Zahid Rai Profile picture
29 May, 14 tweets, 12 min read
جو دوست زراعت کے شعبے کی زیادہ جانکاری نہیں رکھتے ان کے لئے آج بتانا چاہوں گا کہ تحریک انصاف کی حکومت کتنا اہم کام کر رہی ہے. یہ تھریڈ محسن لغاری اور پنجاب اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے تمام عملے کے نام ہے

#ReformingPunjab
انگریز کا بنایا ہوا نہری نظام فصلوں کو پانی دینے کا انتہائی اہم کام کرتا ہے. نہریں دریاؤں سے نکلتی ہیں اور واپس دریاؤں میں ہی جا ملتی ہیں. لیکن جہاں جہاں سے گزرتی ہیں ارد گرد کے رقبے کو سیراب کرتی جاتی ہیں. پنجاب میں چونکہ پانچ بڑے دریا ہیں

#ReformingPunjab
اس لئے نہری نظام پنجاب کے بہت بڑے رقبے کو سیراب کرتا ہے. ہر نہر سے چھوٹی ڈسٹریبیوٹری نہریں نکلتی ہیں جو مختلف گاؤں کے پاس سے ہوتے ہوئے آگے چلتی ہیں. اسی طرح ہر ڈسٹریبیوٹری میں سے مزید چھوٹے پانی کے چینل نکلتے ہیں جنہیں ہم کھالے بھی کہتے ہیں.

#ReformingPunjab
یہ کھالے کسانوں کے رقبے کے بیچ میں سے گزرتے ہیں. ان کھالوں سے آگے ہر کسان نے اپنی زمین کے ہر ایک ایکڑ تک پانی کو پہنچانے کے لئے چھوٹی چھوٹی کھالیاں بنائی ہوتی ہیں. یہ کھالیاں بالآخر فصل میں پانی پہنچاتی ہیں.

#ReformingPunjab
کسان نے جب کسی خاص ایکڑ تک پانی پہنچانا ہوتا ہے تو وہ کھالی کو کسی ایک مقام سے بند کرتا ہے اور دوسرے مقام سے کھولتا ہے جس سے وہ پانی کے راستے کو تبدیل کر کے اپنے مخصوص ایکڑ تک لے جاتا ہے اور اسے سیراب کر لیتا ہے.

#ReformingPunjab
یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ ہر گاؤں میں نہری پانی سے فصلیں سیراب کرنے کی باری ہوتی ہے اور کسان اپنی باری کے مطابق سرکاری یا نہری پانی اپنی فصل میں چھوڑتا ہے اور پھر باری کا وقت ختم ہونے پر دوسرا کسان پانی کو اپنی فصل کی طرف موڑ دیتا ہے.

#ReformingPunjab
اس طرح باری باری گاؤں کے تمام کسان نہری پانی استعمال کرتے ہیں. نہری پانی کی دستیابی سے کسان کی بہت بچت ہوتی ہے ورنہ اسے فصل کو پانی دینے کے لئے ٹیوب ویل چلانا پڑتا ہے جس پر بجلی یا ڈیزل کی صورت میں لاگت آتی ہے. اس کے علاوہ ٹیوب ویل زیر زمین پانی کی سطح پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں.
نہری پانی جب ڈسٹریبوٹری سے بہتا رہتا ہے تو نیچے مٹی کی تہہ جمتی رہتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ جڑی بوٹیاں بھی اگتی رہتی ہیں. اگر ان کی صفائی نہ کی جائے تو پانی کی مقدار میں کمی واقع ہو جاتی ہے یہاں تک کہ ڈسٹریبوٹری سوکھ بھی سکتی ہے.

#ReformingPunjab
اس کے علاوہ پانی چوری کا عمل بھی ڈسٹریبیوٹری کی ٹیل تک پانی پہنچانے میں رکاوٹ بنتا ہے. کچھ لوگ باقاعدہ زیر زمین پائپ ڈال کر ڈسٹریبیوٹری کا پانی چوری کرتے ہیں جس سے آگے جانے والے پانی کی مقدار کم ہو جاتی ہے اور اس طرح ٹیل تک پانی پہنچتا ہی نہیں.

#ReformingPunjab
صحیح معنوں میں ڈسٹریبوٹری اور بڑے کھالوں کی صفائی پرویز مشرف کے دور میں ہوا کرتی تھی جب یہ کام باقائدگی سے ہوتا تھا. اس دور میں پانی کا بہاؤ بھی اچھا تھا . اس کے بعد صفائی بھی کم ہوتی گئی اور پانی چوری بھی بڑہتی رہی جس سے بہت سی ڈسٹریبیوٹری ٹیل تک پانی پہنچانے میں ناکام ہو گئیں.
تحریک انصاف کی حکومت نے محسن لغاری صاحب کو اریگیشن کی وزارت دی اور یہاں یہ کہنا پڑے گا کہ لغاری صاحب نے کمال محنت سے نہ صرف پانی چوری کے خلاف کروائی کی بلکہ صفائی کے عمل کو انتہائی تیز کیا. پنجاب کی ہر ڈسٹریبیوٹری کی بھل صفائی یا ڈی سلٹنگ کرائی گئی اور اب بھی کرائی جا رہی ہے.
اس کے ساتھ ساتھ پانی چوری کرنے کے پائپ زمین کے نیچے سے اکھاڑ کر ان چور رستوں کو بند کیا گیا اور پانی چوروں کے خلاف مقدمے اور جرمانے کئے گئے. اگر آپ اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو فالو کریں تو آپ کو اندازہ ہو گا کہ چند لالچی لوگ کس قدر نفاست سے پانی کی چوری میں مصروف تھے.
اریگیشن ڈیپارٹمنٹ اور لغاری صاحب کی محنت کو سلام پیش کرتے ہوئے میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ بہت سی ڈسٹریبیوٹریاں ایسی ہیں جن کی ٹیل پر پانی دس یا پندرہ سال بعد پہنچا ہے. کسانوں نے پنجاب حکومت کے حق میں جو دعائیں کی ہیں وہ ڈیپارٹمنٹ اور لغاری صاحب کی محنت کا سب سے خوبصورت صلہ ہیں.
میری دعا اور درخواست ہے کہ کسان بھائی آئندہ پانی چوری سے گریز کریں اور نہری پانی کو ان کسانوں تک پہنچنے دیں جو بیچارے ٹیوب ویل لگانے کی اور چلانے کی سکت نہیں رکھتے. جزاک الله !!

#ReformingPunjab

@LeghariMohsin @IrrigationPb @MashwaniAzhar @UsmanAKBuzdar @GovtofPunjabPK

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Zahid Rai

Zahid Rai Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @royzahid

21 Feb
الیکشن کیسے ہوتا ہے ؟

١۔ پولنگ ختم ہونے کے بعد تمام پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں ووٹ گنے جاتے ہیں
٢۔ گنتی کے بعد فارم 45 پر رزلٹ تمام پولنگ ایجنٹس کو دے دیا جاتا ہے
٣۔ پریزائڈنگ افسر ووٹوں کو تھیلے میں سیل کرتا ہے اور ریٹرننگ افسر کی طرف روانہ ہو جاتا ہے
٤۔ ریٹرننگ افسر تھیلے اور رزلٹ وصول کرتا ہے اور فارم 49/48 پر رزلٹ بناتا ہے۔
٥۔ یہ رزلٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا جاتا ہے جو ویب سائٹ پر چڑھا دیا جاتا ہے

پریزائڈنگ افسر نے فارم 45 پی ٹی آئی اور مسلم لیگ دونوں کے پولنگ ایجنٹس کو دیا ہو گا۔ تحریک انصاف انہی کی بنیاد پر جیت کا
اعلان کر رہی ہے۔ پہلا سوال یہ ہے کہ مسلم لیگ بجائے فارم 45 کی بنیاد پر جیت کا اعلان کرنے کے دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کیوں کر رہی ہے ؟؟ اگر وہ الیکشن جیت گئی ہے تو تمام پولنگ ایجنٹس سے فارم 45 لے کر رزلٹ بنائیں اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیں۔

سوال نمبر ٢:
الیکشن کمیشن کو پریزائڈنگ
Read 5 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(