"جہالت کے سو روپ"
نبی کریم ﷺ کے وصال کے بعد جب زمام اقتدار سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ہاتھ آیا تو بیک وقت بہت سے چیلنجز درپیش تھے
حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کی قیادت میں نبی کریم ﷺ کا تیار کردہ ایک لشکر روانہ کرنا تھا
ابوسفیان لوگوں کو بغاوت پہ اکسا رہا تھا ،فتنہ 🔻
ارتداد سر اٹھا چکا تھا
نو مسلم اسلام چھوڑ رہے تھے
اور منکرین زکوۃ کا مسلہ الگ تھا
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ کیلئے کڑی آزمائش تھی
وہ ہر لمحہ نبی کریم ﷺ سے رہنمائی لینے کے عادی تھے
اب اپنے سر پڑی تھی
تو فیصلے لینا مشکل ہو رہا تھا
سب سے بڑا مسلہ یہ تھا کہ وہ کام کیسے کئے جائیں 🔻
جو نبی کریم ﷺ نے نہیں کئے تھے
اور نہ ہی ان کے بارے میں کوئی حکم دیا تھا
یعنی وہ چیزیں جو قرآن و حدیث میں نہیں تھیں
ان کو کیسے انجام دیا جائے
سب سے بڑی فکر قرآن جمع کرنے کی تھی
تاکہ امت تک یہ امانت بخیر و خوبی پہنچائی جائے
سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے جب قرآن جمع کرنے اور 🔻
اس کو کتابی شکل دینے کی بات کی تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ چونک گئے
اور کہا عمر !
ہم وہ کیسے کریں گے جو رسول کریم ﷺ نے نہیں کیا ؟
اور پھر مولا علی علیہ السلام جو نبی کریم ﷺ کے وصال سے ہی قرآن جمع کرنے لگ گئے تھے
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو قائل کیا کہ قرآن 🔻
جمع کرنا کیوں ضروری ہے
اور پھر اس سے آگے آپ تیس سالہ خلافت کا دور دیکھیں
کبھی وقت نکال کر مطالعہ کریں
خلفائے راشدین نے ہزاروں ایسے کام کئے جن کا قرآن و حدیث میں کہیں ذکر تک نہیں تھا
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ نے مختلف بغاوتوں کو فروکش کیا
ایک منظم ریاست کی بنیاد رکھی
سیدنا عمر 🔻
فاروق رضی اللہ عنہ نے تو کمال کر دیا
اکیس نئے محکمے قائم کئے
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے معاشی نظام کو بہترین انداز میں چلایا
اور مولا علی علیہ السلام نے حالت جنگ میں رہتے ہوئے بھی اسلامی سلطنت کو وہ عروج بخشا کہ جس کی مثال نہیں ملتی
اور اگلے سات سو سال تک مسلمان علمی ترقی🔻
و تحقیق سے جڑے رہے
اور دنیا پر غالب رہے
جس زمانے میں لندن میں مٹی کے دئیے جلتے تھے ،استنبول کی سڑکیں بجلی کے بلبوں سے روشن تھیں
پھر ہم پر علمی زوال آ گیا
کون لایا ؟
ملا ازم !
جی ہاں ملا لائے
جنہوں نے علم و تحقیق کے تمام دروازے امت مسلمہ پر بند کر دئیے
جو نئی بات سامنے آئی اس 🔻
کے بارے میں سوال کھڑا کر دیا کہ اس کا ثبوت قرآن و حدیث سے لاؤ ؟
یہ عمل صحابہ کرام سے ثابت کرو
اور جاہل مسلمان عیار ملا کے جال میں پھنس کر علم و تحقیق سے دور ہو گیا
آج اکیسویں صدی ہے
دنیا ستاروں سے کہیں آگے جا چکی ہے
مگر مسلم ممالک پوری دنیا سے پیچھے ہیں
اور پاکستان سب سے پیچھے🔻
ہے وجہ یہ لعنتی ملا ہیں
جو ہر نئی ایجاد ہر نئی تحقیق پہ یہ کہہ کر سوالیہ نشان لگا دیتے ہیں
کہ اسے قرآن و حدیث سے ثابت کرو
یہ صحابہ سے ثابت کرو
اور کوئی ان جاہلوں سے نہیں پوچھتا کہ خود صحابہ کرام نے ہزاروں ایسے کام کئے جو قرآن و حدیث سے کہیں ثابت نہیں تھے ؟
اور آج کل کے زمانے 🔻
کا تو کچھ بھی صحابہ سے ثابت نہیں ہے
تو کیا کریں سب کچھ چھوڑ کر جنگلوں میں چلے جائیں ؟
ان الو کے پٹھے ملاؤں سے پوچھو
کیا اسلام میں پیشہ ور مولوی کا کوئی تصور ہے ؟
کیا دین میں فرقے بنانے جائز ہیں ؟
کیا فرقوں کے ٹیگ لگا کر مسجدیں صحابہ نے تعمیر کیں ؟
عجیب لوگ ہیں
جہاں اپنا 🔻
کوئی کام یا مطلب ہو انہیں قرآن و حدیث یاد نہیں رہتا
اور جہاں کوئی چیز ان کے مسلک یا فرقے کے خلاف ہو وہاں انہیں قرآن و حدیث اور صحابہ یاد آ جاتے ہیں
پہلی بات تو یہ سمجھ لیں کہ صحابہ کے عمل کے مطابق چلنا ہمارے لئے ضروری نہیں ہے
صحابہ کرام صاحب شریعت نہیں تھے
وہ بھی نبی کریم ﷺ 🔻
پیروکار تھے
ہم بھی نبی کریم ﷺ کے پیرو کار ہیں
جو دین ان کیلئے تھا
وہی دین ہمارے لئے ہے
کوئی فرق نہیں ہے
صحابہ کرام کا مرتبہ اس لئے بلند ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کا دین کے نفاذ میں ساتھ دیا
اور آپ ﷺ کے شانہ بشانہ رہے
آپ کو ایسی کئی مستند احادیث ملیں گی جن میں نبی کریم ﷺ 🔻
ہمارے لئے روتے تھے
اور اپنی ساری امت کیلئے دعائیں فرماتے تھے
ہم صحابہ کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں
مگر ہمارے لئے اطاعت صرف اللہ اور اس کی رسول اللہ ﷺ کی لازم ہے
اب آپ ملا کا طریقہ واردات ملاحظہ فرمائیں :
جشن دیوبند منانا ہو
تو قرآن وحدیث یا صحابہ سے کسی ثبوت کی ضرورت نہیں 🔻
مگر اگر جشن عیدمیلادالنبی منانا ہو
تو قرآن و حدیث سے ثبوت چاہیے ؟؟
اہلحدیث کانفرنس منعقد کرنی ہو تو قرآن و حدیث کی کوئی ضرورت نہیں ؟
امام حسین علیہ السلام کا غم منانا ہو تو قرآن و حدیث سے ثبوت لاؤ ؟
بخآری شریف کا ختم دلانا ہو تو قرآن و حدیث سے کو دیکھنا بھی نہیں
اور اگر کسی 🔻
اللہ والے بزرگ کا عرس منانا ہو تو قرآن و حدیث سے ثبوت چاہیے ؟
اپنے فرقے کی الگ مسجد بنانی ہو تو قرآن کے حکم کا واضح انکار کرنا ہے
اور اگر دوسرے مسلک کی مسجد ہو تو قرآن سے ثابت کرنا لازم ہے ؟
مولوی صاحب لینڈ کروزر پہ پھریں اور صحابہ کرام گھوڑوں پہ سفر کریں
یہ کیا بات ہوئی ؟
🔻
میں علامہ اقبال اور دیگر صوفیائے کرام و علمائے کرام کی تصنیفات پڑھ کر حیران ہوتا تھا کہ یہ سب لوگ ملا کے اتنے خلاف کیوں تھے ؟
ایک ہی وجہ ہے
ملا علم دشمن اور فرقہ پرست ہے
یعنی سادہ لفظوں میں اسلام اور انسانیت کا دشمن ہے
آپ سے اگر کوئی ملا سکی کسی بات کا ثبوت قرآن و حدیث سے مانگے🔻
تو آپ اس ملا سے کہیں کہ سب سے پہلے اپنے ہونے کا ثبوت قرآن سے دے
عام سادہ لوح لوگوں کو اس ملا نے برباد کر دیا
اپنی فضول مذہبی سیاست کیلئے لوگوں کو علم سے دور کر دیا
حد ہے کہ اچھے خاصے پڑھے لکھے لوگ بھی جہالت کا مظاہرہ کرتے ہیں
اور کسی بھی نئی چیز کاثبوت قرآن و حدیث سے مانگ لیتے🔻
ہیں جبکہ ان کی علمی استعداد و قابلیت اگر آپ جان لیں تو حیران رہ جائیں
ان میں ننانوے فیصد نے کبھی پورا قرآن خود نہیں پڑھا ہوتا
میرے بھائیو اور بہنو !
نبی کریم ﷺ نے اس دور کے مطابق کچھ احکامات واضح طور پر دئیے جو اس وقت کی عرب معاشرت کے مطابق تھے
اور باقی اصول وضع کر دئیے کہ 🔻
جن کی روشنی میں امت ہر نئی آنے والی تحقیق،ایجاد و علم کے بارے میں فیصلہ کر سکے
اس حوالے سے باقاعدہ احادیث کے مضامین موجود ہیں
ملا مگر آپ کو بتائیں گے تو ان کا دھندہ ختم ہو جائے گا
آج میں آپ کو ایک واضح اصول بتاتا ہوں اسے آپ یاد رکھیں تو کبھی کسی ملا کی ضرورت پڑے گی نہ آپ ان کے🔻
جاہلانہ پراپیگنڈے میں آئیں گے
یہ فارمولا نوٹ کر لیں
ہر وہ چیز،عمل،علم ،ایجاد،رسم و رواج کہ جس کا انسان یا انسانیت کو فائدہ پہنچے
وہ حلال ہے جائز ہے
اور ہر وہ عمل ،علم، ایجاد یا رسوم و رواج جو انسان یا انسانیت کو نقصان دے
وہ حرام ہے ناجائز ہے
بس اتنی سی بات ہے
اس فارمولے کے 🔻
مطابق چیزوں کو خود دیکھیں
اور علم و انسان دشمن ملا سے بچیں
نبی کریم ﷺ نے فرمایا :
"علم مومن کی گم گشتہ میراث ہے"
اور ہم ان مولویوں کے چکر میں علم سے دور ہو گئے
مغرب قرآن کے اصولوں پہ عمل کر کے ستاروں پہ نئے جہان بسا رہا ہے
اور ہم آج بھی اس بحث میں الجھے ہیں کہ فلاں چیز قرآن 🔻
و حدیث میں ہے کہ نہیں ؟؟
اللہ کے بندو قرآن کائنات کے تمام علوم کا ماخذ و منبع ہے
مگر یہ تحقیق و تفکر سے سمجھ آئے گا
ملاوں کے درس سننے سے نہیں
اسلام کبھی بھی علم دشمن نہیں رہا
اس وقت کی تمام سائنسی ترقی کی بنیاد مسلمان سائنسدانوں کی رکھی ہوئی ہے
ان سے بھی اگر ہر چیز کا ثبوت 🔻
قرآن وحدیث سے مانگا جاتا
تو آج دنیا ابھی تک اندھیروں میں ڈوبی ہوتی
آپ حیران رہ جائیں گے
کہ مسلم دنیا کا جدید دنیا میں کوئی حصہ نہیں ہے
ایک پیمپر تک ہم بنا نہیں پا رہے
وجہ یہی کہ ہم پر ملا نے علم و تحقیق کے سارے دروازے بند کر دئیے
اور ایک فرضی بات ہم پر مسلط کر دی
ان جاہلوں سے 🔻
بچیں اور قرآن وحدیث سے ہر چیز کا ثبوت ڈھونڈنا چھوڑ دیں
بلکہ ان ملاؤں سے جواب مانگیں کہ جناب جو طرز زندگی آپ کا ہے
ذرا اس کا ثبوت قرآن و حدیث سے لا دیں
مجھے یقین ہے مولوی صاحب دوبارہ آپ سے بات بھی نہیں کریں
اللہ ہمیں علم حاصل کرنے کے توفیق دے !!
#میرا

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RoymukhtarRoy

26 Nov
" غور و فکر سے علم بڑھتا ہے"
قرآن ہر چوتھی آیت میں آپ کو غور و فکر کا حکم دیتا ہے !
آپ سے کہتا ہے کہ تم تفکر کیوں نہیں کرتے ؟ کیا تم عقل نہیں رکھتے ؟
کیا تمہیں شعور نہیں بخشا گیا ؟
تو پھر اس کائنات پہ اللہ کی نشانیوں پہ غور کیوں نہیں کرتے ؟
جو اللہ نے واضح بتانا تھا بتا دیا
🔻
جو عیاں نہیں کیا، اسے آپ پہ چھوڑ دیا اور آپ کو دعوت دی کہ آؤ اور غور کرو
میری آیات میں تفکر کرو اور میرے اسرار جان لو
اور پھر جس نے غور کیا
اس نے جان لیا
اس نے حقیقت معلوم کر لی
اس نے اپنی معرفت بھی حاصل کر لی
اور اللہ کو بھی کچھ نہ کچھ پہچان لیا
بس پھر وہ خاموش ہو گیا
قدرت کے🔻
جلووں میں گم ہو گیا
اسے کسی سے نفرت نہ رہی
اس نے جان لیا کہ برے بھلے سب اللہ کی مخلوق ہے
خیر و شر سب اسی کی طرف سے ہے
اس نے ہر خوشی و غمی کو اللہ کی تقدیر سمجھ کر قبول کر لیا اور خود مطمئن ہو گیا
اس نے جان لیا کہ اللہ کے سوا اس کائنات میں دوسری کوئی طاقت موجود ہی نہیں ہے 🔻
Read 18 tweets
16 Nov
" علمائے ربانیین "
آپ نے مختلف انبیائے کرام کی سیرتیں پڑھ رکھی ہیں
خصوصاً امام الانبیاء علیہ الصلواۃ والسلام کی حیات طیبہ کے تو ہر گوشے سے آگاہ ہیں
ہمارے تعلیمی نصاب میں پہلی جماعت سے اب ماسٹرز تک اسلامیات لازمی ہے
جس میں آپ کو سیرت النبی ﷺ کے ساتھ ساتھ اسلام کی تاریخ اور 🔻
اخلاقی مضامین پڑھائے جاتے ہیں
کسی بھی کالج یا یونیورسٹی سے پڑھنے والا طالب علم کسی مدرسے میں پڑھنے والے طالب علم سے زیادہ اسلامی تعلیمات سے واقف ہوتا ہے
کیونکہ اسے فرقہ پرستی سے پاک اصل اسلام پڑھنا نصیب ہوتا ہے
ہمارے ہاں مولوی صاحبان طبقہ اور ان کے عقیدت مند اپنے علما کو انبیا 🔻
کا وارث کہتے ہیں
اس حوالے سے ایک حدیث بھی پیش کی جاتی ہے
ہمیں اس حدیث کی صحت پر کوئی بات اس لئے نہیں کرنی کہ علمائے حق واقعی انبیا کے وارث ہوتے ہیں
جسے وہ اپنے عمل و کردار سے ثابت کرتے ہیں
ہماری آج کی بحث کا موضوع مگر وہ رانگ نمبر ملا ہیں جو خود کو انبیا کا وارث کہہ کر علمائے 🔻
Read 19 tweets
14 Nov
"بندر والی بھاگ دوڑ"
ایک جنگل میں سب جانوروں نے مل کر فیصلہ کیا کہ ان کے پاس اپنا ایک ڈاکٹر ہونا چاہیے جو کسی جانور کے بیمار ہونے کی صورت میں اس کا علاج کر سکے
اور پھر متفقہ طور پر اس مقصد کیلئے بندر کو ڈاکٹری کی تعلیم کیلئے بھیج دیا گیا، جنگل کے جانوروں نے ایک مشترکہ فنڈ سے🔻
بندر کی پڑھائی کا خرچہ پورا کیا اور بندر پانچ سال بعد ڈاکٹر بن کر واپس آ گیا ، ایک دن ایک لومڑی گھنی جھاڑیوں میں پھس کر بری طرح زخمی ہو گئی
اسے فوری طور پر ڈاکٹر صاحب کے پاس لایا گیا
ڈاکٹر صاحب نے زخمی لومڑی کو دیکھا اور پھر ایک درخت سے دوسرے درخت پر چھلانگیں لگانے لگے
سب 🔻
جانور حیرانی سے دیکھ رہے تھے کہ یہ ہو کیا رہا ہے
ادھر زیادہ خون بہہ جانے سے لومڑی کی حالت خراب ہوگئی
بندر مگر ادھر ادھر چھلانگیں ہی لگاتا رہا ،کچھ دیر بعد لومڑی مر گئی
بندر نیچے اتر آیا
جانوروں نے پوچھا آپ نے اس کا علاج کیوں نہیں کیا ؟
تو بندر نے جواب دیا
میں اس کیلئے جتنی بھاگ🔻
Read 16 tweets
12 Nov
" پیروں کا پوسٹ مارٹم"
ویسے تو یہ لطیفہ ہے کہ ایک میراثی کے گھر ایک پیر صاحب آیا کرتے تھے
میراثی کی بیوی بھی پیر صاحب کی مرید تھی اور خیر سے خوبصورت بھی تھی، لہذا پیر صاحب اپنی مریدنی کا خاص خیال رکھتے اور جب بھی آتے ہفتوں قیام رہتا
ایک بار جب پیر صاحب کچھ دن رہ کر واپس جانے🔻
لگے تو میراثی نے ہاتھ باندھ کر ادب سے کہا :
" سرکار ! اگاں توں نہ آیا جے ساڈا ہن گھر دا پیر جمن آلا اے"
میں نے جب حق کی کھوج کیلئے مرشد کامل کی تلاش شروع کی تو گلی گلی میں ایسے پاکھنڈیوں کو بیٹھا پایا
کچھ قبرستانوں میں ڈیرے جما کر بیٹھے تھے تو کچھ درباروں کے آس پاس اڈے سجا کر 🔻
بیٹھے تھے
چند تعویزات ،گنڈے اور جنتر منتر سے اپنا دھندہ چلا رہے تھے
مخلوق خدا کو بیوقوف بنانا اور پھر مال بنانا ان سب کا مشترکہ مقصد تھا
کچھ اچھے لوگ بھی تھے مگر اکثریت رانگ نمبرز کی ہی تھی
اگر ان سب کا تفصیلاً احوال بیان کروں تو پوری ایک کتاب لکھنی پڑ جائے
ایک اور چیز جو ان 🔻
Read 25 tweets
11 Nov
" اہل فقر "
اہل فقر کون ہیں ؟
فقیر سے کیا مراد ہے ؟
اس کائنات میں ان کا کیا کردار ہے ؟
یہ واقعی کہیں ہیں
یا محض افسانوی کردار ہیں ؟
اگر ہیں تو آج کل نظر کیوں نہیں آتے ؟
ہم ان سے مل کیوں نہیں سکتے ؟
اور جب اللہ ہر چیز پر قادر ہے
تو ان کی ضرورت کیوں ہے ؟
یہ وہ سوالات ہیں جو ہر 🔻
اس بندے کے دل میں پیدا ہوتے ہیں جو علم کی کھوج کرتا ہے
جو اس کائنات کے سربستہ رازوں سے آگاہ ہونا چاہتا ہے
جو اللہ کی معرفت حاصل کرنا چاہتا ہے
جو بزرگانِ دین یعنی اولیا کے مقامات و کرامات سے متاثر ہے
جو ان جیسا بننا چاہتا ہے
یا وہ جو غیر معمولی طاقتیں حاصل کرنے کا شوق رکھتا ہے🔻
وجوہات کچھ بھی ہوں
کوئی ماننے والا ہے
یا منکر ہے
اہل فقر کے بارے میں سب جاننا چاہتے ہیں
پہلے جان لیں کہ اہل فقر کون ہوتے ہیں
اہل فقر سے مراد اللہ کے وہ برگزیدہ بندے ہیں جو اس کی محبت میں فنا ہو کر ہمیشہ کیلئے امر ہو جاتے ہیں
یہ وہی ہوتے ہیں
جن کی زبان سے اللہ بولتا ہے
اللہ جن 🔻
Read 18 tweets
10 Nov
اس وقت اسلام کو حقیقی خطرہ آل سعود سے ہیں
آل یہود سے دوستی اور وفاداری کے چکر میں امت مسلمہ کو خوفناک چکر دیا جا رہا ہے
ایک خاندان اپنا اقتدار محفوظ کرنے کیلئے نواز شریف کے رستے پر چل نکلا ہے، یہودیوں کو حرم پاک میں داخلے کی اجازت اور عیاشی کیلئے ایک یورپی طرز کے جدید شہر کی 🔻
تعمیر جاری ہے جس میں کلیسا، مندر اور سینا گوگ بنائے جا رہے ہیں
یہودی علماء چوری چھپے دورے کر چکے ہیں
اور مزے کی بات ہے پوری امت مسلمہ میں اس کے خلاف کہیں آواز نہیں اٹھائی جا رہی
اس حوالے سے ترکی اور پاکستان کو دباؤ میں رکھنے کیلئے فیٹف میں جکڑ دیا گیا ہے
ترکی میں بھی انتہا پسند🔻
گروہ متحرک کئے گئے ہیں جنہوں نے کچھ ماہ پہلے جنگلات کے بڑے حصوں کو آگ لگا دی
اور پاکستان میں بھی انتہا پسند جماعت کو متحرک کیا گیا ہے
تاکہ پاکستان اندرونی مسائل میں پھسا رہے اور اس دوران یہودی اپنے ایجنڈے کی تکمیل کر لیں
آل سعود معاہدہ لوزان کی مدت قریب آنے کی وجہ سے پریشان 🔻
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(