روزنامہ جنگ جیو کی نوازشریف کے ساتھ اٹ کتے والی لڑائی رہتی تھی 1998 میں نوازشریف نے جنگ گروپ کا کاغذی کوٹہ بند کر دیا جنگ اخبار 16صفحات کی بجائے دو صفحے تک محدود ہو کر رہ گیا تو جنگ والوں نے ایک روز نوازشریف کی کچھ نیم غیر اخلاقی تصاویر چھاپ کر اگلے روز مکمل غیر اخلاقی تصویریں
شایع کرنے کا اعلان کر دیا تو اسی روز جنگ اخبار کا کوٹہ بحال ہوگیا
پھر جب امریکہ کو علم ہوا کہ افغانستان میں اس کی شکست کا اصل ذمہ دار تو پاک فوج ہے تو امریکہ نے افواج پاکستان سے بدلہ لینے کے لیے پاکستان کے اندر امریکی پے رول پر پلنے والے سارے ادارے(جنگ جیو وغیرہ) تنظیموں اور افراد کو افواج پاکستان کے خلاف متحرک کر دیا اس وقت کی امریکی وزیرخارجہ
کونڈا لیزا رائس نے پاک فوج کے خلاف اس مہم کی سب سے اہم ذمہ داری امریکہ کے پرانے نمک خوار نوازشریف کی لگائی اور اپنے تمام پالتو افراد اور تنظیموں کو نوازشریف سے تعاون کا حکم دیا جن میں جنگ گروپ نجم سیٹھی، عاصمہ جہانگیر، ماروی سرمد، گل بخاری حالانکہ یہ سارے نوازشریف کے بد ترین
مخالف ہوا کرتے تھے اور دوسری طرف نوازشریف کے حمایتی لفافہ صحافیوں کو دوسرے نشریاتی اداروں سے نکال کر جنگ گروپ سے منسلک کیا جن میں عرفان صدیقی ایک نمایاں نام ہے جو نوائے وقت کے مجید نظامی کو اپنا مرشد کہا کرتا تھا یک جنبش اس مرشد خانے سے ترک تعلق ہوکر جنگ گروپ کا کلیدی رکن جا بنا
امریکہ نے افواج پاکستان کے خلاف پاکستان کے اندر ایک میڈیا وار کو بھڑکا کر پاکستانی رائے عامہ کو غافل کرنے کی مختلف طرح کی سازشیں شروع کر دیں ادھر نوازشریف کے سر پر دست شفقت رکھا تاکہ وقت آنے پر پاکستان کے اندر امریکی مفادات کا تحفظ رکھنے والے اپنے مہرے کو بھی مستحکم سیاسی پوزیشن
حاصل ہو سکے۔ افواج پاکستان کے خلاف امریکہ نے جو جنگ چھیڑ رکھی ہے اس کو ووٹ کو عزت دو، آزادی اظہار رائے ، جمہوری سول بالادستی اور اس طرح کے کئی ناموں سے موسوم کرکے پاکستانیوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے محب وطن پاکستانیوں کو پاک فوج کے خلاف اس سازش کا حصہ بننے کی بجائے
اپنی بہادر افواج کی پشت پر کھڑا ہونے کہ اشد ضرورت ہے وطن کی سلامتی اور بقاء کے لیے یہ انتہائی لازمی امر ہے
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh
28مئی 1998 کی صبح اس وقت کے وزیر خارجہ گوہر ایوب خان وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد تشریف لے گئے تاکہ وزیراعظم کو قومی سلامتی کے ذمہ داروں کا پیغام پہنچا دے کہ ایٹمی دھماکے کرنے کے لیے اب مزید انتظار کرنا ممکن نہیں رہا کیونکہ گزری ہوئی شب پاکستان کے پاسبانوں نے ملکی سلامتی کے خلاف
بھارتی ناپاک منصوبوں کو ناکام بناتے ہوئے گزاری تھی اسرائیل کے ساتھ مل کر بھارتی فضائیہ پاکستان کی حساس تنصیبات پر حملہ کرنے کے لیے سری نگر ائر بیس پر تیاری مکمل کر چکی تھی اور متعینہ وقت کا انتظار کیا جارہا تھا کہ افواج پاکستان نے ہندوستان کو اس جارحیت سے روکنے کے فوری انتظامات
کر لیے بلکہ ہندوستان کو بھر پور جواب دینے کے لیے خفیہ مقامات پر لاؤنچنگ پیڈز پر میزائلوں کو چڑھا دیا گیا تھا پھر وزارت خارجہ کے ذریعہ ہنگامی بنیادوں پر بھارتی سفیر کو نیند سے بیدار کرا کے بھارتی وزیراعظم اٹل بہار واجپائی کو سخت پیغام دے دیا گیا کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی کاروائی
کہتے پاکستان کو فوج لوٹ کر کھا گئی جبکہ حقائق یہ ہیں۔
جب ایوب خان نے حکومت چھوڑی تو پاکستان دنیا کی چھٹی معاشی طاقت تھی دنیا کا بہترین نہری نظام سات ڈیم صنعتی اور زرعی انقلاب اسی دور میں برپا ہوئے پاکستان پر کوئی قرضہ نا تھا پھر ذوالفقارعلی بھٹو کی جب حکومت ختم ہوئی تو پاکستان
آٹھ ارب ڈالر کا مقروض تھا ضیاءالحق کے دور حکومت میں بہت زیادہ ترقیاتی کام بھی ہوئے مگر اس کے باوجود قرضہ آٹھ ارب ڈالر ہی رہا اس میں کوئی اضافہ نہیں ہوا پھر نوازشریف اور بے نظیر کے جمہوری ادوار جن کی مدت گیارہ سال ہی ہے جب نوازشریف کی حکومت 1999 میں ختم ہوئی تو بیرونی قرضہ آٹھ ارب
ڈالر سے بڑھ کر اڑتیس ارب ڈالر ہوچکے تھے پرویز مشرف کے دور حکومت میں بہت زیادہ ترقیاتی کام بھی ہوئے مگر قرضے تو وہی رہے جو نوازشریف چھوڑ کر گیا تھا یعنی اڑتیس ارب ڈالر البتہ پرویز مشرف نے سولہ ارب ڈالر زر مبادلہ کے ذخائر بھی قومی خزانہ میں چھوڑے جو اسے نوازشریف حکومت سے صرف پچپن
اٹھارویں ترمیم سے اس خوفناک سازش کی ابتدا کی گئی جو نوازشریف، پیپلزپارٹی اور اے این پی کے ساتھ مل کر اس وقت کی امریکی وزیر خارجہ کونڈا لیزا رائیس نے تیار کی جس کے تحت سندھ زرداری پنجاب شریف برادران کے پی کے اے این پی اور بلوچستان عالمی طاقتوں کی صوابدید پر چھوڑ کر ان حصہ داران
کو امریکی طاقت کے بل بوتے پر مستقل حکمرانیاں عطاء کی جانی تھیں مگر اس شرط پر کہ فریقین افواج پاکستان کے خلاف عوام کے دلوں میں زہر بھر کر اس قدر متنفر کردیں کہ افواج پاکستان کو بتدریج ختم کرنے میں کوئی مشکل باقی نا رہے اس پر کام شروع کر دیا گیا تھا نوازشریف حکومت آئے روز افواج
پاکستان کے خلاف کوئی نا کوئی اشو کھڑا کرکے اسے بدنام کرنے میں ہر وقت مصروف تھی ن لیگ کا میڈیا سیل سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کے ذریعہ افواج پاکستان کے خلاف زہر اُگل رہا تھا اٹھارویں ترمیم کے ذریعہ ان چاروں صوبائی اکائیوں کو مالی طور پر فیڈریشن سے نکال کر خود مختار حیثیت دے دی جا چکی
صوف عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں اُون جسے انگریزی میں وول کہتے ہیں نبی رحمت ہادی برحق جناب محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ہدایات اور تعلیمات میں صوفی نام کی کسی چیز کا کوئی تصور سرے سے موجود ہی نہیں ہے اور نا ہی آپ نے کسی صحابی رسول کو صوفی بننے کی تلقین
کی ہے صوفی ازم یا شریعت کے مقابلہ میں طریقت نامی ایک نئی اصطلاح ایک سازش کے تحت اسلام میں داخل کی گئی ہیں۔ امیر المومینین جناب عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور میں جب روم و فارس جیسی دونوں بڑی طاقتیں مجاہدین اسلام نے گرا دیں تو اسلام واحد سپر طاقت بن کر ہر سمت فتوحات کے جھنڈے گاڈ
رہا تھا اسلام کے خلاف تلوار لیکر میدان جنگ میں لڑنے کو خود کشی سمجھا جانے لگا تو اسلام دشمن سازشی عناصر نے اسلام کو اندر سے کمزور کرنے کے لیے مسلمانوں کی اصل طاقت اہل ایمان کے مستحکم عقائد کو لمزور کرنے کے لیے اسلام میں داخل ہو کر طریقت اور تصوف جیسی نئی نئی اصطلاحات متعارف کرائ