اللہ رب العالمین ہے
یعنی کل کائنات کا رب اور خالق ہے
نبی کریم ﷺ رحمت اللعالمین ہیں
یعنی پوری کائنات آپ کی رحمت کے سائے میں ہے
مولا علی علیہ السلام مولائے کائنات ہیں
یعنی پوری کائنات کے مددگار ہیں
جناب فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا سیدہ العالمین ہیں
یعنی پوری کائنات اور جنتی🔻
عورتوں کی سردار ہیں
حسنین کریمین سلام اللہ علیہم اجمعین جنتی نوجوانوں کے سردار ہیں
یہ پنجتن پاک پوری کائنات کے مالک ہیں
اللہ ، اس کے فرشتے اور تمام اہل ایمان ان پر درودِ پاک پڑھتے ہیں
ان پر درود پڑھے بغیر نماز قبول نہیں ہوتی، ان سے محبت رکھنے والے کو ہی ایمان کی دولت نصیب ہوتی 🔻
ہے اور ان کے سوا کسی کی نجات ممکن نہیں ہیں، یہ کشتی نوح کی مانند ہیں جو ان میں سوار ہوا محفوظ ہوا
ان کی رضا میں نبی کریم ﷺ کی رضا ہے اور نبی کریم ﷺ کی رضا میں اللہ کی رضا ہے، ان کے دشمن کو اللہ نے اپنا دشمن قرار دیا ہے
نبی کریم ﷺ نے تو یہاں تک ارشاد فرمایا کہ اگر کوئی شخص 🔻
زندگی بھر کعبہ میں عبادت کرے اور اہل بیت سے بغض رکھے تو وہ جہنمی ہے
نبی کریم ﷺ اپنے صحابہ کرام کو ان نفوسِ قدسیہ کے فضائل بتایا کرتے تھے اور ان سے محبت کا درس دیتے تھے
نبی کریم ﷺ نے اپنے صحابہ کو خبردار کیا کہ تم میں سے اگر کوئی میرے اہل بیت سے بغض رکھے گا تو وہ منافق شمار 🔻
ہو گا۔ آقا کریم ﷺ نے اپنے صحابہ کرام کو اپنے اہل بیت کے بارے میں ڈرتے رہنے کی بار بار تاکید کی
چونکہ نبی کریم ﷺ اپنے جانثاروں سے بے حد محبت رکھتے تھے اس لئے آقا کریم ﷺ نہیں چاہتے تھے کہ ان کا کوئی ساتھی اہل بیت سے حسد یا بغض رکھے اور اسی سبب سے اللہ کی ناراضی کا شکار ہو ؟ 🔻
نبی کریم ﷺ کے صحابہ کرام نے اہل بیت کے جو فضائل نبی کریم ﷺ کی زبانی سنے
وہ ہم تک پہنچائے
اور آج صحابہ کرام کے اس عظیم احسان کی بدولت ہم اہل بیت یعنی پنجتن پاک کے خصائل سے واقف ہیں
اللہ ،رسول کریم ﷺ کے بعد یہ صحابہ کرام کی مہربانی ہے کہ انہوں نے اہل بیت کے فضائل سے امت کو 🔻
آگاہ بھی کیا اور اللہ و رسول ﷺ کی رضا حاصل کرنے کا درست طریقہ بھی بتایا
نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں جب سیدہ العالمین جناب فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا تشریف لاتیں تو آقا کریم ﷺ کھڑے ہو جاتے
آقا کریم ﷺ کے ساتھ ہی آپ کے تمام صحابہ کرام بھی کھڑے ہو جاتے
اہل بیت کا احترام صحابہ 🔻
کرام نے نبی کریم ﷺ سے سیکھا
اور آگے ہمیں یعنی امت کو سکھایا
اور جنہوں نے اہل بیت سے بغض رکھا
وہ ہر دور میں برباد ہوئے
یہ پنجتن پاک کا معاملہ صرف اتنا نہیں ہے جتنا کہ صحابہ کرام کی وساطت سے ہم تک پہنچا
ان پہ صبح وشام درود شریف پڑھا جانا اور انہیں کائنات کا سردار بنایا جانا 🔻
اللہ کی سب سے خاص عنایت ہے
جو اللہ نے پنجتن پاک پر کی
نبی کریم ﷺ سے لے کر مولا حسین علیہ السلام تک پانچوں نفوسِ قدسیہ کو وہ مقامات عطا کئے کہ انسانی شعور میں آنا ممکن نہیں ہے
بس ان سے محبت ہی آخرت کی کامیابی کا سب سے بڑا وسیلہ ہے
اللہ آپ کو اور مجھے پنجتن پاک کی محبت پہ زندہ 🔻
رکھے اور اسی پہ موت دے آمین !

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RoymukhtarRoy

28 Dec
نبی کریم ﷺ کے دور سے سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا دور بالکل مختلف تھا
سینکڑوں نئی چیزیں وجود میں آ چکی تھیں، درجنوں نئے محکمے بن چکے تھے
ایڈمنسٹریشن کا ایک منظم ڈھانچہ ترتیب پا چکا تھا
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا دور معاشی اصلاحات کا دور تھا
ریاست ایک بڑی معیشت بن کر 🔻
ابھری اور مولا علی علیہ السلام کے دور تک ایک مکمل اور آئیڈیل فلاحی ریاست کا قیام مکمل ہو چکا تھا
بغاوتوں اور سازشوں کے باوجود یہ انسانی تاریخ کا سب سے بہترین دور تھا جس میں عوام کو کہیں کوئی مسائل درپیش نہ تھے
اور نہ ہی کوئی بھوکا سوتا تھا
اگلے سات سو سال تک مسلمان علم و تحقیق 🔻
و جدت سے جڑے رہے
اور دنیا پہ حکومت کرتے رہے
مسلمانوں کو سب سے مہذب اور روشن خیال قوم سمجھا جاتا تھا
جو کہ حقیقت تھی
مگر پھر طالبان ٹائپ ملا آ گئے
اور شریعت کی آڑ میں ایسے احکامات نافذ کرنے لگے
جنہوں نے مسلم تہذیب کو یا تو جمود کا شکار کر دیا
یا اور پیچھے دھکیل دیا
نبی کریم ﷺ 🔻
Read 6 tweets
27 Dec
" وقت کیا ہے ؟"
وقت اللہ کی تخلیق ہے
صدیاں،عشرے،سال،مہینے،دن، پہر،گھنٹے، منٹ اور سیکنڈ وقت کی پیمائش کے پیمانے ہیں اور یہ بھی اللہ کی تخلیق ہیں
اللہ نے قرآن میں دن اور رات کی تخلیق کا ذکر بار بار کیا
فجر،چاشت ،عصر اور رات کے وقت کی قسم بھی کھائی
اللہ سورہ یونس اور سورہ ہود 🔻
میں فرماتا ہے کہ ہم نے اس کائنات کو چھ دن میں تخلیق کیا
اور اس وقت ہمارا عرش پانی پر تھا
اس سے ظاہر ہوا کہ وقت کی تخلیق اس کائنات کی تخلیق سے بھی پہلے کی ہے
اور ایک اہم ترین نکتہ ذہن نشین کر لیں
کہ وقت ایک جگہ ہی کھڑا ہے
ہم وقت میں سے گزر رہے ہیں
چونک گئے ناں ؟
کوئی نئی بات 🔻
سننے کو ملے تو یہی لگتا ہے
جی ہاں وقت اپنی جگہ کھڑا ہے
ہم وقت گزار رہے ہیں یا وقت میں سے گزر رہے ہیں
اگر آپ چوتھی ڈائمینشن میں وقت میں سفر کے قابل ہو سکیں تو آپ ماضی میں وہاں تک جا سکتے ہیں کہ آدم علیہ السلام کی مٹی گوندھے جانے کا مشاہدہ کر سکیں
اور مستقبل میں اتنا آگے جا سکتے🔻
Read 19 tweets
24 Dec
قیام پاکستان کے وقت دنیا کی سب سے بڑی ہجرت ہوئی
ایک کروڑ لوگوں نے ہجرت کی
چالیس لاکھ کے قریب لوگ پاکستان منتقل ہوئے اور ساٹھ لاکھ کے قریب انڈیا چلے گئے
ان چالیس لاکھ میں سے محض چند ہزار خاندان کراچی منتقل ہوئے
سب سے زیادہ مہاجرین پنجاب میں آباد ہوئے، ہریانہ تو پورا ہی اٹھ کر🔻
پنجاب میں آ آباد ہوا
اس وقت بھی ضلع اوکاڑہ، پاکپتن اور ساہیوال میں لاکھوں رانگڑ مہاجرین آباد ہیں، جو راؤ کہلاتے ہیں
پنجاب کی سیاست میں ان کا کلیدی کردار رہا ہے
راؤ سکندر اقبال وفاقی وزیر رہے ہیں
ایم این ایز تو ہر اسمبلی کا حصہ ہوتے ہیں، اب عجب ہے کہ انڈیا ہجرت کرنے والے ساٹھ 🔻
لاکھ لوگوں نے بھی کوئی پارٹی نہ بنائی
اور پنجاب میں آئے تیسں لاکھ مہاجرین کو بھی کبھی کوئی مسلہ نہ ہوا
یہ صرف کراچی میں ہی کیوں مہاجر کا چورن بیچا اور خریدا گیا ؟؟
تیسری نسل جوان ہو گئی
اور ہجرت ہی ختم نہ ہوئی ؟؟
اگر کوٹہ سسٹم کا ایشو تھا تو ایم کیو ایم ہر وفاقی حکومت کا حصہ 🔻
Read 4 tweets
24 Dec
" ایمان کامل "
توحید و رسالت اور قرآن پہ تو پوری امت متفق ہے
اور ہمیشہ متفق رہی ہے
پھر امت میں اتحاد کیوں نہیں
پھر اتنے فرقے اتنی جماعتیں اتنے گروہ کیوں ہیں ؟
اس سوال کے جواب کیلئے تاریخ میں واپس جانا ہو گا
آئیے ہم میدان عرفات میں چلتے ہیں
یہ آٹھ ہجری ہے
نبی کریم ﷺ خطبہ 🔻
حجتہ الوداع ارشاد فرما رہے ہیں
انسانی حقوق کا چارٹر بیان کرنے کے بعد آپ ﷺ دین کے مکمل ہونے کا اعلان فرما دیتے ہیں
اب حج سے واپسی پر نبی کریم ﷺ غدیر خم میں قیام فرماتے ہیں
اور صحابہ کرام ،آقا کریم ﷺ کا آخری خطبہ سماعت فرماتے ہیں
آپ ﷺ ایک بلند جگہ پر کھڑے ہوتے ہیں اور قرآن 🔻
کی آیت " نبی مومنوں پر ان کی جانوں سے بھی زیادہ حق رکھتے ہیں" تلاوت فرماتے ہیں
اور اس کے ساتھ ہی مولا علی علیہ السلام کا ہاتھ پکڑ کر بلند کرتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ جس جس کا میں مولا ہوں اس اس کا علی مولا ہے،
یعنی جس طرح مومنوں پر ان کی جانوں سے زیادہ میرا حق ہے ویسا ہی حق 🔻
Read 23 tweets
23 Dec
"سنگ چور "
مذہبی تنظیمیں اور فرقہ ورانہ جماعتیں مدارس کا جال کیوں بچھاتی ہیں ؟
ان کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آتا ہے کہ جو کچھ ریاست بھی اپنے وسائل سے نہیں کر پاتی
یہ کیسے کر لیتے ہیں ؟
اور ان مدارس نے آج تک معاشرے کی کیا خدمت کی ہے ؟
سائنسی میدان میں کیا 🔻
ایجادات یا تحقیقات کی ہیں ؟
دین اسلام کی موجودگی میں کیسے متوازی مذہب قائم کر کے ان کی تبلیغ و اشاعت و ترویج کی ہے ؟
کیسے آل یہود نے تین مختلف فرقوں میں ایک ہی وقت میں انویسٹ کیا اور ان کو آپس میں لڑوایا ؟
اور آل یہود کے یہ ایجنٹ کون کون تھے ؟
کون سے ملا تھے جو کسی تنظیم یا 🔻
جماعت بنانے سے پہلے انتہائی غریب تھے اور بعد میں کروڑ پتی بن گئے ؟
وہ کون شخص ہے کہ جس کی بان اور عطر کی ایک معمولی سی دکان تھی اور آج اس کی تنظیم کے اثاثے پاکستان کے مجموعی اثاثوں کے برابر ہیں ؟
اتنا پیسہ کس نے دیا ؟
ہر فرقے کے اثاثے کھربوں تک کیسے پہنچے ؟
سعودیہ،ایران ، 🔻
Read 13 tweets
21 Dec
نبی کریم ﷺ نے دنیا کا سب سے سستا اور بہترین نظام حکومت خلافت کی صورت میں دیا
جس میں ایک پیسہ خرچ کئے بغیر اقتدار کی منتقلی کا عمل مکمل ہو جاتا
اور خلیفہ عوام کو براہ راست جوابدہ بھی ہوتا اور دستیاب بھی
یہ نظام مگر استعماری قوتوں کو قبول نہیں تھا
اس لئے سیدنا ابوبکر صدیق 🔻
رضی اللہ عنہ کی خلافت کا آغاز ہوتے ہی سازشیں شروع ہو گئیں
اس وقت مگر مسلمان متحد تھے
لہذا ان پہ قابو پا لیا گیا
پھر سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور میں شورشیں برپا ہوئیں
مگر ناکام رہیں
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے دور میں سازشیوں کو جزوی کامیابیاں ملیں اور وہ ریاستی🔻
ڈھانچے میں شامل ہو گئے
پھر سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا
اور مولا علی علیہ السلام کے مقابلے میں کھل کر آ گئے
مولا علی علیہ السلام کے دور تک بہت سے جید صحابہ کرام وصال فرما چکے تھے، مولا علی اپنے تینوں قریبی ساتھیوں سے محروم ہو چکے تھے
لہذا دشمن کا داؤ چل گیا 🔻
Read 6 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(