چوبیسویں پارے کا آغاز
سورۃ زمر
کے بقیہ حصے سے ہوتا ہے
اللّٰه پاک ارشاد فرماتا ہے
کہ
اُس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا
جس نے اللّٰه پر جھوٹ باندھا
اور
جب سچی بات اُس تک پہنچ گئی تو
اُسے جھٹلا دیا
جھوٹ باندھنے والے لوگوں میں
وہ تمام گروہ شامل ہیں
جنہوں نے اللّٰه کی ذات کے ساتھ
جاری ہے👇
شرک کیا
کفارِ مکہ نے بتوں کو اللّٰه کا شریک ٹھہرایا
اور
فرشتوں کو اللّٰه کی بیٹیاں قرار دے دیا
اِسی طرح عیسائیوں نے سیدنا مسیح کو
جب کہ یہودیوں نےسیدنا عزیر کو
اللّٰه کا بیٹا قراردیا
یہ تمام کے تمام گروہ اِس بات سے غافل ہیں کہ
اللّٰه نے جہنم کو کافروں کے لیے طے فرما دیا
جاری ہے👇
اِسی سورۃ میں قیامت کی منظر کشی کی گئی ہے
کہ
قیامت کے دن تمام زمین
اللّٰه کی مٹھی میں ہوگی
اور
سارے آسمان اُس کے دائیں ہاتھ میں
لپٹے ہوئے ہوں گے
جب صور میں پھونک ماری جائے گی
تو آسمان اور زمین میں جتنے رہنے والے ہیں سب بے ہوش ہو جائیں گے
یا مر جائیں گے

جاری ہے 👇
سوائے اُن کے جنھیں اللّٰه چاہے گا
پھر دوسری بار پھونک ماری جائے گی
تو وہ کھڑے ہوکر دیکھنے لگیں گے
اور زمین اپنے رب کے نور سے
روشن ہو جائے گی
اور تمام اعمال نامے رکھے جائیں گے
اور
انبیا اور شہداء لائے جائیں گے
اور
اُن کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گا

جاری ہے 👇
دوستو
اگر انبیاء اور شہدا کا فیصلہ ہوگا
تو آپ اور میں کیا چیز ہیں
کیا اوقات ہے
نہ امیری کام آئے گی نہ عہدہ،
کام آئیں گے تو اعمال
کچھ دن بچے ہیں رمضان کے
موقع ہے
راضی کر لیں مالک کو
اِس سے پہلے کہ دیر ہو جائے
دُعا بہت اثر کرتی ہے
خالی اپنے لیئے نہیں
سب کے لیئے دُعا مانگیں

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Amer Sohail Choudhary

Amer Sohail Choudhary Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @SohailLionKing

7 May
یہ تحریر پتہ نہیں کس کی ہے
اچھی لگی آپ کو پیش کردی

بابا جی نے
میرے کندھے پہ ہاتھ رکھتے ہوئے کہا
کہ
پتر کبھی رانجھا راضی کیا ہے تو نے؟
میں نے حیرانگی سے
بابا جی کو دیکھتے ہوئے کہا
کہ
بابا جی یہ رانجھا راضی کرنا کیا ہوتا ہے ؟
میں نے جواب دینے کی بجائے
الٹا سوال پوچھ لیا
جاری ہے 👇
بابا جی نے میرے سر کے بالوں کو
خراب کرتے ہوئے کہا
تو وی جھلا ہی ریں گا ہمیشہ

پر بات تو تُو بھی ٹھیک ہی کر رہا ہےپُتر
تیرا تو کوئی محبوب ہی نہیں ہے
تو تُو نے رانجھا راضی کہاں سے کرنا

پھر بابا جی مجھے اپنے پاس
بٹھا کے کہنے لگے
کہ
پتر رانجھا محبوب کو کہتے ہیں

جاری ہے 👇
جس سے ڈھیروں پیار کیا جائے
جس کے آگے تیری اَنا وی سر نہ چُکے
جو تجھے جب بھی کچھ کہے تو
منہ سے بس بسم اللہ نکلے
اور
جس کے لئے زبان پہ کبھی انکار نہ آئے
وہ رانجھا ہوتا ہے

بابا جی کچھ دیر کے لئے
چپ سے ہو گے تو
مجھے بے چینی ہونے لگ گئی
کہ
بابا جی کچھ بول کیوں نہیں رہے
جاری ہے 👇
Read 11 tweets
5 May
میں روزے تو پورےرکھتا ہوں
لیکن معلوم نہیں کیوں مجھے
دلی سکون نہیں ملتا
مولوی کے پاس گیا
وہ پوچھنے لگے
تم روزے میں
باجماعت نماز کا اہتمام کرتے ہو؟
بالکل جناب
پھر پوچھنے لگے
تراویح میں پورا قرآن سنتے ہو
اور
روزانہ تلاوت کرتے ہو؟
میں بولا
مولوی صاحب تراویح میں قرآن سننے کے
جاری ہے👇
علاوہ رمضان میں
دو قرآن بھی ختم کرتا ہوں
صدقہ خیرات کرتے ہو؟
جی جی بالکل
اور
اِس کے علاوہ مسجد مدارس میں
چندہ بھی دیتا ہوں
اب مولوی صاحب
پورے یقین سے فرمانے لگے
تم پکے مسلمان ہو
تمہارے روزے بالکل پکے ہیں
رہی بات دلی سکون کی تو
یہ تمہاری عاجزی ہے

جاری ہے 👇
میں مولوی صاحب کے پاس سے گھر آگیا
لیکن
دل کو قرار نہ ملا
آج تراویح کے بعد گھر آیا تو نیند آگئ
خواب میں دیکھتا ہوں
میں کسی ڈھابے کے باہر بیٹھا
چائے پی رہا تھا
کہ
ایک ملنگ ٹائپ آدمی
میرے پاس بیٹھ گیا اور کہنے لگا
مجھے چائے پلا
پھر تجھے تیرا جواب دیتا ہوں
مجھے جھٹکا لگا
جاری ہے 👇
Read 11 tweets
1 May
اللہ تعالیٰ کو کس سے محبت ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قرآن کریم میں 19 مقامات پر اللّٰه تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے
کہ
اُسے کس سے محبت ہے
آئیے دیکھتے ہیں

احسان کرنے والوں سے
إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ
(2:195 اور 5:13)
وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ
(3:134، 3:148 اور 5:93)

جاری 👇
توبہ کرنے والوں سے
إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ (2:222)

پاک صاف رہنے والوں سے
وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ (2:222)
وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ (9:108)

جاری ہے 👇
رسول اللّٰه ﷺ کی اتباع کرنے والوں سے
قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ (3:31)

تقوی اختیار کرنے والوں سے
فَإِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ
(3:76، 9:4 اور 9:7)

صبر کرنے والوں سے
وَاللَّهُ يُحِبُّ الصَّابِرِينَ
(3:146)

جاری ہے 👇
Read 7 tweets
29 Apr
اسلام علیکم
سچ میں مجھ کو آج دیکھ کر
یہ احساس ہوا کہ میں یتیم نہیں ہوں
میرے ساتھ میری فیملی ہے
جو کہ میرے لیئے دُعا کرتی ہے پریشان ہے
میں الحمدللّٰہ گھر آگیا ہوں افطاری سے
کچھ دیر پہلے،
کافی دن سے مہدے میں درد تھا
کچھ سال پہلے میرا گالبلیڈر (پِتہ) نکال دیا
تھا پتھری کی

جاری ہے👇
وجہ سے جس کے بعد آج تک مہدہ سیٹ نہیں
ہو رہا
آج صبح شدید درد اٹھا آفس بیٹھا تھا
تو مجھ کو کولیگ ہسپتال لے آئے
اور
بلڈ ٹیسٹ
ای سی جی
الٹرا ساؤنڈ
پھر بعد
میں بہوش کر دیا کہ
انڈوسکوپی اور بائیو سکوپی کرنی ہے
ساتھ آنے والے نے فوٹو عمران (اتھرا جٹ) کو
بیجھ دیں
اور اس نے
جاری ہے 👇
ٹیوٹر پر ڈال کر سب کو پریشان کر دیا
اپنی طرف سے اس نے یہ کیا کہ سب دعا
کریں گے مگر پوری بات نہیں لکھی
مجھ کو سمجھ نہیں آرہی میں کون سے الفاظ
استعمال کروں آپ سب کے لیئے
آپ سب کا پیار دعائیں دیکھ کر
میں یقین کریں سچ مچ کا ببر شیر
بن گیا ہوں
کہ میرے ساتھ میری فیملی ہے
جاری ہے 👇
Read 4 tweets
27 Apr
کسی علاقے کا ایک شخص
اپنی جگتوں کی بدولت مشہور تھا۔۔
ایک بار مرشد کے پاس بیٹھا کہنے لگا ۔۔
مُڑ سائیں
تُساں مینوں حج تے گَھل دیو
تے
کیا ہی بات ہو۔۔
مرشد نے جواب دیا
کہ
تُؤ اوتھاں جا کے وی ایہو کُجھ کریساں
(یعنی جُگتاں ہی مارے گا
کچھ عبادت وغیرہ نہیں کرے گا)

جاری ہے 👇
اس نے التجا کی
مُرشد

میں اوس تھاں ایسا کُجھ نہ کرساں
مرشد نے کہا
فیر لکھ کے دے
اُسی وقت اُس شخص سے
ایک کاغذ پر حلف نامہ پر سائن کروائے گئے
کہ
وہ وہاں صرف عبادت کرے گا
کوئی فالتو بات نہیں کرے گا
کسی کو جگت نہیں مارے گا
اپنے کام سے کام رکھے گا
اور حج کرکے واپس آجائے گا
جاری ہے 👇
اُس نے باقی مریدوں کی موجودگی میں
حلف نامے پر خوشی خوشی سائن کردیئے
مرشد نے ایک مرید سے کہا
کہ
اِسے اپنےساتھ حج پہ لے جاؤ

یہ اُس زمانے کی بات ہے جب حج کا سفر
خچروں پر طے کیا جاتا تھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب حج ہوگیا
سر منڈوانے کی باری آئی
سر بھی منڈوا لیا۔۔
واپسی کی راہ لی۔۔۔

جاری ہے👇
Read 8 tweets
25 Apr
سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ
کی تلوار کا وزن 35 کلو تھا

یہ وہ زمانہ تھا جب لوہا استعمال ہوتا تھا
بھٹیاں کم حرارت
کی ہوتیں لوہار کئ دن کی محنت سے تلوار بناتے
سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ
اکثر دو تلواریں استعمال فرماتے
ایک داہنے ہاتھ میں ایک بائیں ہاتھ میں
جاری ہے 👇
یعنی ستر کلو
آجکل کے لوگوں میں سے شائيد ننانوے فیصد وہ تلوار اٹھا نہ سکیں
مارنا تو درکنار

پھر جنگ متواتر صبح سے شام تک ہوتی
سارا دن
اتنا وزن اٹھانا
اکثر صحابہ کرام رضوان کے بازو شل ہو جاتے

ایک عام مثال سمجھ لیں
آجکل لوہا کوٹنے والا ہتھوڑا چھوٹا
پانچ کلو کا ہوتا ہے
جاری ہے 👇
بڑا دس کلو
جو ہتھوڑا مشین استعمال کرتی ہے
بیس کلو کا ہوتا ہے
سادہ الفاظ میں دو تھیلے آٹے کے
ایک ہاتھ میں اٹھا کر اوپر لے جانے ہیں
اگر آپ ایسا ایک ہاتھ سے کر سکتے ہیں
تو آپ تلوار صرف اٹھا سکتے ہیں

انسان جو وزن اٹھاتا ہے قوت صرف کرتا ہے
جتنی قوت اٹھانے میں لگتی ہے

جاری ہے 👇
Read 5 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(