"مظہر نور خدا "
علامہ اقبال کا معمول تھا کہ تہجد کی نماز روزانہ داتا دربار پہ جا کر ادا کرتے
نماز کے بعد تربت کے پاس بیٹھ کر کچھ دیر قرآن کی تلاوت کرتے اور فجر با جماعت پڑھ کر گھر واپس لوٹ آتے
علامہ کا گھر لکشمی چوک پہ تھا جو اس زمانے میں دربار تک پیدل بیس منٹ کا رستہ تھا 🔻
علامہ صاحب کبھی پیدل اور کبھی تانگے پر آ کر حاضری دیتے
علامہ اقبال کے بقول انہیں قرآن فہمی کا فیض داتا صاحب رحمۃ اللہ علیہ سے ملا، اللہ نے داتا صاحب کے وسیلے سے ایسی برکت نازل کی کہ مجھ پر قرآن کے مفاہیم آشکار ہوتے چلے گئے
اور میں انہیں اپنے اشعار میں پروتا چلا گیا
اقبال کی 🔻
شاعری کا سب سے بڑا امتیاز بھی یہی ہے کہ علامہ کا ہر شعر قرآن کی کسی نہ کسی آیت سے ماخوذ ہے
اور علامہ اقبال کو پڑھنے والے کی توجہ لازمی طور پر قرآن کی طرف مبذول ہو جاتی ہے
میں نے جب علامہ اقبال کا یہ واقعہ پڑھا تو مجھے شوق پیدا ہوا اور میں نے بھی فجر کی نماز داتا صاحب والی مسجد 🔻
میں پڑھنا معمول بنا لیا
چونکہ میرا ٹھکانہ تھوڑا دور تھا اس لئے تہجد کیلئے روز پہنچنا مشکل تھا
اذان کے کچھ لمحوں بعد بعد دربار پہنچ جاتا ،پہلے کچھ نوافل ادا کرتا
کچھ دیر قرآن کی تلاوت پھر باجماعت نماز فجر اور پھر کچھ دیر تربت کے پاس بیٹھ کر دردو شریف پڑھتا اور واپس چلا آتا 🔻
اس زمانے میں عجیب و غریب کیفیت رہتی اور بہت سے خوشگوار مشاہدات ہوتے، داتا صاحب سے باقاعدہ ایک قلبی و روحانی تعلق قائم ہو گیا
جس دن ناغہ ہو جاتا باقاعدہ بے چینی چھا جاتی اور دل ملول رہتا
یہ سلسلہ کئی ماہ جاری رہا
دربار کے اندر روحانی سکون کی وہ کیفیت طاری رہتی کہ جس کا لفظوں 🔻
بیان ممکن نہیں
اسی دوران ایک دو مشکلیں ایسی پڑیں کہ جن کا کوئی حل نظر نہ آتا تھا
مگر داتا صاحب کی برکت سے اللہ نے ایسی مہربانی کی کہ کمال ہو گیا
اگرچہ میرا تعلق چشتی قادری سلسلے سے ہے
اور داتا صاحب سلسلہ جنیدیہ کے بزرگ ہیں مگر ان سے محبت و انس کا ایک خاص رشتہ قائم ہو گیا 🔻
اب بھی کبھی دربار جانا ہو تو وہی حالت ہوتی ہے جو آپ کی کسی بہت مخلص دوست سے مل کر ہوتی ہے
داتا صاحب جب لاہور تشریف لائے تو اس وقت محمود غزنوی کی حکومت قائم ہو چکی تھی
مگر لاہور ہندو اکثریت کا شہر تھا
لاہور کا نام ہی ایک ہندو کے نام پہ تھا
داتا صاحب نے کفر و شرک کے اس مرکز کو 🔻
توحید ورسالت کا مرکز بنا دیا
تقریباً پچاس سال یہاں گزارے
"کشف المحجوب" جیسی شہرہ آفاق کتاب لکھی
کچھ دیگر کتابیں بھی موجود ہیں
لاہور و گردو نواح کو اپنی تبلیغ کا مرکز بنایا
لوگوں کو اللہ و رسول ﷺ کی طرف بلایا
دین کا جھنڈا بلند کیا
آپ کے وصال کے دو سو سال بعد خواجہ معین الدین 🔻
چشتی اجمیری رحمتہ اللہ علیہ کا یہاں سے گزر ہوا
انہوں نے کچھ عرصہ یہاں قیام فرمایا
داتا صاحب کے روحانی مشاہدات و کمالات سے متاثر ہو کر یہ مشہور زمانہ شعر لکھا :
گنج بخش فیض عالم مظہر نور خدا
ناقصاں را پیر کامل کاملاں را رہنما
یہ ایک بڑے بزرگ کی طرف سے بہت بڑا خراج تحسین ہے 🔻
ساڑھے نو صدیاں گزر چکیں
داتا صاحب کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
یہ دراصل اللہ کے اس وعدے کی تکمیل ہے کہ "تم میرا ذکر کرو، میں تمہارا ذکر کروں گا"
جو اللہ کے ہو جاتے ہیں
اللہ ان کا ہو جاتا ہے
جو اللہ کی یاد میں زندگی گزارتے ہیں
اس کا کام کرتے ہیں
اس کی راہ میں مارے جاتے 🔻
ہیں اللہ انہیں ہمیشہ کی زندگی عطا کرتا ہے، ان کی محبت اپنی مخلوق کے دل میں ڈال دیتا ہے
ذرا سوچئے !
ہزار سال ہونے والا ہے
ہماری پچھلی کئی نسلوں نے داتا صاحب کو نہ دیکھا نہ ان سے ملاقات کی
پھر بھی وہ داتا صاحب سے عقیدت رکھتے ہیں کیوں ؟
داتا صاحب کے دربار پہ بھاگ بھاگ جاتے ہیں 🔻
کیوں ؟
کبھی دربار پہ جا کر مشاہدہ کریں تو سینکڑوں دکھی لوگ وہاں بیٹھے رو رہے ہوتے ہیں
اللہ کی بارگاہ میں داتا صاحب کے وسیلے سے التجائیں کر رہے ہوتے ہیں
اور ان کی دعائیں قبول بھی ہوتی ہیں
اگر نہ ہوں تو کون جائے ؟
پھر جو روحانی سکون وہاں جا کر ملتا ہے وہ تو کروڑوں روپے خرچ کے کے 🔻
حاصل کرنا بھی ممکن نہیں
پھر اتنی طویل مدت سے چوبیس گھنٹے یہ دربار کھلا ہے
ہر وقت تلاوت و ذکر جاری ہے
درود وسلام پڑھا جا رہا ہے
مخلوق خدا کو کھانا کھلایا جا رہا ہے
لوگوں میں عبادت کا ذوق پیدا ہو رہا ہے لوگ داتا صاحب کی تقلید میں نیک بننے کی کوشش کرتے ہیں
اللہ و رسول ﷺ کی ویسی 🔻
اطاعت کرنا چاہتے ہیں
جیسی کہ داتا حضور رحمتہ اللہ علیہ نے کی
بزرگانِ دین کے یہ مزارات خیر کا استعارہ ہی نہیں اللہ کی رحمت کے حصول کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں
ہم سے ہر ایک مکہ ،مدینہ جانے کی استطاعت نہیں رکھتا
ہمارے لئے اللہ کے ان نیک ولیوں کے دربار اللہ کے قرب کا بہترین وسیلہ اور 🔻
اللہ کا انعام ہیں
یہی "انعمت علیہم "والے لوگ ہیں
انہی کے راستے پر چلنے کی ہم اللہ سے دعا مانگتے ہیں
ان کے مزارات پر حاضری یقینی خیر و برکت کا باعث ہے
اللہ ہمیں اپنے اولیا کی محبت سے کبھی محروم نہ کرے
داتا صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس آج سے شروع ہے
#عرس_داتا_علی_ہجویری

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RoymukhtarRoy

27 Sep
کھٹے میٹھے اسلامی بھائیو اور بہنو !
یہ جو سمارٹ فون ہے نا
یہ کچھ زیادہ ہی سمارٹ ہے
اس میں جو کچھ بھی آپ کا ہے
دراصل وہ آپ کا نہیں ہے
آپ کی تصویریں،ویڈیوز، کال ڈیٹا، وٹس ایپ ڈیٹا، سوشل میڈیا کا استعمال، گوگل سرچنگ اور دیگر سائٹس کا استعمال
اس سب کا ریکارڈ سروس پروائڈرز کمپنیوں 🔻
کے ساتھ ساتھ ایپل ،گوگل ،فیس بک، ٹویٹر،ٹک ٹاک، ایمزون اور یاہو کے پاس محفوظ ہے
آپ چاہیں یا نا چاہیں
جو چیز ایک بار سمارٹ فون میں داخل ہو گئی
وہ اب آپ کی رینج سے باہر ہے
وہ انٹار کٹیکا کے برف زاروں میں، کمپنیز ہیڈ کوارٹرز میں یا ڈیٹا بیس سینٹرز میں کہیں جا کر سیو ہو جائے گی 🔻
مثلاً آپ نے شغل میں یا موج میں اپنی پرائیویسی کی کوئی ویڈیو یا تصویر اپنے سمارٹ فون سے بنائی
تو یوں سمجھیں کہ آپ نے ان کمپنیوں کو بزنس دیا
یہ کمپنیاں آپ کا ایسا ڈیٹا ڈارک ویب اور متعلقہ سائٹس کو بیچتی ہیں
اور پیسے کماتی ہیں
تو آپ کیا سمجھ رہے تھے کہ یہ مفت میں آپ کو اربوں ٹیرا 🔻
Read 10 tweets
17 Sep
"ریاستی رٹ"
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ جب خلیفہ بنے
تو بڑے مسائل کا سامنا تھا
ہزاروں مسلمان جو مرتد ہو گئے تھے
وہ کہ جنہوں نے زکوٰۃ دینے سے انکار کر دیا تھا
جھوٹے داعیان نبوت، جیسے مسلیمہ کذاب وغیرہ
رومیوں کیخلاف حضرت اسامہ بن زید کی سربراہی میں لشکر کی روانگی
ایک نئی🔻
ریاست کیلئے یہ سب بڑے چیلنجز تھے
اور بہت سے ایسے عناصر موجود تھے جو خلافت سے بغاوت چاہتے تھے
جنہیں مولا علی علیہ السلام نے اپنی بصیرت و فراست سے ناکام بنایا
مدینہ میں بہت سے لوگوں نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو بیک وقت اتنے سارے محاذ کھولنے سے منع کیا
خصوصاً فتنہ ارتداد 🔻
اور منکرین زکوۃ کے خلاف نرمی برتنے کی اپیل کی گئی
مگر جناب ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ایسا کوئی مشورہ ماننے سے انکار کر دیا، اس کی واحد وجہ یہی تھی
کہ اپنے آغاز میں ہی اگر ریاست کسی کمزوری کا اظہار کرتی
تو پھر ریاست کی یہی پہچان بن جاتی
اور باغی عناصر کبھی قابو میں نہ آتے 🔻
Read 9 tweets
14 Sep
بڑے شہروں میں کیا سین ہے !
قبرستان وہی ہیں جو دہائیوں پرانے ہیں
مشرف دور میں سب کے گرد چار دیواریاں کر دی گئیں
اندر سے فل ہیں
پھر بھی آٹھ دس مردے روز دفن ہوتے ہیں !
بھلا کیسے ؟
گورکن کو پتا ہوتا ہے کس قبر پہ کوئی نہیں آتا
وہ اس میں سے ہڈیاں نکال پھینکتا ہے اور اس قبر کے پچیس 🔻
تیس ہزار وصول کر لیتا ہے
ایسے ہی ایک ایک قبر سات آٹھ بار بک چکی ہے
لوگ بھی مادہ پرست ہو چکے ہیں
مرنے کے بعد اتنا خیال کون رکھتا ہے ؟
پہلے چند دن پریشانی ہوتی ہے
پھر سب اپنے اپنے دھندوں میں مصروف ہو جاتے ہیں
اپنی موت یاد نہیں رہتی
مرنے والوں کو کون یاد رکھتا ہے
کبھی عید بقر عید 🔻
یا محرم میں چکر لگا آئے
بہت کم لوگ ہیں جو باقاعدہ خیال رکھتے ہیں
اور قبرستان والے اسی بات کا فایدہ اٹھاتے ہیں
اب حالت یہ ہے کہ ایک ہی قبر کی سات آٹھ ارواح بیٹھ کر ایصال ثواب کا انتظار کرتی ہیں
اتنے قبر پہ آنے والے نہیں ہوتے
جتنے دفن ہو چکے ہوتے ہیں
بھلے روحیں آپس میں جھگڑتی 🔻
Read 4 tweets
6 Sep
اہلسنت ،اہل تشیع قدیم مسلک ہیں
صدیوں سے اپنے اپنے انہی عقائد کے ساتھ اکٹھے رہتے آ رہے ہیں
دیوبندی،وہابی،بریلوی فرقوں کی عمر بھی دو سو سال ہو چکی ہے
ان کے ماننے والے بھی اپنی اپنی عبادت گاہوں اور کمیونٹیز میں خوش ہیں
سب اپنے الگ رسم ورواج رکھتے ہیں
یہ سب بھی ایک ہی معاشرے کا 🔻
حصہ ہیں
دو سو سالوں سے اکٹھے ہی رہ رہے ہیں
ایک دوسرے کے ساتھ کاروبار بھی کرتے ہیں،لین دین بھی چلتا ہے
غموں اور خوشیوں میں اکٹھے بھی ہوتے ہیں
اللہ فرماتا ہے:
"جس گروہ کے پاس جو ہے وہ اس پہ خوش ہے"
"اور اللہ ان کے برے اعمال ان کی نظروں میں اچھے کر دکھاتا ہے"
اللہ چونکہ فرقہ 🔻
پرستی کو پسند نہیں کرتا
اس لئے فرقہ پرست لوگوں کو بھی پسند نہیں کرتا
اور انہیں ان کے حال پہ چھوڑ دیتا ہے
اپنے نبی کریم ﷺ سے بھی فرماتا ہے:
"اے نبی ﷺ ،جن لوگوں نے دین میں فرقے بنا لئے تمہارا ان سے کوئی واسطہ نہیں ہے"
لہذا یہ سب فرقے ایسے ہی چلیں گے
ان سب کو ایک دوسرے کا وجود 🔻
Read 5 tweets
6 Sep
"وفا کی تصویریں"
6700 کلو میٹر کے بارڈر پہ کہیں برف پوش پہاڑ ہیں ،جہاں آکسیجن نہیں ہوتی
کہیں سنگلاخ پہاڑ ہیں ،جہاں سردی لہو جما دیتی ہے
کہیں تپتے صحرا ہیں
جہاں پسینہ کبھی خشک نہیں ہوتا
کہیں جنگلات ہیں دریا ہیں اور کہیں گہرے سمندر ہیں
اور اس ہر کلومیٹر پہ درجنوں جوان کھڑے ہیں
🔻
جو اس پاک وطن کی حفاظت کر رہے ہیں، ایک بار انڈیا میں پانج ہزار فوجیوں کے مجمعے سے پوچھا گیا کہ سیاچن پہ کون جانا چاہے گا ؟
کسی ایک نے ہاتھ نہیں اٹھایا
یہی سوال ایک بار پاکستان کے ایک فوجی اجتماع سے کیا گیا
تو ہر جوان نے ہاتھ اٹھا دیا
یہ ہزاروں جوان جو وزیرستان کے بارڈر پہ 🔻
ڈیورنڈ لائن پہ کھڑے ہیں
وہ جب صبح ڈیوٹی پہ جاتے ہیں تو انہیں واپسی کا کوئی پتہ نہیں ہوتا
مگر وہ جاتے ہیں
کسی بھی وقت اندھی گولی ان کا سینہ چیر جاتی ہے
مگر وہ سینہ تان کر کھڑے رہتے ہیں
آج تک کسی ایک جوان نے کبھی اس ڈیوٹی سے انکار نہیں کیا
ہمارے جوانوں کی گفتگو کا موضوع ہی شہادت🔻
Read 15 tweets
5 Sep
"ملا ازم ایک لعنت ہے"
ملا ازم کیا ہے ؟
ملا ازم سے مراد وہ عناصر ہیں جو دینی احکامات و اصولوں پر عمل کی بجائے اسے کاروبار بنا لیں، دھندہ بنا لیں !
یہ عناصر اللہ ،رسول کریم ﷺ، قرآن ،اہل بیت ،صحابہ کرام، آئمہ محدثین،اولیا کرام اور مذہبی کتابوں سمیت ہر اس چیز کو اپنے مذہبی دھندے🔻
کیلئے استعمال کرتے ہیں
جو کہ ہو سکتی ہے
یہ مسجد،منبر، اور محراب کو بھی دھندے کا ذریعہ بنا چکے ہیں
اسلام کا پیغام امن ،محبت، اخوت ، رواداری اور عاجزی انکساری ہے
جبکہ ملا ازم فتنہ ،فساد، انتشار،نفرت،تعصب اور تکبر کا نام ہے
ہر وہ چیز جس کیخلاف نبی کریم ﷺ آپ کے اہل بیت اور صحابہ 🔻
کرام نے جہاد کیا
وہ ملا ازم میں بدرجہ اتم موجود ہے
ملا ازم کب شروع ہوا ؟
خلافت راشدہ کے خاتمے کے ساتھ ہی ملا ازم امت میں در آیا تھا
جب اسلامی اصولوں کو پامال کر کے ذاتی پسند نا پسند کی بنیاد پر فیصلے کئے جانے لگے
جب منبر کو اہل بیت اطہار پہ شب و ستم کیلئے استعمال کیا جانے لگا 🔻
Read 18 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(