" سائبر کرائم میں جدت "
کل میں ایک دوست سے بات کر رہا تھا جب اس کے دوسرے نمبر پر کال آئی
کال کرنے والے نے بتایا کہ وہ ان کا بھانجا فلاں بول رہا ہے
کسی وجہ سے پولیس نے اسے پکڑ لیا ہے
اور چھوڑ نہیں رہی
دوست کو اس کی آواز پہ شک ہوا
اور پوچھا کہ تم نے اپنے نمبر سے فون کیوں نہیں کیا🔻
تو اس نے کہا کہ یہ پولیس والے کا فون ہے، اب پولیس والے نے فون پکڑا اور اپنا تعارف رانا قربان کے نام سے کروایا
خود کو ایس ایچ او بتایا اور کہا کہ آپ کے بھانجے نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر گوجرانولہ میں ایک جگہ لڑائی کی جس میں اسے پکڑ لیا گیا ہے
دوست نے کچھ تفصیل مزید پوچھی مگر 🔻
وہ جان گیا تھا کہ کچھ گڑ بڑ ہے
دوست کا بھانجا قائد اعظم یونیورسٹی کا طالب علم ہے
اس کا گوجرانولہ میں آنا ہی ہضم نہیں ہو رہا تھا، پولیس والے نے اسے چھوڑنے کے ستر ہزار روپے مانگے اور کہا کہ یہ پیسے اس کے جاز کیش اکاؤنٹ میں بھیجے جائیں
دوست نے کہا تم گوجرانولہ میں کہاں کھڑے ہو 🔻
اپنی لوکیشن بھیجو
میں آپ کے پاس وہیں بندہ بھیجتا ہوں
مگر اس نے جاز کیش پہ اصرار کیا
دوست نے کہا میری لڑکے سے دوبارہ بات کراو، دوست نے اس سے پوچھا کہ تمہارے والد کا نام کیا ہے
تو اس نے درست بتایا
پھر پوچھا کہ تمہاری پہلی سم کا نمبر کیا ہے تو وہ گڑبڑا گیا
دوست نے کہا کہ مجھے 🔻
تمہاری آواز بھی اپنے بھانجے جیسی نہیں لگ رہی
میں ٹھہر کے بات کرتا ہوں
اس نے فون بند کیا
اور بہن سے فون کر کے بھانجے کی خبر لی
وہ اپنی ماں کے ساتھ تھا اور ڈرائیو کر رہا تھا
کنفرم کرنے کے بعد وہ مطمئن ہو گیا
اب اس پولیس والے کی پھر کال آئی تو کہتا جی کیا کریں ؟
دوست نے کہا🔻
اسے تھانے میں بند کرو اور کبھی چھوڑنا مت !!
اس کے بعد کال والا نمبر ایف آئی اے کو دیا، سائبر کرائم ونگ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ فراڈ کرنے والے یہ معلومات فیس بک اور دیگر سوشل سائٹس سے حاصل کرتے ہیں
اس کے بعد پلان کر کے کسی کو ٹارگٹ کرتے ہیں اور اکثر کامیاب رہتے ہیں
اس حوالے 🔻
سے اب مزید ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے
اس طرح کی نت نئی وارداتیں سامنے آتی ہیں
سوشل میڈیا نے ہمارے ہاں پرائیویسی اور نجی معلومات کو پبلک کر دیا ہے
جس کے فائدے برائے نام اور نقصانات بہت زیادہ ہیں
اے ٹی ایم مشینز سے پیسے نکالنے سے لے کر ربڑ کے انگوٹھے بنا کر سمیں نکلوانے تک سب کچھ 🔻
جعلسازی سے کیا جا رہا ہے
تاریخ گواہ ہے کہ یہ فراڈئیے ہمیشہ پولیس سے ایک ہاتھ آگے رہے ہیں
اور آگے ہی رہیں گے
وجہ پولیس کی جدید خطوط پر تربیت ہی نہیں کی جاتی
جبکہ اس قسم کی جعلسازی کرنے والے ان کاموں میں مہارت حاصل کر چکے ہیں،احتیاط کے سوا کوئی حل نہیں ہے

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RoymukhtarRoy

16 Dec
"ہمارے محسن"
2000 سے خودکش دھماکے شروع ہوئے
انڈیا، مریکہ اسرائیل نے ٹی ٹی پی اور دیگر گروپوں پر فنڈنگ کی بارش کر دی
ایک خودکش دھماکے کا ریٹ پندرہ سے بیس لاکھ روپے تھا
ٹی ٹی پی رہنما اعلانیہ امریکہ سے ڈالر مانگتے اور حملوں پہ بارگینگ کرتے
افغانستان ان کے لئے پناہ گاہ بھی تھا 🔻
وہیں ٹریننگ سینٹرز بھی تھے
اور انڈیا کے قونصل خانے ان کے ہیڈ کوارٹر تھے
انڈین آفیسرز ٹی ٹی پی کو خود ٹارگٹ دیا کرتے
ضروری معلومات دیتے اور پھر حملہ کروا دیتے
مناواں پولیس ٹریننگ سینٹر پہ حملے کیلئے مولوی سراج گروپ کو پچاس کروڑ سے زیادہ نقد اد کیے گئے
لشکر جھنگوی،القاعدہ اور 🔻
ٹی ٹی پی کے تمام دھڑے آپس میں اتحاد کر چکے تھے
سوات پہ ان کا قبضہ تھا
پاکستان میں کوئی دن خالی نہیں جاتا تھا کہیں نہ کہیں خودکش یا دہشت گرد حملہ ضرور ہو جاتا
ملک پہ خوف و ہراس کی فضا چھائی تھی، جگہ جگہ ناکے ہوتے تھے
پھر بھی کوئی ہوٹل محفوظ تھا،نہ ایئرپورٹ، حتی کہ حساس دفاعی 🔻
Read 17 tweets
13 Dec
"نام میں کیا کیا رکھا ہے !"
یہ 2005 کی بات ہے
حضرت بابا فرید الدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کا عرس شروع تھا
عشا پڑھانے کے بعد میں مسجد کے حجرے میں بیٹھا کوئی کتاب پڑھ رہا تھا کہ میرے پاس کچھ لوگ آئے
یہ لاہور سے تھے ،ان کے کسی بچے کا مسلہ تھا جس کیلئے پریشان تھے اور دعا کروانا 🔻
چاہتے تھے
میں نے بچے کی عادات و اطوار کے بارے میں ان سے کچھ سوالات کئے
اور آخر میں انہیں بتایا کہ آپ کے بچے کو کوئی نفسیاتی یا روحانی بیماری نہیں ہے بلکہ آپ لوگوں نے بچے کے دو نام رکھے ہوئے ہیں
یہ سن کر وہ چونک اٹھے
اور اعتراف کیا کہ واقعی ایسا ہے
بچے کا ننھیال والوں نے الگ نام🔻
رکھا ہوا اور ددھیال نے الگ رکھا ہوا ہے
اسی طرح خاندان کے آدھے لوگ ایک نام سے پکارتے ہیں
اور آدھے لوگ دوسرے نام سے پکارتے ہیں، میں نے انہیں تجویز دی کہ دونوں میں سے ایک نام طے کر لیں
اور صرف اسی نام سے پکاریں
یہ بالکل ٹھیک ہو جائے گا
آپ بھی یہ پڑھ کر یقیناً حیران تو ہوئے ہوں گے 🔻
Read 21 tweets
12 Dec
" بڑے کینوس پہ دیکھیں "
نبی اسرائیل یعنی آل یہود کو اللہ نے تمام جہانوں پر فضیلت بخشی
چار ہزار کے قریب انبیاء ان میں سے پیدا ہوئے، وہ حضرت ابرہیم علیہ السلام کو اپنا جد امجد تسلیم کرتے ہیں
اور ان کا یہ کہنا ہے کہ جو ہم درود ابراہیمی میں "آل ابراہیم" پر درود بھیجتے ہیں یہ دراصل 🔻
ان پر یعنی آل یہود پر ہی بھیجا جاتا ہے
آل یہود پر حضرت موسیٰ علیہ السلام کی نافرنی کی وجہ سے ذلت مسلط ہوئی جس کے بعد یہ کمزور پڑ گئے
اور دنیا بھر میں بکھر گئے
دوبارہ عروج اور دنیا پہ حکومت حاصل کرنے کیلئے اب ان کا آخری سہارا نبی کریم ﷺ تھے
انہیں معلوم تھا کہ اللہ کا آخری رسول 🔻
مکہ میں پیدا ہو گا
اور پھر ہجرت کر کے یثرب آئے گا
اور وہیں سے اپنی ریاست کا آغاز کرے گا، اس لئے آل یہود نے آپ ﷺ کے ظہور کے قریب آتے ہی یثرب میں سب قیمتی جائیدادیں خرید لی
مدینہ کے باہر اہم دفاعی مقامات پر قلعے بنا لئے اور آپ ﷺ کی آمد کا انتظار کرنے لگے، پیر کرم شاہ الازہری 🔻
Read 22 tweets
10 Dec
میرے اس سوال کا جواب کسی شدت پسند مولوی نے کبھی نہیں دیا :
اعلان نبوت سے لے کر فتح مکہ تک کی اکیس سالہ تاریخ میں نبی کریم ﷺ اور آپ کے صحابہ کرام کا سب سے بڑا دشمن اور گستاخ ابوسفیان تھا
آپ سیرت النبی ﷺ کا مطالعہ فرمائیں
قدم قدم پہ ابوسفیان آپ کو نبی کریم ﷺ کو ستاتا نظر آئے 🔻
گا۔ کبھی آپ ﷺ کو گالیاں دیتا ہے
کبھی آپ ﷺ کے ساتھیوں پر تشدد کرتا ہے، کبھی آپ ﷺ کا معاشی بائیکاٹ کرتا ہے، غرض تیرہ سالہ مکی زندگی میں اتنے ظلم ڈھاتا ہے کہ ان کی نظیر نہیں ملتی
آخر یہ سب قبائل کو ساتھ ملا کر نبی کریم ﷺ کو قتل کرنے کی سازش تیار کرتا ہے
نبی کریم ﷺ سیدنا 🔻
ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ساتھ مکہ سے مدینہ کیسے پہنچتے ہیں یہ سب آپ کو معلوم ہے
صرف نبی کریم ﷺ ہی نہیں بہت سے صحابہ کرام بھی کڑی مشکلوں کے بعد مدینہ شریف پہنچتے ہیں
پھر جیسے ہی مسلمان مدینہ میں تھوڑے سیٹ ہوتے ہیں
یہ پھر پہنچ جاتا ہے
جنگ بدر، جنگ احد اور پھر سب سے بڑھ کر 🔻
Read 9 tweets
9 Dec
میں یہ تصور کرتا ہوں تو حیرت میں ڈوب جاتا ہوں
چوبیس ہزار کے یزیدی لشکر میں ایک بھی غیرت مند شخص نہ تھا ؟
کربلا سے دمشق تک مسلمانوں کے سینکڑوں گاؤں،قصبات اور شہر تھے
کوئی ایک پاک بیبیوں کے سر ڈھانپنے والا نہ تھا ؟
کوئی نہ تھا جو آل رسول ﷺ کیلئے ظالموں سے ٹکر لیتا ؟
سینکڑوں میل🔻
اذیت ناک سفر میں کوئی تسلی دینے والا نہ ملا ؟
یزید کے دربار میں تو وہ لوگ بھی تھے جنہوں نے حسین کو نبی کریم ﷺ کے کندھوں پہ سوار دیکھا تھا
وہ کیوں نہ بولے ؟
کوئی بولنے والا نہیں تھا
تو شیر خدا کی بیٹی کو خود یزید لعین کو للکارنا پڑا ؟
کیا یہ سب لوگ اہل بیت کی عظمت و عزت سے 🔻
واقف نہیں تھے ؟
کیا انہوں نے نبی کریم ﷺ کے اپنے اہل بیت کے بارے میں سینکڑوں فرامین نہیں سن رکھے تھے ؟
کیا یہ نہیں جانتے تھے نبی کریم ﷺ نے اہل بیت کے دشمن کو اپنا دشمن کہا ہے
اور اہل بیت کے دشمنوں کو جہنم کی وعید سنائی ہے ؟
پھر یہ اتنے سنگدل کیسے بن گئے ؟
انہیں خوف خدا یاد 🔻
Read 5 tweets
8 Dec
"غلطی سدھارنا ہو گی"
ممتاز قادری کو اسلامی جمہوریہ پاکستان نے ایک قاتل ڈکلیئر کیا اور اسے سزائے موت دے دی
ممتاز قادری نے مختلف فورمز پر تین دفعہ معافی کی اپیل دائر کی جو مسترد کر دی گئی
اور اسے پھانسی دے دی گئی
ریاست کے موقف کی تمام بڑے علمائے کرام نے تائید کی اور کسی فرد کو 🔻
کسی کو خود سے سزا دینے کے عمل کی کھل کر مذمت کی
اس حوالے سے مفتی منیب الرحمان، مفتی تقی عثمانی، علامہ طاہر القادری،علامہ طاہر اشرفی، جامعہ نعیمیہ، جامعہ اشرفیہ، جامعہ امجدیہ، جامعہ نعیمیہ اور بھیرہ شریف نے متفقہ طور پر فتاویٰ جاری کیا کہ شرعی طور پر کسی کو بھی قانون ہاتھ میں 🔻
لینے کا اختیار نہیں ہے
یہ علماء ہی تھے جنہوں نے ممتاز قادری کی پھانسی کے بعد ریاست کی رٹ کا احترام کیا اور کوئی احتجاج ریکارڈ نہیں کروایا
مطلب واضح تھا کہ اس حوالے سے کہیں کوئی ابہام موجود نہیں ہے
حتیٰ کہ دعوت اسلامی کے امیر مولوی الیاس کہ جن کا ممتاز قادری مرید تھا
انہوں نے 🔻
Read 15 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(