عید ہو تو ایسی

کرم دین چوکیدار
اپنی سائیکل کے ہینڈل سے گوشت کی چند تھیلیاں لٹکائے تیز تیز پیڈل مارتا ہوا
اپنی دھن میں چلا جا رہا تھا
اس کے چہرے پہ ایک انوکھی سی
مسرت اور طمانیت کے آثار نظر
آ رہے تھے ایک انتہائی غریب سے محلے میں پہنچ کر اس نے ایک گھر کے سامنے سائیکل

جاری ہے 👇
روکی اور گھر کا دروازہ بجا دیا
کچھ دیر بعد اندر سے ایک
نسوانی آواز آئی کہ
جی کون؟
باجی میں ہوں کرم دین چوکیدار
اس کے بلند آواز سے جواب دیتے ہی
دروازہ کھلا اور دوپٹے کے پلو سے چہرہ ڈھانپے ایک عورت نظر آئی
کرم دین نے نگاہیں جھکاتے ہوئے
اس خاتون کو بڑے احترام سے سلام
جاری ہے 👇
کیا حال احوال پوچھا
عید کی مبارک باد دی اور
گوشت کی ایک تھیلی اسکی طرف بڑھاتے ہوئے کہا کہ
لیں باجی یہ آپ کا حصہ ہے
اس عورت نے تھیلی لیتے ہوئے
بڑے گلوگیر لہجے میں کرم دین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ
کرم دین
میں تیرا شکریہ ادا نہیں کرسکتی بس
اللّٰه کے سامنے اپنے بچیوں کی
جاری ہے 👇
یتیمی پیش کر کے
تیرے لئے ہمیشہ خیر مانگتی رہتی ہوں
یہ سن کر کرم دین کی آنکھیں بھی
ڈبڈبا گئیں
اس نے جلدی سے چہرہ
دوسری طرف کرتے ہوئےکہا کہ
دیکھ بہن تجھے کتنی بار کہا ہے کہ
ایسی باتیں نا کیا کر
مجھے اچھا نہیں لگتا
تو میری بہنوں کی طرح ہے
اور تیری بیٹیاں مجھے اپنے بیٹیوں
جاری ہے👇
کی طرح ہی عزیز ہیں
اچھا میں اب چلتا ہوں
مجھے اور گھروں میں بھی
انکا حصہ پہنچانا ہے
یہ کہہ کر وہ اس خاتون کا جواب سنے بغیر سائیکل پہ بیٹھا اور جلدی سےآگے بڑھ گیا
یہ حاکم علی مالی کا گھر تھا
اور
یہ خاتون حاکم علی کی بیوہ تھی
کرم دین چوکیدار اور
حاکم علی مالی ایک بہت بڑے
جاری ہے👇
سیٹھ کے بنگلے پہ کام کرتے تھے
دونوں میں اگرچہ کچھ خاص تعلق نہیں تھا بس اچھی سلام دعا تھی اور روز آتے جاتے ایک دوسرے کا حال احوال پوچھ لیتے تھے دونوں میں غریبی کے علاوہ ایک بات یہ بھی مشترک تھی کہ دونوں کی چار چار بیٹیاں ہی تھیں بیٹا کوئی نہیں تھا
ایک دن ایسا ہوا کہ

جاری ہے 👇
حاکم علی کام پر نہ آیا
یوں تو وہ پہلے بھی کئی بار چھٹی کر لیا کرتا تھا مگر آج شاید سیٹھ صاحب کے کچھ مہمان آنے تھےاس لئے انہوں نے کرم دین کو اسکا پتا کرنے کے لئےاس کے
گھر بھیج دیا کرم دین
وہاں پہنچا تو دیکھا کہ اس کے گھر تو گویا قیامت صغریٰ برپا تھی حاکم علی کی بیوی
جاری ہے 👇
اور بیٹیاں
دھاڑیں مار مار کے رو رہی تھیں حاکم علی رات سویا تو صبح اٹھا ہی نہیں وہ اپنی بیوی اور بیٹیوں کو اس دنیا کے رحم و کرم پہ چھوڑ کر ہمیشہ کے لئے سو چکا تھا
کرم دین بےچارہ خود بھی بہت غریب آدمی تھا اور بال بچے دار بھی مگر
اس دن سے ہر چھوٹی بڑی عید
اور تہوار پہ

جاری ہے👇
جتنا ہو سکتا تھا
ان کے لئے کوئی نا کوئی چیز اور گوشت پہنچا دیا کرتا تھا
کرم دین جب پہلی بار ان کے ہاں
گوشت لے کر آیا تو حاکم علی کی بیوی نے روتے ہوئے کہا کہ کرم دین اللّٰه تیرا بھلا کرے آج میرے بچےڈھیر سال بعد گوشت کھائیں گے
بس یہ جملہ سننا تھا کہ
اس کے دل

جاری ہے 👇
پہ خنجر سے چل کے رہ گئے
بس وہ دن تھا اور آج کا دن کہ
وہ ان کے ساتھ ساتھ ایسے چار پانچ اور گھروں کی بھی وقتا فوقتا مدد کرتا رہتا تھا
باقی گھروں میں بھی گوشت کی تھیلیاں پہنچا کر وہ واپس پلٹا تو
کافی دیر ہو چکی تھی
اس نے سائیکل موڑی اور اپنے
گھر کی راہ پکڑ لی جیسے جیسے

جاری ہے 👇
اس کا گھر نزدیک آرہا تھا
اس کے چہرے پہ پریشانی کے تاثرات بڑھتے جا رہے تھے رستے میں ایک جگہ ایک نلکے پہ رک کر اس نے سائیکل صاف کرنے والا کپڑا بھگو کر ہینڈل پہ لگے گوشت اور خون کے نشانات کو صاف کیا
وہ شاید یہ نشانات اپنے
گھر والوں سے چھپانا چاہتا تھا
اور پھر وہ دوبارہ
جاری ہے 👇
اپنے گھر کی طرف چل پڑا
یہ اس کا ہر سال کا معمول تھا کہ وہ صبح سویرے اپنے پرانے دھلے ہوئے کپڑے پہن کر عید کی نماز پڑھنے
اپنی کچی بستی سے بہت دور
شہر کے سب سے بڑے محلے میں
جاتا اور عید کی نماز کے بعد لوگوں
کے گھروں سے
گوشت
جمع کرنا شروع کر دیتا گو کہ
وہ ذاتی طور پہ بہت
جاری ہے 👇
بہت خوددار انسان تھا
کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانا
اس کے لئے مر جانے کے برابر تھا
مگر حاکم علی کی بیوہ اور یتیم بچیوں کی خاطر وہ یہ کام بھی کر گزرتا
وہ دوپہر تک گوشت جمع کرتا
اور
دوپہر کے بعد ان گھروں میں
جا کے دے آتا
اور
وہ لوگ یہی سمجھتے کہ
شاید کرم دین کی اپنی قربانی

جاری ہے 👇
ہوتی ہے
اور واقعی یہ کرم دین کی"قربانی" ہی تھی
وہ اپنی عزت نفس اور
خودداری کے گلے پہ"چھری پھیر"
کر ہی ان کے لیے لوگوں کے سامنے
دامن پھیلا کر گوشت اکٹھا کیا کرتا تھا
اور ظاہر ہے اس کے لئے اس سے بڑی
"قربانی"
اور کیا ہوسکتی تھی
سال سال بعد کرم دین کی بدولت
گوشت کا منہ
جاری ہے 👇
دیکھنے والے یہ کب جانتے تھے کہ
خود کرم دین کے گھر سال کے
بعد بھی گوشت نہیں پکتا
کئی بار کرم دین کے جی میں آیا بھی کہ
وہ ایک آدھ تھیلی اپنے گھر بھی لے جائے
مگر ہر بار اس کا ضمیر اسکے آڑے آجاتا
اور اپنے بچوں کو یہ گوشت چاہتے ہوئے
بھی نا کھلا پاتا
کرم دین کی بستی قریب

جاری ہے 👇
آچکی تھی
اس نے اپنی آنکھوں کی نمی کو
لوگوں سےنظریں بچا کر صاف کیا
اور اپنے درد و الم کو چہرے کے
مصنوعی تاثرات سےچھپانے کی
کوشش کرتا ہوا اپنی گلی میں مڑ گیا
اب اس کے سامنے اس کے اپنے
گھر کا دروازہ موجود تھا
جس کے اس پار غربت و افلاس کا
لبادہ اوڑھے اس کی بیوی اور بیٹیاں
جاری ہے👇
اس کی منتظر تھیں
کرم دین نے کچھ لمحےتوقف کر کے
دروازہ بجا دیا اس کی چھوٹی بیٹی نے دروازے کی درز میں سےاپنے باپ کو دیکھ کر دروازہ کھول دیا
کرم دین سر جھکائے ہوئے اپنے گھر میں
داخل ہو گیا اس نے اسی طرح
اونچی آواز میں سب کو سلام کر کے
سر اٹھایا تو
دیکھ کے حیران رہ گیا
کہ
جاری ہے👇
اس کے صحن کے بیچوں بیچ
کھانے پکانے کے سامان کا ڈھیر لگا ہوا ہے
اور
ساتھ ہی ایک تھیلے میں
اچھا خاصا گوشت بھی پڑا ہوا ہے
کرم دین نے حیرت سے
اپنی بیوی کی طرف دیکھا
اور
پوچھا کہ یہ سب کہاں سے آیا؟
اسکی بیوی بولی کہ
ایک بہت بڑی گاڑی میں کوئی
بڑا آدمی آیا تھاوہ کہہ رہا تھا
جاری ہے 👇
کہ وہ آپ کو جانتا ہے
اور
ساتھ میں ایک چٹھی بھی دے
کر گیا ہے
میں نےسامان تو اس کے اصرار پہ رکھ لیا
مگر
اب آپ کے انتظار میں ہی تھی
اور
ساتھ ہی ایک لفافہ کرم دین کی طرف
بڑھا دیا کرم دین نے جلدی سےلفافہ کھولا
اور
اس میں موجود چٹھی پڑھنے لگ گیا
سلام دعا کے بعد لکھا تھا
کہ
جاری ہے 👇
یار کرمے میں تجھےایک عام سا بندہ
سمجھتا رہا مگر
تو تو بہت بڑا آدمی نکلا
اتنا بڑا کہ
تیرے سامنے مجھے اپنا آپ بہت
چھوٹا محسوس ہونے لگا ہے
مجھے تیرے بارے میں کچھ باتیں
کہیں سے پتا چلی تھیں پھر میں نے
آج تجھ کو شہر کے محلے میں
دیکھ لیا سارا دن تیرا پیچھا کیا
اور حاکم علی
جاری ہے👇
کے گھر تک جا پہنچا وہاں سےمجھے
تیرے بارے میں باقی سب پتا چل گیا
اور
جب تیرے گھر آیا تو پتا چلا
کہ
تیرے اپنے گھر کے "حالات" بھی
بالکل انہی لوگوں جیسے ہیں
کرمے یہ کچھ چیزیں
عید کا تحفہ سمجھ کر قبول کر لے
تجھے" اللّٰه کا واسطہ "
انکار نا کرنا
جاری ہے 👇
آج سے تیرا اور باقی پانچوں گھروں
کا سارا خرچہ
میرے ذمہ
ہوا
باقی باتیں شام کو بنگلے پہ کرتے ہیں
اور ہاں
آج ڈیوٹی نہیں پر ذرا جلدی آ جانا
"منجانب تیرا سیٹھ"
کرم دین کی آنکھوں سے آنسو نکل کر چٹھی کی تحریر بگاڑ رہے تھے

جاری ہے 👇
اور اُس کی زبان پہ بے اختیار جاری ہو گیا
اللّٰه اکبر
اللّٰه اکبر
اللّٰه خیر
لاالہ الااللہ
واللّٰه اکبر
اللّٰه اکبر
وللہ الحمد

دوستو یہ تحریر بھی میں نے پچھلے سال
عید الاضحٰی سے پہلے لکھی تھی
کہ "قربانی" کا جزبہ پیدا ہو
کل بھی عید ہے اس وجہ سے
دوبارہ لکھ دی ہے

سب کو عید مبارک ہو

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Amer Sohail Choudhary

Amer Sohail Choudhary Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @SohailLionKing

18 Jul
میدان عرفات میں آخری نبی
نبی رحمت محمد رسول اللہﷺ
نے 9 ذی الجہ، 10 ہجری
(7 مارچ 632 عیسوی)
کو آخری خطبہ حج دیا تھا
آئیے اِس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں کیونکہ
ہمارے نبی محمدﷺ نے فرمایا تھا
میری اِن باتوں کو دوسروں تک پہنچائیں حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نے فرمایا

جاری ہے 👇
۔۱۔ اے لوگو سنو
مجھے نہیں لگتا کہ اگلے سال میں تمہارے درمیان موجود ہوں گا
میری باتوں کو بہت غور سے سنو
اور اِن کو اُن لوگوں تک پہنچاؤ جو یہاں نہیں پہنچ سکے

۔۲۔ اے لوگو جس طرح یہ آج کا دن
یہ مہینہ اور یہ جگہ عزت و حرمت والے ہیں بالکل اُسی طرح دوسرے مسلمانوں کی زندگی

جاری ہے 👇
عزت اور مال حرمت والے ہیں
(تم اُس کو چھیڑ نہیں سکتے)

۔۳۔ لوگو کے مال اور امانتیں اُن کو واپس کرو

۔٤۔ کسی کو تنگ نہ کرو کسی کا نقصان نہ کرو
تا کہ تم بھی محفوظ رہو

۔۵۔ یاد رکھو تم نے اللّٰه سے ملنا ہے
اور
اللّٰه تم سے تمہارے اعمال کی
بابت سوال کرے گا

جاری ہے 👇
Read 10 tweets
16 Jul
یہ تحریر پچھلے سال یا اس سے پچھلے سال عید الاضحیٰ
سے پہلے کی تھی پھر پڑھ لیں

مولوی کی بیٹیاں
بیٹی نے کہا بابا عید میں پانچ دن رہ گئے ہیں ہم نے کچھ بھی خریداری نہیں کی
مولوی صاحب نے کہا
اچھا میرا پتر
ابھی بہت دن ہیں خرید لیں گے
چاند رات سے ایک دن قبل
سب کچھ لے لیں گے

جاری ہے 👇
مولوی صاحب یہ بات کررہے تھے
کہ
آذان سنائی دی
مولوی صاحب جو آنکھیں بیٹی کو جھوٹی تسلی دینے پر شرمندگی سے جھکائے ہوئے تھے انکو موقع مل گیا
اور
مسجد کی طرف چل دئے
عید سے ایک دن قبل جب مولوی صاحب ہر طرف سے ناامید ہوگئے
کیونکہ مانگنے سے عزت نفس جاتی ہے
اور قرض لینا نہیں
جاری ہے 👇
کیونکہ واپسی کی کوئی صورت
ممکن ہی نہیں
اور
خود سے کسی کو توفیق نہیں ہوئی
کیونکہ
مولوی صاحب کے بچوں کے
کونسے دل ہوتے ہیں جو مچلتے ہوں
اُن کے کونسے احساسات ہوتے ہیں
وہ کونسا فیلنگ رکھتے ہیں
انہوں نے کونسا باہر نکلنا ہے

جب کوئی انتظام نہ ہوا تو
سوچا آج جتنی

جاری ہے 👇
Read 15 tweets
15 Jul
سستی
کاہلی
اور
مایوسی
کا تجربہ شدہ علاج

ڈاکٹر عمر عبد الکافی نے بتایا کہ
ایک دن وہ ایک مسجد میں
جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے
نماز کے بعد ایک آدمی اُنکے پاس آیا
جس کےلمبے بال اور لمبی داڑھی تھی

حیرت کی بات یہ ہے کہ
اس نے ظاہر کیا کہ
اسے اپنے بارے میں
بالکل بھی پرواہ نہیں ہے
جاری ہے👇
انہوں نے ڈاکٹر عمر سے کہا
"میں بہت سست ہوں"
بہت زیادہ نیند کے ساتھ
میں مشکل سے جاگتا ہوں
میں صرف کھانے کے لئے جاگتا ہوں
اور
دوبارہ سوتا ہوں

میں اپنے کام
اپنے مستقبل
اور ہر چیز کو
نظرانداز کرتا ہوں
اور
مجھے کوئی پرواہ نہیں ہے

میرے بچے سمجھتے ہیں
کہ
میں ایک عجیب شخص

جاری ہے 👇
اور بہت بورنگ ہوں
مجھ میں جوش کی کمی ہے
اور
مجھے ہمیشہ مایوسی ہوتی ہے
مجھے کیا کرنا چاہئے؟
براہ کرم میری مدد کریں

ڈاکٹر عمر نے اسے ایک دن میں
کم سے کم 100 مرتبہ
"استغفر اللہ"
کہہ کر اللّٰه سے معافی مانگنے
اور
ایک ہفتہ کے بعد اُن کے پاس
واپس آنے
اور
اس کا نتیجہ بتانے
جاری ہے 👇
Read 11 tweets
14 Jul
عشــــرۃ ذوالحجــــۃ
کے
بابــــرکت ایام معدودات

عشرۃ ذوالحجۃ
کی
اِن بابرکت ساعتوں میں
اِس عمل کو دن میں ایک بار لازم پکڑیں

عمل بہت کم وقت کے گا
لیکن
اجر بہت زیادہ ہے

"100 بار "سبحــان اللّٰه
"100 بار "الحمدللّٰہ
"100 بار "اللّٰه اکبر
"100 بار "لا الہ الا اللّٰه

جاری ہے 👇
پڑھنے کا اجر و ثواب
صحیح احادیث نبویہ ﷺ کی
روشنی میں
بہت زیادہ ہے

ہر کلمہ ہر بار جب بھی پڑھا جائے گا
تو ہر بار وہ
"صدقہ"
کے طور پر بھی نامہ اعمال میں
لکھ دیا جائیگا
پھر ذوالحجۃ کے دس دنوں میں
ہر تسبیح اور زکر کا بہت زیادہ
اجر کا بہت سی جگہوں پر
ذکر کیا گیا ہے

جاری ہے 👇
ان کلمات سے جہاں گناہوں سے چھٹکارا
حاصل ہوتا ہے
وہاں
نیکیوں میں اور درجات میں
بے حساب اضافہ کر دیا جاتا ہے
بس دِل سے اِس نیت کے ساتھ
کہ
خالص یا اللّٰه تیری رضا کے لیئے
اور
تیری خوشنودی کے لیئے یہ عمل
کر رہا ہوں
پھر باقی اللّٰه پر چھوڑ دیں
وہ آپ کو نہیں چھوڑے گا

جاری ہے 👇
Read 5 tweets
13 Jul
آج میں آپ سب کو
"خطرناک"
قسم کی
بیماری کے بارے
بتانے جا رہا ہوں
جِس کا اگر علاج نہ کیا گیا
تو کچھ نہیں بچے گا

انسانی بیماریوں میں
ایک خاموش
مٙرض بھی شامل ہو چکا ہے
جِسکی کوئی بھی علامت نہیں ہوتی
لیکن
آپ کو بہت سخت نُقصان پُہنچا سکتی ہے

جاری ہے 👇
یہ بیماری ہے

نعمت کا عادى‌ ہونا

اِس بیمارى کی چار نِشانیاں ہے

"نبر ایک"
آپ بہت سی نعمتوں سے
مالامال ہوں
لیکن
اُن کو نعمت نہ سمجھیں
اور
اُن سے متعلق کبھی
"شُکر" ادا نہ کریں
گویا اُن کو اپنا ایسا حق سمجھیں
جو آپکو مِلنا ہی تھا

جاری ہے 👇
"نبر دو"

آپ گھر میں داخل ہوں گے
اور گھر کے تمام افراد
صحتمند
اور
سلامت ہوں
لیکن
آپ اللّٰه کا شُکر ادا نہ کریں

"نبر تین"

آپ بازار جائیں اور جی بھر کے
روزمرہ ضرورت کی تمام اٙشیاء
خریدیں اور
گھر لوٹیں
اور
ہر طرح طرح کی نعمتیں
نصیب ہونے پر مالک کا
شُکر ادا نہ کریں

جاری ہے 👇
Read 5 tweets
12 Jul
جب سپین میں چھری اور نیزوں سے ہزاروں بیل ہلاک ہوجاتے ہیں
اور
اذیت دیتے ہوئے کہتے ہیں

"یہ توکھیل ہے"

اور

جب ڈینمارک میں ہر سال
سینکڑوں افراد ہزاروں ڈالفن کو قتل کردیتے ہیں
یہاں تک کہ ساحل سمندر کا
رنگ سرخ ہوجاتا ہے
وہ کہتے ہیں کہ یہ ایک

" تہوار ہے"

جاری ہے 👇
اور
جب یہودیوں کا ایک گروہ
ہزاروں مرغیوں کو
پتھروں پہ ماردیتے ہیں
وہ اپنے عقیدے کے مطابق
اِس طرح اُن کے گناہ
معاف ہوجاتے ہیں
وہ کہتے ہیں
"عقیدہ اور مذہب"

اور
جب عیسائی بھارتی پرندوں کو
ذبح کرتے ہیں
نئے سال کے دن
اور
اُس کو وہ اپنا
"مقبول کھانا "
کہتے ہیں

جاری ہے 👇
لیکن
جب مُسلمان خدا کے لئے
کسی جانور کو
قربان کرتے وقت اتنی احتیاط برتے
کہ
چھری تیز ہو
چھری جانور کو نہ دکھائ جائے
جانور کو چارہ و پانی ڈالا ہو خالی پیٹ نہ ہو
پھر
کوئی اور جانور سامنے نہ ہو
اور
اُن کا گوشت پھینکنے کی بجائے
مساکین میں تقسیم ہو
عزیز و اقارب میں

جاری ہے 👇
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(