#آؤ_شجرکاری_کریں
کپاس ۔۔ گلابی سنڈی اور سفید مکھی کا تدارک۔
موجودہ موسمی صورتحال میں میں کپاس پر گلابی سنڈی اور سفید مکھی کاحملہ شدت اختیارکرچکا ہے۔
کاشتکار بھائیوں سے درخواست ہے کہ ہفتے میں دو بارفصل کی پیسٹ سکاؤٹنگ کریں اور نقصان دہ کیڑوں سے بچاؤ کے لیے مربوط لائحہ عمل طے کریں۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
ذیل میں گلابی سنڈی اور سفید مکھی کے کیمیائی کنٹرول کے لیے کچھ سفارشات مرتب کی گئی ہیں۔
گلابی سنڈی ۔
گلابی سنڈی یا کاٹن پنک بال ورم کی وجہ سے ڈوڈیوں کا گرنا۔ کلیاں کھلنے میں ناکامی۔اور بیج کا ضیاع ہوتا ہے۔
پہلی نسل پھول کی پتیوں کو ریشمی دھاگوں سے جکڑ دیتی ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
جبکہ دوسری نسل ڈوڈےکےاندربیج کوبطور غذااستعمال کرلیتی ہے۔جس کی وجہ سےحد درجہ معاشی نقصان کاسامناکرناپڑتا ہے۔
گلابی سنڈی اوراسکے پروانےکےلیےذیل زہریں سفارش کی جاتی ہیں۔
1۔ایسفینویلریٹ
2. انڈاکسا کارب
3.گیما سائیلو تھرین
4.لیمڈا سائیلو تھرین
5.بائی فینتھرین۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
سفید مکھی۔
سفید مکھی کے مؤثر کنٹرول کے لیے درج ذیل زہروں کا ستعمال کریں:۔
بالغ مکھی کے لیے:۔ اسیٹامپرڈ 125تا150گرام ملی لیٹر فی ایکڑ
تھائیو میتھاکسم+ایبا میکٹن 400ملی لیٹر فی ایکڑ
#آؤ_شجرکاری_کریں
بچوں اور بزرگوں کو باغبانی میں مشغول کریں
عموماً بچے پڑھائی میں مشغول رہتے ہیں اور جو ٹائم بچ جاتا ہے اسے ٹی وی یا موبائل پر گزار دیتے ہیں جو ایک غیر صحت مندانہ سرگرمی ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
اسی طرح ہمارے والدین یا عزیز جو ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں زیادہ تر بیٹھ کر اخبار پڑھنے یا باتوں میں وقت گزار دیتے ہیں ۔کچھ ہم بھی اپنے پیار کے اظہار کے طور پر ان کو کسی کام کو ہاتھ نہیں لگانے دیتے کہ اب ہمیں اپنی خدمت کرنے کا موقع دیں۔۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
جو سراسر غلط اور ان کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے جبکہ ہونا تو یہ چاہیے کہ بچوں اور بزرگوں کو باغبانی میں مشغول کریں
بظاہر یہ معمولی سا کام ہے پر ۔۔۔اپنے اندر بے تحاشہ ثمرات لئے ہوئے ہیں اس سرگرمی سے بچوں کی بہترین تربیت کی جا سکتی ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
Betel nut ,Areca nut . Supari
Areca Palm(Areca catechu)
سپاری
سپاری پاکستان میں بہت آپ ملتی ہے ۔۔ اور استعمال کی جاتی ہے۔ لیکن اسکی کاشت پاکستان میں نہیں ہوتی سب درآمد کی جاتی مختلف ایشیائی ملکوں سے۔ حالانکہ سپاری کی درآمداد ممنوع ہے۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
انڈیا ، انڈونیشیا ۔چائنا اور تھائی لینڈ ،برما ، بنگلادیش ، میں سب سے زیادہ سپاری کی کمرشلی کاشت ہوتی ہے ، سپاری کا درخت بھی ایک پام کی قسم ہے ۔جو دکھنے ہیں ناریل کے درخت جیسا ہے ۔
۔سپاری کو دنیا کی چوتھی بڑی #نشہ آور چیز کہا جاتا ہے ۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں اسکا استعمال 4000 سال سے کیا جارہا ہے ۔
سپاری کا استعمال صرف پاکستان یا انڈیا میں نہیں بلکے جنوبی ایشیا سے لیکر جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں انڈونیشیا ۔فلپائن ۔برما میں بہی کیا جاتا ہے ۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
Coffee☕
کافی ۔
کافی کا تعلق جنوبی آفریکا کے ملکوں اور ٹراپیکل ایشیا کے ملکوں سے ہے ۔اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ کافی کاشت والا ملک برازیل ہے ۔ جہاں دنیا کا %40 کا حصا کاشت ہوتا ہے ۔اور ایشیا میں ویٹنام دوسرے نمبر پر ہے ۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
جہاں دنیا کی %20 کافی کاشت ہوتی ہے ۔ دنیا میں سیکڑوں اقسام پائی جاتی ہیں ۔ جس میں coffea Arabicaاور Coffea canephora سر فہرست ہیں۔ جو سب سے زیادہ کاشت کی جاتی ہیں ۔۔کافی کا پودہ خوبصورت اور پھولوں کی خوشبو بھی شاندار ہوتی ہے ۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
ٹہنیاں پوری پھولوں سے بھر جاتی ہیں جو بہت دلکش منظر پیش کرتی ہیں ۔اور اسکے باد پوری پھلوں سے بھر جاتی ہیں ۔ جب پھل تیار ہو جاتا ہے تو پھلوں کی چھانٹی کر صحتمند پھل توڑے جاتے ہیں ۔ پھر خشک کیا جاتا ہے پھلوں کو پھر پانی میں بوائل کیا جاتا ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں #فالسہ کی کاشت اور فوائد
فالسہ نعمت خداوندی میں سے ایک بہترین تحفہ ہے جو خوشنما ہونے کے ساتھ ساتھ خوش ذائقہ بھی ہے اور یہ ہمیں موسم گرما کی شدت سے محفوظ رکھتا ہے۔
رب ذوالجلال کریم نے اپنی مخلوق کو خوراک مہیا کرنے کے لئے بے شمار نعمتوں سے سرفراز فرمایا ہے۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
روزمرہ کی خوراک کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ نے انسانیت کو خوش رنگ، خوش ذائقہ اور فرحت بخش پھلوں کے عظیم تحفے سے بھی نوازا ہے۔
فالسہ نعمت خداوندی میں سے ایک بہترین تحفہ ہے جو خوشنما ہونے کے ساتھ ساتھ خوش ذائقہ بھی ہے اور یہ ہمیں موسم گرما کی شدت سے محفوظ رکھتا ہے۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
اس کا رنگ سرخ سیاہی مائل ہوتا ہے اور ذائقہ ترش نسبتاً میٹھا ہوتا ہے۔
اس کا مزاج سرد تر ہوتا ہے، فالسہ مقوی دل، جگر، اختلاج قلب، قے اور ہچکی کے لئے مفید ہے۔
اس کے علاوہ یہ صفراوی اور دموی مریضوں کے لئے ایک نعمت ہے۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
سلفر
جتنی ہماری فصل میں فاسفورس کی اہمیت سمجھی جاتی ہے اتنی ہی اہمیت پودوں میں سلفر کو ہے جو ہم نہیں ڈالتے۔
کسی بھی ملک کا ایک آئن ہوتا ہے جس پر ملک چلتا ہے ورنہ آئن کے بغیر ملک چلانا مشکل ہو جائے۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
اسی طرح پودوں کے اندر بہت سے امائینو ایسڈز بن رہے ہوتے ہیں جو پروٹین کی پروڈکشن کا بنیادی حصہ سمجھے جاتے ہیں کا سلفر ایک آئین ہے جو نہیں ہوگا یا اس کی کمی ہو گی تو پودوں میں پروٹین کی پروڈکشن کم ہو گی اور پیداوار بڑھ نہیں پائے گی۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
ہمارے پودوں کے اندر جب دو طرح کی سرگرمیاں ہو رہی ہوتی ہیں جن میں اینزائمز اور ویٹامنز کی سرگرمیاں ہیں جن کے بہتر ہونے سے پودے زیادہ خوراک تیار کر پاتے ہیں سلفر ان سرگرمیوں کر بہتر کرنے میں مدد دیتا ہے۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
حوصلہ افزائی کیجیئے
حوصلہ شکنی تو سبھی کرتے ہیں۔
اگر اللّٰہ تعالٰی نے آپ کو زمین کی نعمت سے نوازا ہے تو 2 ہزار روپے خرچ کرکے ایک فری نرسری ضرور بنائیں
#آؤ_شجرکاری_کریں
فری نرسری کا بجٹ۔1000پودے
تھیلی کی قیمت 1000x.50=500
بیج جامن تقریباً 3کلو 150 روپے
تھیلی میں مٹی بھروانےکی مزدوری 1روپیہ فی تھیلی۔1000روپیہ
نرسری لگانے کے لیے درکار جگہ1مرلہ۔
500روپے تھیلی کی قیمت
150روپے بیج کی قیمت
1000مزدوری
250 متفرق خرچہ
1900روپے ٹوٹل خرچہ
#آؤ_شجرکاری_کریں
تیار ہونے والے پودوں کی مالیت 50 روپے فی پودا کے حساب سے 50 ہزار روپے۔ اور نرسری سے لے جانے کا کرایہ و مزدوری 5ہزار روپے ۔ٹوٹل بچت 55000 روپے۔
آپ 2 ہزار روپے خرچ کر کے شجرکاری کے لیے 55 ہزار روپے مالیت کے پودے تیار کرسکتے ہیں۔