ایک بار ایک تاجر غلاموں کی منڈی میں گیا تو اسے ایک ترک بچہ بہت پسند آیا اور اسے تاجر نے فوراً خرید لیا۔ تاجر نے بچے سے پوچھا : تمہارا نام کیا ہے۔ لڑکے نے جواب دیا : جناب میں اپنا نام بتا کر اپنے نام کی توہین نہیں کرنا چاہتا ۔ میں غلام ہوں اس لئے آپ جس نام سے پکاریں گے وہی
میرا نام ہوگا ۔ تاجر کو اس جواب پر حیرت ہوئی لیکن اسے یہ بات پسند بھی آئی کہ بچے میں عزت نفس کا احساس باقی ہے۔تاجر نے اس بچے پر خاص توجہ دی اور اسکی تعلیم اور تربیت کا انتظام کیا ۔
بچے نے بہت جلد تیر اندازی، تلوار بازی اور شہسواری میں ایسی مہارت حاصل
کی کہ خود تاجر حیران رہ گیا ۔ غزنی کا بادشاہ شہاب الدین غوری ایک بار گھوڑوں کی دوڑ کا مقابلہ دیکھ رہا تھا ۔ تاجر اپنے غلام کو لے کر اس کے پاس پہنچا اور کہا کہ حضور میرے اس غلام کو گھڑ سواری میں کوئی نہیں ہرا سکتا ۔
بادشاہ نے مسکرا کے لڑکے سے پوچھا :
تم کتنا تیز گھوڑا دوڑا سکتے ہو۔ لڑکے نے نہایت ادب سے جواب دیا : حضور گھوڑے کو تیز دوڑانے سے زیادہ ضروری اسے اپنا مطیع بنانا ہوتا ہے۔ غوری نے چونک کر اسے دیکھا اور ایک بہترین گھوڑا اسے دیتے ہوئے کہا: لڑکے تم اس گھوڑے کو اپنا مطیع و فرمانبردار بنا کر دکھاؤ۔
لڑکا اچھل کر گھوڑے پر بیٹھا اور کچھ دور اسے چلا کر لے گیا اور پھر پلٹ کر واپس آیا۔ لوگ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ واپسی میں بھی گھوڑا اپنے سُموں کے نشان پر ہی چلتا ہوا آیا۔
سلطان غوری نے سوچا جو شخص ایک جانور کو اس طرح اپنا فرمانبردار بنا سکتا ہے اس
کے لئے انسانوں کو مطیع بنانا کیا مشکل ہو سکتا ہے ۔ اس نے فوراً اس غلام کوخرید لیا جس کا نام قطب الدین تھا ۔
ترکی میں ایبک انگلی کو کہتے ہیں اور شل کا مطلب ہوتا ہے ، ٹوٹا ہوا ۔ چونکہ اس غلام کی ایک انگلی ٹوٹی ہوئی تھی اس لئے عموماً سب اسے ایبک شل کہتے
تھے پھر ایبک اس کے نام کا جزو بن گیا اور اس نے قطب الدین ایبک کے نام سے ہندوستان پر حکومت کی ۔دہلی کی قوت الاسلام مسجد اور قطب مینار اس کی یادگاریں ہیں..!!

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with علـــمـــی دنیــــــا

علـــمـــی دنیــــــا Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Pyara_PAK

8 Jun
حضرت ابوالکلام کہتے ہیں کہ ایک رات کھانے کے وقت میری والدہ نے سالن اور جلی ہوئی روٹی میرے والد کے آگے رکھ دی میں والد کے ردِعمل کا انتظار کرتا رہا کہ شاید وہ غصّے کا اظہار کرینگے لیکن انہوں نے انتہائی سکون سے کھانا کھایا اور ساتھ ہی مجھ سے پوچھا کہ آج سکول میں میرا Image
دن کیسا گزرا مجھے یاد نہیں کہ میں نے کیا جواب دیا لیکن۔۔۔۔۔۔۔اُسی دوران میری والدہ نے روٹی جل جانے کی معذرت کی میرے والد نے کہا کوئی بات نہیں بلکہ مجھے تو یہ روٹی کھا کر مزا آیا اُس رات جب میں اپنے والد کو شب بخیر کہنے اُن کے کمرے میں گیا تو اُن سے اِس بارے
میں پوچھ ہی لیا کہ۔۔۔۔۔۔۔ کیا واقعی آپ کو جلی ہوئی روٹی کھا کر مزا آیا ؟ انہوں نے پیار سے مجھے جواب دیا ایک جلی ہوئی روٹی کچھ نقصان نہیں پہنچاتی مگر تلخ ردعمل اور بد زبانی انسان کے جذبات کو مجروح کر دیتے ہے۔۔۔۔۔۔۔میرے بچے یہ دُنیا بے شمار ناپسندیدہ چیزوں اور لوگوں سے بھری
Read 5 tweets
6 Jun
حضرت بلال حبشیؓ
اتنی شدّت کا عشق مصطفیٰ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم ان کے دل کو عطاء کیا گیا۔ نصیب دیکھیں۔ عشق دیکھیں۔ اور محبوب بھی دیکھیں۔ اللّه اللّه ❤ کس قدر ظلم ڈھائے گئے،تپتی ریت پر رسی سے باندھ کر گھسیٹا گیا۔ جلتے کوئلوں پر لٹایا گیا، گلے میں رسی ڈال کر کھینچا گیا،
لیکن جس دل میں عشق مصطفیٰ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی شمع جل جاۓ، تو کیسے ممکن کہ دنیاوی مظالم اسے پیچھے کر سکیں۔ سوچئے تو سہی کس قدر دل افروز نظارہ ہوگا جب آقا کریم صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے حکم دیا ہوگا۔ بلال اذان دو، بلال نے اذان دی ہوگی اور ہر عاشق
رسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کا سینہ اللّه، احد احد کے نور سے بھر گیا ہوگا۔
کیا پرکیف نظارہ ہوگا جب کہا ہوگا اشھد ان محمّد رسول اللّه اور حضرت محمّد رسول اللّه بلالؓ کے برابر کھڑے ہوں گے اس قدر عشق کے اسلام قبول کرنے کے بعد ہر جگہ آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے
Read 7 tweets
5 Jun
حضرتِ اویس قرنی رضی اللہ عنہ حضور نبی پاک صل اللہُ علیہ وسلم کى زیارت نہیں کر سکے لیکن دل میں حسرت بہت تھى کے حضور کا دیدار کر لوں بوڑھى ماں تھیں اور انھی کى خدمت آپ کو حضور کے دیدار سے روکے ہوئے تھى ادھر حضور ﷺ یمن کى طرف رُخ کر کے کہا کرتے تھے کے مجھے یمن سے اپنے Image
یار کى خوشبو آ رہی ہے ایک صحابی نے کہا حضور آپ اُس سے اتنا پیار کرتے ہیں اور وہ ہے کہ آپ سے ملنے بھى نہیں آئے تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ اُس کى بوڑھى اور نابینا ماں ہے جس کی اویس بہت خدمت کرتا ہے اور اپنی بوڑھی ماں کو وہ تنہا چھوڑ کر نہیں آ سکتا۔
آپ ﷺ نے حضرت
عمرؓ اورحضرت علیؓ سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ تمہارے دورمیں ایک شخص آئے گا جس کا نام ہو گا اویس بن عامر، قد ہو گا درمیانہ، رنگ ہو گا کالا، اور جسم پر ایک سفید داغ ہو گا۔ جب وہ آئے توتم دونوں نے اس سے دعا کرانا کیونکہ اویس نے ماں کی ایسی خدمت کی ہے جب بھی
Read 12 tweets
2 Jun
پڑھیں اور نبی ﷺ کے امتی ہونے پہ فخر کریں
ایک دفعہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کہا یا رب! میں الواح میں لکھا پاتا ھوں کہ ایک بہترین اُمت ہوگی جو ہمیشہ اچھی باتوں کو سکھاتی رہے گی اور بُری باتوں سے روکتی رہے گی۔۔ اے الله وہ اُمت میری اُمت ھو
تو الله تعالی نے فرمایا: کہ موسیٰ ! وہ تو
احمد ﷺ کی امت ہوگی۔۔۔ پھر کہا یا رب ! ان الواح سے ایک ایسی امت کا پتہ چلتا ہے جو سب سے آخر میں پیدا ہو گی لیکن جنت میں سب سے پہلے داخل ہوگی۔۔ اے الله! وہ میری اُمت ھو۔۔
الله تعالی نے فرمایا: وہ احمد ﷺ کی اُمت ھے۔۔۔ پھر کہا یارب ! اس اُمت کا قرآن ان کے
سینوں میں ہوگا دل میں دیکھ کر پڑھتے ہونگے حالانکہ ان سے پہلے کہ سب ہی لوگ اپنے کتاب پر نظر ڈال کر پڑھتے ہیں دل سے نہیں پڑھتے حتیٰ کہ ان کا کتاب ہٹالیا جائے تو پھر ان کو کچھ بھی یاد نہیں۔۔ اور نہ وہ کچھ پہچان سکتے ہیں۔۔ الله نے ان کو حفظ کی ایسی قوت دی ھے کہ
Read 9 tweets
30 May
خلافت عثمانیہ کو پارہ پارہ کرکے درج ذیل ممالک کی بنیاد رکھی گئی.
١۔ سعودی عرب
٢۔ بلغاریہ
٣۔ یونان
٤۔ سربیا
٥۔ مونٹی نیگرو
٦۔ بوسینیا ھرزیگووینا
٧۔ کروشیا
٨۔ مقدونیا
٩۔ سلوانیا
١٠۔ رومانیہ
١١۔سلواکیہ
١٢۔ ھنگری
١٣۔ مولدووا
١٤۔ یوکراٸن Image
١٥۔ آذر باٸیجان
١٦۔ آرمینیا
١٧۔ قبرص
١٨۔ جنوبی ساٸپرس
١٩۔ روس کے کچھ علاقہ جات
٢٠۔ پولینڈ
٢١۔ اٹلی کے شمالی ساحل
٢٢۔ البانیہ
٢٣۔ بیلاروس
٢٤۔ لتھوانیا
٢٥۔ کوسوو
٢٦۔ لٹوویہ
٢٧۔ ووجودینیہ
٢٨۔ عراقی
٢٩۔ شام
٣٠۔ اسراٸیل
٣١۔ فلسطین
٣٢۔ اردن
٣٣۔ یمن
٣٤۔ عمان
٣٥۔ متحدہ عرب امارات
٣٦۔ قطر
٣٧۔ جارجیا
٣٨۔ بحرین
٣٩۔ کویت
٤٠۔ ایران کے مغربی علاقے
٤١۔ لبنان
٤٢۔ مصر
٤٣۔ لیبیا
٤٤۔ تیونس
٤٥۔ الجیریا
٤٦۔ سوڈان
٤٧۔ اریٹریا
٤٨۔ جبوتی
٤٩۔ صومالیہ
٥٠۔کینیا کے ساحل
٥١۔ تنزانیہ کے ساحل
٥٢۔ چاڈ کے شمالی حصے
٥٣۔ ناٸیجر کا حصہ
Read 5 tweets
27 May
سونے کی خرید و فروخت کو سمجھنے کا حساب!

ایک تولہ سونا میں 11.664 گرام ھوتے ہیں اسی طرح 1 تولہ سونے میں 12 ماشے ھوتے ہیں اگر آپ 1 تولہ زیور بنا سونا فروخت کرتے ہیں تو سنیارا اگر تو اس نے زیور آپ کو خود بنا کر دیا ھے 2 ماشے کٹوتی کرتا ھے اور اگر آپ نے کسی اور سے بنوایا اور
فروخت کسی اور سنیارے کو کر رھے تو وہ ایک تولہ سونے کی 3 ماشے کٹوتی کرے گا
نوٹ: اس اوپر بیان کیے گئے داو کو سنیارا ایک رتی ماشہ یا 2 رتی ماشے کا نام دے گا آپ نے اگر 1 تولہ سونا زیور فروخت کیا تو کٹوتی کے نام پہ آپ کے زیور سے 3 ماشے گئے ایک ماشے کی
اندازہ قیمت 9000 روپے ھے آج کل
یعنی ایک تولہ سونا زیور بیچنے سے سنیارے نے آپ کے 27000 کٹوتی کے نام پہ کاٹ لیے اب دوسری طرف آتے ہیں یعنی اگر آپ زیور بنواتے ہیں تو ایک تولہ سونا 24 قیراط ھوتا ھے پہلے آپ کو سمجھاتا ھوں کہ قیراط کس بلا کا نام ھے قیراط (Carat) سونے
Read 13 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(