ﺧﺪﺍ ہمارا
ﺭﺳﻮﻝ ہمارا
ﻓﺮﺷﺘﮯ ہمارے
ﺟﻨﺖ ہماری
ﺣﻮﺭﯾﮟ ہماری
ﺯﻣﯿﻦ ہماری
ﺍٓﺳﻤﺎﻥ ہمارا
ﺍﻟﻐﺮﺽ
ﺳﺐ ﮐﭽھ ﮐﮯ ﻣﺎﻟﮏ ﮨﻢ مسلمان ﮨﯿﮟ
ﺍﻭﺭ
ﺑﺎﻗﯽ ﻗﻮﻣﯿﮟ ﺍِﺱ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺟﮭﮏ ﻣﺎﺭﻧﮯ ﺍٓﺋﯽ ﮨﯿﮟ

جاری ہے 👇
ﺍُﻥ ﮐﯽ ﺩﻭﻟﺖ
ﻋﯿﺶ ﺍﻭﺭ ﺗﻨﻌﻢ ﻣﺤﺾ
ﭼﻨﺪ ﺭﻭﺯﮦ ہے
ﻭﮦ ﺑﮩﺖ ﺟﻠﺪ ﺟﮩﻨﻢ ﮐﮯ ﭘﺴﺖ ﺗﺮﯾﻦ ﻃﺒﻘﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﻭﻧﺪﮬﮯ ﭘﮭﯿﻨﮏ ﺩﯾﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ
ﺍﻭﺭ
ﮨﻢ ﮐﻤﺨﻮﺍﺏ ﻭ ﺯﺭﺑﻔﺖ ﮐﮯ ﺳﻮﭦ ﭘﮩﻦ ﮐﺮ ﺳﺮﻣﺪﯼ بہاروں

جاری ہے 👇
میں حوروں کے ساتھ مزے لوٹیں
پھر
زمانہ گزرتا گیا
انگریزی پڑھنے کے بعد
علوم جدیدہ کا مطالعہ کیا
قلب و نظر میں وسعت پیدا ہوئ
اقوام و ملل کی تاریخ پڑھی
تو
معلوم ہوا
مسلمانوں کی 128 سلطنتیں مٹ چکی ہیں
حیرت ہوئ
کہ
جب اللّٰه ہمارا اور صرف ہمارا تھا تو
اُس نے خلافت عباسیہ کا

جاری ہے 👇
وارث
ہلاکو خان
جیسے کافر کو کیوں بنایا؟

ہسپانیہ کے اسلامی تخت پر
فرونیاں کو کیوں بٹھایا؟

مغلیہ کا تاج الزبتھ کے سر پر کیوں رکھ دیا؟
بلغاریہ
ہنگری
رومانیہ
سرویا
پولینڈ
کریمیا
یوکرائن
یونان
اور
بلغراد سے ہمارے آثار کیوں مٹا دیئے؟
ہمیں فرانس سے بیک بینی دوگوش کیوں نکالا؟
جاری ہے👇
اور
تیونس
مراکو
الجزائر
اور
لبیا
سے ہمیں کیوں رخصت کر کے استعمار کے قبضے میں دے دیا گیا؟
جبکہ اللّٰه تو ہم مسلمانوں کا ہے صرف

میں رفع حیرت کے لیئے مختلف
علماء
کے پاس گیا
لیکن
کامیابی نہ ہوئ
میں اس مسلئےپر پانچ سات برس
تک غور و فکر کرتا رہا
لیکن
کسی نتیجے پرنہ پہنچ سکا

جاری ہے👇
ایک دن میں سحر کو اچانک بیدار ہو گیا
سامنے طاق میں قرآن مجید رکھا تھا
میں اٹھایا
کھولا
اور
پہلی آیت جو سامنے آئ
وہ یہ تھی
(ترجمہ)
کیا یہ لوگ نہیں دیکھتے
ہم اُن سے پہلے کتنی اقوام کو تباہ
کر چکے ہیں
ہم نے انھیں وہ شان و شوکت عطا کی تھی
جو تمہیں نصیب نہیں ہوئ
ہم اُن کے

جاری ہے 👇
کھیتوں پر چھما چھم بارشیں برساتے تھے
اور
اُن کے باغات میں شفاف پانی کی
نہریں بہتی تھیں
لیکن
جب انہوں نے ہماری راہیں چھوڑ دیں
تو
ہم نے انھیں تباہی کر دیا
اور
اُن کا وارث کسی اور قوم کو بنا دیا،

میری آنکھیں کھل گئیں
آندھی تقلید کی وہ تاریک گھٹائیں جو
دماغی ماحول پر محیط
جاری ہے 👇
تھیں یک بیک چھٹنے لگیں
اور
اللّٰه کی سنت جاریہ کے تمام
گوشے بے حجاب ہونے لگے

میں نے قرآن میں جا بجا یہ لکھا دیکھا
"یہ دُنیا دار العمل ہے"
یہاں صرف عمل سے بیڑے پار ہوتے ہیں

ہر عمل کی جزا و سزا مقرر ہے
جسے
نہ کوئ دوا ٹال سکتی ہے
اور نہ کوئ دعا،

"لیس للانسان آلا ماسعی"
جاری ہے 👇
ترجمعہ
انسان کے لیئے وہی کچھ ہے
جس کی وہ کوشش کرتا ہے(القرآن)

میں سارا قرآن مجید پڑھ گیا
اور
کہیں بھی محض
دُعا یا تعویذ کا کوئ صلہ نہ دیکھا

کہیں بھی زبانی خوشامد کا اجر
زمردیں
محلات
حوریں
اور
حجوں کی شکل میں نہ پایا

یہاں میرے کانوں نے صرف
تلواروں کی جھنکار سنی
اور
جاری ہے 👇
میری آنکھوں نے
غازیوں کے وہ جھرمٹ دیکھے
جو
شہادت کی لازوال دولت حاصل کرنے
کے لیئے جنگ کے
بھڑکتے شعلوں میں کود رہے تھے

وہ دیوانے دیکھے
جو
عزم و ہمت کا علم ہاتھ
میں لیئے معافی حیات کی طرف
بااندازِ طوفان بڑھ رہے تھے
اور
وہ پروانے دیکھے
جو رسول اللّٰهﷺ کے جمالِ جاں
جاری ہے 👇
افروز پہ رہ رہ کے قربان ہو رہے تھے

قرآن مجید کے مطالعے کے بعد مجھے
یقین ہو گیا
کہ
مسلمان ہر جگہ محض اِس لیئے زلیل ہو رہا
ہے کہ
اُس نے قرآن کے
عمل
محنت
اور
ہیبت
والے اسلام کو طرک کر رکھا ہے
مسلمان اوراد و اوعیہ کے نشے میں مست ہے
اور
اُس کی زندگی کا تمام سرمایہ
جاری ہے 👇
چند دعائیں
اور
چند تعویذ ہیں بس
اور پھر
مجھ کو یقین ہو گیا
اسلام بھی دو ہیں

ایک اسلام
قرآن کا ہے جس کی طرف اللّٰه بُلا رہا ہے

اور

دوسرا اسلام
وہ اسلام جس کی تبلیغ ہمارے 80 لاکھ
کم و بیش مُلاں قلم
اور
پھیپھڑوں کا سارا زور لگا کر
کر رہے ہیں

جاری ہے 👇
لیکن
میدانِ عمل میں کچھ بھی نہیں

" عمل سے زندگی بنتی ہے
جنت بھی جہنم بھی "

تحریر ڈاکٹر غلام جیلانی برق
ترتیب و تحریر عامر سُہیل چوہدری

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Amer Sohail Choudhary

Amer Sohail Choudhary Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @SohailLionKing

23 May
سیدنا اسرائیل علیہ السلام
اور
یہودیوں کی سازش

یہ تحریر دوتین کتابوں سے
لی ہے
اِس کو لکھنے کا مقصد آخری پارٹوں
میں آئے گا

جس کو اعتراض ہو
وہ اپنا اعتراض پاس رکھے

کوئ معلومات غلط ہوں تو
اعتراض کر سکتے ہیں

جاری ہے 👇
حضرت ابراہیم علیہ السلام کو
جس وقت
حضرت اسحٰق علیہ السلام
کی ولادت
اور
منصبِ نبوت پر سرفرازی کی بشارت دی گئی تھی
اُسی وقت
آپ یعقوب علیہ السلام کی پیدائش
اور
جلیل القدر پیغمبر ہونے کی بشارت بھی دی گئی

قرآن مجید میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے

جاری ہے 👇
وَوَهَبْنَا لَهُ إِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ نَافِلَةً ۖ وَكُلًّا جَعَلْنَا صَالِحِينَ
(سورۃ الانبیاء – 72)
ترجمہ
"اور بخشا ہم نے اُس کو
اسحٰق
اور
یعقوب دیا انعام میں
اور
سب کو نیک بخت کیا،

حضرت اسحٰق علیہ السلام
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے
دوسرے فرزند

جاری ہے 👇
Read 18 tweets
22 May
پانچ مشہور اور پرانے بت

حضرت نوح علیہ السلام قوم بت پرست ہو گئ تھی
اور اُن لوگوں کے پانچ بت بہت مشہور تھے
جن کی پوجا کرنے پر پوری قوم نہایت ہی اسرار کے ساتھ کمر بستہ تھی
ان پانچ بتوں کے نام
ودٌ
سُواع
یغُوث
یَعُوق
نسر
تھے
حضرت نوح علیہ السلام جو بت پرستی کے
خلاف وعظ
جاری ہے 👇
فرمایا کرتے تھے
تو اُن کی قوم اُن کے خلاف ہر کوچہ و بازار
میں چرچا پھرتی تھی
اور
حضرت نوح علیہ السلام کو طرح طرح کی ایذائیں دیا کرتی تھی
قرآن مجید کی سورۃ نوح آیات 23/24 میں
ان بتوں کا زکر ہے
یہ پانچ بت کون تھے؟
اس کے بارے
عروہ بن زبیر رضی اللّٰه تعالیٰ عنہما
کا بیان ہے
جاری ہے👇
کہ
یہ پانچوں حضرت آدم علیہ السلام
کے فرزند تھے
جو نہایت ہی دین دار عبادت گزار تھے
اور لوگ ان پانچوں کے بہت ہی محب و معتقد
تھے
جب ان پانچوں کی وفات ہو گئ
تو لوگوں کو بڑا رنج اور صدمہ ہوا
پھر
شیطان مردود نے لوگوں سے تعزیت
کرتے ہوئے یوں تسلی دی
کہ
تم لوگ اُن پانچوں کا
جاری ہے 👇
Read 6 tweets
7 May
یہ تحریر پتہ نہیں کس کی ہے
اچھی لگی آپ کو پیش کردی

بابا جی نے
میرے کندھے پہ ہاتھ رکھتے ہوئے کہا
کہ
پتر کبھی رانجھا راضی کیا ہے تو نے؟
میں نے حیرانگی سے
بابا جی کو دیکھتے ہوئے کہا
کہ
بابا جی یہ رانجھا راضی کرنا کیا ہوتا ہے ؟
میں نے جواب دینے کی بجائے
الٹا سوال پوچھ لیا
جاری ہے 👇
بابا جی نے میرے سر کے بالوں کو
خراب کرتے ہوئے کہا
تو وی جھلا ہی ریں گا ہمیشہ

پر بات تو تُو بھی ٹھیک ہی کر رہا ہےپُتر
تیرا تو کوئی محبوب ہی نہیں ہے
تو تُو نے رانجھا راضی کہاں سے کرنا

پھر بابا جی مجھے اپنے پاس
بٹھا کے کہنے لگے
کہ
پتر رانجھا محبوب کو کہتے ہیں

جاری ہے 👇
جس سے ڈھیروں پیار کیا جائے
جس کے آگے تیری اَنا وی سر نہ چُکے
جو تجھے جب بھی کچھ کہے تو
منہ سے بس بسم اللہ نکلے
اور
جس کے لئے زبان پہ کبھی انکار نہ آئے
وہ رانجھا ہوتا ہے

بابا جی کچھ دیر کے لئے
چپ سے ہو گے تو
مجھے بے چینی ہونے لگ گئی
کہ
بابا جی کچھ بول کیوں نہیں رہے
جاری ہے 👇
Read 11 tweets
6 May
چوبیسویں پارے کا آغاز
سورۃ زمر
کے بقیہ حصے سے ہوتا ہے
اللّٰه پاک ارشاد فرماتا ہے
کہ
اُس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا
جس نے اللّٰه پر جھوٹ باندھا
اور
جب سچی بات اُس تک پہنچ گئی تو
اُسے جھٹلا دیا
جھوٹ باندھنے والے لوگوں میں
وہ تمام گروہ شامل ہیں
جنہوں نے اللّٰه کی ذات کے ساتھ
جاری ہے👇
شرک کیا
کفارِ مکہ نے بتوں کو اللّٰه کا شریک ٹھہرایا
اور
فرشتوں کو اللّٰه کی بیٹیاں قرار دے دیا
اِسی طرح عیسائیوں نے سیدنا مسیح کو
جب کہ یہودیوں نےسیدنا عزیر کو
اللّٰه کا بیٹا قراردیا
یہ تمام کے تمام گروہ اِس بات سے غافل ہیں کہ
اللّٰه نے جہنم کو کافروں کے لیے طے فرما دیا
جاری ہے👇
اِسی سورۃ میں قیامت کی منظر کشی کی گئی ہے
کہ
قیامت کے دن تمام زمین
اللّٰه کی مٹھی میں ہوگی
اور
سارے آسمان اُس کے دائیں ہاتھ میں
لپٹے ہوئے ہوں گے
جب صور میں پھونک ماری جائے گی
تو آسمان اور زمین میں جتنے رہنے والے ہیں سب بے ہوش ہو جائیں گے
یا مر جائیں گے

جاری ہے 👇
Read 5 tweets
5 May
میں روزے تو پورےرکھتا ہوں
لیکن معلوم نہیں کیوں مجھے
دلی سکون نہیں ملتا
مولوی کے پاس گیا
وہ پوچھنے لگے
تم روزے میں
باجماعت نماز کا اہتمام کرتے ہو؟
بالکل جناب
پھر پوچھنے لگے
تراویح میں پورا قرآن سنتے ہو
اور
روزانہ تلاوت کرتے ہو؟
میں بولا
مولوی صاحب تراویح میں قرآن سننے کے
جاری ہے👇
علاوہ رمضان میں
دو قرآن بھی ختم کرتا ہوں
صدقہ خیرات کرتے ہو؟
جی جی بالکل
اور
اِس کے علاوہ مسجد مدارس میں
چندہ بھی دیتا ہوں
اب مولوی صاحب
پورے یقین سے فرمانے لگے
تم پکے مسلمان ہو
تمہارے روزے بالکل پکے ہیں
رہی بات دلی سکون کی تو
یہ تمہاری عاجزی ہے

جاری ہے 👇
میں مولوی صاحب کے پاس سے گھر آگیا
لیکن
دل کو قرار نہ ملا
آج تراویح کے بعد گھر آیا تو نیند آگئ
خواب میں دیکھتا ہوں
میں کسی ڈھابے کے باہر بیٹھا
چائے پی رہا تھا
کہ
ایک ملنگ ٹائپ آدمی
میرے پاس بیٹھ گیا اور کہنے لگا
مجھے چائے پلا
پھر تجھے تیرا جواب دیتا ہوں
مجھے جھٹکا لگا
جاری ہے 👇
Read 11 tweets
1 May
اللہ تعالیٰ کو کس سے محبت ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قرآن کریم میں 19 مقامات پر اللّٰه تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے
کہ
اُسے کس سے محبت ہے
آئیے دیکھتے ہیں

احسان کرنے والوں سے
إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ
(2:195 اور 5:13)
وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ
(3:134، 3:148 اور 5:93)

جاری 👇
توبہ کرنے والوں سے
إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ (2:222)

پاک صاف رہنے والوں سے
وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ (2:222)
وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ (9:108)

جاری ہے 👇
رسول اللّٰه ﷺ کی اتباع کرنے والوں سے
قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ (3:31)

تقوی اختیار کرنے والوں سے
فَإِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ
(3:76، 9:4 اور 9:7)

صبر کرنے والوں سے
وَاللَّهُ يُحِبُّ الصَّابِرِينَ
(3:146)

جاری ہے 👇
Read 7 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(