شیشیل کورالا فقیرانہ وزیر اعظم
2014ء میں نیپال کاوزیراعظم بن گیا۔پہلے دن جب اپنے سرکاری دفترپہنچاتو انتہائی سستی قیمت کے کپڑے پہن رکھے تھےلباس کی مجموعی قیمت دوسوروپے سے بھی کم تھی سرپر انتہائی پرانی ٹوپی اورپیروں میں کھردری سی چپل۔ وہاں ویٹریانائب قاصدکے کپڑے بھی شیشیل کورالاسے Image
بہت بہتر تھے منتخب وزیراعظم کوان کے دفتر لیجایاگیا۔دفترکے باہرچپل اُتاری اورننگے پاؤں چلتا ہوا کرسی پرچوکڑی مارکربیٹھ گیا۔سیکریٹری اوردیگرعملے کے اوسان خطاہوگئے کہ یہ کس طرح ملک کے لوگوں سے ووٹ کی طاقت سے وزیراعظم بن گیاہے۔کورالانے فائلیں منگوائی اور بڑی
محنت سے کام شروع کردیا۔سیکریٹری دوگھنٹے اپنے کمرے میں انتظارکرتارہاکہ باس اب بلائے گایا اب۔اس نے کئی بارچپڑاسی سے پوچھاکہ مجھے وزیراعظم نے تونہیں بلایا۔چپڑاسی شرمندگی سے جواب دیتاتھاکہ نہیں۔ابھی تک انھوں نے کسی کوبھی بلانے کے لیے نہیں کہا
پورادن گزرگیا۔شیشیل سرکاری کام کرکے بڑے آرام سے واپس چلاگیا۔سختی سے منع کیاکہ کوئی بھی اسے خوش آمدیدکہنے یاخداحافظ کہنے نہ آئے۔ یعنی اس نے ہرطرح کے پروٹوکول کوختم کردیا۔اسی صورتحال میں ایک ہفتہ گزرگیا۔تمام عملہ بیکار بیٹھا رہا۔ وزیراعظم ٹھیک
آٹھ بجے صبح دفترآتاتھا۔رات گئے تک کام کرتا تھا۔ پھر بڑے آرام سے چلاجاتاتھا ایک ہفتہ بعد،سیکریٹری نے کورالاکوچٹ بھجوائی کہ وہ اسے کسی سرکاری کام سے ملناچاہتاہے۔چٹ بھجوائے ہوئے دوچارمنٹ ہوئے تھے کہ وزیراعظم خوداس کے کمرے میں آگیااورتہذیب سے
پوچھاکہ فرمایے، کیا کام ہے۔ سیکریٹری کی جان نکل گئی کہ ملک کا وزیراعظم اس کے دفترمیں آکرکام پوچھ رہاہے۔کرسی سے کھڑا ہوگیا۔ لجاجت سے کورالاکوکہاکہ سر،قانون کے مطابق بطوروزیراعظم آپ نے اثاثے ڈیکلیئر کرنے ہیں۔وزیراعظم نے سیکریٹری سے فارم لیااور خاموشی
سے اپنے دفترچلاگیا شام کوفارم واپس آیاتو سیکریٹری نے پڑھناشروع کردیا۔اثاثوں کا کاغذدیکھ کر آنکھیں باہراُبل پڑی۔درج تھا،”میرے پاس کوئی گھرنہیں ہے۔ کوئی گاڑی بھی نہیں ہے کیونکہ میں بس میں سفر کرتا ہوں۔کسی قسم کی کوئی جائیداد، پلاٹ، زیور، سونا، ہیرے بھی نہیں ہیں۔
جہاں تک زرعی زمین کاتعلق ہے،ساری زمین خیرات کرچکاہوں اوراس وقت میرے پاس ایک ایکڑزمین بھی نہیں ہے۔میراکسی قسم کاکوئی بینک اکاؤنٹ بھی نہیں ہے۔میرے پاس کوئی رقم ہی نہیں ہے۔میرے پاس صرف تین موبائل فون ہیں جن میں سے ایک آئی فون ہے۔اس کے علاوہ
میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے”۔
نیپال جیساملک جہاں سیاست اورکرپشن،بالکل ہماری طرح لازم وملزوم ہے۔وہاں وزیراعظم کے ڈیکلیئریشن فارم میں کسی قسم کے اثاثے نہ ہونااچھنبے کی بات تھی ۔سیکریٹری اگلے دن صرف اس لیے وزیراعظم کے پاس گیاکہ کہیں اس سے کوئی غلطی نہ ہوگئی ہو۔
مگروزیراعظم نے تسلی دی اورکہاکہ میں نے ڈیکلیئریشن فارم کے نیچے دستخط کیے ہیں۔ فکرنہ کریں تھوڑے دن کے بعدکسی صحافی نے اخبارمیں چھاپ دیا کہ یہ دنیاکاسب سے غریب وزیراعظم ہے۔اپوزیشن نے کہناشروع کر دیاکہ یہ شائدجھوٹ ہے۔کیسے ہوسکتا ہے کہ ایک ایسا
شخص جسکے خاندان میں تین وزیراعظم گزرے ہوں، اتنامفلوک الحال ہو۔اپوزیشن نے ہر طرح کی تحقیق کرڈالی۔مگرشیشیل کورالاکی لکھی ہوئی باتوں میں کوئی سقم نہ نکال سکے۔واقعی وزیراعظم کے پاس کچھ بھی نہیں تھا۔وہ معاشی کسمپرسی کاشکارتھا۔ ایک سرکاری دورے میں
حکومت کی طرف سے اسے چھ سوپنتالیس ڈالر ملے۔ دورے کے بعداس نے یہ تمام ڈالرسرکاری خزانے میں واپس جمع کروادیے کہ اس کا دورہ پرکسی قسم کے کوئی پیسے خرچ نہیں ہوئے۔لہذایہ ڈالراس کے کسی کام کے نہیں ہیں بطوروزیراعظم شیشیل کورالانے انتہائی سادگی سے
وقت گزارااورحکومت کے بعد بھائی کے گھرمنتقل ہوگیا۔آخری عمرمیں پھیپھڑوں کا کینسر ہوگیا۔اس کے پاس علاج کے پیسے نہیں تھے۔سیاسی پارٹی کے اراکین نے باقاعدہ چندہ اکٹھاکیااورپھروہ اپناعلاج کروانے کے قابل ہوا۔ بہرحال کینسرجیسے موذی مرض سے بہادری سے لڑتے ہوئے2016ء میں نیپال کے
ایک سرکاری اسپتال میں دم توڑگیا آج بھی آپ اس کی زندگی پر لکھی گئی کتابیں پڑھیں توآنکھیں نم ہوجاتی ہیں, انسان پوچھتاہے اے خدا ! ایسے درویش لوگ بھی اس دنیاپرحکومت کرتے ہیں جوالیکشن جیتتے ہیں اور اپنے دامن پرکرپشن کی ایک چھینٹ بھی نہیں پڑنے دیتےاور اسی تنگدستی میں دنیاچھوڑدیتے ہیں

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with علـــمـــی دنیــــــا

علـــمـــی دنیــــــا Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Pyara_PAK

1 Jul
جس طرح سب سے پہلے اسلام کے دامنِ رحمت سے وابستہ ہونے کا اعزاز ایک معزز خاتون حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اﷲ عنہا کو حاصل ہوا اُسی طرح سب سے پہلے حق کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت بھی ایک خاتون کو حاصل ہوئی۔ یہ خاتون حضرت سمیہ رضی اﷲ عنہا تھیں۔ آپ حضرت عمار Image
رضی اللہ عنہ کی والدہ ماجدہ تھیں، جنہوں نے ناموسِ رسالت کے تحفظ کے لئے اپنی جان کی قربانی پیش کی۔ اسلام قبول کرنے کے ساتھ ہی ان کے جذبۂ ایمانی کو طرح طرح سے آزمایا گیا لیکن جان کا خوف بھی ان کے جذبۂ ایمان کو شکست نہ دے سکا۔ روایات میں مذکور ہے کہ
انہیں گرم کنکریوں پر لٹایا جاتا، لوہے کی زرہ پہنا کر دھوپ میں کھڑا کر دیا جاتا، لیکن تشنہ لبوں پر محبتِ رسول کے پھول کھلتے رہے اور پائے استقلال میں ذرا بھی لغزش نہ آئی۔ عورت تو نازک آبگینوں کا نام ہے جو ذرا سی ٹھیس سے ٹوٹ جاتے ہیں لیکن حضرت سمیہ رضی اﷲ
Read 5 tweets
30 Jun
آج کے دور میں مینار مساجد کی پہچان ہیں مگر اسلامی تاریخ کا پہلا مینار خلیفہ دوم سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے حکم پر آج سے چودہ سو سال قبل سرزمین حجاز کی الجوف گورنری کے علاقے دومۃ الجندل میں تعمیر کرایا گیا۔ 144 سو سال گذر جانے کے بعد آج بھی یہ مینار اپنی جگہ Image
قائم ودائم ہے۔ یہ مینار حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس وقت تعمیر کرایا تھا جب وہ بیت المقدس کے سفر پر روانہ ہوئے تھے۔ دومۃ الجندل میں قائم یہ مینار اسلام کی اولین یادگاروں کے ساتھ ساتھ اس دور کے عرب فن تعمیر کا ایک شاہ کار بھی ہے۔ مینار جنوب
مغربی سمت میں قائم کیا گیا جو دیوار قبلہ کی طرف تھوڑا سا مڑا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ مینار کی بنیاد مربع شکل میں ہے جس کے اضلاع کی لمبائی تین میٹر ہے۔ اس کی دیواریں پتھر کی ہیں۔ زمین سے بلندی کی طرف یہ مخروطی شکل میں ہے اور اس کی بلندی 13 میٹر ہے۔
Read 4 tweets
28 Jun
حضرت سعد بن سعنہ رضی اللہ عنہ جو پہلے ایک یہودی عالم تھے انہوں نے حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے کچھ کھجوریں خریدی تھیں۔ کھجوریں دینے کی مدت میں ابھی ایک دو دن باقی تھے کہ اُنہوں نے بھرے مجمع میں حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے انتہائی تلخ و ترش لہجے میں سختی کے ساتھ تقاضا
ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﷲ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﺎ ﺩﺍﻣﻦ ﺍﻭﺭ ﭼﺎﺩﺭ ﭘﮑﮍ ﮐﺮ ﻧﮩﺎﯾﺖ ﺗﻨﺪ ﻭ ﺗﯿﺰ ﻧﻈﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﺁﭖ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﭼﻼ ﭼﻼ ﮐﺮﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺍﮮ ﻣﺤﻤﺪ ! ) ﺻﻠﯽ ﷲ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ
( ﺗﻢ ﺳﺐ ﻋﺒﺪﺍﻟﻤﻄﻠﺐ ﮐﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﮐﺎ ﯾﮩﯽ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺗﻢ ﻟﻮﮒ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﺣﻘﻮﻕ ﺍﺩﺍ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﺮ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮ ﺍﻭﺭﭨﺎﻝ ﻣﭩﻮﻝ ﮐﺮﻧﺎ ﺗﻢ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﻋﺎﺩﺕ ﺑﻦ ﭼﮑﯽ ﮨﮯ ﯾﮧ ﻣﻨﻈﺮ
Read 15 tweets
27 Jun
1965ء کی جنگ ختم ہونے کے چند ماہ بعد مدینہ منورہ میں ایک عمر رسیدہ پاکستانی خاموش بیٹھا آنسو بہاتے ہوئے روضہ رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی طرف دیکھے جا رہا تھا۔ یہ پاکستانی 11 ستمبر 1965ء کو سیالکوٹ پھلورا محاذ پر شہید ہونے والے کوئٹہ انفنٹری سکول کے انسٹرکٹر میجر ضیاء الدین عباسی
(ستارہ جراُت) کے والد گرامی تھے۔ میجر ضیاء الدین عباسی کے ٹینک کو دشمن کی توپ کا گولہ لگا جس سے وہ شہید ہوگئے۔ جب صدر ایوب خان کی طرف سے میجر عباسی شہید کے والد اپنے شہید بیٹے کو بعد از شہادت ملنے والا ستارہ جرات وصول کر رہے تھے تو ایوب خان
نے ان سے ان کی کوئی خواہش پوچھی، تو انہوں نے عمرہ کی خواہش کا اظہار کیا جسے ایوب خان نے فورا” قبول کر لیا۔ شہید میجر ضیاءالدین عباسی ستارہ جرات کے والد جب روضہ رسول صلی اللہ علیہ و سلام کے سامنے بیٹھے آنسو بہا رہے تھے تو خادم مسجد نبوی وہاں آئے اور
Read 11 tweets
26 Jun
مدینہ کا بازار تھا، گرمی کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ لوگ نڈھال ہورہے تھے. ایک تاجر اپنے ساتھ ایک غلام کو لیے پریشان کھڑا تھا. غلام جو ابھی بچہ ہی تھا وہ بھی دھوپ میں کھڑ ا پسینہ پسینہ ہورہا تھا. تاجر کا مال اچھے داموں بک گیا تھا بس یہ غلام ہی باقی تھا جسے خریدنے میں کوئی بھی دلچسپی
نہیں دکھا رہا تھا ---تاجر سوچ رہا تھا کہ اس غلام کو خرید کر شاید اس نے گھاٹے کا سودا کیا ہے. اس نے تو سوچا تھا کہ اچھا منافع ملے گا لیکن یہاں تو اصل لاگت ملنا بھی دشوار ہورہا تھا, اس نے سوچ لیا تھا کہ اب اگر یہ غلام پوری قیمت پر بھی بکا تو وہ اسے فورا بیچ دے گا --- مدینہ
کی ایک لڑکی کی اس غلام پر نظر پڑی تو اس نے تاجر سے پوچھا کہ یہ غلام کتنے کا بیچو گے. تاجر نے کہا کہ میں نے اتنے میں لیا ہے اور اتنے کا ہی دے دوں گا. اس لڑکی نے بچے پر ترس کھاتے ہوئے اسے خرید لیا تاجر نے بھی خدا کا شکر ادا کیا اور واپسی کے راہ لی --- مکہ سے ابو حذیفہ
Read 14 tweets
25 Jun
فتح مکہ کے ایک روز حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مکان کی دیوار سے ٹیک لگائے اپنے کسی غلام کے ساتھ گفتگو فرما رہے تھے اور وہ مکان ایک کافرہ عورت کا تھا ۔اس نے جب حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ( ﻣُﺒﺎﺭﮎ ) ﺳُﻨﯽ ﺗﻮ ﺑُﻐﺾ ﻭ Image
ﺣﺴﺪ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﮑﺎﻥ ﮐﯽ ﮐِﮭﮍﮐﯿﺎﮞ ﺑﻨﺪ ﮐﺮ ﻟﯿﮟ۔ﺗﺎﮐﮧ ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠّٰﻪ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ( ﻣُﺒﺎﺭﮎ ) ﺍُﺳﮯ ﺳُﻨﺎﺋﯽ ﻧﮧ ﺩﮮ۔ﺍﺩﮬﺮ ﺣﻀﺮﺕ ﺟﺒﺮﯾﻞ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴّﻼﻡ ﺑﺎﺭﮔﺎﮦِ
ﻣُﺼﻄﻔﻮﯼ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠّٰﻪ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻣﯿﮟ ﺣﺎﺿِﺮ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﻋﺮﺽ ﮐِﯿﺎ ﺁﭖ ( ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠّٰﻪ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ) ﺟﺲ ﻣﮑﺎﻥ ﮐﯽ ﺩِﯾﻮﺍﺭ ﺳﮯ ﭨﯿﮏ ﻟﮕﺎﺋﮯ ﮐﮭﮍﮮ ﮨﯿﮟ ﯾﮧ ﺍﯾﮏ ﮐﺎﻓﺮﮦ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﺎ ﻣﮑﺎﻥ
Read 8 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(