ابھی بھی وقت ہے

بنوامیہ کا سب سے حسین بادشاہ سلمان بن عبدالملک سب سے حسین 42سال کی عمر جوانی اسکی میت کو قبر کےقریب کیا گیا تو ہلنےلگا انکے بیٹوں نےکہا ہمارے ابو زندہ ہیں سکتا ہوگیا ہے زندہ ہیں عمر بن عبدالعزیزؒ فرمانےلگے ارے بھتیجوں! ذندہ نہیں ہےقبر کا عذاب جلدی شروع ہوگیاہے
⬇️
چھپاؤ جلدی چھپاؤ عمر بن عبدالعزیزؒ جس تحت پر بیٹھے اس پر سلمان تھا اس پر ولید تھا اس پر عبدالملک تھا ان تینوں نے اپنےمن کو راضی کیا عمر بن عبدالعزيزؒ نے اپنے رب کو راضی کیا جب عمر بن عبدالعزيزؒ کا وقت آیا مرنے کا انہوں نے بلایا رضا بن ہیبہ سے فرمایا کہ میں نے عبدالملک بن مروان
⬇️
(چاچا، سسر) انکی بیٹی فاطمہ سے شادی ہوئی تھی میں نے انکو (عبدالملک بن مروان) کو قبر میں اتارا کفن کی گرہ کھول کر دیکھا تو انکا چہرہ قبلہ سے ہٹ چکا تھا اور رنگ کالا سیاہ پڑ چکا تھا عبدالملک بن مروان گورا چٹا تھا گال سرخ آخر کالا پھر میں نے ولید کو قبر میں اتارا اسکا بیٹا اسنے10
⬇️
سال حکومت کی اسنے 21 سال حکومت کی (ولید بن عبدالملک) میں نے اس کے کفن کی گرہ کو کھولا تو اسکا رنگ سیاہ ہو چکا تھا قبلہ کی طرف سے چہرہ ہٹ چکا تھا پھر سلمان کے کفن کو کھولا اسکا بھی چہرہ قبلہ سے ہٹ چکا تھا رنگ سیاہ پڑ چکا تھا اب میں جا رہا ہوں مجھے دیکھنا پہلے تینوں نے حکومت کی
⬇️
پوجا کی عمر بن عبدالعزیزؒ نے اللّٰہ تعالیٰ کی عبادت کی انہوں نے ایک بڑا عجیب خطبہ دیا جب خلیفہ بنے
اے لوگو! بچپن میں شعر و شاعری کا شوق تھا تو میں شاعر بنا تھوڑی سی اٹھان ہوئی تو علم کا شوق ہوا میں نے علم حاصل کیا جوان ہوا تو فاطمہ بنت عبدالملک سے عشق ہوا میں نے ان سے شادی کی
⬇️
اب اللّٰہ نے مجھکو حکومت دے دی ہے اب تم دیکھو گئے میں اس سے اپنے اللّٰہ کو راضی کروں گا
ہمارے حکمران تو ووٹ سے آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں 4-5 سال کے بعد انکے وراثت میں حکومت آ رہی ہے اور 3براعظم پر حکومت ہے اور ایسا رعب و دبدبہ ہے بنو امیہ کا کہ کوئی انکے سامنے سر نہیں اٹھا
سکتا
⬇️
3براعظم میں ذکوة لینے والا کوئی نہ بچا 3 براعظم میں سوال کرنے والا کوئی نہ بچا 3 براعظم میں ظالم کوئی نہ بچا 3 براعظم میں مظلوم کوئی نہ بچا لیکن خود کیسا رہا گھر آئے فاطمہ! بڑے اچھے دن گزرے ہیں اب امتحان ہےمیں تیرا حق نہ ادا کر سکوں گا طلاق لینی ہے تو میں حاضر ہوں ساتھ دینا ہے
⬇️
تو پہلےاپنے حق معاف کرو سیاسی لحاظ سے فاطمہ جیسی عورت تاریخ میں نہیں آئیں سات نسبتوں سے یہ شہزادی ہیں فاطمہ کہنے لگیں عمر! میرے سکھ کے دن آپکے ساتھ گزرے ہیں دکھ میں آپکو چھوڑ کر نہیں جاؤں گی جائیں میں نے سارے حق معاف کیے پھر عمر بن عبدالعزیزؒ کی راتیں اور دن کیسے گزرے مصلے پر
⬇️
روتے روتے وہیں سو جاتے اور مصلے پر روتے روتے وھیں سے اٹھتے اپنی حکومت کو اللہ کی رضا کے لئے استعمال کیا کیسے استعمال کیا فاطمہ کا سارا زیور بیت المال میں ڈال دیا تنخواہ پر آگئے عید کا موقع آیا بچوں نے ماں سے کہا ہمیں کپڑے لے کر دو فاطمہ کے پاس عمر کے (3 براعظموں کے خلیفہ)
⬇️
کے بچے آرہے ہیں امی جان ابا سے کہیں عید آرہی ہے ہمیں عید کے کپڑے لے دیں ابا تشریف لائے خزانے لبا لب بھرے ہوئے ہیں گندم کے ڈھیر کی طرح کہا امیر المومنین بچے کپڑے مانگ رہے ہیں کہا فاطمہ میرے پاس تو پیسے نہیں کہاں سے کپڑے لے کر دوں؟ فاطمہ نے کہا پھر بچوں کا کیا کریں کہا مجھے بھی
⬇️
نہیں پتا کیا کروں
اس سے پہلے تین حکمرانوں نے لوٹ مار کےبازار گرم کیے ظلم کے بازار گرم کیے اور آج اسی تخت پر ایک شخص بیٹھا ہے جو اللّٰہ کو راضی کرنے میں لگا ہوا ہے
تو فاطمہ نے کہا آپ ایسا کریں اگلے مہینے کی تنخواہ ایڈوانس لے لیں اس سے ہم بچوں کے کپڑے لے لیتے اور میں مزدوری کرکے
⬇️
گھر کا خرچ چلا لوں گی
ارے
اپنی تاریخ پڑھو صرف ڈرامے نہ دیکھتے رہ جاؤ صرف گانے نہ سنتے رہ جاؤ۔
پھر عمر بن عبدالعزیزؒ نے بلایا اپنے وزیر خزانہ مزآہم اپنا غلام ہاں بھائی مزاہم ہمیں بچوں کے کپڑے چاہئیں آگر آگلے مہینے کی تنخواہ ایڈوانس مل جائے
وہ کہنے لگے اے امیر المومنین آپ مجھے
⬇️
لکھ کر دے دیں آپ اگلے مہینے تک ذندہ رہیں گے میں آپکو تنخواہ دے دیتا ہوں
آپ نے سر جھکا لیا اٹھے گھر آئے اپنی بیوی سے کہا فاطمہ بچوں سے کہہ دو انکا باپ انکو کپڑے نہیں لے کر دے سکتا عید کا دن آگیا بنو اممیہ کا خاندان ملنے آ رہا ہے سارے سردار سرداروں کے بیٹے اعلیٰ ملبوسات سب ملنے
⬇️
آرہے ہیں تھوڑی دیر بعد دیکھا تو بچے بھی ملنے آرہے ہیں امیرالمومنین کی حیثیت سے بچے باپ کو ملنے آرہے ہیں اور انکے جسموں پر پرانا لباس ہے حضرت عمر بن عبدالعزیز نے ایک طرف دیکھا تو سرداروں کے بیٹے اور زرق برق پوشاکیں ایک طرف اپنے بچوں کو دیکھا جسموں پر پرانا لباس، ارے اس باپ سے
⬇️
پوچھو جو سب کچھ کر سکتا ہو لیکن پھر بھی اللّٰہ کی رضا کی خاطر مٹھی بند کرلے، کے نہیں میں نے حرام کی طرف نہیں جانا
بچوں کو دیکھا تو آنکھیں ڈگمگا گئیں فرمایا میرے بچو آج تمہیں اپنے باپ سے گلہ تو ہوگا کہ آج ہمارے باپ نے ہمیں کپڑے نہیں لے کر دیئے، انکے ایک بیٹے تھے عبدالملک وہ آپ
⬇️
سے بھی چار ہاتھ تھے وہ آپ سے پہلے ہی اللّٰہ کو پیارے ہو گئے تھے کہنے لگے ابا جان آپکو عید مبارک ہو آج ہمارا سر بلند ہے ہم شرمندہ نہیں ہیں آپکو مبارک ہو ہمارے باپ نے قومی خزانے میں بددیانتی نہیں کی ہم شرمندہ نہیں ہیں، انسانوں کو کپڑوں میں نہیں تولا جاتا۔
⬇️
(آج میرے دیس کا مالدار اتنا فقیر ہو گیا ہے اتنا چھوٹا ہوگیا ہے کہ وہ اپنا تعارف کروانے کے لیے 50 لاکھ کی گھڑی لیتا ہے 6 لاکھ کا جوتا لیتا ہے آج کی بیگم اتنی چھوٹی ہو گئی ہے کہ وہ اپنے قد کو بڑا کرنے کے لیے 8-10 لاکھ کا ہینڈ بیگ لیتی ہے ارے میرے بھائی تو دو ٹکے کا بھی نہیں رہا
⬇️
اگر تم نے 50لاکھ کی گھڑی سے خود کو بڑا بنایا ہے ارے اس دھوکہ سے نکلو برینڈڈ ؟ برینڈڈ؟ برینڈڈ؟ جب تم اپنی ذات میں بے قیمت ہو تو اللہ کی قسم تمھاری گھڑی تمھارے بیگ تمھاری گاڑیاں تمہاری ذات اونچی نہیں کر سکتے
ایک دن عمر بن عبدالعزیزؒ اپنی بیگم فاطمہ سے کہنے لگے فاطمہ کچھ پیسے ہیں
⬇️
میرا انگور کھانے کو جی چاہ رہا ہے
فاطمہ رونے لگیں اور کہنے لگیں امیر المومنین خزانے بھرے پڑے ہیں کیا ایک درہم کا بھی حق نہیں کہ لے کر آپ انگور کھالیں فاطمہ کی بات سن کر تڑپ کر بولے؛ فاطمہ میں جہنم نہیں برداشت کر سکتا
⬇️
(اوہ بھائیوں جو تم دن رات سود میں ہھنس چکے ہو جوئے میں پھنس چکے ہو کیسے اللہ کے سامنے سرخرو ہوگے کیسے نجات پاؤ گے ابھی بھی وقت ہے سوچ لو، موت کی آخری ہچکی کب آجائے اس سے قبل توبہ کرلو)
شیئر کرکے دوسروں تک پہنچائیں
مجھے فالو کیجیئے اور فالو بیک حاصل کریں
@Arshe530

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™®

Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™® Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Arshe530

8 Jul
میاں نواز شریف کے نا اہل قرار دیے جانے کی مختصر کہانی

جج: تم پر الزام ہے کہ بحیثیت وزیراعظم تم نے 50 ارب روپے کی کرپشن کی ہے
نوازشریف: آپ تحقیقات کرکے سچ سامنے لائیں میں ذمہ داری قبول کروں گا
ایک ماہ بعد
جج: تم پر الزام ہے کہ تم نے ملکی سرمایہ لوٹ کر پانامہ میں آف شور کمپنیاں
⬇️
کمپنیاں بنائی ہوئی ہیں
نوازشریف: جناب اگر ثابت ہو جائے گا تو سزا کے لئے تیار ہوں
دو ماہ بعد
جج : تم پر الزام لگایا گیا ہے کہ تم نے منی لانڈرنگ کے ذریعے مال بنا کر لندن میں چار فلیٹس خریدے ہیں
نوازشریف : جج صاحب میں بھاگنے والوں میں سے نہیں آپ تحقیق کریں میں جوابدہ ہوں
⬇️
چار ماہ بعد
تم پر اب الزام ہے کہ تم نے ترقیاتی منصوبوں پر 10 ارب روپے کمیشن کھایا ہے
نوازشریف : جناب اگر ثابت ہو جائے تو میں سزا کے لئے تیار ہوں
سات ماہ بعد
جج : تم پر الزام ہے کہ 2007 میں تم سعودی عرب میں اپنے بیٹے کی فرم میں 10000 پر ملازمت کرتے تھے
نوازشریف: جی جناب یہ درست
⬇️
Read 5 tweets
7 Jul
ووٹ یا اسٹیبلشمنٹ
فیصلے کون کرتا ہے
😜
چوہدری کے بیٹے کی شادی تھی چوہدری صاحب نے ایک انوکھا فیصلہ کیا کہ پورے گاؤں کو اس خوشی میں شامل کیا جائے اس کے لیئے انہوں نے اعلان کروا دیا کہ بیٹے کی شادی کی خوشی میں پنڈ کے ہر گھر کو ایک جانور تحفے میں دیا جائے گا جس
⬇️
گھر میں مرد کا راج ہوگا وہاں گھوڑا دیا جائے گا اور جس گھر میں عورت کا راج ہوگا وہاں ایک مرغی دی جائیگی*

گامے کو جانوروں کی ترسیل کا کام سونپ دیا گیا۔ پہلے ہی گھر میں گاما دونوں میاں بیوی کو سامنے بٹھا کر پوچھتا ہے؛ گھر میں پردھان کون ہے؟ یعنی گھر کے
⬇️
فیصلے کون کرتا ہے. مرد بولا؛ میں،
گامے نے جواب دیا کہ جناب چوہدری ہوراں دے سارے گھوڑے کسی نا کسی کے ہو گئے ہیں اب صرف تین باقی ہیں؛
ایک کالا، ایک سرخ اور ایک چینا۔
جو تمھیں پسند ہے وہ بتا دو؛ مرد نے فوراً جواب دیا کہ مجھے چینا پسند ہے۔ پاس بیٹھی بیوی نے برا سا منہ بناتے ہوئے ⬇️
Read 6 tweets
6 Jul
ایک رات میں مسجد کی تعمیر کا دلچسپ واقعہ

لاہور کے شاہ عالم چوک میں ایک ایسی مسجد واقع ہے جسے ایک رات میں تعمیر کیا گیا تھا اس مسجد کی اتنے قلیل وقت میں تعمیر کی وجہ اور واقعہ بھی انتہائی دلچسپ اور ایمان افروز ہے- تاریخ بتاتی ہے کہ انگریزوں کے دور میں اس مقام سے
⬇️ Image
ایک مسافر سے گزر ہوا اور اس نے یہاں نماز ادا کی جبکہ یہ علاقہ اس وقت ہندوؤں کی اکثریت کا حامل تھا، ہندوؤں کو یہ برداشت نہ ہوا اور اور انہوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی- معاملہ عدالت تک جا پہنچا اور وہاں ہندوؤں کا مؤقف تھا کہ اس جگہ پر مندر تعمیر ہوگا جبکہ مسلمان یہاں
⬇️
مسجد تعمیر کرنا چاہتے تھے اس موقع پر مسلمانوں کے وکیل نے انہیں تجویز دی کہ اگر وہ یہاں صبح فجر سے پہلے مسجد تعمیر کرلیتے ہیں تو کیس کا فیصلہ ان کے حق میں ہوجائے گا- یہ سننا تھا کہ مسلمانوں نے گاماں پہلوان کی قیادت میں راتوں رات مسجد تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا اور جس مسلمان کے پاس
⬇️
Read 5 tweets
10 Jun
بیٹی "اللہ کی رحمت"

ایک ساس ڈاکٹر کے پاس گئی
اس نے ڈاکٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر صاحب کوئی ایسی دوا دیں
کہ اس مرتبہ
میری بہو کا بیٹا ہی ہو،
دو بیٹیاں پہلے ہیں، اب تو بیٹا ہی ہونا چاہیے
ڈاکٹر نے جواب دیا
میڈیکل سائنس میں ایسی کوئی دوائی نہیں ہے
ساس نے کہا کہ پھر کسی
⬇️
اور ڈاکٹر کا بتا دیں؟
ڈاکٹر نے کہا کہ آپ نے شاید بات غور سے نہیں سنی، میں نے یہ نہیں کہا کہ مجھے دوائی کا نام نہیں آتا۔ میں نے یہ کہا کہ میڈیکل سائنس میں ایسی کوئی دوائی نہیں ہے
اس موقع پر لڑکی کا سسر بولا کہ وہ فلاں لیڈی ڈاکٹر تو
ڈاکٹر نے بات کاٹتے ہوئے کہا کہ وہ جعلی
⬇️
ڈاکٹر ہوگا، اس طرح کے دعوے جعلی پیر، فقیر، حکیم وغیرہ کرتے ہیں سب فراڈ ہے یہ,
اب لڑکی کے شوہر نے کہا کہ اس کا مطلب ہماری نسل پھر نہیں چلے گی؟
ڈاکٹر نے کہا کہ یہ نسل چلنا کیا ہوتا ہے؟
آپ کے جینز کا اگلی نسل میں ٹرانسفر ہونا ہی نسل چلنا ہے نا؟
تو یہ کام تو آپ کی بیٹیاں بھی
⬇️
Read 9 tweets
9 Jun
مسکراہٹ دلوں کی چابی ہے

آج بہن کے گھر جانا ہوا بہن نے مجھے چائے اور مٹھائی پیش کی چائے کا ذائقہ کمال کا تھا میں نے بہن کے ہاتھ سے بنی چائے کی تعریف کی بہن کے چہرے پر مسکراہٹ اور خوشی کی کرنیں پھوٹنے لگیں گویا کہ چہرے پر چاند اتر آیا ہو
سوال یہ ہے کہ بہنا کے چہرے پر
⬇️
مسکراہٹ کیسے آئی؟
یقینا تعریفی کلمات سے ...!
ایسے ہی ایک دفعہ میں رقم کی منتقلی کے لیے ایک بنک میں گیا کیشئر کو بہت تھکا ہوا ماندہ پایا، گویا کہ کام کے برڈن کی وجہ سے اس نے دنیا اپنے سر پر اٹھا رکھی ہو میں اس کے سامنے والی کرسی پر بیٹھ گیا وہ کاغذات میں پوری طرح
⬇️
منہمک تھا کویا کہ ان اوراق نے اس کی ہنسی چھین لی ہو ۔۔۔!
میں نے اسے مسکراتے ہوئے کہا: سر! آج آپ کی ڈریسنگ بہت خوبصورت ہے.
وہ چونک کر ہنسا اور کہنے لگا: واللہ؟
میں نے کہا: جی جی !! اور واسکٹ بھی بڑی جچ رہی ہے
اب کی بار تو وہ خوشی میں قہقے لگا کر ہنسنے لگا پھر میرے ساتھ گپ شپ
⬇️
Read 10 tweets
8 May
بعض لوگ کیوں نماز نہیں پڑهتے؟

ایک دوست نے اپنے نماز پڑهنے کی یہ وجہ بیان کی بہت آسانی سےمیں نمازی بن گیا ایک دن میں کلاس میں بیٹها ہوا تها اور میری کلاس کا مضمون علوم دينی تها
جب استاد کلاس میں تشریف لائےتو انہوں نے شاگردوں سے سوال کیا؛
آپ کی نظر میں کون لوگ نماز نہیں پڑهتے؟
⬇️
ایک شاگرد نے بڑی معصومیت سے کہا:
جو لوگ مرگئے ہیں وہ نماز نہیں پڑهتے

دوسرے شاگرد نے شرمندگی سے جواب دیا:
جن لوگوں کو نماز پڑهنا نہیں آتی۔

تیسرا بچہ اپنی جگہ سے کهڑا ہوا اور نہایت معقول جواب دیا:
جو لوگ مسلمان نہیں ہیں
وہ نماز نہیں پڑهتے۔

اسی طرح ایک اور بچہ نے
جواب دیا:
⬇️
جو لوگ کافر ہیں وہ نماز نہیں پڑهتے-

اسی ترتيب سے پانچویں بچہ نے جواب میں کہا:
جو لوگ خدا سے نہیں ڈرتے وہ لوگ نماز نہیں پڑهتے-

تمام شاگردوں نے اپنے نظريات بیان کردئیے- لیکن میں سوچوں میں ڈوب گیا کہ میں ان میں سے کونسا ہوں؟
آیا میں مرگیا ہوں؟
نہیں تو!
⬇️
Read 6 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(