"ام الکتاب"
حضرت محی الدین ابن عربی رحمۃ اللہ علیہ کے بعد بہت کم لوگ گزرے ہیں کہ جنہوں نے قرآن پہ تحقیقات کی ہیں
ابن عربی صاحب نے "فصوص الحکم" "فتوحات مکیہ" "رسائل عربی" سمیت پانچ سو کے قریب کتب تحریر فرمائی ہیں اور ان سب کتب کا بنیادی موضوع قرآن ہے
اور آپ حیرت زدہ رہ جائیں 🔻
گے کہ بعد میں آنے والے مسلمان قرآن کا اتنا علم بھی نہیں رکھتے تھے کہ قرآن تو کیا حضرت ابن عربی کو ہی سمجھ سکیں
ابن عربی کے بعد بو علی سینا، ابو نصیر فارابی، جابر بن حیان، امام غزالی، حضرت شہاب الدین سہروردی، حسین بن منصور حلاج، حضرت سہیل بن عبداللہ تستری، حضرت جنید بغدادی،🔻
عمر بن عثمان مکی اور حضرت ابوبکر شبلی جیسے بزرگوں نے قرآن پہ تحقیقات کر کے امت مسلمہ و انسانیت کیلئے بے شمار نافع علوم استخراج کئے
بعد میں آنے والوں میں مولانا جلال الدین رومی کا نام بہت بڑا ہے کہ جنہوں نے اپنے اشعار و کتب میں قرآن مجید کے مفاہیم کو واضح کیا
اور دور حاضر میں 🔻
حضرت علامہ محمد اقبال ہیں
کہ جن کا کلام قرآن کی تفسیر ہے
اور ایسی تفسیر نہیں ہے کہ جیسی ملا کرتے ہیں
اقبال کا ایک ایک شعر ایک کتاب جتنا مواد رکھتا ہے
اگر کوئی صاحب ذوق و مطالعہ اقبال کو پڑھے تو اقبال کے کلام میں کھو سا جاتا ہے، اقبال کی شاعری قرآن کا زندہ اعجاز ہے، اس کے ہر 🔻
شعر میں کائنات کے پوشیدہ راز عیاں کئے گئے ہیں
اقبال نے سو سال پہلے جو لکھا وہ اس کے بعد سے اب تک درست ثابت ہوتا آ رہا ہے اور ہمیشہ ہوتا رہے گا
وجہ صرف قرآن ہے
قرآن ایسی کتاب ہے کہ جس میں ہر چیز کا بیان ہے
جس پہ قرآن کھل جاتا ہے
اس پہ ساری کائنات کھل جاتی ہے
اس کیلئے کوئی راز 🔻
راز نہیں رہتا ہے
قرآن اپنے علمی خزانے اگل دیتا ہے
پچھلے چند سو سالوں سے مگر قرآن فہمی کا سلسلہ اجتماعی سطح پر موقوف ہو چکا ہے
قرآن تو دور کی بات لوگ اقبال کو پڑھ کر سمجھنے کی اہلیت نہیں رکھتے
اور ابن عربی کو پڑھنا اور سمجھنا تو بڑے بڑے علما کے بس کی بات نہیں ہے
مگر جنہیں اللہ 🔻
چاہے انہیں سمجھ عطا کرتا ہے
مکاں فانی ، مکیں آنی، ازل تیرا، ابد تیرا
خدا کا آخری پیغام ہے تو، جاوداں تو ہے

ہم قرآن سے کیوں دور ہوئے ؟
ہمیں کس نے دور کیا ؟
اور یہ تو ہم سب جانتے ہیں کہ ہمارے ذلیل و خوار ہونے کی سب سے بڑی وجہ تارک قرآں ہونا ہی ہے
اس کو سمجھنے کیلئے دور نبوی ﷺ 🔻
میں چلتے ہیں
قرآن کے نزول کا آغاز پہلی وحی اور نبی کریم ﷺ کے اعلان نبوت سے ہوا
اور پھر اگلے تئیس سال قرآن مسلسل نازل ہوتا رہا
جیسے جیسے قرآن کی آیات آتی رہیں
نبی کریم ﷺ ان کی ضروری تفسیر و تشریح بیان فرماتے رہے
صحابہ کرام اسے لکھ لیتے یا حفظ کر لیتے، قرآن فہمی کے حوالے سے 🔻
عہد نبوی میں علمی مجالس عام تھیں
صحابہ کرام اور عام مسلمان نبی کریم ﷺ سے قرآنی آیات کے مطالب و مفاہیم دریافت کرتے اور آقا کریم ﷺ ان کے ظرف و سمجھ کے مطابق عطا فرماتے
قرآن کا مکمل علم مگر صرف مولا علی علیہ السلام کو عطا کیا گیا
مولا علی علیہ السلام صرف قرآن ہی نہیں بلکہ قرآن🔻
میں ذکر کردہ تمام کتب سماوی و لوح محفوظ پہ موجود سب کتب کا علم رکھتے ہیں
سورہ رعد کی آخری آیت میں اس کا بیان بھی ملتا ہے
مگر اس حوالے سے نبی کریم ﷺ کا مولا علی علیہ السلام کو "باب العلم" قرار دینا اور مولا علی علیہ السلام کا یہ دعویٰ فرمانا کہ مجھ سے کائنات کی ہر چیز کے متعلق 🔻
پوچھو !
یہ دعویٰ کائنات میں اور کسی نے کبھی نہیں کیا
نبی کریم ﷺ نے مولا علی علیہ السلام کو اس قدر کامل و اکمل بنایا تھا کہ وہ سب عالم کی رہنمائی کا وسیلہ بن گئے
مشن نبوت میں نبی کریم ﷺ کے پہلے تیرہ سال انتہائی مشکل تھے
اور اگلے دس مدنی سالوں میں بھی تین بڑی جنگوں کے علاؤہ 🔻
کئی چھوٹی جنگیں بھی ہوئیں
بیعت رضوان، فتح مکہ، غزوہ تبوک و حنین پھر تبلیغی و تدریسی مصروفیات کے باعث نبی کریم ﷺ دن کا کچھ حصہ مولا علی علیہ السلام کو عطا فرماتے اور انہیں تمام ظاہری و باطنی علوم سکھائے جاتے تاکہ جب ریاست مستحکم ہو جائے تو مولا علی علیہ السلام سے یہ علوم آگے 🔻
امت تک پہنچ جائیں
نبی کریم ﷺ نے خم غدیر میں اسی علمی برتری کی بنیاد پر مولا علی علیہ السلام کو سب صحابہ کرام و امت کا والی مقرر فرمایا
اور دنیا کی ہر تاریخ اور حدیث کی ہر کتاب گواہ ہے
کہ مولا علی علیہ السلام نے یہ امانت امانت داروں تک پہنچائی
جس کا جتنا ظرف تھا اسے اتنا عطا 🔻
کیا ، جس صحابی نے جو سوال پوچھا اسے جواب ملا
خلفائے راشدین کی علمی و عقلی معاونت تو اظہر من الشمس ہے
دشمن و دوست سب مولا علی علیہ السلام کی علمی فضلیت کے قائل تھے
سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے تو آپ کو اسی بنا پر مشکل کشا کہا
اور فرمایا کہ اگر علی نہ ہوتے تو عمر ہلاک ہو جاتا🔻
اور مولا علی علیہ السلام سے ہی امت کو "عربی لغت" "صرف و نحو" "تجوید" اور فلسفہ و منطق جیسے علوم پہنچے جو قرآن فہمی میں بنیادی اہمیت کے حامل ہیں
مولا علی علیہ السلام کا علمی فیضان سلاسل کی صورت میں امت کیلئے جاری ہوا اور آپ نے امام حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت کمیل بن زیاد 🔻
کے ذریعے یہ امانت امت مرحومہ کے سپرد کی
یہ فیضان آج تک جاری ہے
اور ابد تک جاری رہے گا
خاکسار بھی جس سلسلے کی لڑی میں پرویا گیا ہے
محض پینتالیس واسطوں سے مولا علی علیہ السلام تک پہنچتی ہے
ہم تک جو علم پہنچا وہ مکمل طور پر ملا ازم کی قطع و برید سے محفوظ ہے الحمد اللہ !
اب آپ 🔻
سمجھ چکے ہیں کہ قرآن فہمی کی بنیاد مولا علی علیہ السلام ہیں
اب جو لوگ مولا علی علیہ السلام کے سلاسل سے جڑے ہیں
یا مولا سے محبت رکھتے ہیں
ان پہ قرآن خود ہی کھل جاتا ہے
مگر جو مولا علی علیہ السلام کے بارے میں درست نظریہ نہیں رکھتے
یا آپ سے حسد یا بغض رکھتے ہیں
تو قرآن ان سے پردہ🔻
کر لیتا ہے
موجودہ زمانے میں ملا ازم اس کی بڑی اور واضح مثال ہے
ملاؤں کی اکثریت چونکہ مولا علی علیہ السلام سے بغض رکھتی ہے
اس لئے قرآن سے ان کو فرقہ پرستی ملی ہے، جھگڑے اور فتوے ملے ہیں
اور یہ ایک دوسرے کو کافر کافر کہہ کر مرتے اور مارتے پھرتے ہیں
اگر یہ مولا سے محبت رکھتے تو 🔻
یہ قرآن پڑھ کر روتے
جیسے اقبال روتا تھا
یہ تو مگر قرآن پڑھ کر گدھوں کی طرح چیختے ہیں
ایک دوسرے کو گالیاں دیتے ہیں
اسی زبان پہ قرآن کی آیات اور اسی زبان سے اسی وقت گالیاں بکتے ہیں
یہ وہ ہیں جن سے قرآن نے پردہ کر لیا ہے
اور یہ مولا علی علیہ السلام کے مقابل ان کے جھنڈے اٹھانے لگ🔻
گئے ہیں کہ جن کا اللہ کا ہاں نہ کوئی مرتبہ ہے نہ کوئی اہمیت ہے
آپ حتمی بات یاد رکھیں !
نبی کریم ﷺ نے فرمایا قرآن اور میرے اہل بیت ساتھ ساتھ رہیں گے اور حوض کوثر پہ میرے پاس اکٹھے آئیں گے
دوسرے فرمان میں علی اور قرآن کے الفاظ استعمال فرمائے
اگر قرآن سے علوم و ہدایت و روشنی
حاصل کرنی ہے
تو مولا علی علیہ السلام سے محبت رکھو
نبی کریم ﷺ و اہل بیت پر درود پڑھو
پھر قرآن کھولو
اور نظارے دیکھو
قرآن اپنی گرفت میں نہ لے لے تو پھر کہنا
قرآن و اہل بیت کا آپس میں گہرا تعلق ہے
ایک کے بغیر دوسرا سمجھ نہیں آتا
اللھم صل علی محمد وعلی آل محمد!!

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RoymukhtarRoy

12 Jan
عدالتوں میں جائیں تو منحوس چہروں والے کچھ لوگ آپ کو نظر آتے ہیں
یہ پیشہ ور جھوٹے گواہ ہوتے ہیں
جنہیں مختلف فاضل وکلاء حسب ضرورت ہائیر کرتے ہیں
اور انصاف کا بول بالا کرتے ہیں
ججز بھی انہیں جانتے ہوتے ہیں
مگر وہ پھر بھی ان کی گواہیاں قبول کر لیتے ہیں
ایسے ہی جھوٹ کو سچ اور سچ کو🔻
جھوٹ کرنے کا کھیل عدالتوں میں سارا دن کھیلا جاتا ہے
ججز کے ریڈرز ان کی ناک کے نیچے رشوت لے کر لمبی تاریخیں دیتے ہیں
ججز کو اپنے فیصلوں کی نقل خرچہ پانی دئیے بغیر نہیں ملتی
ماتحت عدالتی عملہ کھلے عام مانگ کر رشوت لیتا ہے
عدلیہ کو لوگ اپنے مخالفین سے انتقام لینے کیلئے بطور ٹول🔻
استعمال کرتے ہیں
زمینداروں میں تو مقدمہ بازی کا رواج ایک روایت کی شکل اختیار کر چکا ہے
جھوٹے مقدمات درج کروانے والوں کو کبھی کوئی سزا نہیں ملتی
ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ میں یہ کھیل ذرا بڑے لیول پہ آ جاتا ہے
یہاں بار کونسلز کو فنڈز اور تگڑے وکیلوں کو رشوتیں دے کر اپنے لئے حالات 🔻
Read 4 tweets
12 Jan
" کارخانہ قدرت"
قرآن میں سورہ یسین میں اللہ فرماتا ہے کہ جب میں کسی چیز کے کرنے کا ارادہ کرتا ہوں تو میں کہتا ہوں ہو جا ، اور وہ ہو جاتی ہے
یعنی "کن فیکون"
جبکہ دوسری جگہ پہ قرآن میں لکھا ہے کہ اللہ نے یہ زمین و آسمان چھ دن میں تخلیق فرمائے
اب بظاہر تو یہی لگتا ہے کہ کن فیکوں 🔻
کی طاقت کے حساب سے زمین و آسمان کو ایک لمحے میں تخلیق ہو جانا چاہیے تھا، مگر اللہ خود فرماتا ہے کہ مجھے اس پہ چھ دن لگے
چھ دن کیوں لگے ؟
کیونکہ اس کائنات کو بہت وسیع و عریض تخلیق کیا گیا
اتنا وسیع بنایا گیا کہ اگر پوری دنیا مل کر صرف اس زمین کے اسرار جاننا چاہے تو نہیں جان سکتی🔻
کائنات کی وسعتوں کو دریافت کرنا تو بہت دور کی بات ،اس زمین پہ ہزاروں جگہیں اب بھی ایسی ہیں کہ جن پر انسان کے قدم نہیں پہنچے
اللہ قرآن میں سب کھول کھول کر بیان کرتا ہے
اپنی نشانیوں پہ غور و فکر کی دعوت دیتا ہے
مگر ہمارے پاس شعور ہی نہیں
شعور ہے تو شوق نہیں
اور اگر شوق ہے تو وقت🔻
Read 17 tweets
11 Jan
امتحان کے متعلق یو ٹیوب چینل کا خبر شئیر کرنے کا طریقہ :
السلام علیکم ویورز !
امید ہے آپ ٹھیک ہوں گے
آج میں آپ کو بتانے جا رہا ہوں کہ آپ کے 2021 کے بی اے بی ایس سی کے رزلٹس کب اناونس ہونے والے ہیں
تو ویورز جیسا کہ میں نے آپ کو بتایا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی جلد ہی اس حوالے سے 🔻
اہم اعلان کرنے والی ہے
تو آج پنجاب یونیورسٹی کے آفیشلز سے میرا رابطہ ہوا ہے
یونیورسٹی آپ کے رزلٹ کے متعلق اعلان کرنے والی ہے
ویورز اس سے پہلے کہ میں آپ کو رزلٹ کے متعلق بتاؤں آپ ہمارے چینل کو سبسکرائب کر لیں اور بیل آئی کون دبا دیں
تو ویورز آگے بڑھتے ہوئے میں آپ کو بتانا چاہتا 🔻
ہوں کہ آپ کے رزلٹ سے متعلق بڑی اہم خبر ہے
میری دعا ہے آپ سب پاس ہوں
وہ لوگ جو ہمیں دعاؤں کیلئے کہتے ہیں
ہم ان کیلئے دعا کرتے رہتے ہیں
تو ویورز آئیے اب ہم خبر کی جانب بڑھتے ہیں جس کا کہ آپ بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں
آپ کو انتظار کیوں نہ ہو
آخر آپ اپنے امتحانات کے رزلٹس جاننے 🔻
Read 4 tweets
10 Jan
"ذکر مولا علی علیہ السلام"
2002 میں سلاسل عالیہ چشتیہ اور قادریہ کے ایک بزرگ سے شرف تلمذ حاصل ہوا
اس سے پہلے ایک روایتی بریلوی مولوی تھا، شدت پسند ،مناظرے کرنے والا، اپنے فرقے کو لے کر انتہائی جذباتی اور وہ سب خامیاں جو ایک فرقہ پرست میں ہوتی ہیں ، مجھ میں بدرجہ اتم موجود تھیں🔻
ان بزرگ سے ملاقات کے بعد اور ان کی تبلیغ سے سمجھ آنا شروع ہوا کہ شاہیں کا جہاں اور ہے کرگس کا جہاں اور،
سمجھ آئی کہ اصل دین تو انسانیت ہے
من سے نفرت ،تعصب، کینے اور جہالت کا میل اترنا شروع ہو گیا
پہلا اثر یہ ظاہر ہوا کہ میں نے اپنی مسجد کو فرقہ واریت سے پاک کر دیا اور ہر کلمہ🔻
گو مسلمان کو مسجد میں داخلے کی اجازت دے دی
میں شاید نہیں بلکہ یقیناً اس شہر کا واحد امام مسجد بن گیا جس کے پیچھے بیک وقت شیعہ سنی، وہابی ،دیوبندی، بریلوی سب اپنے اپنے طریقے سے نماز پڑھتے تھے
مسجد کے ساتھ دو سکولوں میں بطور عربی ٹیچر ملازمت بھی کرتا تھا تاکہ غم روزگار کا علاج 🔻
Read 19 tweets
8 Jan
زمینوں کی قیمتیں پچھلے پچاس سالوں کی بلند ترین سطح پر ہیں
پھر بھی سوسائٹیاں دھڑا دھڑ بن رہی ہیں اور بک رہی ہیں
گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی طلب پوری نہیں ہو رہی
سینکڑوں نئے شاپنگ مالز بن گئے
جہاں جاؤ تل دھرنے کو جگہ نہیں
سو ارب سے زیادہ کے صرف موبائل یہ قوم ہر سال خرید رہی ہے 🔻
ٹیلی کام کمپنیاں تین سو ارب سے زیادہ کا خالص منافع کما رہی ہیں
پانچ سے دس ارب کا روز بیلنس استعمال ہوتا ہے
برانڈز کی سیل میں سو گنا اضافہ ہو چکا ہے
ٹریکٹر بنانے والی کمپنیاں مقامی پیدوار سے ڈیمانڈ پوری نہیں کر پا رہیں
آن لائن بزنس ایک بڑی انڈسٹری بن چکا ہے، صرف دراز کا ماہانہ🔻
بزنس بارہ کروڑ ہے
لاکھوں شادی ہالز بن چکے ہیں
حتی کہ گاؤں دیہات میں بھی شادی ہالز کا رواج چل پڑا ہے
پٹرول پمپس پچھلے ایک سال میں دس ہزار سے زیادہ بن چکے
پٹرول کی ڈیمانڈ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے
شوراما برگر، فاسٹ فوڈ،جنک فوڈ اور بار بی کیو بھی باقاعدہ انڈسٹری بن چکا ہے، 🔻
Read 8 tweets
8 Jan
"علم حدیث "
قرآن کی جمع و تدوین کے دوران صحابہ کرام نے اس احتیاط کی وجہ سے احادیث کی جمع و تدوین نہیں کی کہ قرآن کی آیات اور احادیث کے مل جانے کا خدشہ تھا
اور عالم اسلام میں قرآن کے نسخے پھیلانے کے دوران اس میں کوئی تبدیلی واقع نہ ہو جائے
اس لئے قرآن کی جمع و تدوین مکمل کرنے 🔻
اور اسے کتابی شکل میں شائع کرنے کے بعد احادیث کو جمع کرنے پر توجہ دی گئی کہ نبی کریم ﷺ نہ صرف حامل قرآن تھے بلکہ تبین القرآن بھی تھے
یعنی قرآن کی اولین تفسیر نبی کریم ﷺ نے خود فرمائی
صحابہ کرام مختلف آیات کے حوالے سے سوالات اٹھاتے اور نبی کریم ﷺ جواب ارشاد فرماتے
اسے بہت سے🔻
صحابہ کرام نقل کر لیتے اور یہی تحریری و زبانی مواد بعد میں احادیث کی شکل میں ہم تک پہنچا
اس زمانے کے محدثین میں خواجہ حسن بصری، سید بن المسیب، سید بن جبیر، سفیان ثوری، سفیان بن واہلہ اور امام مالک شامل ہیں
ان محدثین نے بڑی مشقت و تحقیق کے ساتھ علم حدیث پہ کام کیا
ان کے بعد ان 🔻
Read 17 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(