سوره حجرات، شان نزول، میڈیاوار
سوره الحجرات قرآن کی بہت ہی چھوٹی، جامع اورایک عام مسلمان کی انفرادی اور ایک اسلامی معاشرے کےاجتماعی کردار کےلئےانتہائی اہم سورت ہے.لیکن قرآن کے ذریعہ میڈیا وار کرنے والوں نے اس سورت کو بھی نہیں بخشا.
#QuranicReflections #Surah @realrazidada
سورت کاآغاز ہی مسلمانوں کویہ حکم دےکرہو رہاہےکہ الله اورنبی کریم کےاحکامات سےپیش قدمی نہ کرو اوراپنی آوازوں کو نبی کی آواز سےپست رکھوکہ کہیں تمھارےاعمال ضائع نہ ہوجائیں.آگےپھرسورت مسلمانوں کوسماجی بیماریوں سےمنع کر رہی ہےکہ ایک دوسرےکو برےناموں سےنہ پکارو. تجسس نہ کرو.غیبت نہ کرو
تو اس کی آیت ٦ میں ایک اہم بات ائی کہ اگر کوئی فاسق تمھارے پاس خبر لائے تو اس کی تحقیق کر لیا کرو. اب اس آیت کے ساتھ ایک واقعہ/شان نزول اکثر تفسیروں میں ملتا ہے جس کی رو سے حضرت ولید بن عقبہ کو فاسق قرار دیا جاتا ہے. ان میں سے کچھ تفسیروں کے حوالے دیکھے جا سکتے ہیں
اب یادرہےکہ یہ واقعہ فتح مکہ کےبعد کاہےاور جب جزیرہ نما عرب پر نبی کریم(ص) کی حاکمیت قائم ہوگئی تھی اوربڑی تعداد میں صحابہ کرام(رض) موجود تھے.آیت ٦کہتی ہےکہ جب کوئی فاسق خبر لےکر آئے، نہ کہ جب کوئی شخص خبر لےکر آئے، یعنی ایک ایسا شخص جس کے فاسق ہونے کا کم ازکم کچھ لوگوں کو علم ہے
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر حضرت ولید بن عقبہ واقعی فاسق تھے اور کچھ لوگوں کو معلوم بھی تھا تو پھر نبی کریم (ص) نے ان کو زکات کی وصولی کی ذمہ داری ہی کیوں دی؟ کیا اس وقت اور صحابہ کرام (رض) نہیں موجود تھے اور کیا الله کا حکم نہیں تھا کہ لوگوں کو کام ان کی اہلیت کے حساب سے دو؟
اس واقعہ سےتو یہ لگتا ہے کہ نبی کریم (ص)نعوذ باللہ بغیر کسی اہلیت اور قابلیت کی جانچ پڑتال کےاوران کےمزاج اور پرانے جھگڑوں کوجانےبغیر صحابہ میں کام تقسیم کر دیتے تھے؟ اور کیا نبی کریم (ص) کسی فاسق کو وہ بھی اس وقت جب ان کے پاس بہت سے صحابہ کرام موجود ہیں، زکات لینے بھیج سکتے تھے؟
دوسری طرف سورت کےعمومی مزاج کاتعین کیاجائےتواس میں تمام باتیں عام اورنئےمسلمانوں کومخاطب کرکےکی جارہی ہیں کہ گمان نہ کرو،نسلی تفاخر نہ کرو بدوؤں کوکہاجارہا ہےکہ رسول کی فرمانبرداری کرو.جبکہ واقعہ تویہ بتارہاہےکہ نبی نےفوراًیقین کرلیااورفوج کوتیاری کاحکم دےدیانہ کہ عام مسلمانوں نے
مزید یہ کہ اگر ایسی کچھ غلطی ہوئی ہوتی تو الله کیا نبی کو صحیح لوگوں کو صحیح کام پر معمور کرنے کا نہیں کہتے؟ کیونکہ زیادہ بڑی غلطی تو ایک فاسق کو زکات اکھٹا کرنے کے لئے چننا ہے. جب کہ آیت ایسی کسی بات کی طرف اشارہ نہیں کر رہی. اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ روایت کیوں ائی؟
اسلام کی مخالفت کے لئے ایک گروہ نے حضرت عثمان اور بنو امیہ کو ڈھال بنایا. اب مقصد اسلام میں تفرقہ ڈال کر اس کو روکنا تھا. یاد رہے کہ اسلام تیزی سے پھیل رہا تھا اور ساسانیوں کی سلطنت کا سورج غروب ہو رہا تھا اور ان کی اشرافیہ کی عیاشیوں اور قدرومنزلت تیزی سے گھٹ رہی تھی.
تو وہ کھل کر اسلام سے لڑ تو سکتے نہیں تھے لیکن اسلام کو کمزور کرنے کے لئے فتنہ و فساد کا سہارا لے رہے تھے. کیونکہ اس وقت بنو امیہ کے پاس خلافت تھی تو ان کے لوگوں کے متعلق جھوٹی روایات بنا کر پھیلا دی جاتی اور اسلام کو کمزور کرنے کے لئے بغاوت اور حکمرانوں سے نفرت کو بڑھکایا جاتا.
بہت سےسادہ لوح مسلمان اس وقت بھی ان روایات میں بہک جاتےاوراب بھی بہک جاتےہیں لیکن ان پرتھوڑے سےغورسےیہ واضح ہوجاتاہےکہ یہ من گھڑت توہیں ہی لیکن انکوماننےسےانسان نعوذ باللہ نبی کی بھی تکذیب اورفیصلوں پر سوالات اٹھارہاہےاور نبی (ص)کو بہترین رہنماکی بجائےایک جذباتی انسان مان رہاہے
سوال ہمارے لئے صرف اتنا سا ہے کہ کیا ہم اپنے نبی کریم (ص) جن کے اسوہ کو الله نے ہمارے مشعل راہ کہہ دیا، ایسا سمجھتے ہیں؟ کہ وہ انتخاب ٹھیک نہیں کرتے، پھر فوراً ردعمل میں فوج بھیج دیتے ہیں؟ اور کیا ہم ایسے نظریات رکھ کر قیامت کے دن نبی کریم (ص) کی شفاعت کے حقدار بن سکتے ہیں؟
جس آیت میں الله نےہم کوتحقیق کاحکم دیا ہےاسی آیت پرہی ہم نےتحقیق نہیں کی اوراسی آیت کےذریعہ ہی اسلام مخالفوں نے پروپیگنڈا پھیلایا.ایسےہی الله نےقرآن میں نہیں کہاکہ قیامت کےدن نبی کہیں گےکہ میری قوم نے اس قرآن کو چھوڑ دیا. الله ہمیں قرآن کو سمجھنے اور اس کو ماننے کی توفیق دے. امین

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Aleem Khan - 🇵🇰

Aleem Khan - 🇵🇰 Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Al33mK

4 Sep
سیریناعیسیٰ کاعمران خان کوکھلاخط
جب بھی میں کسی تکلیف میں ہوتی ہوں توآپ(عمران خان) کی طرف سےمجھ پر حملہ ہوتاہے.مئی ٢٠١٩میں جب میرےوالد کاآپریشن ہو رہاتھا اورمیری بیٹی کےہاں بچے کی پیدائش تھی تو اس وقت یہ کہاگیاکہ میرے پاس جتنی جائیدادیں ہیں وہ میرےشوہر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ہیں
اوراس بنیاد کےاوپر ان پر ایک جھوٹا ریفرنس دائر کیاگیا. ٢٥ جون ٢٠٢٠ کوجب میرےوالد صاحب نےآخری سانسیں لیں تو مجھےایف بی آر کی طرف سے ٩نوٹسز بھیجے گئےمیں اپنے والد صاحب کے جانے کا غم بھی صحیح طرح نہیں منا سکی. مجھے حال ہی میں معلوم ہوا ہے کہ میرے گلے میں تھایروائید کی سرجری درکار ہے
جس کی وجہ سے میں کافی پریشان تھی اور میں نے سوچا کہ میں اسپین میں جا کر اپنے خرچے اس پر ایک دوسری رائے لی جائے. لیکن مجھے میڈیا سے معلوم ہوا کہ سپریم کورٹ میں کچھ اور فائل کیا گیا ہے جو کہ مجھ سے چھپا کر رکھا گیا ہے، مجھے اس کی کاپی بھی نہیں مہیا کی گئی. لیکن
Read 12 tweets
21 Apr
#قاضی_کامقدمہ
٢١ اپریل کےدلائل
حامدخان کےدلائل:١-سپریم کورٹ کےپاس کوئی آئینی اختیارنہیں کہ وہ ٹیکس حکام کےلئےکوئی ڈیڈلائن مقررکرےتحقیقات کرنےکی.لہٰذا یہ آئینی حددود سےتجاوزہے
انکم ٹیکس کاقانون کسی بھی عدالت کویہ اختیارنہیں دیتاکہ وہ کسی بھی ٹیکس دینےوالےکےلیےٹائم لائن مقررکرے+
٢-سپریم کورٹ نے صدر کے بھیجے ہوئے ریفرنس کو جب ختم اور کالعدم قرار دیا تو اس کے الزامات بھی ختم ہو گئے تو پھر سپریم جوڈیشل کونسل کا کام ختم ہو گیا تو پھر نئے سرے سے سپریم کورٹ کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے کہ وہ سپریم جوڈیشل کونسل کو کسی بھی معاملے میں ہدایات دے
٣-جسٹس عمرعطا بندیال نےکہاکہ کیا اس کے سامنے کوئی کام رکھا بھی نہیں جا سکتا؟ حامد خان نے کہا کہ ائین کے آرٹیکل ٢٠٩ کے تحت نہیں رکھا جا سکتا اور اس ریفرنس اور ان الزامات پر مزید کوئی کاروائی کسی صورت نہیں ہو سکتی خاص طور پر جب صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دے دیا اور یہ غیر آئینی ہے.
Read 35 tweets
29 Dec 20
حضرت زکریا کی دعا اور حضرت عیسیٰ کا شجرہ
قرآن بنیادی طور پر ہدایت کی کتاب ہےتو اس کی سورتیں کسی مرکزی نکتہ پر بحث کرتی ہیں اوراس سورت میں اگرکسی پرانی قوم یا نبی کاقصہ آتا ہےتو اس کا اتنا حصہ ہی بیان کیاجاتا ہےجو اس مرکزی نکتہ کوتقویت بخشے.
#QuranicReflection #QuranicReflections
اس لئےاگر آپ کو کسی پرانے قصہ کو سمجھنا ہے تو اس کے مختلف سورتوں میں آئے حصوں کو جمع کر کے غور کرنا ہو گا
قرآن بنی اسرائیل کا تذکرہ سب سے زیادہ کرتا ہے. اس تذکرہ کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ نبی کریم(ص) کی بعثت سے پہلی بنی اسرائیل ہی الله کے پیغام کو دنیا کے سامنے لے جانے کی پابند تھے
جس کو وہ احسن طریقے سے سرانجام نہیں دے سکے کیونکہ بنی اسرائیل انتہائی نسل پرست قوم تھی اور انھوں نے الله کے پیغام کو بھی اپنے تک محدود کرلیا۔
ان کی نسل پرستی کی مثال قرآن ان الفاظ میں دیتا ہے. "جب اُن سے کہا جاتا ہے کہ جو کچھ اللہ نے نازل کیا ہے اس پر ایمان لاؤ، تو وہ کہتے ہیں
Read 20 tweets
11 Nov 20
قرآن کے ٹکڑے ٹکڑے یا ہمارے ایمان کے ٹکڑے
سوره الحجر مکی دور کی سورت ہے جس کا آغاز قرآن پاک کی عظمت سے ہوتا ہے. اس سورت کی ٩١ اور ٩٢ آیات میں الله تعالیٰ فرماتے ہیں جنہوں نے قرآن کو ٹکڑے ٹکڑے کیا ہے(٩١) پھر تیرے رب کی قسم ہے البتہ ہم ان سب سے سوال کریں گے (٩٢)
#QuranicReflections
اگرچہ اس سوره کے اولین مخاطبین تو بیشک کفار مکہ ہی ہیں لیکن قرآن آفاقی ہے اور اس کا آج کے دور میں کیا مطلب ہے یہ بہت اہم سوال ہے. اور اگر اس کا مطلب صرف اسی دور کے لوگوں کے لئے ہوتا تو اس کو پھر قرآن میں کیوں شامل کیا گیا؟ یہ سوالات تھوڑا سا غور و فکر مانگتے ہیں.
اس سورت کےآغاز میں ہی الله نےفرمادیاکہ یہ آیتیں روشن کتاب اورقرآن کی ہیں. اوراگلی آیت کہتی ہےکہ کافر بڑی حسرت کریں گےکہ کاش وہ مسلمان ہوتے.کافر کاترجمہ انکار کرنےوالا ہےاور معمول میں اس سےالله اوراسلام سےانکار کرنےوالےمراد ہوتےہیں لیکن یہاں یہ بھی کہاجاسکتا ہےجس نےقرآن کاانکارکیا
Read 21 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(