مولا یا صل وسلم دائمًا ابدا

مصر کےایک مشہور بزرگ شرف الدین بوصیری گزرے ہیں انہوں نے ایک غریب گھرانے میں آنکھ کھلی جیسا کہ والدین بچوں کو سکولوں مدرسوں میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے بھیجتے ہیں اسی طرح بوصیری کو بھی والدین نے مدرسے بھیجنا شروع کیا جلد ہی آپ نے قرآن پاک حفظ کرلیا اس
⬇️
کے بعد آپکے والد صاحب کی خواہش تھی کہ اب آپ کچھ کام کاج کریں تاکہ گھر سے غربت کا خاتمہ ہو
جبکہ بوصیری ابھی مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتے تھے۔ وہ ایک زیادہ روشن مستقبل چاہتے تھے۔ گھر میں باپ بیٹے کے درمیان کھینچا تانی شروع ہوگئی
آخرکار بوصیری نے اپنی والدہ کو اپنے ساتھ ملا کے والد
⬇️
سے مزید پڑھنے کی اجازت لے لی
اس کے بعد آپ نے تجوید، فقہ اور باقی ضروری مضامین کو پڑھا اور بچوں کو پڑھانا شروع کردیا
اس وقت تک آپ ایک دنیادار شخص تھے اور مادی کامیابیوں کو ہی ترجیح دیتے تھےآپ غربت سے نجات حاصل کرنا چاہتے تھے۔شاعری کا وصف آپ کو اللہ کی طرف سے ودیعت کیا گیا تھا
⬇️
آپ بادشاہوں کی شان میں قصیدے بھی لکھتے تھے اور نئے شعراء کی اصلاح بھی کیا کرتے تھے۔درس و تدریس سے بھی منسلک تھے
ایک دن آپ گھر سے باہر کہیں جا رہے تھے جب ایک شخص نے اپکو روک کر آپ سے پوچھا؛ کبھی محمد ﷺ کی بھی زیارت ہوئی؟ اس شخص کا یہ سوال کرنا امام بوصیری کی زندگی کو بدلنے کا
⬇️
سبب بن گیا
اب امام بوصیری نے آپ ﷺ کی حیات طیبہ کا بغور مطالعہ شروع کردیا
آپ جوں جوں مطالعہ کرتےجارہےتھے آپ کےدل میں آپﷺ کی محبت بڑھتی جارہی تھی جوں جوں وقت گزر رہا تھا آپ کےدل میں نبی آخر الزماں محمد مصطفٰیﷺ کےعشق کی تڑپ بڑھتی جارہی تھی
اسی دوران انہیں فالج کا حملہ ہوا اور
⬇️
یہ صاحب فراش ہوگئے۔اسی حالت میں پندرہ سال گزرگئے۔وہ بادشاہ جن کے قصیدے امام بوصیری لکھتے تھے انہوں نے پلٹ کے نہ پوچھا۔ آپ بہت دل گرفتگی کے عالم میں ایک رات لیٹے ہوئے تھے۔جب آپ نے سوچا کہ زندگی بھر دنیا کےبادشاہوں کے قصیدے لکھے آج کیوں نہ ان کا قصیدہ لکھوں جن کے سامنے ان بارشوں
⬇️
کی کوئی اوقات نہیں۔ جب ٹوٹے ہوئے دل سےسچی محبت کے ساتھ الفاظ نکلے تو وہ اس بارگاہ میں مقبول ہوگئے جس کے بعد وہ الفاظ امر ہوگئے
اس سے پہلے بھی امام بوصیری نے عرب کےصحراؤں پہ صحراؤں کے خیموں پہ اور خوش جمال چہروں پہ شاعری لکھی لیکن اس رات وہ اس بدرالدجی، شمس الضحیٰ کی شان بیان
⬇️
کررہےتھے جنکی خاطر رب نے اس دنیا اور اسکی ہر چیز کو تخلیق فرمایا میرا ایمان یہ ہے کہ یہ کلام بھی رب کی ہی دین ہے اور وہی رب اسے انسان پہ اتارتا ہے۔جب آپ قصیدہ لکھ چکے تو آپ نے قلم دوات رکھی اور سوگئے۔اسی رات آپ نے خواب دیکھا کہ آپ ﷺ تشریف لائے ہیں اور فرمایا کہ اٹھ بوصیری"
⬇️
امام بوصیری نے کہا؛"میں ہزار جانوں سے قربان لیکن کیسے اٹھوں،،
کیونکہ وہ فالج زدہ تھے اور اٹھنے سے قاصر تھے۔ آپ ﷺ نے اپنا دست شفقت ان کے جسم پہ پھیرا اور فرمایا
"اٹھ اور مجھے وہ سنا جو تو نے لکھا،،
امام بوصیری اٹھ بیٹھے اور جھوم جھوم کے سنا رہے
مولا یا صل وسلم دائمًا ابدا
⬇️
اے اللہ۔ آپ دائمی اور ابدی سلامتی
بھیجئے اپنے محبوب پہ
میری آنکھیں آپکی یاد میں آنسو بہارہی ہیں اور رواں دواں ہیں
مدینہ پاک سےٹھنڈی ہوا آرہی ہے اندھیری رات میں بجلی چمک رہی ہے
میرےعشق کا تذکرہ لوگوں تک پہنچ چکاہےاب میرا راز محبت بھی نہیں چھپ سکتا اور نہ ہی میرامرض ختم ہوگا
⬇️
تیری محبت کی، میرے آنسو اور میری بیماری گواہی دے رہے ہیں۔میں اپنے عشق کو کیسے چھپا سکتا ہوں
اے دل۔ اگر تو حضور (صلی اللہ علیہ وسلم) کا عاشق نہیں تو مکہ کو دیکھ کے آنسو کیوں بہاتا ہے
کیا محبت میں رونے والا عاشق خیال کرتا ہے کہ بہتے آنسوؤں اور سوختہ دل کی آڑ میں محبت کا راز
⬇️
چھپاپائےگا
تیری آنکھوں کوکیاہوا ہے کہ تو انہیں آنسوروکنےکیلئے کہتا ہے اور یہ بہائےجارہی ہیں
تیرےدل کو کیا ہوگیا ہے کہ سنبھلنے کےبجائے مزید غمناک ہورہا ہے
جب رات مجھے محبوبﷺ کا خیال آیا تو میں رات بھرجاگتا رہا
درد محبت نے میرے چہرے پہ آنسو اور رخساروں پہ زردی پیدا کردی ہے
⬇️
اے غریبوں کا خیال رکھنےوالے
اے دل گیروں کی دلجوئی کرنے والے
اے مظلوموں کا ہاتھ پکڑنے والے
اے سچ کہنے والے
گناہگاروں کا پردہ رکھنے والے
اے ازل کا نور
اے محمدﷺ آپکے منہ میں آپ کے دانت ایسے ہیں جیسے سیپ کے اندر قیمتی موتی
اے اللہ آپ اپنے حبیبﷺ ابدی اور دائمی سلامتی نازل فرمائیں
⬇️
اب امام بوصیری جھوم جھوم کے پڑھ رہے ہیں اور محمد عربیﷺ ان کی محبت کو قبول فرماتے ہوئے ان کے ساتھ سن رہے ہیں
جب قصیدہ ختم ہوا تو آپﷺ اتنے خوش ہوئے کہ انہوں نے اپنی چادر (بردہ) اتار کے انہیں مرحمت فرمائی
اس کے ساتھ ہی انکی آنکھ کھل گئی۔
دیکھا تو چادر ان کے پاس ہی رکھی ہوئی تھی
⬇️
تہجد کا وقت تھا
امام بوصیری پندرہ سال کے بعد ہشاش بشاش صحت مند اٹھے فالج کا کہیں دور دور تک نام و نشان بھی نہیں تھا وضو کیا اور مسجد کا رخ کیا کہ تہجد ادا کریں
گھر سے نکلے تو ایک فقیر نے آواز لگائی
''ہمیں بھی تو سناؤ وہ قصیدہ''
امام بوصیری نے تجاہل عارفانہ سے کہا
کونسا؟؟
⬇️
وہی جس کے بدلے یہ بردہ بھی ملا
مجذوب نے چادر کی طرف اشارہ کیا اور آنکھوں سے اوجھل ہوگیا
اس قصیدے میں 100 سے اوپر اشعار ہیں اور کسی شعر میں لفظ " بردہ " استعمال نہیں ہوا
لیکن جو چادر آپ کو دی گئی اس کی مناسبت سے اس کا نام قصیدہ بردہ شریف زبان زد خاص و عام ہوا
اور آپ ﷺ نے اس کو
⬇️
شرف قبولیت سے نوازا تو آج تک اس کا ورد جاری ہے
مولا یا صل وسلم دائمًا ابدا۔
دعاؤں کا طالب
─•<⊰✿❣✿⊱>•─

تحریر کو اوپر ٹائٹل سے ریٹویٹ کریں
مجھے فالو کریں فالو بیک حاصل کریں
@Arshe530

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™®

Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™® Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Arshe530

14 Sep
تاریخ میں پہلی بار

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پارلیمنٹ ہاؤس میں پریس گیلری کو تالے لگ گئے۔

پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی ترین ایل این جی خرید کی گئی۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کنٹونمنٹ الیکشن میں صوبائی اور مرکزی حکمران جماعت کو 224میں سے 164 نشستوں پر شکست۔
⬇️
آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے وزیر اعظم کو چھوٹے چھوٹے شہروں میں جا کر الکیشن مہم کے جلسے کرنا پڑے جو کشمیر کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اشتہارات عمران خان اور بزدار کے باپ کے پیسوں سے چھپے۔
⬇️
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فارن فنڈنگ سے حکومت قائم کرائی گئی۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مودی کی جیت کیلئے عمران نیازی کی جانب سے دعائیں کی گئیں۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ذیادہ تر سول محکموں کی سربراہی فوج کے ریٹائرڈ جرنیلوں کو سونپی گئی۔
⬇️
Read 5 tweets
9 Sep
افغانستان کے حالات اور طالبان سے مطالبات

ہم پروپیگنڈے کے دور میں جی رہے ہیں جہاں بات کو سمجھنے یا سوچنے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ یہ دیکھا جاتا ہے یہ بات کتنے لوگ کہہ رہے ہیں ذرائع ابلاغ کی فراوانی اور آسانی نے عقل کو دیس نکالا دیدیا ہے اس سلسلے میں چند باتیں عرض کرنا چاہتا ہوں
⬇️
پہلی بات یہ کہ تحریک والےسخت اسلامی قوانین نافذ کریں گے یہ بات غیرمسلم اور نام نہاد مسلمان سبھی کہہ رہےہیں مگرسوال یہ ہے کہ اسلامی قانون کیساتھ سخت کی قید کیوں لگائی جارہی ہے؟ کیا اس طرح کہنا درست کہ سخت امریکی قانون یاسخت برطانوی قانون؟ قانون صرف قانون ہوتا ہے اسکے ساتھ سخت
⬇️
کا لفظ صرف خوف پیدا کرنے کے لئے لگایا جارہا ہے۔
دوسری بات یہ کہ عورتوں کے حقوق کی کیا ضمانت ہوگی؟ تحریک والے ایک نہیں ہزار بار کہہ چکے کہ شریعت کے دائرے میں عورت کو سارے حقوق حاصل ہوں گے۔ اب جو لوگ شریعت کے منکر ہیں، ان کی جانب سے تو اعتراض کی گنجائش ہوسکتی ہے لیکن
⬇️
Read 16 tweets
9 Sep
میں کُدّن لگا جے

ایک پاگل شخص عمارت کی چھت پر چڑھ گیا اور چیخنے لگا "مَیں کُدّن لگا جے."
لوگ اکٹھے ہوگئے. پولیس والے آگئے. ایمبولینس بھی پہنچ گئی پولیس والا سپیکر میں زور سے بولا "نیچے آ جا .. گرجاؤ گے"
"میں یہاں کوئی آم لینے نہیں آیا.. کودنے کے لیے آیا ہوں.. پچھے پچھے ہٹ
⬇️
جاؤ.. میں کُدّن لگا جے." وہ پاگل بولا.
"مگر تُم کیوں کودنے لگے ہو؟" پولیس والے نے کہا.
"مجھے بادشاہ بنا دو ورنہ مَیں کُدّن لگا جے." پاگل نے دھمکی لگائی.

"ٹھیک ہے وزیراعظم سلامت. نیچے تشریف لے آئیں.. رعایا استقبال کی منتظر ہے" پولیس والا کسی بھی طرح اُسے نیچے اتارنا چاہتا تھا.
⬇️
اُس نے مجمع کی جانب خفیف سا اشارہ کیا.
لوگ شور مچانے لگے "ساڈا بادشاہ زندہ باد.. ساڈا بادشاہ زندہ باد.."

"مَیں نیچے نہیں آسکتا.. مَیں کُدّن لگا جے.." پاگل پھر اَڑ گیا.

"مگر کیوں.. اب تو آپ بادشاہ سلامت بھی بن گئے ہیں!" پولیس والے نے پریشان ہو کر ادب سے کہا.
⬇️
Read 5 tweets
7 Sep
پاکستانی گمنام ہیرو "ایٹ پاس چارلی"

یہ ایک ایسے لیجنڈ پاکستانی بمبار پائلٹ کی داستان ہے جو ہیرو تو بنا لیکن آج تک کوئی اس کا نام نہ جان سکا اور یہ ہیرو تاریخ میں گمنامی میں ہی دفن ہوگیا۔ پاک بھارت جنگ شروع ہوئی تو پاکستان کے بی 57بمبار طیاروں نے رات کےاندھیرے میں بھارتی ہوائی
⬇️
اڈوں پر ہلہ بول دیا۔بمبار طیارے عام طور پر بہت بھاری بھرکم ہوتے ہیں اور وہ دشمن کی توپوں اور طیاروں سے بچنے کے لیے زیادہ پھرتی نہیں دکھا پاتے اس لیے ان کے حملے رات کے اندھیرے میں ہوتے اور یہ طیارے زمین کے پاس پاس ریڈار کی نگاہ سے بچ کر اڑتے ہوئے اپنے ہدف تک پہنچتے۔ ہدف پر پہنچ
⬇️
کر پائلٹ یکدم طیارہ اوپر کھینچ کر ہدف پر ڈائیو کرتے اور ایک ہی حملے میں اپنے تمام بم گراتے ہوئے دشمن کے ہشیار ہونے سے پہلے اس کی توپوں کی رینج سے باہر ہو جاتے۔ پاکستانی بی 57 طیارے 500پاؤنڈ کے آٹھ بم لے کر جاتے تھے اور اسی طریقہ کو فالو کرتے ہوئے ایک ہی حملے میں آٹھوں بم گراتے
⬇️
Read 14 tweets
6 Sep
حقیقی تبدیلی لانے والے 10 لوگ

1. میں ایک کلرک ہوں میری تنخواہ پچیس ہزار روپے ہے میں ہر ماہ اپنی تنخواہ میں سے محلے کے قصاب سے چھ سو روپے کا آدھا کلو چھوٹا گوشت لے کر اپنے کسی عزیز رشتے دار کے گھر بھیج دیتا ہوں۔ یہ گوشت ہماری طرف سے صدقہ ہوجاتا ہے۔
⬇️
2. میرا ایک چھوٹا سا کریانہ سٹور ہے میں روزانہ پچاس روپے کاروبار سے نکال کر گولک میں ڈال دیتا ہوں ہر ماہ پندرہ سو روپے اپنے محلے کی ڈسپینسری میں دے آتا ہوں وہاں معائنہ فیس پچاس روپے کے عوض مریضوں کو ادویات دی جاتی ہے۔ میری طرف سے ایک مہینے میں تیس مریضوں کا علاج ہو جاتا ہے۔
⬇️
3. میں اپنے کاروبار سے روزانہ سو روپے الگ کر کے اپنی بیوی کے پاس جمع کرواتا ہوں مہینے کے بعد ہم تین ہزار روپے کا راشن بیگ ایک غریب گھرانے کو بھجوا دیتے ہیں۔

4. میں محکمہ تعلیم سے وابستہ ہوں سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ ہوں
میں ہر ماہ باقاعدگی سے اپنی تنخواہ میں سے پانچ ہزار روپے الگ
⬇️
Read 9 tweets
5 Sep
بہت ہی عجیب چور تھا نوازشریف

جو شخص 2013 میں 6 ارب ڈالر کے اوپننگ بیلینس سے حکومت شروع کرتا ہے اور 2018 میں 18 ارب ڈالر کے فارن ریزروز کے ساتھ اپنی مدت پوری کرتا ہے۔ تقریبا 20 ہزار پوائنٹس سے سٹاک مارکیٹ کو چلانا شروع کرتا ہے اور 54 ہزار تک پہنچاتا ہے۔
جوشخص 2013 سے 2018 کے
⬇️
درمیان کل 42 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے لیتا ہے اور اسی مدت میں 70 ارب ڈالر کے قرضے واپس بھی کرتا ہے۔
سی پیک کے ذریعے تقریبآ 60 ارب ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری پاکستان میں لاتا ہے۔
جو شخص 2013 سے 2018 تک 500 کلومیٹرز کی موٹرویز کو 2500 کلو میٹرز تک بڑھاتا ہے.. جو شخص 18
⬇️
گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ورثے میں حاصل کرتا ہے اور 2018 میں پاکستان کو سرپلس بجلی دے کر جاتا ہے۔
قدرتی گیس کی 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ورثے میں حاصل کرتا ہے سرپلس قدرتی گیس چھوڑ کر جاتا ہے۔
دہشت گردی، بدامنی اور بھتہ خوری والا پاکستان وراثت میں حاصل کرتا ہے اور پرامن پاکستان بنا دیتا ہے۔
⬇️
Read 7 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(