"نام میں کیا کیا رکھا ہے !"
یہ 2005 کی بات ہے
حضرت بابا فرید الدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کا عرس شروع تھا
عشا پڑھانے کے بعد میں مسجد کے حجرے میں بیٹھا کوئی کتاب پڑھ رہا تھا کہ میرے پاس کچھ لوگ آئے
یہ لاہور سے تھے ،ان کے کسی بچے کا مسلہ تھا جس کیلئے پریشان تھے اور دعا کروانا 🔻
چاہتے تھے
میں نے بچے کی عادات و اطوار کے بارے میں ان سے کچھ سوالات کئے
اور آخر میں انہیں بتایا کہ آپ کے بچے کو کوئی نفسیاتی یا روحانی بیماری نہیں ہے بلکہ آپ لوگوں نے بچے کے دو نام رکھے ہوئے ہیں
یہ سن کر وہ چونک اٹھے
اور اعتراف کیا کہ واقعی ایسا ہے
بچے کا ننھیال والوں نے الگ نام🔻
رکھا ہوا اور ددھیال نے الگ رکھا ہوا ہے
اسی طرح خاندان کے آدھے لوگ ایک نام سے پکارتے ہیں
اور آدھے لوگ دوسرے نام سے پکارتے ہیں، میں نے انہیں تجویز دی کہ دونوں میں سے ایک نام طے کر لیں
اور صرف اسی نام سے پکاریں
یہ بالکل ٹھیک ہو جائے گا
آپ بھی یہ پڑھ کر یقیناً حیران تو ہوئے ہوں گے 🔻
مگر یہ ایک بہت بڑی حقیقت ہے
نام کا زندگی پہ اتنا زیادہ اثر ہوتا ہے کہ آپ سوچ نہیں سکتے
بلکہ اگر یوں کہا جائے کہ نام شخصیت بگاڑنے اور بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تو یہ غلط نہ ہو گا
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"اپنے بچوں کے اچھے اچھے نام رکھو کہ قیامت کے دن ان کو ان کے اور ان 🔻
کے باپوں کے نام سے پکارا جائے گا"
(ابوداؤد، مشکواۃ)
نبی کریم ﷺ کا یہ فرمان محض ایک مشورہ نہیں ہے
بلکہ اس کے اندر حکمت کا خزانہ چھپا ہوا ہے
نبی کریم ﷺ کا نام "احمد" اللہ نے خود رکھا جبکہ "محمد" جناب عبد المطلب نے رکھا
جبکہ محمد نام بھی پہلے سے دیگر آسمانی کتابوں میں موجود تھا🔻
اگر کوئی شخص محض ان دو ناموں یعنی "احمد اور محمد" کے معانی و مفاہیم جان لے
تو یقیناً ولی اللہ ہو جائے
کیونکہ ان ناموں کی بڑی حکمت اور بہت بڑی بات ہے
ایسے ہی مولا علی علیہ السلام کا نام نبی کریم ﷺ نے خود رکھا
اگر کوئی نام علی کے معانی و مطالب سے آگاہی حاصل کر کے تو جان لے کہ 🔻
علی کا ذکر عبادت کیوں ہے ؟؟
اور مولا علی علیہ السلام کے نام کے بغیر کوئی ولایت کے درجے تک کیوں نہیں پہنچ سکتا ؟
جناب حسنین کریمین سلام اللہ علیہم اجمعین کے نام پہ بھی نبی کریم ﷺ نے خود رکھے اور ان کو گھٹی بھی دی
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ہاں بھی کسی کے اگر اولاد 🔻
ہوتی تو وہ نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہو کر نام تجویز کرنے کی درخواست کرتے اور آقا کریم ﷺ نام رکھ دیا کرتے
آپ تاریخ پڑھیں تو بے شمار صحابہ کرام کی اولادوں کو نام نبی کریم ﷺ نے دیئے
ہندوازم میں تو آج بھی رواج ہے کہ نام رکھنے سے پہلے بچے کی جنم کنڈلی نکالی جاتی ہے اور پھر 🔻
اس کا نام رکھا جاتا ہے
یہ رواج ہمارے ہاں بھی ہے کہ نام گھر کا کوئی بڑا یا بزرگ رکھتا ہے
نام رکھنا مگر کوئی مذاق نہیں ہے
اور نہ ہی ہر کوئی اس کا علم اور سمجھ رکھتا ہے
بلکہ آج کل تو وہ لوگ نایاب ہو گئے جو حروف کی بندش اور ان کے مفاہیم سے آگاہ تھے
اور اسی حساب سے نام تجویز کرتے 🔻
تھے۔ میں ایک ایسے بزرگ کی صحبت میں کچھ عرصہ رہا
جو محض نام سن کر بندے کی پوری پروفائل بیان کر دیتے تھے
یہاں تک کہ بندے کا رنگ،قد اور عادات تک بتا دیتے
مجھے بڑی حیرت ہوتی کہ یہ کون سا علم ہے ،جب مگر حروف سے کچھ شناسائی ہوئی تو کچھ کچھ سمجھ آنے لگا کہ یہ کیسے ہو جاتا ہے
اور یہ 🔻
کوئی علم غیب نہیں ہے
یہ صرف اور صرف حروف تہجی اور اعداد کا علم ہے
چونکہ حروف تہجی، اعداد اور موسیقی کے سات سر اس کائنات کی بنیاد میں شامل ہیں
اس لئے جو بندہ ان کے بارے میں علم رکھتا ہو وہ کسی کی بھی پوری زندگی کا خلاصہ کھول سکتا ہے
ناموں کے اثرات کے حوالے سے موجود حدیث پر میں🔻
نے ایک بار تحقیق شروع کی
اور ارادہ کیا کہ اس پہ ایک کتاب لکھی جائے، یہ مگر خاصا مشکل اور مہنگا شوق ثابت ہوا
تحقیق کیلئے مجھے ایک ہی نام کے کئی لوگوں سے ملنا پڑتا
ان کی عادات و خصائل کا جائزہ لینا پڑتا اور اس کے بعد ان کے بارے میں رائے قائم کرنا پڑتی
مثلاً میں ثمینہ نام کی آٹھ 🔻
لڑکیوں سے ملا
ان سب میں ایک چیز مشترک تھی کہ یہ سب جھگڑالو تھیں
رانی جو کہ دراصل نام نہیں ہے
مگر ہمارے ہاں ایسے نام رکھے جاتے ہیں
تو اس نام کی پانچ خواتین میں مشترک بات ازدواجی زندگی کی ناکامی تھی
ایسے ہی اکرام نام کے کچھ لوگ ملے
آدھے ذہین اور آدھے ڈل تھے
مزید تحقیق سے پتہ چلا 🔻
کہ اس پہ تاریخ پیدائش بھی اثر کرتی ہے، یعنی چاند کے عروج میں پیدا ہونے عموماً ذہین اور زوال میں پیدا ہونے فارغ ہوتے ہیں
کچھ عرصہ کی کوشش کے بعد یہ ارادہ ترک کر دیا کہ ہزاروں ناموں پہ تحقیقات کر کے لکھنا اور حتمی نتائج اخذ کرنا ناممکن تھا
مگر اس میں کوئی شک نہیں کہ نام کا شخصیت 🔻
پر بہت گہرا اثر ہوتا ہے
میں جتنے بھی اہل فقر یعنی صوفیائے کرام سے ملا وہ سب یہ علم جانتے تھے
خود میرے سب بچوں کے نام میرے پیر و مرشد نے تجویز فرمائے
اور بچے الحمدللہ اسم با مسمی ہیں
اب ہمارے ہاں بدقسمتی سے جس طرح ہر علم زوال کا شکار ہو چکا ہے
ویسے ہی نام رکھنے کا علم بھی ختم🔻
ہو چکا ہے
لوگ اب ناولوں،فلموں یا ڈراموں کے پسندیدہ کرداروں پہ اپنے بچوں کے نام رکھ دیتے ہیں
اور بہت سے ایسے نام سننے کو ملتے ہیں جن کی کوئ سینس نہیں بنتی
اور آلا ماشاءاللہ بچے بھی سینس سے خالی ہوتے ہیں
نام رکھنے کا اگرچہ کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے
مگر ہم مسلمانوں کا نام 🔻
رکھنے کا اپنا کلچر ہے
ہم اپنے ناموں سے ہی پہچانے جاتے ہیں
اب مگر جہالت کی وجہ سے ناموں میں بھی فرقہ واریت گھس آئی ہے
جبکہ نام رکھنا خالصتاً حروف تہجی سے متعلق ہے
بچے کے والدہ کے نام کی مناسبت سے نام طے کیا جاتا ہے
اور یہ بڑی سوچ و بچار کے بعد طے ہوتا ہے کہ کس بچے کو کون سا 🔻
نام سوٹ کرے گا
تھریڈ بہت لمبا ہو گیا
آخر میں صرف اتنی تاکید کروں گا کہ بچوں کے نام کبھی بگاڑ کر مت پکاریں
انہیں ان کے مکمل ناموں سے پکاریں
جن بچوں کے ہم نک نیم لڈو، شیدا، ٹونی، سنی، کاکا وغیرہ رکھ لیتے ہیں
اس طرح کے ناموں والے بچے عموماً آوارہ ہو جاتے ہیں
نبی کریم ﷺ نے اسی لئے🔻
نام بگاڑنے سے منع فرمایا
نام شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے
اگر نام ہی برا ہو گا
تو شخصیت کیسی ہو گی ؟
میری ایک بھتیجی کا نام بابا نے سائرہ بانو رکھا
اس کے ننھیال نے زیمل رکھ دیا
مجھے پتہ چلا تو میں نے سخت ردعمل دیا اور ان کو بتایا کہ اس کا نام سائرہ بانو ہے
اسی نام سے پکارا جائے 🔻
دو ناموں والا بچہ دوہری شخصیت کا حامل بن جاتا ہے
ہمارے پہلے مسلم علما اس طرح کے سب علوم سے واقف تھے
اب والے مگر فساد کے سوا کچھ نہیں جانتے
وجہ ایک ہے کہ
جس در سے پوری کائنات کو علم ملتا ہے
یہ اس باب العلم سے دور ہو گئے ہیں
اللہ کے اسماء الحسنٰی پہ ان شاءاللہ اگلا تھریڈ لکھوں گا!

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RoymukhtarRoy

14 Dec
" سائبر کرائم میں جدت "
کل میں ایک دوست سے بات کر رہا تھا جب اس کے دوسرے نمبر پر کال آئی
کال کرنے والے نے بتایا کہ وہ ان کا بھانجا فلاں بول رہا ہے
کسی وجہ سے پولیس نے اسے پکڑ لیا ہے
اور چھوڑ نہیں رہی
دوست کو اس کی آواز پہ شک ہوا
اور پوچھا کہ تم نے اپنے نمبر سے فون کیوں نہیں کیا🔻
تو اس نے کہا کہ یہ پولیس والے کا فون ہے، اب پولیس والے نے فون پکڑا اور اپنا تعارف رانا قربان کے نام سے کروایا
خود کو ایس ایچ او بتایا اور کہا کہ آپ کے بھانجے نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر گوجرانولہ میں ایک جگہ لڑائی کی جس میں اسے پکڑ لیا گیا ہے
دوست نے کچھ تفصیل مزید پوچھی مگر 🔻
وہ جان گیا تھا کہ کچھ گڑ بڑ ہے
دوست کا بھانجا قائد اعظم یونیورسٹی کا طالب علم ہے
اس کا گوجرانولہ میں آنا ہی ہضم نہیں ہو رہا تھا، پولیس والے نے اسے چھوڑنے کے ستر ہزار روپے مانگے اور کہا کہ یہ پیسے اس کے جاز کیش اکاؤنٹ میں بھیجے جائیں
دوست نے کہا تم گوجرانولہ میں کہاں کھڑے ہو 🔻
Read 8 tweets
12 Dec
" بڑے کینوس پہ دیکھیں "
نبی اسرائیل یعنی آل یہود کو اللہ نے تمام جہانوں پر فضیلت بخشی
چار ہزار کے قریب انبیاء ان میں سے پیدا ہوئے، وہ حضرت ابرہیم علیہ السلام کو اپنا جد امجد تسلیم کرتے ہیں
اور ان کا یہ کہنا ہے کہ جو ہم درود ابراہیمی میں "آل ابراہیم" پر درود بھیجتے ہیں یہ دراصل 🔻
ان پر یعنی آل یہود پر ہی بھیجا جاتا ہے
آل یہود پر حضرت موسیٰ علیہ السلام کی نافرنی کی وجہ سے ذلت مسلط ہوئی جس کے بعد یہ کمزور پڑ گئے
اور دنیا بھر میں بکھر گئے
دوبارہ عروج اور دنیا پہ حکومت حاصل کرنے کیلئے اب ان کا آخری سہارا نبی کریم ﷺ تھے
انہیں معلوم تھا کہ اللہ کا آخری رسول 🔻
مکہ میں پیدا ہو گا
اور پھر ہجرت کر کے یثرب آئے گا
اور وہیں سے اپنی ریاست کا آغاز کرے گا، اس لئے آل یہود نے آپ ﷺ کے ظہور کے قریب آتے ہی یثرب میں سب قیمتی جائیدادیں خرید لی
مدینہ کے باہر اہم دفاعی مقامات پر قلعے بنا لئے اور آپ ﷺ کی آمد کا انتظار کرنے لگے، پیر کرم شاہ الازہری 🔻
Read 22 tweets
10 Dec
میرے اس سوال کا جواب کسی شدت پسند مولوی نے کبھی نہیں دیا :
اعلان نبوت سے لے کر فتح مکہ تک کی اکیس سالہ تاریخ میں نبی کریم ﷺ اور آپ کے صحابہ کرام کا سب سے بڑا دشمن اور گستاخ ابوسفیان تھا
آپ سیرت النبی ﷺ کا مطالعہ فرمائیں
قدم قدم پہ ابوسفیان آپ کو نبی کریم ﷺ کو ستاتا نظر آئے 🔻
گا۔ کبھی آپ ﷺ کو گالیاں دیتا ہے
کبھی آپ ﷺ کے ساتھیوں پر تشدد کرتا ہے، کبھی آپ ﷺ کا معاشی بائیکاٹ کرتا ہے، غرض تیرہ سالہ مکی زندگی میں اتنے ظلم ڈھاتا ہے کہ ان کی نظیر نہیں ملتی
آخر یہ سب قبائل کو ساتھ ملا کر نبی کریم ﷺ کو قتل کرنے کی سازش تیار کرتا ہے
نبی کریم ﷺ سیدنا 🔻
ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ساتھ مکہ سے مدینہ کیسے پہنچتے ہیں یہ سب آپ کو معلوم ہے
صرف نبی کریم ﷺ ہی نہیں بہت سے صحابہ کرام بھی کڑی مشکلوں کے بعد مدینہ شریف پہنچتے ہیں
پھر جیسے ہی مسلمان مدینہ میں تھوڑے سیٹ ہوتے ہیں
یہ پھر پہنچ جاتا ہے
جنگ بدر، جنگ احد اور پھر سب سے بڑھ کر 🔻
Read 9 tweets
9 Dec
میں یہ تصور کرتا ہوں تو حیرت میں ڈوب جاتا ہوں
چوبیس ہزار کے یزیدی لشکر میں ایک بھی غیرت مند شخص نہ تھا ؟
کربلا سے دمشق تک مسلمانوں کے سینکڑوں گاؤں،قصبات اور شہر تھے
کوئی ایک پاک بیبیوں کے سر ڈھانپنے والا نہ تھا ؟
کوئی نہ تھا جو آل رسول ﷺ کیلئے ظالموں سے ٹکر لیتا ؟
سینکڑوں میل🔻
اذیت ناک سفر میں کوئی تسلی دینے والا نہ ملا ؟
یزید کے دربار میں تو وہ لوگ بھی تھے جنہوں نے حسین کو نبی کریم ﷺ کے کندھوں پہ سوار دیکھا تھا
وہ کیوں نہ بولے ؟
کوئی بولنے والا نہیں تھا
تو شیر خدا کی بیٹی کو خود یزید لعین کو للکارنا پڑا ؟
کیا یہ سب لوگ اہل بیت کی عظمت و عزت سے 🔻
واقف نہیں تھے ؟
کیا انہوں نے نبی کریم ﷺ کے اپنے اہل بیت کے بارے میں سینکڑوں فرامین نہیں سن رکھے تھے ؟
کیا یہ نہیں جانتے تھے نبی کریم ﷺ نے اہل بیت کے دشمن کو اپنا دشمن کہا ہے
اور اہل بیت کے دشمنوں کو جہنم کی وعید سنائی ہے ؟
پھر یہ اتنے سنگدل کیسے بن گئے ؟
انہیں خوف خدا یاد 🔻
Read 5 tweets
8 Dec
"غلطی سدھارنا ہو گی"
ممتاز قادری کو اسلامی جمہوریہ پاکستان نے ایک قاتل ڈکلیئر کیا اور اسے سزائے موت دے دی
ممتاز قادری نے مختلف فورمز پر تین دفعہ معافی کی اپیل دائر کی جو مسترد کر دی گئی
اور اسے پھانسی دے دی گئی
ریاست کے موقف کی تمام بڑے علمائے کرام نے تائید کی اور کسی فرد کو 🔻
کسی کو خود سے سزا دینے کے عمل کی کھل کر مذمت کی
اس حوالے سے مفتی منیب الرحمان، مفتی تقی عثمانی، علامہ طاہر القادری،علامہ طاہر اشرفی، جامعہ نعیمیہ، جامعہ اشرفیہ، جامعہ امجدیہ، جامعہ نعیمیہ اور بھیرہ شریف نے متفقہ طور پر فتاویٰ جاری کیا کہ شرعی طور پر کسی کو بھی قانون ہاتھ میں 🔻
لینے کا اختیار نہیں ہے
یہ علماء ہی تھے جنہوں نے ممتاز قادری کی پھانسی کے بعد ریاست کی رٹ کا احترام کیا اور کوئی احتجاج ریکارڈ نہیں کروایا
مطلب واضح تھا کہ اس حوالے سے کہیں کوئی ابہام موجود نہیں ہے
حتیٰ کہ دعوت اسلامی کے امیر مولوی الیاس کہ جن کا ممتاز قادری مرید تھا
انہوں نے 🔻
Read 15 tweets
6 Dec
"ایمان یہ ہے"
کہ اللہ ایک ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں
محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں
وجہ تخلیق کائنات ہیں اور پوری کائنات کیلئے رحمت ہیں
آدم علیہ السلام سے لے کر آقا کریم ﷺ تک تمام انبیاء حق ہیں
آسمانی کتابیں حق ہیں
فرشتے ، تقدیر، جنت ،دوزخ، اور یوم الدین پہ سب حق ہے
نبی کریم ﷺ کے🔻
فرمان کے مطابق اہل بیت اطہار سلام اللہ علیہم اجمعین کی محبت فرض ہے
نبی کریم ﷺ کے جانثار اور وفادار ساتھیوں کا احترام واجب ہے
اولیا کرام کی تکریم لازم ہے
اسلام کے پانچ بنیادی ارکان کو ماننا اور ان پہ عمل کرنا ہر مسلمان کی بنیادی ذمہ داری ہے
اچھا مسلمان وہ ہے
جس کا اخلاق اچھا ہے🔻
جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ ہیں
جو دوسروں کو فایدہ یعنی نفع دینے والا ہے
اللہ کے نزدیک وہ ہے جو اللہ سے زیادہ ڈرتا ہے
یعنی صاحب تقوی ہے
زندگی میں ایک بار تمام معانی و مفاہیم کے ساتھ قرآن مجید پڑھنا فرض ہے
رزق حلال شرط ہے
کہ جس کے بغیر کوئی عبادت قبول نہیں ہوتی 🔻
Read 6 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(