" غور و فکر سے علم بڑھتا ہے"
قرآن ہر چوتھی آیت میں آپ کو غور و فکر کا حکم دیتا ہے !
آپ سے کہتا ہے کہ تم تفکر کیوں نہیں کرتے ؟ کیا تم عقل نہیں رکھتے ؟
کیا تمہیں شعور نہیں بخشا گیا ؟
تو پھر اس کائنات پہ اللہ کی نشانیوں پہ غور کیوں نہیں کرتے ؟
جو اللہ نے واضح بتانا تھا بتا دیا
🔻
جو عیاں نہیں کیا، اسے آپ پہ چھوڑ دیا اور آپ کو دعوت دی کہ آؤ اور غور کرو
میری آیات میں تفکر کرو اور میرے اسرار جان لو
اور پھر جس نے غور کیا
اس نے جان لیا
اس نے حقیقت معلوم کر لی
اس نے اپنی معرفت بھی حاصل کر لی
اور اللہ کو بھی کچھ نہ کچھ پہچان لیا
بس پھر وہ خاموش ہو گیا
قدرت کے🔻
جلووں میں گم ہو گیا
اسے کسی سے نفرت نہ رہی
اس نے جان لیا کہ برے بھلے سب اللہ کی مخلوق ہے
خیر و شر سب اسی کی طرف سے ہے
اس نے ہر خوشی و غمی کو اللہ کی تقدیر سمجھ کر قبول کر لیا اور خود مطمئن ہو گیا
اس نے جان لیا کہ اللہ کے سوا اس کائنات میں دوسری کوئی طاقت موجود ہی نہیں ہے 🔻
آئیے آج ہم مل کر تھوڑا غور و فکر کرتے ہیں، سوچ کے کچھ نئے زاویے سامنے لاتے ہیں
ہم پہلے دنیا سے تفکر کا آغاز کرتے ہیں
یہ دنیا جس کے ہزاروں گوشے ابھی ہم سے پوشیدہ ہیں
ہمیں ایمیزون کے جنگلات کے راز معلوم ہیں نہ صحراؤں میں چھپے خزانوں کا پتہ ہے
برف پوش پہاڑوں میں چھپی بہت سی 🔻
آبادیاں ہم سے پوشیدہ ہیں تو سمندروں کے اسرار بھی لا ینحل ہیں
ہمیں برمودا تکون سمجھ آئی ہے نہ اہرام مصر کے بارے میں مصدقہ معلومات ہیں
ہم جدید ترین ٹیکنالوجی کے باوجود ابھی تک ٹامک ٹوئیاں مار رہے ہیں
اس دنیا میں بے شمار جگہیں اب بھی ایسی ہیں جہاں تک انسانی قدم نہیں پہنچے اور شاید🔻
کبھی پہنچے گے بھی نہیں
اب اس دنیا سے باہر نکلتے ہیں
اہل علم کے مطابق اس جہان کے علاؤہ اٹھارہ ہزار عالمین اور ہیں
جہاں پہ ہم جیسی یا ہم سے کچھ مختلف مخلوقات آباد ہے
کچھ جہانوں کا ذکر اور بھی ملتا ہے
جیسے لاہوت، جبروت،ملکوت اور ھو وغیرہ
یہ کائنات کتنی وسیع ہے
کتنی پھیلی ہوئی ہے 🔻
کسی کو نہیں معلوم
ہم تو اپنی دنیا کہ جس میں ہزاروں سالوں سے رہ رہے ہیں
اس کے بارے میں مکمل نہیں جانتے
تو کیسے ممکن ہے کہ پوری کائنات کو کبھی جان پائیں ؟
صرف ایک سورج ہی ہم جیسی ہزاروں دنیاؤں سے بڑا ہے
پھر زمین سے ہزاروں بڑے سیارے اور ستارے ہیں
جو ہم سے کھربوں میل کے فاصلے پر 🔻
ہیں، آپ کائنات میں جتنا غور کریں گے اتنا ہی گم ہوتے جائیں گے
کہیں سے کوئی سرا ہاتھ نہیں آئے گا
ماہرین فلکیات نے اپنی زندگیاں کھپا دیں
مگر کائنات کے بارے میں حتمی علوم کہیں سے حاصل نہ کر پائے
ایک نظریہ قائم ہوا
تو کچھ سو سالوں بعد غلط ثابت ہو گیا
برمودا تکون میں ڈوبنے اور گم 🔻
ہونے والوں دہائیوں بعد سامنے آئے تو دنیا حیران رہ گئی
اور یہ کائنات ابھی پھیل رہی ہے
اس کائنات میں تفکر کریں گے تو اس کائنات کو محض چھ دن میں بنانے والے رب کائنات کی کبریائی دل میں گھر کر جائے گی
اس کی عظمت سے دل کانپ اٹھے گا
اور قرآن کا یہ فرمان سمجھ آئے گا کہ اللہ سے اس کے 🔻
بندوں میں سے صرف علم والے ہی ڈرتے ہیں، جو علم نہیں رکھتے انہیں کیا معلوم کہ اللہ کون اور کیا ہے ؟
اللہ کی کبریائی کی کچھ سوجھ بوجھ حاصل ہو گی تو نبی کریم ﷺ جو اس پوری کائنات کے لئے رحمت ہیں
ان کا مرتبہ سمجھ آئے گا
اور آپ کا دل بے اختیار آقا کریم ﷺ کی محبت سے بھر جائے گا 🔻
آپ عملی طور پر جان لیں گے کہ نبی کریم ﷺ اس کائنات کی جان کیسے ہیں ؟
اور اللہ نے یہ ساری کائنات آپ ﷺ کے نور سے ہی بنائی ہے
اور آپ یہ بھی جان لیں گے جس طرح نبی کریم ﷺ نے تریسٹھ برس اس دنیا میں گزارے،ویسے ہی اب آپ ﷺ کسی اور جہان میں جلوہ افروز ہیں
جہاں سے آپ ﷺ اس پوری کائنات 🔻
پہ اپنا تصرف قائم رکھے ہوئے ہیں
آپ ﷺ درود شریف بھی سماعت فرماتے ہیں اور اپنے امتیوں کی صدائیں بھی سنتے ہیں
آقا کریم ﷺ کا مرتبہ جان لینے کے بعد آپ مولا علی علیہ السلام کے مرتبے کو سمجھنے کی کوشش کریں گے
آپ سمجھ پائیں گے کہ مولا علی علیہ السلام مولائے کائنات کیسے ہیں ؟
پوری 🔻
کائنات کی مدد کیسے کرتے ہیں ؟
اللہ و رسول کریم ﷺ نے مولا علی علیہ السلام کو کیا مقامات بلند عطا فرمائے ہیں
پھر آپ سیدہ العالمین جناب فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا اور جناب حسنین کریمین سلام اللہ علیہم اجمعین کا اس کائنات میں بنیادی کردار سمجھ پائیں گے
یہ سب جان لینے کے بعد 🔻
اہل بیت کی محبت آپ خود پر فرض کر لیں گے
اور آپ پر انکشاف ہو گا کہ
بیدم یہی تو پانچ ہیں مقصود کائنات
کا مطلب کیا ہے ؟
آپ قیامت پر غور وفکر کریں گے جان لیں گے کہ قیامت کبھی پوری کائنات پہ نہیں آئے گی
صرف اس دنیا پہ آئے گی
اور آپ موت کی حقیقت بھی سمجھ لیں گے کہ موت کا مطلب اس 🔻
جہان سے کسی دوسرے جہان میں منتقل ہونا ہے
ہمیشہ کیلئے مر جانا نہیں ہے
اور آپ جان پائیں گے کہ کوئی مرتا نہیں ہے
سب زندہ ہیں
بس کوئی اس جہان میں ہے
کوئی اس سے اگلے جہان میں ہے
کوئی بہت دور ہے
اور اگر آپ کی روح مضبوط ہو تو آپ اس جہان میں بیٹھے بھی ایک جہاں سے دوسرے جہان میں سفر 🔻
کر سکتے ہیں
آپ غور وفکر کے ذریعے اس کائنات میں اولیا کرام کا کردار بھی جان لیں گے کہ کیسے وہ احکامات الہی کے مطابق اپنے فرائض انجام دیتے ہیں
اور فرشتے تک ان کے مطیع ہیں
اور ازل سے ابد تک ان کا کام جاری ہے
اگر یہ بات آپ پر کھل گئی تو اولیا کرام کی عظمت آپ کے دل میں راسخ ہو جائے🔻
گی۔ اور آپ جتنا غور وفکر کریں گے آپ یہ جانیں گے کہ جنہیں آپ علما سمجھ کر بیٹھے تھے
وہ تو کچھ نہیں جانتے
جانتے تو صرف ابن عربی اور علامہ اقبال جیسے لوگ تھے
یا اولیا کو سب معلوم تھا
یہ مولوی تو کچھ نہیں جانتے
ان سے بہتر علم تو مغربی دانشور اور سائنسدان رکھتے ہیں
اور آپ جتنا 🔻
غور و فکر کریں گے
علم آپ پہ کھلتا چلا جائے گا
آپ خود مگر خاموش ہوتے چلے جائیں
بالکل ایسے ہی جیسے بھرے برتن سے آواز نہیں آتی
اور ہاں میرے اس تھریڈ پہ جتنے چاہیں سوالات اٹھائیں
مگر پہلے غور و فکر کریں
کچھ علم ذاتی طور پر حاصل کریں
پھر بات کریں
اللہ آپ کو توفیق دے !!
#میرا

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RoymukhtarRoy

27 Nov
"جہالت کے سو روپ"
نبی کریم ﷺ کے وصال کے بعد جب زمام اقتدار سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ہاتھ آیا تو بیک وقت بہت سے چیلنجز درپیش تھے
حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کی قیادت میں نبی کریم ﷺ کا تیار کردہ ایک لشکر روانہ کرنا تھا
ابوسفیان لوگوں کو بغاوت پہ اکسا رہا تھا ،فتنہ 🔻
ارتداد سر اٹھا چکا تھا
نو مسلم اسلام چھوڑ رہے تھے
اور منکرین زکوۃ کا مسلہ الگ تھا
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ کیلئے کڑی آزمائش تھی
وہ ہر لمحہ نبی کریم ﷺ سے رہنمائی لینے کے عادی تھے
اب اپنے سر پڑی تھی
تو فیصلے لینا مشکل ہو رہا تھا
سب سے بڑا مسلہ یہ تھا کہ وہ کام کیسے کئے جائیں 🔻
جو نبی کریم ﷺ نے نہیں کئے تھے
اور نہ ہی ان کے بارے میں کوئی حکم دیا تھا
یعنی وہ چیزیں جو قرآن و حدیث میں نہیں تھیں
ان کو کیسے انجام دیا جائے
سب سے بڑی فکر قرآن جمع کرنے کی تھی
تاکہ امت تک یہ امانت بخیر و خوبی پہنچائی جائے
سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے جب قرآن جمع کرنے اور 🔻
Read 24 tweets
16 Nov
" علمائے ربانیین "
آپ نے مختلف انبیائے کرام کی سیرتیں پڑھ رکھی ہیں
خصوصاً امام الانبیاء علیہ الصلواۃ والسلام کی حیات طیبہ کے تو ہر گوشے سے آگاہ ہیں
ہمارے تعلیمی نصاب میں پہلی جماعت سے اب ماسٹرز تک اسلامیات لازمی ہے
جس میں آپ کو سیرت النبی ﷺ کے ساتھ ساتھ اسلام کی تاریخ اور 🔻
اخلاقی مضامین پڑھائے جاتے ہیں
کسی بھی کالج یا یونیورسٹی سے پڑھنے والا طالب علم کسی مدرسے میں پڑھنے والے طالب علم سے زیادہ اسلامی تعلیمات سے واقف ہوتا ہے
کیونکہ اسے فرقہ پرستی سے پاک اصل اسلام پڑھنا نصیب ہوتا ہے
ہمارے ہاں مولوی صاحبان طبقہ اور ان کے عقیدت مند اپنے علما کو انبیا 🔻
کا وارث کہتے ہیں
اس حوالے سے ایک حدیث بھی پیش کی جاتی ہے
ہمیں اس حدیث کی صحت پر کوئی بات اس لئے نہیں کرنی کہ علمائے حق واقعی انبیا کے وارث ہوتے ہیں
جسے وہ اپنے عمل و کردار سے ثابت کرتے ہیں
ہماری آج کی بحث کا موضوع مگر وہ رانگ نمبر ملا ہیں جو خود کو انبیا کا وارث کہہ کر علمائے 🔻
Read 19 tweets
14 Nov
"بندر والی بھاگ دوڑ"
ایک جنگل میں سب جانوروں نے مل کر فیصلہ کیا کہ ان کے پاس اپنا ایک ڈاکٹر ہونا چاہیے جو کسی جانور کے بیمار ہونے کی صورت میں اس کا علاج کر سکے
اور پھر متفقہ طور پر اس مقصد کیلئے بندر کو ڈاکٹری کی تعلیم کیلئے بھیج دیا گیا، جنگل کے جانوروں نے ایک مشترکہ فنڈ سے🔻
بندر کی پڑھائی کا خرچہ پورا کیا اور بندر پانچ سال بعد ڈاکٹر بن کر واپس آ گیا ، ایک دن ایک لومڑی گھنی جھاڑیوں میں پھس کر بری طرح زخمی ہو گئی
اسے فوری طور پر ڈاکٹر صاحب کے پاس لایا گیا
ڈاکٹر صاحب نے زخمی لومڑی کو دیکھا اور پھر ایک درخت سے دوسرے درخت پر چھلانگیں لگانے لگے
سب 🔻
جانور حیرانی سے دیکھ رہے تھے کہ یہ ہو کیا رہا ہے
ادھر زیادہ خون بہہ جانے سے لومڑی کی حالت خراب ہوگئی
بندر مگر ادھر ادھر چھلانگیں ہی لگاتا رہا ،کچھ دیر بعد لومڑی مر گئی
بندر نیچے اتر آیا
جانوروں نے پوچھا آپ نے اس کا علاج کیوں نہیں کیا ؟
تو بندر نے جواب دیا
میں اس کیلئے جتنی بھاگ🔻
Read 16 tweets
12 Nov
" پیروں کا پوسٹ مارٹم"
ویسے تو یہ لطیفہ ہے کہ ایک میراثی کے گھر ایک پیر صاحب آیا کرتے تھے
میراثی کی بیوی بھی پیر صاحب کی مرید تھی اور خیر سے خوبصورت بھی تھی، لہذا پیر صاحب اپنی مریدنی کا خاص خیال رکھتے اور جب بھی آتے ہفتوں قیام رہتا
ایک بار جب پیر صاحب کچھ دن رہ کر واپس جانے🔻
لگے تو میراثی نے ہاتھ باندھ کر ادب سے کہا :
" سرکار ! اگاں توں نہ آیا جے ساڈا ہن گھر دا پیر جمن آلا اے"
میں نے جب حق کی کھوج کیلئے مرشد کامل کی تلاش شروع کی تو گلی گلی میں ایسے پاکھنڈیوں کو بیٹھا پایا
کچھ قبرستانوں میں ڈیرے جما کر بیٹھے تھے تو کچھ درباروں کے آس پاس اڈے سجا کر 🔻
بیٹھے تھے
چند تعویزات ،گنڈے اور جنتر منتر سے اپنا دھندہ چلا رہے تھے
مخلوق خدا کو بیوقوف بنانا اور پھر مال بنانا ان سب کا مشترکہ مقصد تھا
کچھ اچھے لوگ بھی تھے مگر اکثریت رانگ نمبرز کی ہی تھی
اگر ان سب کا تفصیلاً احوال بیان کروں تو پوری ایک کتاب لکھنی پڑ جائے
ایک اور چیز جو ان 🔻
Read 25 tweets
11 Nov
" اہل فقر "
اہل فقر کون ہیں ؟
فقیر سے کیا مراد ہے ؟
اس کائنات میں ان کا کیا کردار ہے ؟
یہ واقعی کہیں ہیں
یا محض افسانوی کردار ہیں ؟
اگر ہیں تو آج کل نظر کیوں نہیں آتے ؟
ہم ان سے مل کیوں نہیں سکتے ؟
اور جب اللہ ہر چیز پر قادر ہے
تو ان کی ضرورت کیوں ہے ؟
یہ وہ سوالات ہیں جو ہر 🔻
اس بندے کے دل میں پیدا ہوتے ہیں جو علم کی کھوج کرتا ہے
جو اس کائنات کے سربستہ رازوں سے آگاہ ہونا چاہتا ہے
جو اللہ کی معرفت حاصل کرنا چاہتا ہے
جو بزرگانِ دین یعنی اولیا کے مقامات و کرامات سے متاثر ہے
جو ان جیسا بننا چاہتا ہے
یا وہ جو غیر معمولی طاقتیں حاصل کرنے کا شوق رکھتا ہے🔻
وجوہات کچھ بھی ہوں
کوئی ماننے والا ہے
یا منکر ہے
اہل فقر کے بارے میں سب جاننا چاہتے ہیں
پہلے جان لیں کہ اہل فقر کون ہوتے ہیں
اہل فقر سے مراد اللہ کے وہ برگزیدہ بندے ہیں جو اس کی محبت میں فنا ہو کر ہمیشہ کیلئے امر ہو جاتے ہیں
یہ وہی ہوتے ہیں
جن کی زبان سے اللہ بولتا ہے
اللہ جن 🔻
Read 18 tweets
10 Nov
اس وقت اسلام کو حقیقی خطرہ آل سعود سے ہیں
آل یہود سے دوستی اور وفاداری کے چکر میں امت مسلمہ کو خوفناک چکر دیا جا رہا ہے
ایک خاندان اپنا اقتدار محفوظ کرنے کیلئے نواز شریف کے رستے پر چل نکلا ہے، یہودیوں کو حرم پاک میں داخلے کی اجازت اور عیاشی کیلئے ایک یورپی طرز کے جدید شہر کی 🔻
تعمیر جاری ہے جس میں کلیسا، مندر اور سینا گوگ بنائے جا رہے ہیں
یہودی علماء چوری چھپے دورے کر چکے ہیں
اور مزے کی بات ہے پوری امت مسلمہ میں اس کے خلاف کہیں آواز نہیں اٹھائی جا رہی
اس حوالے سے ترکی اور پاکستان کو دباؤ میں رکھنے کیلئے فیٹف میں جکڑ دیا گیا ہے
ترکی میں بھی انتہا پسند🔻
گروہ متحرک کئے گئے ہیں جنہوں نے کچھ ماہ پہلے جنگلات کے بڑے حصوں کو آگ لگا دی
اور پاکستان میں بھی انتہا پسند جماعت کو متحرک کیا گیا ہے
تاکہ پاکستان اندرونی مسائل میں پھسا رہے اور اس دوران یہودی اپنے ایجنڈے کی تکمیل کر لیں
آل سعود معاہدہ لوزان کی مدت قریب آنے کی وجہ سے پریشان 🔻
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(