کیا آپ جانتے ہیں ؟

رضائے الہی اور قضائے الہی میں فرق

بعض لوگ
میت کا اعلان کرتے وقت کہتے ہیں
فلاں شخص رضائے الہی سے فوت ہوگیا حالانکہ
کہنا یہ چاہیے کہ
فلاں شخص قضائے الہی سے فوت ہوگیا ہے اس لیئے کہ
قضا اور رضا میں بڑا فرق ہے
حکم دونوں اللّٰه کے ہیں
معنی کا فرق ہے

جاری ہے 👇
قضا کا معنی
تقدیر الہی
نوشتہ تقدیر
فیصلہ
اتفاق یا حادثہ

جبکہ
رضا کا معنی
مرضی
خوشنودی
اور
خوشی
(فیروز اللغات فارسی)
لہذا
جب اللّٰه تعالی کسی کے بارے
فیصلہ نافذ کرتا ہے
اُس کو قضا کہتے ہیں
اور
جب کسی کام کی وجہ سےراضی ہوتا ہے
تب
اُس وقت بندے پر رضا الہی کا ظہور ہوتا ہے
جاری ہے👇
جیسا کہ ارشاد باری تعالٰی ہے
رَضِیَ اللّٰہُ عَنۡہُمۡ وَ رَضُوۡا عَنۡہُ ؕ
اللّٰه اُن سے راضی اور وہ اللّٰه سے راضی
(مجادلہ 22)

ایک اور مقام پر فرمایا
لَقَدۡ رَضِیَ اللّٰہُ عَنِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
بیشک اللّٰه راضی ہوا ایمان والوں سے
(الفتح 18)

جاری ہے 👇
ارشادِ باری تعالیٰ ہے
وَ رَضِیۡتُ لَکُمُ الۡاِسۡلَامَ دِیۡنًا ؕ
اور تمہارے لئے اسلام کو دین پسند کیا (مائدہ3)

مزید فرمایا
وَ لَوۡ اَنَّہُمۡ رَضُوۡا مَاۤ اٰتٰىہُمُ اللّٰہُ وَ رَسُوۡلُہٗ
اور کیا اچھا ہوتا اگر وہ اس پر راضی ہوتے جو اللّٰه و رسول نے ان کو دیا
(توبہ 59)

جاری ہے 👇
یہ تھا قرآن مجید میں رضا کا استعمال

جہاں تک قضا کا تعلق ہے
تو
متعدد آیات میں رب کریم نے
لفظ قضا کو استعمال فرمایا ہے
جن کو دیکھ کر پتہ چلتا ہے
کہ
لفظ قضا کا معنی و مفہوم کیا ہے

جاری ہے 👇
وَ قَضٰی رَبُّکَ اَلَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّاۤ اِیَّاہُ وَ بِالۡوَالِدَیۡنِ اِحۡسَانًا ؕ
اور تمہارے رب نے حکم فرمایا
کہ
اُس کے سوا کِسی کی عبادت نہ کرو
اور
ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو
(بنی اسرائیل 23)

مزید فرمایا
وَ اللّٰہُ یَقۡضِیۡ بِالۡحَقِّ

جاری ہے 👇
فَلَمَّا قَضَیۡنَا عَلَیۡہِ الۡمَوۡتَ
پھر جب ہم نے اُس پر موت کا حکم بھیجا
(سبا 14)

اِن تمام آیات سے
رضا اور قضا
کا معنی کھل کر سامنے آ گیا

رضا سے اللّٰه تعالی کی مرضی
رضا مندی اور خوشنودی مراد ہے

جب کہ قضا سے مُراد

جاری ہے 👇
فیصلہ اور موت ہے

قرآن مجید کی متعدد آیات میں
موت کو لفظ قضا سے یاد فرمایا گیا
لیکن کچھ لوگ موت کو
رضائے الہی کی طرف منسوب کرتے ہیں
اور
بانگ دہل کہتے ہیں کہ فلاں رضائے الہی سے فوت ہوگیا
حالانکہ
موت رضائےالہی سے نہیں قضائے الہٰی سے واقع ہوتی ہے
رضا اور قضامیں بڑا فرق ہے

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Amer Sohail Choudhary

Amer Sohail Choudhary Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @SohailLionKing

8 Dec
ابھی ایک جگہ بیٹھا تھا تو ایک بندے
نے بات سنائی اچھی لگی تو آپ سے شئیر
کر رہا ہوں

بات ایسی ہے ہماری فیکٹری کے قریب ایک ناشتہ پوائنٹ ہے

اکثر وہاں ناشتہ کرنے جاتے ہیں
کافی رش ہوتا ہے ناشتے والے کے پاس

میں نے کافی دفعہ مشاہدہ کیا
کہ
ایک شخص آتا ہے
اور
کھانا کھا کر

جاری ہے 👇
بھیڑ کا فائدہ اُٹھا کر چُپکے سے پیسے دئیے بغیر ہی
نکل جاتا ہے جھانسہ دے کر

ایک دن جب وہ کھانا کھا رہا تھا
تو
میں نے چُپکے سے ناشتہ پوائنٹ کے
مالک کو بتا دیا
کہ
وہ والا بھائی ناشتہ کر کے بغیر بِل دئیے
رش کا فائدہ اُٹھا کر نکل جاتا ہے
آج یہ جانے نہ پائے..

جاری ہے 👇
اِس کو رنگے ہاتھوں پکڑنا ہے آج

میری بات سُن کر ناشتے والا
مالک مُسکرانے لگ گیا
اور
کہنے لگا
کہ
اُسے نکلنے دو
کُچھ نہیں کہنا اُس کو
بعد میں بات کرتے ہیں

حسبِ معمول وہ بندہ ناشتہ کرنے کے بعد
اِدھر اُدھر دیکھتا ہوا جھانسہ دے کر
چُپکے سے نکل گیا
میں نے ناشتہ والے

جاری ہے 👇
Read 7 tweets
3 Dec
آج سے تقریباً ایک سال پہلے 24 فروری
کو میں نے ایک ٹیوٹ کیا تھا
ٹیوٹ تھا
"ایک ایسی حدیث بتاؤں گا جو ابھی
وجود میں نہیں آئ نہ کسی کتاب میں ہے"

لوگوں نے بہت برا بھلا کہا
لیکن جب اگلے دن 25 فروری کو میں نے
پورا تھریڈ لکھا تو جو خاندانی تھے
حلالی تھے انہوں نے برا بھلا کہنے
جاری ہے 👇
پر مجھ سے معزرت کی
اور جن کی نسل کا کوئ پتہ نہیں تھا وہ
انفالو کر کے بھاگ گئے
میں لکھتا ہوں اپنے فائیدہ کے لیئے
کیونکہ
میری بات پر کوئ اچھے رستہ پر
آگیا تو مجھے بھی فائیدہ ہوگا
پھر چاہے تحریر میری ہو یا کسی کی
مقصد صرف یہ اچھائ پھیلانا
دوبارہ وہی تھریڈ پیش خدمت ہے

جاری ہے 👇
آپ کو ایک ایسی
حدیثِ مُبارکہ سے آگاہ کرنے جا رہا ہوں
جو حدیث کی کسی کتاب میں
موجود نہیں
اِسکے باوجود یہ حدیث
اُن لوگوں کو بھی ماننی ہو گی
جو حدیث کو دین کا لازم حصہ نہیں سمجھتے،
یہ اُن سُنیوں کے لیئے بھی معتبر رہے گی
جو شیعہ کُتبِ کی احادیث نہیں مانتے
اور وہ شیعہ
جاری ہے 👇
Read 19 tweets
18 Nov
ایک بندہ بہاولپور سے
چھوٹا سا کارٹن اٹھائے ہوئے
ملتان جانے کیلیئے
ٹیکسی میں سوار ہوا

راستے میں اُس نے جیب سے موبائل نکالا
اور
دوست کو کال ملا کر بات کرتے ہوئے کہا

سارا سونا 50 لاکھ میں بکا ہے
اور
میں پیسے لیکر جلد ہی
واپس پہنچ رہا ہوں
دوسری طرف سے کچھ سننے کے بعد

جاری ہے 👇
مزید جواب دیا کہ
نہیں نہیں
پیسے میں نے ایک ڈبے میں ڈال کر
رکھے ہوئے ہیں
کسی کو شک نہیں پڑے گا اور خیر ہوگی

ملتان پہنچ کر اُس نے ٹیکسی والے سے
ایک دکان پر یہ کہہ کر رکنے کو کہا
کہ
ذرا اپنے موبائل میں بیلینس ڈلوا لوں
تم ایک منٹ ٹھہرو
اور
میں ابھی آیا

جاری ہے 👇
ٹیکسی والا جو اُس بندے کے
مکالمے کو سن کر گُنگ ہوا بیٹھا تھا

اُس کے اتر کر دکان میں داخل ہوتے ہی ٹیکسی بھگا کر رفو چکر ہو گیا۔

اُس بندے نے دکان سے پانی کی
ایک بوتل خریدی
دکاندار کو پیسے دیتے ہوئے پوچھا

جاری ہے 👇
Read 4 tweets
17 Nov
انسان کی یہ فطرت ہے
کہ
کوئی کھانے پینے کی
مرغوب چیز دیکھے
یا
خوشبو ہی آ جائے تو
اُس کی خواہش پیدا ہو جاتی ہے

گرمی اور تپش کی حالت میں
ٹھنڈی
سایہ دار
اور
خوش منظر جگہ دیکھ کر
وہاں ٹھہرنے
اور
آرام کرنے کو جی چاہنے لگتا ہے

جاری ہے 👇
اِسی طرح یہ بھی ہوتا ہے
کہ
کسی غیر عورت پر
اچانک نگاہ پڑ جانے سے
بسا اوقات "شہوانی تقاضا" پیدا ہو جاتا ہے
جو غلبہ شیطانی سے
بہت برے نتائج تک بھی پہنچا سکتا ہے
اور
کم از کم آدمی ایک قسم کی
بےچینی میں تو مبتلا ہو ہی جاتا ہے
باقی رہی کسر ہمارے ٹی وی کے ڈرامے
بیہودا لباس

جاری ہے 👇
انٹرنیٹ کا غلط استمعال
اس چیز کو موقع دیتا ہے گناہ کی طرف
لے جانے میں
جو آپ کے خون میں دوڑتا ہے
وہ ہے "شیطان"
پھر وہ انسان سے وہ کچھ کرواتا ہے
جو کہ جانور بھی نہیں کرتے
ثبوت کے طور پر
آج کل جو چھوٹی بچیوں سے لے کر
بوڑھی عورتوں کے ساتھ
حتیٰ کہ مرد بچوں سے لے کر

جاری ہے 👇
Read 7 tweets
16 Nov
منہ بند رکھنا حکمت ھے
کہتے ہیں کہ کسی جگہ پر بادشاہ نے تین بے گناہ افراد کو سزائے موت دی
بادشاہ کے حکم کی تعمیل میں
اُن تینوں کو موت کے گھاٹ پر لے جایا گیا جہاں ایک بہت بڑا لکڑی کا تختہ تھا
جس کے ساتھ پتھروں سے بنا ایک مینار
اور
مینار پر ایک بہت بڑا بھاری پتھر

جاری ہے 👇
مضبوط رسے سے بندھا ہوا ایک چرخے پر جھول رہا تھا
رسے کو ایک طرف سے کھینچ کر
جب چھوڑا جاتا تھا
تو
دوسری طرف بندھا ہوا پتھرا زور سے نیچے گرتا
اور
نیچے آنے والی کسی بھی چیز کو کچل کر رکھ دیتا تھا
چنانچہ
اُن تینوں کو اُس موت کے تختے کے ساتھ
کھڑا کیا گیا
اُن میں سے ایک

جاری ہے 👇
■ ایک عالم
■ ایک وکیل
■ اور ایک فلسفی
تھا
سب سے پہلے عالم کو اُس تختہ پر عین پتھر گرنے کے مقام پر لٹایا گیا
اور
اُس کی آخری خواہش پوچھی گئی
تو
عالم کہنے لگا میرا اللّٰه تعالیٰ پر
پختہ یقین ہے
وہی موت دے گا
اور
زندگی بخشے گا
بس اِس کے سوا کچھ نہیں کہنا

جاری ہے 👇
Read 8 tweets
25 Oct
نصیب کا لقمہ

مشہور عرب مفکر اور داعی
ڈاکٹر علی طنطاوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں
کہ
وہ کابل میں تھے کہ وزارت خارجہ کی طرف سے حکم ہوا
کہ
فوری طور پر ایک ضروری کام سے
روس چلے جائیں

وہ تیار ہوئے لیکن یہ پریشانی لاحق ہوئی
کہ
غیر مسلم ملک ہے وہاں اُن کا ذبیحہ
مجھ سے تو نہیں
جاری ہے 👇
کھایا جائے گا
گھر میں دو دیسی مرغیاں تھی
بیگم نے ذبح کراکے زاد سفر میں یہ کہتے رکھ دیا کہ
جب تک اِن سے کام چلتا ہے
چلانا آگے کا اللّٰه پاک بندوبست کرے گا

وہ کہتے ہیں
میں تاشقند پہنچا ہی تھا
کہ
وہاں کے ایک مسلمان شیخ نے گھر دعوت کی
میں اُن کے گھر جانے کے لئے نکلا تھا

جاری ہے 👇
کہ راستے میں ایک غریب عورت
بھوک سے نڈھال اپنے بچوں کے ساتھ سڑک کنارے کھڑی تھی
میں واپس مڑا گھر سے دونوں مرغیاں لا کر انہیں پکڑا دی

ابھی ایک گھنٹہ نہیں گزرا تھا
کہ
کابل سے تار آئی کہ وہ کام جس کے لئے آپ کو بھیجا تھا
وہ ہوگیا آپ واپسی کی فلائیٹ پکڑ لیں

جاری ہے 👇
Read 8 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(