یہ تحریر پچھلے سال یا اس سے پچھلے سال عید الاضحیٰ
سے پہلے کی تھی پھر پڑھ لیں

مولوی کی بیٹیاں
بیٹی نے کہا بابا عید میں پانچ دن رہ گئے ہیں ہم نے کچھ بھی خریداری نہیں کی
مولوی صاحب نے کہا
اچھا میرا پتر
ابھی بہت دن ہیں خرید لیں گے
چاند رات سے ایک دن قبل
سب کچھ لے لیں گے

جاری ہے 👇
مولوی صاحب یہ بات کررہے تھے
کہ
آذان سنائی دی
مولوی صاحب جو آنکھیں بیٹی کو جھوٹی تسلی دینے پر شرمندگی سے جھکائے ہوئے تھے انکو موقع مل گیا
اور
مسجد کی طرف چل دئے
عید سے ایک دن قبل جب مولوی صاحب ہر طرف سے ناامید ہوگئے
کیونکہ مانگنے سے عزت نفس جاتی ہے
اور قرض لینا نہیں
جاری ہے 👇
کیونکہ واپسی کی کوئی صورت
ممکن ہی نہیں
اور
خود سے کسی کو توفیق نہیں ہوئی
کیونکہ
مولوی صاحب کے بچوں کے
کونسے دل ہوتے ہیں جو مچلتے ہوں
اُن کے کونسے احساسات ہوتے ہیں
وہ کونسا فیلنگ رکھتے ہیں
انہوں نے کونسا باہر نکلنا ہے

جب کوئی انتظام نہ ہوا تو
سوچا آج جتنی

جاری ہے 👇
منطق اور استقراء قیاس پڑھا ہے
سب کو بروئے کار لاکر
بیٹی کو قائل کروں گا
کہ
بیٹا بڑی عید پر کوئی کپڑے نہیں پہنتا
یہ تو قربانی کی عید ہے
لیکن دھڑکا تھا کہ
بیٹی بھی تو مولوی کی ہے
یہ کہہ دیا کہ قربانی بھی تو
آپ نہیں کر رہے
خیر سارا علم مستحضر کرکے
گھر گیا تو بیٹیاں ہاتھوں
جاری ہے 👇
میں پرچیاں لیکر منتظر تھیں
کہ
باباجان نے آج کا وعدہ کیا ہے
تو ہمیں مطلوبہ چیزیں لادیں گے

جیسے مولوی صاحب کھنگورا مارتے
داخل ہوئے تو مولون سمجھ چکی تھی
کہ
بیٹوں کے دل ٹوٹنے والے ہیں
تو وہ جلدی سے گئی پیاز لے آئی
کہ
پیاز کاٹنے کے بہانے آنسو بہا لے گی
کیونکہ ماں تو ماں
جاری ہے 👇
ہوتی ہے اس کے آنسو اولاد کے لئے
تو پلکوں کی منڈیر پر ہی
بسیرا کرتے ہیں
لیکن
وہ بیٹیوں کے سامنے شوہر کو
اور باپ بیٹیوں کو ٹوٹتا نہ دیکھ سکے
مولوی صاحب بیٹھے تو
چھوٹی آنے لگی کہ
پرچی تھماووں
مولوی صاحب نظریں جھکائے
جرابیں اتارنے لگے اور
ٹوپی لپیٹ کے رکھی جو کہ علامت

جاری ہے 👇
ہوتی ہے کہ اسکے بعد باہر نہیں جانا
کہ اچانک چھوٹی کو بڑی بیٹی
بازو سے پکڑتی ہے اور اسے اشارے
سے روکتی ہے اسکے ہاتھ سے پرچی
لیکر اپنی پرچی میں رکھ کر
چپکے سے چٹائی کے نیچے چھپاتی ہے
یہ سب مولوی صاحب کن
اکھیوں سے دیکھ رہے تھے
لیکن نہ دیکھنے کی کمال فنکاری کررہے تھے
جاری ہے 👇
مولون کے آنسو پیاز کے بہانے سیل رواں
بنے ہوئے تھے
مولوی سارا علم زیرو ہو گیا
جیسے وہ سب سے زیادہ جاہل اجڈ اور
گنوار ہے

اِس سے پہلے کہ مولوی صاحب
کچھ کہتے تو بیٹی بولی
بابا جان
کل ہم نے نئے کپڑے نہیں لینے
کیونکہ بڑی عید تو قربانی کی عید ہے
اور کل آپ نے چاچو کے
جاری ہے 👇
دو بیڑے (بچھڑے) بھی تو کرنے ہیں
اور ہم نے آپ کو وہاں بیڑے کرتے دیکھنا ہے
تو سارا دن تو قربانی میں گزر جائے گا
ہم کپڑے کس وقت پہنیں گے ؟
چھوٹی عید کے پڑے ہوئے ہیں
وہی پہن لیں گے
وہ سارے دلائل جیسے کاپی پیسٹ کئے ہوں اس وقت دنیا کی سب سے
زیادہ عالم فاضل اور سمجھدار
جاری ہے 👇
بیٹی ہی لگی (آہ بیٹیاں)

بیٹی کی یہ بات سن کر
مولوی صاحب نے نظریں اٹھائی
ایک نظر بیٹی کے چہرے پر ڈالی
کچھ دیر کو گردن فخر سے تن گئی
اپنی پگ کا شملہ اونچا
بہت اونچا محسوس ہوا
لیکن اگلے لمحے ہی بچیوں کی
معصومانہ خواہشات کا یوں
خود کشی کرنا اُسکو توڑ گئی
اُسے اپنا آپ
جاری ہے 👇
بے تحاشہ ناکام باپ
جو عید پر بھی بچوں کی ضرورت کی خواہش نہ پوری کرسکا
اُس سے یہ برداشت نہ ہوا
جلدی سے کمرے میں جاکر سونے کا
کہہ کر بستر میں گھس گئے
اور
وہاں ہونٹ سی لیئے
منہ کو بھینچا اور
آنکھوں سے کہا تم آزاد ہو
برس لو ورنہ غم کے اندر کے سونامی سے
مر ہی جاؤ گئے

جاری ہے 👇
صبح اٹھ کر مولوی صاحب
نماز کے لئے چلے گئے
واپس آئے تو چھوٹی بیٹی نے
دس بیس پچاس کے
چند نوٹ پکڑے ہوئے تھے
بولی بابا
یہ پیسے ہیں آپ ایسے کریں کہ
بھائی کو کپڑے لے دیں
اُس نےکل آپکے ساتھ مسجد جانا ہے
اور وہ چھوٹا ہےگلی میں کھیلے گا
تو سب کیا کہیں گے
یہ ایک اور دھماکہ تھا

جاری ہے 👇
لیکن بہن کا بھائی کے لئے پیار کیا ہوتا ہے
سب سمجھا گیا

ہمارے معاشرے میں
اکثر مولوی حضرات کی
زندگی اِسی طرح کی کشمکش کی
شکار ہے وہ شخص جو پورے
محلے کو عید کی نماز پڑھاتا ہے
خود اپنے اور اپنے بچوں کے لئے
کپڑے بھی نہیں خرید سکتا
نہ ان لوگوں کی تنخواہ زیادہ ہے نہ ہی آمدن
جاری ہے👇
کا کوئ اور زریعہ ایسے میں
ہم لوگوں کو ہی اُن کی مدد کرنی چاہیئے
ہم 1500 روپے کا سوٹ 5000 روپے میں تو خرید لیتے ہیں
مگر کسی غریب کی مدد نہ کرنے کے
ہزاروں بہانے ڈھونڈتے ہیں
بڑے پلازہ میں جا کر دو کوڑی کی چیز ہزاروں روپیوں میں چپ چاپ خرید لیتے ہیں

جاری ہے 👇
لیکن اگر کوئی غریب 100، 50 مانگ لے تو
فلا سفر بن کر اُسے لیکچر دیتے ہیں
ایک دوسرے کی مدد سے ہی
زندگی کا اصل مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے

خدارا اپنی عید کی خوشیاں
دوسروں کے ساتھ بھی ضرور شیئر کریں
خالی مولوی ہی نہیں بہت سے
سفید پوش ایسے ہیں ہمارے اردگرد
جن کی بلکل ایسی ہی کہانی ہے

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Amer Sohail Choudhary

Amer Sohail Choudhary Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @SohailLionKing

18 Jul
میدان عرفات میں آخری نبی
نبی رحمت محمد رسول اللہﷺ
نے 9 ذی الجہ، 10 ہجری
(7 مارچ 632 عیسوی)
کو آخری خطبہ حج دیا تھا
آئیے اِس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں کیونکہ
ہمارے نبی محمدﷺ نے فرمایا تھا
میری اِن باتوں کو دوسروں تک پہنچائیں حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نے فرمایا

جاری ہے 👇
۔۱۔ اے لوگو سنو
مجھے نہیں لگتا کہ اگلے سال میں تمہارے درمیان موجود ہوں گا
میری باتوں کو بہت غور سے سنو
اور اِن کو اُن لوگوں تک پہنچاؤ جو یہاں نہیں پہنچ سکے

۔۲۔ اے لوگو جس طرح یہ آج کا دن
یہ مہینہ اور یہ جگہ عزت و حرمت والے ہیں بالکل اُسی طرح دوسرے مسلمانوں کی زندگی

جاری ہے 👇
عزت اور مال حرمت والے ہیں
(تم اُس کو چھیڑ نہیں سکتے)

۔۳۔ لوگو کے مال اور امانتیں اُن کو واپس کرو

۔٤۔ کسی کو تنگ نہ کرو کسی کا نقصان نہ کرو
تا کہ تم بھی محفوظ رہو

۔۵۔ یاد رکھو تم نے اللّٰه سے ملنا ہے
اور
اللّٰه تم سے تمہارے اعمال کی
بابت سوال کرے گا

جاری ہے 👇
Read 10 tweets
15 Jul
سستی
کاہلی
اور
مایوسی
کا تجربہ شدہ علاج

ڈاکٹر عمر عبد الکافی نے بتایا کہ
ایک دن وہ ایک مسجد میں
جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے
نماز کے بعد ایک آدمی اُنکے پاس آیا
جس کےلمبے بال اور لمبی داڑھی تھی

حیرت کی بات یہ ہے کہ
اس نے ظاہر کیا کہ
اسے اپنے بارے میں
بالکل بھی پرواہ نہیں ہے
جاری ہے👇
انہوں نے ڈاکٹر عمر سے کہا
"میں بہت سست ہوں"
بہت زیادہ نیند کے ساتھ
میں مشکل سے جاگتا ہوں
میں صرف کھانے کے لئے جاگتا ہوں
اور
دوبارہ سوتا ہوں

میں اپنے کام
اپنے مستقبل
اور ہر چیز کو
نظرانداز کرتا ہوں
اور
مجھے کوئی پرواہ نہیں ہے

میرے بچے سمجھتے ہیں
کہ
میں ایک عجیب شخص

جاری ہے 👇
اور بہت بورنگ ہوں
مجھ میں جوش کی کمی ہے
اور
مجھے ہمیشہ مایوسی ہوتی ہے
مجھے کیا کرنا چاہئے؟
براہ کرم میری مدد کریں

ڈاکٹر عمر نے اسے ایک دن میں
کم سے کم 100 مرتبہ
"استغفر اللہ"
کہہ کر اللّٰه سے معافی مانگنے
اور
ایک ہفتہ کے بعد اُن کے پاس
واپس آنے
اور
اس کا نتیجہ بتانے
جاری ہے 👇
Read 11 tweets
14 Jul
عشــــرۃ ذوالحجــــۃ
کے
بابــــرکت ایام معدودات

عشرۃ ذوالحجۃ
کی
اِن بابرکت ساعتوں میں
اِس عمل کو دن میں ایک بار لازم پکڑیں

عمل بہت کم وقت کے گا
لیکن
اجر بہت زیادہ ہے

"100 بار "سبحــان اللّٰه
"100 بار "الحمدللّٰہ
"100 بار "اللّٰه اکبر
"100 بار "لا الہ الا اللّٰه

جاری ہے 👇
پڑھنے کا اجر و ثواب
صحیح احادیث نبویہ ﷺ کی
روشنی میں
بہت زیادہ ہے

ہر کلمہ ہر بار جب بھی پڑھا جائے گا
تو ہر بار وہ
"صدقہ"
کے طور پر بھی نامہ اعمال میں
لکھ دیا جائیگا
پھر ذوالحجۃ کے دس دنوں میں
ہر تسبیح اور زکر کا بہت زیادہ
اجر کا بہت سی جگہوں پر
ذکر کیا گیا ہے

جاری ہے 👇
ان کلمات سے جہاں گناہوں سے چھٹکارا
حاصل ہوتا ہے
وہاں
نیکیوں میں اور درجات میں
بے حساب اضافہ کر دیا جاتا ہے
بس دِل سے اِس نیت کے ساتھ
کہ
خالص یا اللّٰه تیری رضا کے لیئے
اور
تیری خوشنودی کے لیئے یہ عمل
کر رہا ہوں
پھر باقی اللّٰه پر چھوڑ دیں
وہ آپ کو نہیں چھوڑے گا

جاری ہے 👇
Read 5 tweets
13 Jul
آج میں آپ سب کو
"خطرناک"
قسم کی
بیماری کے بارے
بتانے جا رہا ہوں
جِس کا اگر علاج نہ کیا گیا
تو کچھ نہیں بچے گا

انسانی بیماریوں میں
ایک خاموش
مٙرض بھی شامل ہو چکا ہے
جِسکی کوئی بھی علامت نہیں ہوتی
لیکن
آپ کو بہت سخت نُقصان پُہنچا سکتی ہے

جاری ہے 👇
یہ بیماری ہے

نعمت کا عادى‌ ہونا

اِس بیمارى کی چار نِشانیاں ہے

"نبر ایک"
آپ بہت سی نعمتوں سے
مالامال ہوں
لیکن
اُن کو نعمت نہ سمجھیں
اور
اُن سے متعلق کبھی
"شُکر" ادا نہ کریں
گویا اُن کو اپنا ایسا حق سمجھیں
جو آپکو مِلنا ہی تھا

جاری ہے 👇
"نبر دو"

آپ گھر میں داخل ہوں گے
اور گھر کے تمام افراد
صحتمند
اور
سلامت ہوں
لیکن
آپ اللّٰه کا شُکر ادا نہ کریں

"نبر تین"

آپ بازار جائیں اور جی بھر کے
روزمرہ ضرورت کی تمام اٙشیاء
خریدیں اور
گھر لوٹیں
اور
ہر طرح طرح کی نعمتیں
نصیب ہونے پر مالک کا
شُکر ادا نہ کریں

جاری ہے 👇
Read 5 tweets
12 Jul
جب سپین میں چھری اور نیزوں سے ہزاروں بیل ہلاک ہوجاتے ہیں
اور
اذیت دیتے ہوئے کہتے ہیں

"یہ توکھیل ہے"

اور

جب ڈینمارک میں ہر سال
سینکڑوں افراد ہزاروں ڈالفن کو قتل کردیتے ہیں
یہاں تک کہ ساحل سمندر کا
رنگ سرخ ہوجاتا ہے
وہ کہتے ہیں کہ یہ ایک

" تہوار ہے"

جاری ہے 👇
اور
جب یہودیوں کا ایک گروہ
ہزاروں مرغیوں کو
پتھروں پہ ماردیتے ہیں
وہ اپنے عقیدے کے مطابق
اِس طرح اُن کے گناہ
معاف ہوجاتے ہیں
وہ کہتے ہیں
"عقیدہ اور مذہب"

اور
جب عیسائی بھارتی پرندوں کو
ذبح کرتے ہیں
نئے سال کے دن
اور
اُس کو وہ اپنا
"مقبول کھانا "
کہتے ہیں

جاری ہے 👇
لیکن
جب مُسلمان خدا کے لئے
کسی جانور کو
قربان کرتے وقت اتنی احتیاط برتے
کہ
چھری تیز ہو
چھری جانور کو نہ دکھائ جائے
جانور کو چارہ و پانی ڈالا ہو خالی پیٹ نہ ہو
پھر
کوئی اور جانور سامنے نہ ہو
اور
اُن کا گوشت پھینکنے کی بجائے
مساکین میں تقسیم ہو
عزیز و اقارب میں

جاری ہے 👇
Read 4 tweets
9 Jul
بہت پیاری تحریر پڑھنے کو ملی
آپ بھی پڑھیں

ایک شکاری نے کُنڈی میں گوشت کی بوٹی لگا کر دریا میں پھینکی
ایک مچھلی اُسے کھانے دوڑی
وہیں ایک بڑی مچھلی نے اُسے روکا
کہ
اِسے منہ نہ لگانا
اِس کے اندر ایک چھپا ہو کانٹا ہے
جو تجھے نظر نہیں آرہا
بوٹی کھاتے ہی وہ کانٹا تیرے حلق

جاری ہے 👇
میں چبھ جائے گا
جو ہزار کوششوں کے بعد بھی نہیں نکلے گا تیرے تڑپنے سے باہر بیٹھے
شکاری کو اِس باریک ڈوری سے خبر ہوجائےگی
تو تڑپے گی وہ خوش ہوگا
اِس باریک ڈور کے زریعے تجھے باہر نکالے گا چُھری سے تیرے ٹکڑے کریگا
مرچ مسالحہ لگا کر
آگ پر ابلتے تیل میں تجھے پکائے گا

جاری ہے 👇
پھر 10، 10 انگلیوں والے
انسان 32، 32 دانتوں سے
چبا چبا کر تجھے کھائیں گے
یہ تیرا انجام ہوگا

بڑی مچھلی یہ کہہ کر چلی گئی
چھوٹی مچھلی نے دریا میں
ریسرچ شروع کردی
نہ شکاری
نہ آگ
نہ کھولتا تیل
نہ مرچ مسالحہ
نہ دس دس انگلیوں
اور
بتیس بتیس دانتوں والے انسان

جاری ہے 👇
Read 7 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(