سعودی عرب کے ایک شخص نے کسی فلپائنی عورت سے چھپ کر شادی کی چونکہ وہ پہلے ہی شادی شدہ تھا اور پہلی بیوی کے ساتھ اولاد بھی تھیں، جب اس شخص کو بیماری لاحق ہوئی تو اس نے اپنے پہلے بیوی کیساتھ جو اولاد تھیں ان کو وصیت کیلئے جمع کیا اور ان میں سے اپنے بڑے بیٹے کو بتایا
"بیٹا میں نے چھپ کے کسی فلپائنی عورت سے بھی شادی کی ہوئی ہے۔ میرے بعد انکا خیال رکھنا اور وراثت میں انکو بھی حق دینا اور ساتھ ہی انکا مکمل پتہ بھی دیا جہاں وہ رہتی تھی، کچھ دن بعد وہ شخص وفات پا گیا تو ان کے بیٹے قاضی کے پاس گئے اور پوری تفصیلات بتا دی، قاضی نے فیصلہ رکوا دیا اور
یہ حکم دیا کہ فلپائنی عورت کو بھی یہاں پیش کریں تو بڑا بیٹا اپنے والد مرحوم کے دیئے ہوئے ایڈریس کے مطابق فلپائن پہنچا بڑی مشکل سے اس گلی میں پہنچا جہاں وہ رہتی تھی!!
دوسری طرف وہ عورت جو اس کے والد کی زوجہ تھی انہیں دیکھ کر ہی بتا دیا، "میں وہی عورت ہوں جس کو تو تلاش کر رہا ہے
اور مجھ تک یہ خبر بھی پہنچی ہے کہ میرے شوہر کا انتقال ہو گیا ہے۔" تو بیٹے نے بھی ساری تفصیلات بتا دی اور انکو سعودیہ کی طرف سفر کے لئے قائل کیا اور اپنی دوسری ماں کو لیکر سعودی پہنچے اور سیدھا قاضی کے پاس گئے تو اس عورت کی حصے میں 8 لاکھ ریال آیا (جو پاکستانی روپیوں میں تقریباً
2کروڑ 16لاکھ کے لگ بھگ بنتے ہیں) اور ساتھ ہی قاضی نے حکم دیا انکو عمرہ کی ادائیگی کے بعد فلپین روانہ کیا جائے بڑے بیٹے نے ایسا ہی کیا۔
اس کے واقعہ کے ٹھیک چار سال بعد بڑا بیٹا فلپائن اپنے دوسری ماں سے ملنے اور حال احوال پوچھنے کی غرض سے گیا تو وہاں پہنچ کر اس کو بہت تعجب ہوا اور
اس سے کہا ماں جی آپکو اتنی بڑی رقم وراثت ملنے کے باوجود وہی پرانے خستہ حال مکان میں رہ رہی ہے؟ ماں جی اسکا ہاتھ پکڑ کر ایک جگہ لے گئیں جہاں ​ایک بڑا اسلامی ادارہ قائم تھا، وہاں حفظ القرآن کا شعبہ بھی تھا اور یتیم خانہ بھی، ماں جی نے کہا "بیٹا سراٹھا کر ادارے کے بورڈ کیطرف دیکھنا
بورڈ دیکھ کر بیٹے کی آنکھوں میں آنسو امڈ آ گئے کیوں کہ بورڈ پر انکے والد کا نام لکھا ہوا تھا، اس نیک صفت عورت نے کہا "میں نے یہ ادارہ اپنے وراثت کے پیسے سے بنایا ہے اور اپنے شوہر کے نام پر وقف کیا ہے۔ تاکہ ان کو اس ادارے کی وجہ سے ثواب ملتا رہے" یہ تھی سچی محبت ورنہ اس پیسے سے وہ
ایک عالی شان بنگلہ بھی بناسکتی تھی پر انہوں نے سوچا محبت کے مقابلے میں عالی شان بنگلہ کی کیا حیثیت بنگلہ تو عارضی چیز ہے البتہ یہ اسلامی ادارہ انکو اور انکے شوہر کو آخرت میں کام آئیگا۔​
جب بیٹا سعودیہ واپس آیا تو اپنے دوسرے بھائیوں کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا تمام بھائی اس رات
جاگتے رہے اور باہم مل کر چندہ جمع کیا اسی ایک رات میں 5 ملین ریال اپنے والد مرحوم سے منسوب اس ادارہ کیلئے انہوں نے چندہ جمع کیا جس کو انکی دوسری ماں نے انکے والد سے بے لوث محبت کی بنیاد پر قائم کی تھی۔ سبحان اللہ.....!!!!
(عربی اخبار کے ایک کالم کا ترجمہ ..)
*"اس زمانہ میں رئیسوں کی اولادیں وراثتی رقم کے حصول کے لئے اپنے والدین کے مرنے کا انتظار کرتی ہیں اور جو سچی محبت کرتے ہیں اپنے مرنے والے کو توشئہ آخرت بھیجنے کی فکر میں رہتے ہیں۔*

#قلمکار

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with آبی کوثر

آبی کوثر Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Aabi_Kausar

29 Dec
آج انسانیت کا دن ہے۔
آج انسان نے آگ، بولی، لکھائی، پہیے، پرنٹنگ مشین اور کمپیوٹر جتنا بڑا قدم اٹھایا ہے۔
آج انسان پورے پروٹوکول کے ساتھ اپنی اور ایلینز کی کھوج میں نکلا ہے۔

شام پانچ بجے ناسا نے دنیا کی سب سے جدید دوربین خلا میں بھیج دی،
ہبل سپیس ٹیلی سکوپ کی جگہ لینے والی جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ تیس سال میں تیار ہوئی ہے ، دس ارب ڈالر مالیت کی یہ دوربین اب تک کی سب سے قیمتی خلائی مشین ہے، یہ لگ بھگ کائنات کے آغاز تک دیکھ سکتی ہے، یہاں تک کہ پہلا ستارہ اور پہلی کہکشاں بھی، فرض کریں آج سے کروڑوں کلومیٹر دور
کسی سیارے پر اگر زندگی ہوئی تو یہ دور بین اسے بھی دیکھ لے گی، نا صرف زندگی کو دیکھنے بلکہ یہ سیاروں اور ستاروں کے کیمیائی اجزا کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے، بالفرض اگر چند نوری سال یا چند سو نوری سال دور کسی ایلین لائف کا سراغ مل گیا تو انسان کیلیے ان سے رابطہ کرنا
Read 5 tweets
25 Dec
کہتے ہیں اللہ تعالیٰ ہر انسان سے اس کی توفیق اور اہلیت کے مطابق ہی امتحان لیتا ہے

قائداعظم کوئی مولوی نہیں تھے، وہ انگریزی زبان بولنے والے، انگریزی سوٹ پہننے والے، سگار پینے والے شخص تھے مگر ان سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قیام کا کام لیا گیا کیونکہ اللہ کی ذات جانتی تھی کہ
اگر پاکستان بنانے کی اہلیت کسی میں ہے تو وہ صرف اور صرف قائداعظم محمد علی جناح میں ہی ہے

اسی طرح تاریخ کا ایک واقعہ ہے کہ سلطان نورالدین زنگی کے خواب میں آ کر حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دو لوگوں کی طرف اشارہ کیا کہ یہ دو لوگ مجھے ستا رہے ہیں اور نورالدین زنگی نے
ان دو اجنبی لوگوں کو پکڑنے کا پلان بنایا اور جب وہ دو لوگ گرفتار ہوئے تو معلوم ہوا کہ وہ روضہِ انور کی طرف ایک سرنگ کھود رہے تھے۔ اس قدر بھیانک پلان جب سامنے آیا تو نورالدین زنگی نے ان دونوں بدبختوں کے سر قلم کر دیے
Read 12 tweets
25 Dec
پراسرار رنی کوٹ دنیا کا سب سے بڑا قلعہ ہے۔
اسے #دیوارِسندھ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اسے کس نے اسے تعمیر کیا اور مقصد کیا تھا؟ ان سوالات کے جوابات ہم سب کو چکرا دیتے ہیں۔
#RanikotFort
#TheGreatWall of #Sindh) #قلمکار
مصنف ازوبیل شا تحریر کرتی ہیں "قلعہ رنی کوٹ کا حجم تمام وجوہات کی تردید کرتا ہے، یہ ایسی جگہ کے درمیان ہے جہاں کچھ نہیں. پھر یہاں یہ کس چیز کے دفاع کے لیے تعمیر کیا گیا؟"
26کلومیٹر پر پھیلا یہ قلعہ ہے مگر اس کے باوجود حکام یہاں سیاحت کو فروغ دینے میں ناکام رہے ہیں.
کراچی سے اس قلعے تک رسائی نہایت آسان ہے اور قومی شاہراہ کے ذریعے یہاں پہنچا جا سکتا ہے. کراچی سے نکلنے کے بعد دادو کی جانب انڈس ہائی وے پر سفر کریں۔ اس سڑک کی حالت بہترین ہے اور سندھی قوم پرست جی ایم سید کے آبائی قصبے سن تک ایک گھنٹے کا سفر ہے۔ اس قصبے سے کچھ آگے دوراہا آتا ہے
Read 12 tweets
25 Dec
پاکستان کے بہت بڑے عوامی لیڈر اور تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم جو گوالمنڈی لاہور کے ایک چھوٹے سے تنگ و تاریک مکان میں پلے بڑھے جب جمہوریت کی خدمت کرنے کے ارادے سے سیاست میں آئے تو کمال ہی کردیا۔ ان کے ہاتھ اللّٰہ کے فضل و کرم سے بالکل صاف ہیں اور انہوں نے عوام کی خدمت کا
جو معاوضہ وصول کیا ہے اس کی ایک جھلک دیکھنے کو ملی تو شئر کر رہا ہوں اگر کوئی اعتراض ہو تو نیچے دیے گئے پتہ پر نوٹس بھیجا جا سکتا ہے

Please know this also

*نوازشریف پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت سے کیسے مالا مال ہوا شروع سے آخر تک پڑھیں*
نواز صاحب کو کیوں نکالا۔
یہ تمام تفصیل گوگل، لائیکوز، یاہو، وکی لیکس اور وسل بلوئر پر تصدیق کی گئیں ھیں اور جناب مشتاق احمد جو فرانسیسی نژاد ھیں نے پاکستانیوں کے لیے محنت کر کے مرتب کی ھیں۔

رپورٹ درج زیل ھے

پاکستانیو ذرا دیکھ لو آپ کتنے مالدار ہو ذرا دو منٹ لگا کر اپنی دولت کا حساب کر لو۔
Read 19 tweets
25 Dec
ایک بچہ جو من کا راجہ تھا دلوں کا راجہ بنتا ہے

ایک بچہ پرائمری سکول لائف میں پڑھائ سے جی چرا چرا کر والدین کو پریشان کرتا رہتا ہے۔ پھر ایلیمنٹری اور سیکنڈری سکول لائف میں تھوڑا سنبھل کر پڑھتا ہے تو کاروباری باپ اس کو مستقبل میں اپنے بزنس ایمپائر کا شہنشاہ بنانے کے لیے
کاروباری تعلیم دلوانے انگلستان بھیجتا ہے مگر انگلستان پہنچ کر اس من موجی لڑکے کو جو حقیقی معنوں میں من کا راجہ تھا اور جسے مستقبل میں کروڑوں دلوں پر راج کرنا تھا کو خوبئ قسمت سے ایسے دوست مل جاتے ہیں جو اسے بار بار برطانوی پارلیمنٹ کی سیر کرانے لے جاتے ہیں ۔
پھر برطانوی پارلیمنٹ میں قانون ساز پارلیمینٹیرینز کے باوقار انداز نشست و گفتار کو دیکھ کر ایسا متاثر ہو جاتا ہے کہ کاروباری تعلیم کو خیر باد کہ کر قانونی تعلیم کے حصول کی راہ پر نکل جاتا ہے پھر وہ لڑکا انگلستان سے ساہوکار محمد علی کی بجائے بیریسٹر محمد علی جناح بن کر واپس آتا ہے۔
Read 12 tweets
20 Dec
"دسمبر او دسمبر... اٹھ جا نکمے دیکھ سات بج گئے ہیں اور ابھی تک تیری صبح بھی نہیں ہوئی اور 5 بجتے ہی تیری رات شروع ہو جاتی ہے، نہ خود کچھ کرتے ہو نہ کسی اور کو کرنے دیتے ہو،، نکمے، کام چور، ہڈ حرام. مئی جون کو دیکھو صبح 4 بجے ہی اٹھ جاتے ہیں، سارا دن کام کرتے ہیں پسینہ بہاتے ہیں
ایک تم ہو مفلر لپیٹ کر اور شال اوڑھے پورا مہنہ گزار دیتے ہو...
جرسیوں کوٹوں کا خرچہ الگ سے کرواتے ہو...ایک جون ہے جو پورا مہینہ نیکر اور بنیان میں گزار دیتا ہے...
ایسا کب تک چلے گا یار، گھر میں دو جوان بہنیں جنوری اور فروری بیٹھی ہیں، انکے ہاتھ پیلے کرنے ہیں..
کچھ تو خیال کرو...
اس بے تکی عاشقی کو چھوڑو اور کسی کام پر لگ جاو... بہنوں کی عمریں نکلی جا رہی ہیں... جنوری تو اکتیس کی ہو چکی ہے، اب تو اسکے بالوں میں بھی چاندی نظر آنے لگ گئی ہے، خیر سے فروری بھی اٹھائیس کی ہو گئی ہے...
تمہیں اپنا نہیں تو بہنوں کا ہی خیال ہونا چاہئے... آخر کب تک
Read 12 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(