیا جب بھی خدا کے بھروسے کسی ملازمت سے استعفی دیا اللہ نے پہلے سے بڑھ کر نواز دیا رب کی مہربانیوں کی طویل داستانیں ہیں جن کا عینی شاہد ہوں۔
⬇️
ایک بار صورت حال یہ تھی کہ جب ابا جی اپنا گھر تعمیر کر رہے تھے تو ٹائلوں کے لئے لگ بھگ ڈیڑھ لاکھ کم پڑ گئے ہم سب قدرے پریشان تھے تو ایک دن ابا جی کہنے لگے بیٹا میں ساری عمر حرام سے بچا ہوں اور تم سب کو بچایا ہے مجھ سمیت میرے خاندان کے کسی فرد نے کسی کاحق نہیں کھایا تو یہ کیسے
⬇️
ممکن ہے مجھے ضرورت ہو اور رب عطا نہ کرے تب عجیب سا لگا نہ کوئی وسیلہ نہ کہیں سے امید ابا جی کی ملازمت کے آخری ماہ تھے اچانک خبر ملی اباجی کو پنجاب کا بیسٹ آفسر قرار دیاگیا ہے وزیراعلی کی جانب سے ایوارڈ کے ساتھ ساتھ کیش انعام بھی تھا اس انعام کے باوجود ابھی بھی پچاس ہزار کم تھے
⬇️
ابا جی کہنے لگے میں مقابلے کی دوڑ میں شامل نہیں ہوا صرف اپنا فرض ادا کرتا رہا ہوں خدا نے اس انعام کا حق دار قرار دلا کر یہ رقم دلوادی ہے تو باقی رقم کا انتظام کردے گا میں اس کے علاوہ کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائوں گا اسی ہفتے اگلی خبر یہ ملی کہ محکمہ کی جانب سے بھی بہترین آفیسر
⬇️
قرار دیتے ہوئے کیش انعام دیا جا رہا ہے ہمیں جتنی رقم کی ضرورت تھی اس سے زیادہ رقم عزت کے ساتھ آ گئی تھی اس دن سے ایمان پختہ ہو گیا ہم کسی کا حق نہ ماریں تو خدا ہمارا خیال رکھتا ہے ابا جی کی زندگی ایسے ہی معجزوں سے بھری ہوئی ہے ان بظاہر عام سی باتوں سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے-
⬇️
سو اب ڈر نہیں لگتا نہ کسی سے ہارنے کا اور نہ ہی رزق کی کمی کا- میں گھر میں سب سے زیادہ نکما ہوں جب سب تہجد کے لیے اٹھتے ہیں تب سوتا ہوں لیکن رب مجھے بھی میری سوچ سے زیادہ نواز دیتا ہے-

تحریر اچھی لگی ہو تو ریٹویٹ ضرور کریں
مجھے فالو کریں اور فالو بیک حاصل کریں
@Arshe530

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™®

Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™® Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Arshe530

8 May
بعض لوگ کیوں نماز نہیں پڑهتے؟

ایک دوست نے اپنے نماز پڑهنے کی یہ وجہ بیان کی بہت آسانی سےمیں نمازی بن گیا ایک دن میں کلاس میں بیٹها ہوا تها اور میری کلاس کا مضمون علوم دينی تها
جب استاد کلاس میں تشریف لائےتو انہوں نے شاگردوں سے سوال کیا؛
آپ کی نظر میں کون لوگ نماز نہیں پڑهتے؟
⬇️
ایک شاگرد نے بڑی معصومیت سے کہا:
جو لوگ مرگئے ہیں وہ نماز نہیں پڑهتے

دوسرے شاگرد نے شرمندگی سے جواب دیا:
جن لوگوں کو نماز پڑهنا نہیں آتی۔

تیسرا بچہ اپنی جگہ سے کهڑا ہوا اور نہایت معقول جواب دیا:
جو لوگ مسلمان نہیں ہیں
وہ نماز نہیں پڑهتے۔

اسی طرح ایک اور بچہ نے
جواب دیا:
⬇️
جو لوگ کافر ہیں وہ نماز نہیں پڑهتے-

اسی ترتيب سے پانچویں بچہ نے جواب میں کہا:
جو لوگ خدا سے نہیں ڈرتے وہ لوگ نماز نہیں پڑهتے-

تمام شاگردوں نے اپنے نظريات بیان کردئیے- لیکن میں سوچوں میں ڈوب گیا کہ میں ان میں سے کونسا ہوں؟
آیا میں مرگیا ہوں؟
نہیں تو!
⬇️
Read 6 tweets
8 May
کرپشن کا حمام

آپ ریٹائرڈ جرنیلوں کے بارے میں بھی تحقیقات کرلیں، آپ سپریم کورٹ آف پاکستان کے دس ریٹائرڈ ججز کی تلاشی بھی لے لیں، آپ ملک کے سو بڑے بزنس مینوں، صنعت کاروں زمینداروں کا ڈیٹا بھی نکال لیں، آپ میڈیا مالکان کے بارے میں بھی تحقیقات کرلیں، آپ ملک کے تمام
⬇️
ریٹائرڈ سیکریٹریوں کی تلاشی بھی لے لیں، اور آپ ملک کے دس ریٹائرڈ ائی جیز کو بھی کسوٹی پر پرکھ لیں، آپ پاکستان کے کرکٹرز کو بھی پرکھیں تو اپ کو ان کی جائیدادوں کا "کھرا" بھی سوئٹزرلینڈ، برطانیہ، امریکہ یا آسٹریلیا تک جاتا ملے گا لہذا عمران نیازی تو اس گنتی میں ہے ہی
⬇️
نہیں جو نے ہمیشہ دوسروں کا کھایا شوکت خانم ہسپتال کے نام پر زکوٰۃ خیرات صدقات کھائے اور بغیر کسی کمائی کے اعبوں کی جائیدادیں لیئے بیٹھا ہے- جب اس حمام میں سارے ننگے ہیں تو پھر صرف میاں برادران ہی کیوں؟
کیا کہیں ایسا تو نہیں کہ سیاست کا مکروہ دھندہ چلانے کے لیئے میاں برادران کو
⬇️
Read 6 tweets
7 May
فواد ڈبو یا فردوس عاشق حیوان

کہتے ہیں ایک بادشاہ نے ایک رفوگر رکھا ہوا تھا وہ کپڑا نہیں باتیں رفو کرنے کا ماہر تھا اور بادشاہ سلامت کی ہر بات کی کچھ ایسی وضاحت کردیتا کہ سننے والے سر دھننے لگتے کہ واقعی بادشاہ سلامت نے صحیح فرمایا- ایک دن بادشاہ سلامت دربار لگا کر اپنی جوانی
⬇️
کے شکار کی کہانیاں سنا کر رعایا کو مرعوب کر رہے تھے کہ جوش میں آکر کہنے لگے ایکبار تو ایسا ہوا کہ میں نے آدھے کلو میٹر سے نشانہ لگا کر جو ایک ہرن کو تیر مارا تو تیر سنسناتا ہوا گیا اور ہرن کی بائیں انکھ میں لگ کر دائیں کام سے ہوتا ہوا پچھلی دائیں ٹانگ کے کھر میں جا لگا-
⬇️
بادشاہ کو توقع تھی کہ عوام داد دیگی لیکن عوام نے کوئی داد نہیں دی وہ بادشاہ کی بات پر یقین کرنے کو تیار نہیں تھے بادشاہ بھی سمجھ گیا کہ ضرورت سے زیادہ لمبی چھوڑ دی اور اپنے رفو گر کی طرف دیکھا رفوگر اٹھا اور کہنے لگا میں اس واقعے کا چشم دید گواہ ہوں دراصل بادشاہ ایک پہاڑی پہ
⬇️
Read 5 tweets
6 May
*جمعہ مبارک کہنے کی بِدعت*
مولانا مفتی تقی عثمانی

آج سے 50سال بعد نئی نسل میں جمعہ کی مبارک دینا ایک لازمی قسم کا رواج بن چُکا ہوگا جو شروع ہو چکا ھے اور مزید پچاس ساٹھ سال میں اسے ایک سنت یا فریضے کے طور پر جانا جاۓ گا اسوقت جو لوگوں کو بتائے گا کہ یوم جمعہ کی مبارکباد دینا
⬇️
نہ تو سنت ہے نہ فرض بلکہ اسے ایسا سمجھنا بدعت ہے کیونکہ ایسا کرنا قرآن و حدیث اور صحابہ سے ثابت نہیں ہے تو لوگ اس سے کہیں گے تم عجیب باتیں کر رہے ہو ہم نے تو اپنے باپ دادا کو ایسے ہی کرتے دیکھا ہے اور انکے علماء بھی انکو منع نہیں کرتے تھے تو تم ان علماء سے زیادہ علم رکھتے ہو؟
⬇️
بلکہ تم نئی بات کر رہے ہو
وہ شخص بہت بڑا بزرگوں کا گستاخ ٹھہرے گا حالانکہ حق پر ہو گا ہماری آنکھوں کے سامنے سوشل میڈیا کی ایجاد کے بعد پروان چڑھنے والی ان گنت ایسی بدعات اور خود ساختہ خرافات اور موضوعات کی حوصلہ شکنی کیجیئے اور اپنے آپ کو اور آئندہ نسل کو بدعات سے بچائیے
⬇️
Read 5 tweets
6 May
معرکہ عین الجالوت اور رکن الدین لبیبرس

تاریخ میں کئی واقعات ایسے ہیں کہ جن کےرونماء ہونےکےسبب کچھ ایسا منظر نامہ بنا جس نےتاریخ کا دھارا موڑدیا آج جس معرکہ آرائی کاتذکرہ کررہا ہوں وہ 25رمضان المبارک 658ھ بمطابق3 ستمبر 1260ءکومصراور شام کےدرمیان واقع عین جالوت کےمقام پرپیش آیا
⬇️
جسکے نتیجے میں عالم اسلام جو بظاہر تباہی کےدہانے پرپہنچ گیا تھا بچ گیا
عامتہ الناس کو تو چھوڑیں ہمارا تعلیم یافتہ طبقہ بھی معرکہ عین جالوت اور اسکے ہیرو سلطان رکن الدین بیبرس کے بارے میں بہت کم واقفیت رکھتا ہےحالانکہ اس معرکہ آرائی کےنتیجے میں نہ صرف عالم اسلام کو سیاسی طور پر
⬇️
نئی زندگی ملی بلکہ حرمین_شریفین کی حرمت کو لاحق شدیدترین خطرہ بھی ٹل گیا1258 میں ہلاکو_خان نےمنگوخان کے گورنرکی حیثیت سےبغداد پرحملہ کرکے خلافت_عباسیہ کاخاتمہ کردیا بغدادکے ساتھ ساتھ موصل حلب اور دمشق بھی ہلاکوخان کےہاتھوں فتح ہوگئےدمشق کے سوا(وہاں کےحاکم نےہلاکو خان سےمعاہدہ
⬇️
Read 22 tweets
3 May
عمران نیازی کا جہاز

ایک انجینئرنگ کالج کے تمام اساتذہ کو سیر پر لے جانے کے لیے ایک جہاز میں بٹھایا گیا- جب تمام اساتذہ بیٹھ گئے تو پائلٹ نے خوشی اور جوش بھرے لہجے میں اعلان کیا- ’’آپ تمام محترم اساتذہ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ جس جہاز میں آپ بیٹھے ہیں اسے آپ ہی کے کالج کے
⬇️
ذہین طالبعلموں نے بنایا ہے-
بس پھر کیا تھا، اتنا سنتے ہی تمام اساتذہ اس خوف سے نیچے اتر گئے کہ کہیں جہاز حادثے کا شکار نہ ہو جائے- لیکن پرنسپل صاحب بیٹھے رہے یہ دیکھ کر پائلٹ ان کے پاس گیا اور دریافت کیا سر ..! تمام اساتذہ اپنے شاگردوں کا نام سنتے ہی ڈر کر اتر گئے لیکن آپ کیوں
⬇️
نہیں اترے ..؟
کیا آپ کو ڈر نہیں لگتا..؟
پرنسپل نے دل کو چھو جانے والا جواب دیا:
مجھے اپنے کالج کے اساتذہ سے بھی زیادہ اپنے طالب علموں پر اعتماد ہے
دیکھ لینا
"یہ جہاز سٹارٹ ہی نہیں ہوگا"
🤪
نئے پاکستان کے جہاز میں بھی ہر وزیر باتدبیر اپنی کرسی سے اتارا گیا ماسوائے ایک نیازی کے
⬇️
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(