" ایمان کامل "
توحید و رسالت اور قرآن پہ تو پوری امت متفق ہے
اور ہمیشہ متفق رہی ہے
پھر امت میں اتحاد کیوں نہیں
پھر اتنے فرقے اتنی جماعتیں اتنے گروہ کیوں ہیں ؟
اس سوال کے جواب کیلئے تاریخ میں واپس جانا ہو گا
آئیے ہم میدان عرفات میں چلتے ہیں
یہ آٹھ ہجری ہے
نبی کریم ﷺ خطبہ 🔻
حجتہ الوداع ارشاد فرما رہے ہیں
انسانی حقوق کا چارٹر بیان کرنے کے بعد آپ ﷺ دین کے مکمل ہونے کا اعلان فرما دیتے ہیں
اب حج سے واپسی پر نبی کریم ﷺ غدیر خم میں قیام فرماتے ہیں
اور صحابہ کرام ،آقا کریم ﷺ کا آخری خطبہ سماعت فرماتے ہیں
آپ ﷺ ایک بلند جگہ پر کھڑے ہوتے ہیں اور قرآن 🔻
کی آیت " نبی مومنوں پر ان کی جانوں سے بھی زیادہ حق رکھتے ہیں" تلاوت فرماتے ہیں
اور اس کے ساتھ ہی مولا علی علیہ السلام کا ہاتھ پکڑ کر بلند کرتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ جس جس کا میں مولا ہوں اس اس کا علی مولا ہے،
یعنی جس طرح مومنوں پر ان کی جانوں سے زیادہ میرا حق ہے ویسا ہی حق 🔻
علی کا بھی ہے
نبی کریم ﷺ کو چونکہ معلوم تھا کہ ان کے وصال کا وقت قریب ہے
اس لئے آپ ﷺ اپنے صحابہ کرام و امت کا امام مولا علی علیہ السلام کو مقرر کیا، نبی کریم ﷺ کا خطبہ مکمل ہوا تو سب سے پہلے سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے آگے بڑھ کر مولا علی علیہ السلام کو مبارک دی اور 🔻
کہا کہ "اے علی آپ تو آج سے ہر مومن و مومنہ کے مولا بن گئے"
پھر اس کے بعد سب صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین باری باری مولا علی علیہ السلام کو مبارک دینے لگے
اور "من کنت مولاہ" والی یہ واحد حدیث ہے جسے ڈیڑھ سو سے زیادہ جید صحابہ کرام نے روایت کیا
اب دین کے مکمل ہونے کا اعلان 🔻
کرنے کے بعد ایمان کے کامل ہونے کا اعلان بھی کر دیا گیا
یعنی کامل مومن وہی ہو گا جو علی کو اپنا مولا تسلیم کرے گا
اسی کا تسلسل تھا کہ نبی کریم ﷺ نے علی سے محبت کو ایمان اور علی سے بغض کو نفاق قرار دیا
علی کے دشمن کو اپنا دشمن قرار دیا
مولا علی علیہ السلام کو اپنا نفس اپنی جان 🔻
اپنا گوشت اپنا خون قرار دیا
تمام ظاہری و باطنی علوم سے سرفراز فرمایا،سیدہ العالمین جناب فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا سے آپ کا عقد کیا
اور آپ کے بیٹوں کو جنت کا سردار بنایا
پوری کائنات ایک طرف اور علی علیہ السّلام ایک طرف
اور مولا علی علیہ السلام کے فضائل پھر بھی کائنات پہ 🔻
بہت بھاری ہیں
انہی بے بہا فضائل کی بنا پر کچھ لوگ غلو کا شکار ہو گئے
کچھ نے مولا علی علیہ السلام کو نبی کریم ﷺ سے ہی بڑھا دیا
کچھ نے خدا ہی مان لیا
اور کچھ حسد کی وجہ سے بغض رکھنے لگے، اور آج تک یہ سب عقائد کسی نہ کسی شکل میں موجود ہیں
اس صورت حال پہ خود مولا علی علیہ السلام 🔻
کا فرمان بھی ہے کہ میری محبت میں حد سے بڑھنے والے اور مجھ سے بغض رکھنے والے دونوں جہنمی ہیں
جبکہ درست عقیدہ یہ ہے
کہ مولا علی علیہ السلام اپنے تمام تر غیر معمولی فضائل کے باوجود اللہ کے بندے ہیں اور نبی کریم ﷺ کے اہل بیت ہیں، مولا علی علیہ السلام کو مولا علی نبی کریم ﷺ نے 🔻
بنایا ہے، مولا علی علیہ السلام کے تمام فضائل اللہ و رسول ﷺ کے عطا کردہ ہیں، جس طرح باقی ساری مخلوقات کا موازنہ مولا علی علیہ السلام سے نہیں کر سکتے ،ایسے ہی مولا علی علیہ السلام کا موازنہ رسول کریم ﷺ سے نہیں کر سکتے، اور مولا علی کو خدا کہنے یا ماننے والے تو بلاشبہ مشرک ہیں🔻
مولا علی علیہ السلام جو کچھ بھی ہیں نبی کریم ﷺ کے فضل و کرم اور اللہ کی عطا سے ہیں
اب وہ لوگ جو آپ کی محبت میں حد سے گزر گئے اور آپ کے نام پہ الگ فرقے بنا لئے اور کچھ رافضیت کی طرف چلے گئے اور دوسرے وہ لوگ جو آپ کے بغض میں خوارجی اور ناصبی ہو گئے
اور ان لوگوں کو اپنا سیدنا 🔻
اور امیر مان لیا کہ جن کی تاریخ میں کوئی ایک خوبی موجود نہیں تھی
یہ دونوں گروہ گمراہ ہوئے
اور یوں مولا علی علیہ السلام کا فرمان حق ثابت ہوا
آج بھی امت مسلمہ میں نفاق کی بڑی وجہ ہے حب علی میں غلو اور بغض علی ہی ہے
اگر امت مسلمہ نبی کریم ﷺ کے فرامین کے مطابق مولا علی علیہ السلام🔻
کو اپنا مولا مان لیتی
سب آپ سے محبت رکھتے
اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی تقسیم و عطا سے حسد نہ کرتے تو آج پوری امت ایک ہوتی
پھر نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ میں تم میں قرآن اور اپنے اہل بیت چھوڑ کر جا رہا ہوں
ان کا دامن پکڑے رکھنا اور ان کے معاملے میں اللہ سے ڈرتے رہنا
امت نے یہ سب 🔻
فرامین فراموش کر دئیے
کچھ مولا علی علیہ السلام کی محبت میں حد سے گزر گئے
اور کچھ بغض میں حد سے گزر گئے
آج آپ دیکھیں کہ دشمن علی کا عرس منانے والے لوگ کون ہیں ؟
یہ وہ ہیں جو مولا علی علیہ السلام سے بے حد بغض رکھتے ہیں
اور یہ خلفائے ثلاثہ کو گالیاں دینے والے کون ہیں ؟
یہ وہ ہیں 🔻
جو مولا علی علیہ السلام کی محبت میں حد سے گزر گئے ہیں
اب جب دونوں طرف حد سے بڑھے لوگ ہوں گے تو خیر کہاں سے آئے گا ؟
یہی ہو گا جو ہو رہا ہے
جو مولا علی علیہ السلام سے بغض رکھے گا وہ لازمی طور پر فسادی اور بدتمیز ہو گا
جیسا کہ آپ کچھ جماعتوں کو دیکھتے ہیں اور جو مولا علی علیہ 🔻
السلام کی محبت میں غلو کرنے والا ہو گا وہ بے عمل اور زبانی کلامی مسلمان ہو گا
اعتدال کیا ہے ؟
جس پہ کہ چلنے کا نبی کریم ﷺ نے حکم دیا ہے
اعتدال یہ ہے کہ اللہ کی واحدانیت نبی کریم ﷺ کی رسالت اور اہل بیت اطہار کی مودت فرض ہے
نبی کریم ﷺ کے جید صحابہ کرام کے جن کے وسیلے سے دین 🔻
ہم تک پہنچا ، ان کا سخت احترام واجب ہے، خصوصاً سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ، سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ سے محبت و عقیدت رکھے بغیر نہ تو رسول کریم ﷺ راضی ہوتے ہیں
اور نہ ہی مولا علی علیہ السلام راضی ہوتے ہیں
امہات المومنین کے ادب کا حکم تو اللہ🔻
نے قرآن میں واضح طور پر دے دیا
اور اگر آپ اعتدال پہ نہیں بھی چلتے تو کیا کر لیں گے ؟
آپ کی یا میری اوقات ہی کیا ہے ؟
ہم اس دور کے ریڈی میڈ مسلمان کہ جنہوں نے دین کیلئے کبھی ایک ٹکے کا کام نہیں کیا
اگر ہم نبی کریم ﷺ کے جانثار صحابہ کو برا بھلا کہیں گے
تو ان کا کیا بگاڑ لیں گے ؟🔻
جب اللہ نے قرآن میں دس سے زیادہ بار ان کیلئے اپنی رضا کا اعلان کر دیا تو اب ہم کیا کر لیں گے ؟
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی شان میں قرآن میں انیس آیات ہیں
کیا وہ نکلوا سکتے ہیں ؟
ایویں مولویوں اور ذاکروں کی بکواس سن سن کر اصل سے ہٹ کر فروع کے پیچھے پڑے ہیں
حشر میں اللہ 🔻
آپ سے صرف آپ کے اعمال کا پوچھے گا
چودہ سو سال پہلے کی کسی شخصیت کیلئے آپ جوابدہ نہیں ہیں
اور جو اہل بیت سے بغض رکھتے ہیں
یہ کیا کر لیں گے ؟
کیا مولا علی علیہ السلام سے ولایت و امامت کا منصب واپس لے سکتے ہیں ؟
سیدہ العالمین جناب فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کو جنت کی سرداری سے 🔻
ہٹا سکتے ہیں ؟
حسنین کریمین سلام اللہ علیہا کے مناصب واپس لے سکتے ہیں ؟
اور جو مولا علی علیہ السلام کے دشمن کا عرس منائے گا تو اس سے مولا علی علیہ السلام کو کوئی فرق پڑ جائے گا ؟
نہیں ناں !
بلکہ منانے والے کا ہی بیڑہ غرق ہو گا
دنیا میں چار دن کی واہ واہ اور آخرت میں ذلت ہی ذلت🔻
وہ جوتے پڑیں گے کہ اللہ کی پناہ !
ایسا کرنے والوں کو تو نبی کریم ﷺ کی زیارت تک نہ ہو گی
بہرحال ہمیں کسی سے کچھ نہیں لینا دینا، جس کا جو نصیب ہے اسے ملے گا
بس یہ یاد رکھیں کہ ایمان کامل کی علامت مولا علی علیہ السلام ہیں
ان سے محبت ہی ایمان کا معیار ہے
مگر اس محبت میں حد سے 🔻
بڑھنا نقصان دہ ہے
بغض رکھنا تو خیر تباہی کا راستہ ہے
نبی کریم ﷺ کے جید صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا احترام بھی واجب ہے
ورنہ بات نہیں بنتی
معاویہ بن ابو سفیان کے بارے میں بھی اہلسنت کا عقیدہ کف اللسان کا ہے
نہ برا کہیں نہ بھلا بس خاموش رہیں
اللہ بہتر حساب لینے والا ہے!!

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RoymukhtarRoy

23 Dec
"سنگ چور "
مذہبی تنظیمیں اور فرقہ ورانہ جماعتیں مدارس کا جال کیوں بچھاتی ہیں ؟
ان کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آتا ہے کہ جو کچھ ریاست بھی اپنے وسائل سے نہیں کر پاتی
یہ کیسے کر لیتے ہیں ؟
اور ان مدارس نے آج تک معاشرے کی کیا خدمت کی ہے ؟
سائنسی میدان میں کیا 🔻
ایجادات یا تحقیقات کی ہیں ؟
دین اسلام کی موجودگی میں کیسے متوازی مذہب قائم کر کے ان کی تبلیغ و اشاعت و ترویج کی ہے ؟
کیسے آل یہود نے تین مختلف فرقوں میں ایک ہی وقت میں انویسٹ کیا اور ان کو آپس میں لڑوایا ؟
اور آل یہود کے یہ ایجنٹ کون کون تھے ؟
کون سے ملا تھے جو کسی تنظیم یا 🔻
جماعت بنانے سے پہلے انتہائی غریب تھے اور بعد میں کروڑ پتی بن گئے ؟
وہ کون شخص ہے کہ جس کی بان اور عطر کی ایک معمولی سی دکان تھی اور آج اس کی تنظیم کے اثاثے پاکستان کے مجموعی اثاثوں کے برابر ہیں ؟
اتنا پیسہ کس نے دیا ؟
ہر فرقے کے اثاثے کھربوں تک کیسے پہنچے ؟
سعودیہ،ایران ، 🔻
Read 13 tweets
21 Dec
نبی کریم ﷺ نے دنیا کا سب سے سستا اور بہترین نظام حکومت خلافت کی صورت میں دیا
جس میں ایک پیسہ خرچ کئے بغیر اقتدار کی منتقلی کا عمل مکمل ہو جاتا
اور خلیفہ عوام کو براہ راست جوابدہ بھی ہوتا اور دستیاب بھی
یہ نظام مگر استعماری قوتوں کو قبول نہیں تھا
اس لئے سیدنا ابوبکر صدیق 🔻
رضی اللہ عنہ کی خلافت کا آغاز ہوتے ہی سازشیں شروع ہو گئیں
اس وقت مگر مسلمان متحد تھے
لہذا ان پہ قابو پا لیا گیا
پھر سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور میں شورشیں برپا ہوئیں
مگر ناکام رہیں
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے دور میں سازشیوں کو جزوی کامیابیاں ملیں اور وہ ریاستی🔻
ڈھانچے میں شامل ہو گئے
پھر سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا
اور مولا علی علیہ السلام کے مقابلے میں کھل کر آ گئے
مولا علی علیہ السلام کے دور تک بہت سے جید صحابہ کرام وصال فرما چکے تھے، مولا علی اپنے تینوں قریبی ساتھیوں سے محروم ہو چکے تھے
لہذا دشمن کا داؤ چل گیا 🔻
Read 6 tweets
20 Dec
"جذباتی نہیں حقیقت پسند بنیں "
پاکستان ستانوے فیصد مسلم آبادی کا حامل ملک ہے
ان ستانوے فیصد میں 80 فیصد سے کچھ زیادہ اہلسنت ہیں
جبکہ 15 فیصد کے قریب اہل تشیع ہیں
اہل سنت حنفی ہیں
یعنی امام ابوحنیفہ کے فقہی مسلک پر ہیں اور ان کی پاکستان میں دو بڑی جماعتیں بریلوی اور دیوبندی 🔻
ہیں۔ اہلسنت کی تیسری بڑی جماعت اہل حدیث یعنی وہابی ہیں
وہابیوں میں ویسے تو کئی گروہ ہیں
مگر زیادہ تر اہل حدیث امام حنبل اور امام شافعی کے پیرو ہیں
غیر مقلدین کے الگ گروہ ہیں
جو کسی مسلک کے امام کو نہیں مانتے
اسی طرح بہت سے اہلسنت ہیں جو غیر جماعتی ہیں یعنی کسی بھی جماعت سے🔻
منسلک نہیں ہیں
ان کی تعداد سب سے زیادہ ہے
اہلسنت حنفی جماعت کے اندر صوفی ازم کے چودہ سلاسل ہیں
جن میں چشتیہ اور قادریہ بڑے سلاسل ہیں جبکہ نقشبندی اور سہروردی نسبتاً چھوٹے ہیں
مگر مجموعی طور پر یہ ایک بہت بڑی تعداد ہے
اس کے بعد انہی کے عقائد کی حامل تحریک منہاج القرآن ہے
علمائے 🔻
Read 22 tweets
19 Dec
"خیالی دیوتا "
ان کا پورا نام کسی کو معلوم نہیں تھا، سب انہیں چاچا رانجھا ہی کہتے تھے
بچے بوڑھے عورتیں سب انہیں چاچا رانجھا کہہ کر مخاطب کرتے
ان کی کریانے کی دکان تھی جو محلے کے درمیان میں ہونے کی وجہ سے خوب چلتی تھی
چاچا نے شادی نہیں کی تھی
دکان کے اندر سونے کی جگہ تھی وہیں🔻
سو جاتا ،کھانا کبھی کوئی رشتے دار دے جاتا کبھی محلے والے دے دیتے اور کبھی بازار سے کھا لیتا
اچھا آدمی تھا مگر اس میں ایک بڑی خامی تھی
وہ ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو کا جیالا تھا
دکان پہ جابجا بھٹو اور بینظیر کی تصویریں لگی تھیں
کوئی اس کے سامنے اگر غلطی سے بھی بھٹو یا بینظیر 🔻
کو کچھ کہہ دیتا تو اس کی شامت آ جاتی، چاچا آپے سے باہر ہو جاتا
وہ سارا دن بھٹو اور بینظیر کی تقریریں سنتا اور جئے بھٹو کے نعرے لگاتا رہتا
محلے کے بچے اس کی کمزوری سے واقف تھے
اسے چھیڑتے اور وہ انہیں مارنے دوڑ پڑتا
ایک بار ایسے ہی ایک لڑکے نے اس کے سامنے بینظیر کو پیلی ٹیکسی 🔻
Read 19 tweets
16 Dec
"ہمارے محسن"
2000 سے خودکش دھماکے شروع ہوئے
انڈیا، مریکہ اسرائیل نے ٹی ٹی پی اور دیگر گروپوں پر فنڈنگ کی بارش کر دی
ایک خودکش دھماکے کا ریٹ پندرہ سے بیس لاکھ روپے تھا
ٹی ٹی پی رہنما اعلانیہ امریکہ سے ڈالر مانگتے اور حملوں پہ بارگینگ کرتے
افغانستان ان کے لئے پناہ گاہ بھی تھا 🔻
وہیں ٹریننگ سینٹرز بھی تھے
اور انڈیا کے قونصل خانے ان کے ہیڈ کوارٹر تھے
انڈین آفیسرز ٹی ٹی پی کو خود ٹارگٹ دیا کرتے
ضروری معلومات دیتے اور پھر حملہ کروا دیتے
مناواں پولیس ٹریننگ سینٹر پہ حملے کیلئے مولوی سراج گروپ کو پچاس کروڑ سے زیادہ نقد اد کیے گئے
لشکر جھنگوی،القاعدہ اور 🔻
ٹی ٹی پی کے تمام دھڑے آپس میں اتحاد کر چکے تھے
سوات پہ ان کا قبضہ تھا
پاکستان میں کوئی دن خالی نہیں جاتا تھا کہیں نہ کہیں خودکش یا دہشت گرد حملہ ضرور ہو جاتا
ملک پہ خوف و ہراس کی فضا چھائی تھی، جگہ جگہ ناکے ہوتے تھے
پھر بھی کوئی ہوٹل محفوظ تھا،نہ ایئرپورٹ، حتی کہ حساس دفاعی 🔻
Read 18 tweets
14 Dec
" سائبر کرائم میں جدت "
کل میں ایک دوست سے بات کر رہا تھا جب اس کے دوسرے نمبر پر کال آئی
کال کرنے والے نے بتایا کہ وہ ان کا بھانجا فلاں بول رہا ہے
کسی وجہ سے پولیس نے اسے پکڑ لیا ہے
اور چھوڑ نہیں رہی
دوست کو اس کی آواز پہ شک ہوا
اور پوچھا کہ تم نے اپنے نمبر سے فون کیوں نہیں کیا🔻
تو اس نے کہا کہ یہ پولیس والے کا فون ہے، اب پولیس والے نے فون پکڑا اور اپنا تعارف رانا قربان کے نام سے کروایا
خود کو ایس ایچ او بتایا اور کہا کہ آپ کے بھانجے نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر گوجرانولہ میں ایک جگہ لڑائی کی جس میں اسے پکڑ لیا گیا ہے
دوست نے کچھ تفصیل مزید پوچھی مگر 🔻
وہ جان گیا تھا کہ کچھ گڑ بڑ ہے
دوست کا بھانجا قائد اعظم یونیورسٹی کا طالب علم ہے
اس کا گوجرانولہ میں آنا ہی ہضم نہیں ہو رہا تھا، پولیس والے نے اسے چھوڑنے کے ستر ہزار روپے مانگے اور کہا کہ یہ پیسے اس کے جاز کیش اکاؤنٹ میں بھیجے جائیں
دوست نے کہا تم گوجرانولہ میں کہاں کھڑے ہو 🔻
Read 8 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(