"سمیولیٹر "
سمیولیٹر ایک جدید ویڈیو ٹیکنالوجی ہے، جس کے ذریعے سے آپ کسی گیم، فلم یا کسی ایکشن کا حصہ بن جاتے ہیں
مثلاً آپ کوئی ہنٹر گیم کھیل رہے ہیں تو آپ خود کو واقعی جنگل میں خطرناک جانوروں کے سامنے محسوس کریں گے اور اگر خلا کی سیر کر رہے ہیں تو آپ خود کو خلا میں اڑتا ہوا🔻
محسوس کریں گے
آپ ستاروں سے آگے کے جہانوں میں سفر کریں گے اور آپ کے محسوسات بالکل وہی ہوں گے جو حقیقت میں سفر کرنے والوں کے ہوتے ہیں
اسے آپ جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھنا بھی کہہ سکتے ہیں
اس ٹیکنالوجی کے ذریعے سے آپ حرمین شریفین کی زیارت یوں کرتے ہیں کہ جیسے آپ اصل حالت میں حرم🔻
شریف میں موجود ہوں
فیس بک کی میٹا ورس ٹیکنالوجی اسی کا جدید ترین ورژن ہے
جس میں آپ اپنا ہم شکل ایک روبوٹ خرید کر گھر بیٹھے دنیا میں کہیں بھی جا سکیں گے اور کچھ بھی کر سکیں گے
پچھلی ایک صدی میں دنیا بہت تیزی سے تبدیل ہوئی ہے
کمپیوٹر ٹیکنالوجی نے دنیا کو گلوبل ویلج کی شکل دے کر🔻
آپس میں اس طرح جوڑ دیا کہ فاصلے عملی طور پر مٹ گئے
مگر جتنی تبدیلی پچھلے سو سال میں جا کر آئی
اس سے دس گنا زیادہ تبدیلی محض اگلے دس سالوں تک آنے والی ہے
آپ سادہ الفاظ میں یوں سمجھ لیں کہ اگلے دس سال بعد دنیا ٹیکنالوجی کے عروج پر پہنچ جائے گی
نئے جہان بھی دریافت ہو جائیں گے اور🔻
یہ جہان بھی کچھ کا کچھ ہو جائے گا
جو کچھ آج دنیا میں واقع ہو رہا ہے
اور ٹیکنالوجی کے ذریعے جو کچھ دیکھا یا سنا جا رہا ہے
اس طرح کی چیزیں پہلے یا تو انبیا کرام نے اپنے معجزات کے ذریعے دکھائیں
یا اولیا کرام نے اپنی کرامات کے ذریعے دکھائیں
اب مگر سب سے بڑی کرامت آئی ٹی ہے
جو دنیا🔻
کو گھنٹوں کے حساب سے بدل رہی ہے
قرآن میں لکھا ہے کہ ماں کے پیٹ میں کیا ہے
اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا
اب مگر ماں کا پیٹ تو بہت پیچھے رہ گیا جینیاتی سائنس تو ہزاروں سال پہلے کی تاریخ اور بیماریاں تک جان لیتی ہے
موروثی بیماریوں کو انسانی جینز تک سے ختم کرنے کا تجربہ کامیاب ہو 🔻
چکا ہے
اس کا یہ مطلب نہیں کہ قرآن میں غلط لکھا ہے
اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم میں سے کوئی قرآن سمجھنے کی اہلیت نہیں رکھتا
ورنہ دنیا کے آغاز سے اختتام تک جو کچھ ہوا یا ہونے والا ہے
سب کچھ قرآن میں لکھا ہے
اور جدید ترقی و ٹیکنالوجی کی ابتداء بھی مسلمان سائنسدانوں نے ہی کی جن تک قرآن🔻
کے بنیادی علوم مولا علی علیہ السلام سے پہنچے
حضرت امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے جابر بن حیان کو صرف چند باتیں سکھائیں اور اس نے "الکیمیا" جیسی شہرہ آفاق کتاب لکھ دی
جو آج تک پڑھائی جا رہی ہے
ہمارے جاہل ملا جن باتوں پہ صدیوں سے ایک دوسرے سے لڑتے آ رہے ہیں
وہ سائنس نے ویسے ہی🔻
ثابت کر دی ہیں
اور جو باقی ہیں
وہ آنے والے چند سالوں میں ہو جانی ہیں
ملا باقی علوم تو بہت دور کی بات صرف وضو کا سائنسی تجزیہ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے
نماز کیوں پڑھی جاتی ہے
اس کا فلسفہ بھی نہیں سمجھا سکتے
اس دور کے پڑھے لکھے بچے مولویوں کی باتوں پہ ہنستے ہیں تو اس سے اگلی نسل 🔻
تو انہیں بالکل پاگل سمجھے گی
آنے والے دور میں انسان پریکٹیکلی جان لے گا کہ موت محض ایک عارضی کیفیت ہے
جو صرف جسم پر اور چند لمحوں کیلئے طاری ہوتی ہے
یہاں سے جانے والے انسان اسی دنیا کے متوازی کسی اور دنیا میں باقاعدہ موجود ہیں
اور اس دنیا میں آنے والے بھی کسی اور جہان سے آتے🔻
ہیں۔یہ سب قرآن میں بھی واضح لکھا ہے، مگر اس کی سمجھ صرف عقل والوں کو آتی ہے
اٹھارہ ہزار عالمین پہ زندگی ہر دم رواں دواں ہے اور ہمیشہ رہے گی
روح کو موت آنا ممکن نہیں ہے
کہ روح ٹرانسپیرنٹ ہے
جو اجسام اور جگہیں بدلتی رہتی ہے
جنت میں بھی مثالی جسم ہی جائے گا
مادی اجسام جنت میں داخل🔻
نہیں ہو سکیں گے
جدید ٹیکنالوجی آپ کو دیوار کے پار دیکھنا بھی سکھا دے گی
اور آپ ہزاروں میل دور سے کوئی بھی آواز بغیر کسی آلے کی مدد سے سن سکیں گے
آپ کسی کی سوچ بھی پڑھ سکیں گے
اور دل کا حال بھی جان لیں گے
بزرگانِ دین کی کرامات جو آپ کو مذاق لگتی ہیں اور مرزا انجینئر جیسے جہلا 🔻
جن کا تمسخر اڑاتے ہیں
انہیں سائنس ہی درست ثابت کر دے گی
آپ نے چاند کے دو ٹکڑے ہونے کا معجزہ صرف سنا ہے
سمیولیٹر کے ذریعے آپ یہ معجزہ اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہیں
آپ دنیا بھر کے مذہبی و تاریخی مقامات کی سیر گھر بیٹھے کر سکتے ہیں
جیسے ہمارے کچھ بزرگ گھر بیٹھے اپنی ہر نماز مکے 🔻
اور مدینے پڑھا کرتے تھے
اور آپ ایسی باتوں کو تسلیم نہیں کرتے تھے ، اب آپ خود اس قابل ہو جائیں گے
میٹا ورس کے ذریعے تو آپ روز عمرہ کر سکیں گے
اس کے علاؤہ بہت کچھ ہے جو صرف سامنے آنے پر ہی سمجھ آئے گا
آج سے بیس سال پہلے اگر کسی کو موجودہ سمارٹ فون کے کمالات بتاتے تو کوئی یقین 🔻
نہ کرتا
مگر آج سمارٹ فون سب کے ہاتھوں میں ہے، اور اگر پچاس سال پہلے کوئی موبائل ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کرتا تو اسے ایک مکمل کرامت ہی سمجھا جاتا
اور اگر کوئی نبی دکھاتا
تو معجزہ سمجھا جاتا
آپ یاد رکھیں !
معجزے اور کرامتیں بھی بغیر کسی ٹیکنالوجی کے ممکن نہیں تھے
کچھ تھا جو صرف اللہ🔻
اور اس کے انبیا و اولیا جانتے تھے
کہ جس کے ذریعے معجزات و کرامات دکھائی گئیں
ورنہ معجزہ شق القمر کا آپ اگر جائزہ لیں تو زمین کے چوتھے حصے کے برابر کے سائز کا چاند وادی مکہ پہ گرا
اور مکہ سلامت رہا ؟
کیسے ؟
جبکہ چاند دو ٹکڑے ہو کر گرنے کی گواہی قرآن کے علاؤہ پوری دنیا سے ملی🔻
اس پہ ذرا غور کریں تو بات الگ ہی سمجھ آئے گی
جو کچھ آج ہم دیکھ رہے ہیں
یہ سو سال پہلے والا کوئی شخص آ کر دیکھ لے تو اسے عجوبہ ہی خیال کرے
ایسے ہی دوسرے کچھ جہان ٹیکنالوجی میں ہم سے بہت آگے ہیں
کچھ ایسے ہیں کہ جہاں پر موت ہے ہی نہیں
کچھ پہ زندگی ہزاروں سال ہے
اور کچھ پہ ہم سے 🔻
بھی کم ہے
ایسے ہی نبی کریم ﷺ، انبیا و اولیا کرام،شہدا، صدیقین، اور سب انبیا کرام کے حواری و صحابہ سب کسی نہ کسی دوسرے جہان میں اپنے اپنے وجود کے ساتھ موجود ہیں
ہم میں سے جو لوگ روحانیت سے تعلق رکھتے ہیں
ان کی ان سے باقاعدہ ملاقاتیں ہوتی ہیں
اس دنیا میں کئی ایسی جگہیں ہیں جہاں🔻
روحوں کا ملاپ ہوتا ہے
اس حوالے سے سب سے بڑی جگہ بیت اللہ ہے
آپ کو کبھی معلوم ہی نہیں ہو گا کہ آپ کے ساتھ طواف کرنے والا کتنے سو سال پہلے دنیا سے جا چکا ہے ؟
اور اب وہ مثالی جسم کے ساتھ کعبہ میں موجود ہے
اس بات کو مکمل سمجھنا چاہیں تو قلندر بابا اولیاء کی کتاب "لوح و قلم" کا 🔻
مطالعہ کریں
اس قسم کے تھریڈ اس لئے لکھتا ہوں کہ آپ کی سوچ کا دائرہ وسیع ہو
آپ ملا ازم کی سطحی اور فضول باتوں میں الجھے نہ رہیں
خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ مولوی علم کا ع بھی نہیں جانتے
انہیں پتہ ہی نہیں ہے کہ کائنات کا سسٹم کیا ہے
انسانی وجود کتنا بڑا معجزہ ہے
اور 🔻
اللہ نے اپنے نائب کو کیا کیا صلاحیتیں عطا کی ہیں
یہ چاہے تو سورج کا رخ پلٹ سکتا ہے
سمندروں کو حکم دے سکتا ہے
خلاوں کو مسخر کر سکتا ہے
یہ مردے زندہ کرنے سے لے کر پہاڑ کو ہلانے تک کچھ بھی کر سکتا ہے
اللہ نے فرمایا ہم اگر قرآن پہاڑوں پہ نازل کرتے تو وہ ریزہ ریزہ ہو جاتے
انسان مگر🔻
قرآن کو لے کر سلامت ہے
اس میں بہت بڑا اشارہ ہے
مگر عقل مندوں کیلئے ہے
قرآن خود پہ غور وفکر کا حکم بھی اسی لئے دیتا ہے
بس اگر آپ اہل بیت سے سچی مودت رکھتے ہیں
تو یہ جہاں چیز ہے کیا
لوح و قلم تیرے ہیں
والی بات سچ ہے
اور اگر ان نفوسِ قدسیہ سے محبت نہیں رکھتے
تو پھر آپ کچھ نہیں جان🔻
سکتے کہ کائنات تو ان کیلئے ہی تخلیق کی گئی ہے
جنت بھی انہی کی ہے
اور سارے علوم بھی انہی کی وساطت سے ملتے ہیں
ان سب باتوں کے حوالے وہ مانگے جو اس کے متعلق علم رکھتا ہو
باقی یہ تجربے اور مشاہدے کا علم ہے
زور لگائیں
سینہ جلائیں
اور سب آنکھوں سے دیکھیں
بالکل سمیولیٹر کی طرح 👍👍

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RoymukhtarRoy

Feb 11
"بیٹی vs بہو "
ایک زمانے میں ٹاؤن شپ لاہور میں ایک عامل کے پاس بیٹھا کرتا تھا
یہ عامل واقعی کامل تھے،ان کے پاس جنات و موکلات کے علاؤہ کچھ دیگر مستند عملیات بھی تھے
آدمی نہایت سادہ تھے
لالچ نام کو نہیں تھا اور کرائے کے مکان میں رہتے تھے
ان سے کسی کام کے سلسلے میں ملاقات ہوئی 🔻
ان کے علم نے متاثر کیا تو ان کی شاگردی اختیار کر لی
ابتدائی کچھ چیزیں سیکھ لیں تو ہر جمعرات کو ان کے پاس بیٹھ کر سائلین کو دیکھنا شروع کر دیا
ایک دن ایک خاتون آئیں اور کہا کہ انہوں نے دو ہفتے پہلے اپنے بیٹے کی شادی کی ہے اور وہ اپنی بہو کو قابو میں رکھنے کیلئے کوئی تعویذ چاہتی🔻
ہیں۔ انہیں بتایا کہ ہم کوئی جاود یا سفلی نہیں کرتے
وہ مایوس ہو کر چلی گئیں
تین چار دن کے وقفے کے بعد ایک اور خاتون آئیں اور انہوں نے کہا کہ انہوں نے پندرہ بیس دن پہلے بیٹی کی شادی کی ہے اور اس کی ساس اچھی عورت نہیں ہے،کچھ ایسا کر دیں کہ ساس اس کی تابعدار بن کر رہے
تفصیلات معلوم🔻
Read 19 tweets
Feb 10
"جہیز ہندوانہ رسم ہے ؟؟"
ایک مذہبی جماعت آج کل اس عنوان سے جہیز کیخلاف ایک مہم چلا رہی ہے کہ جہیز ایک ہندوانہ رسم ہے
پہلی بات تو یہ سمجھ لیں کہ روئے زمین پہ ہندو نام کا کوئی مذہب یا فرقہ نہیں ہے
ہندو ایک جغرافیائی اصطلاح ہے جو ہندوستان میں رہنے والے باشندوں کیلئے برتی 🔻
جاتی ہے، ہندوستان کا نام دریائے سندھ کی وجہ سے پڑا ہے
سندھ کو آج بھی بھارت میں دریائے سندھو کہا جاتا ہے اور اسی کی مناسبت سے بگڑ کر ہندو ہوا اور یہ خطہ ہندوستان مشہور ہوا
اس جغرافیائی تقسیم کے مطابق خطے کے اعتبار سے ہم سب ہندو ہیں
اس حوالے سے ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب کا ایک مفصل 🔻
لیکچر موجود ہے
جو مزید سمجھنا چاہیں وہ سن سکتے ہیں، اسلام سے پہلے اس خطے میں تین بڑے مذاہب تھے
"جین مت" ، "بدھ مت" اور "برہمن ازم"
جسے ہم ہندو مذہب کہتے ہیں وہ دراصل برہمن ازم ہے
اس خطے کی معاشرت ہزاروں سالوں پر محیط ہے
اسلام اس خطے میں دیگر مذاھب کی نسبت نیا مذہب ہے
اور اسلام 🔻
Read 20 tweets
Feb 9
"ملا کی اذاں اور "
ضیاء دور میں دیت کا ایک مسلہ کھڑا ہوا، جس کا قصہ کچھ یوں ہے کہ کچھ علمائے کرام نے کہا عورت کا چونکہ جائیداد اور گواہی سمیت ہر جگہ نصف حصہ ہے، اس لئے عورت کی دیت بھی آدھی ہو گی
یعنی اگر کوئی عورت قتل کرے یا کی جائے تو اس کے قصاص میں دیت نصف لی یا دی جائے 🔻
اس معاملے پہ کثیر علما کی رائے مگر یہ تھی کہ دیت کی کوئی تخصیص نہیں ہے
عورت ہو یا مرد دونوں انسان ہی ہوتے ہیں اس لئے دیت برابر ہے
انہی دنوں ایک مولوی صاحب جو نئے نئے مارکیٹ میں آئے تھے انہیں کہا گیا کہ مشہور ہونے کا ایک نسخہ ہاتھ لگا ہے
اگر آپ چاہیں تو نصف دیت والی رائے کے حق🔻
میں بیان دے کر مشہور ہو سکتے ہیں
اور پھر چشم عالم نے دیکھا کہ ایک صاحب راتوں رات سٹار بن گئے
حکومت نے انہیں اپنی حمایت میں کھڑا کیا اور نوازشات کی بارش کر دی
یہ واقعہ ملا ازم کی مکمل تفصیل بھی ہے اور تاریخ بھی ہے
میں نے ایک دن موٹا موٹا حساب لگایا تو پاکستان میں تمام مسالک و 🔻
Read 22 tweets
Feb 7
"نئی نسل کو علم ہونا چاہیے"
اس خطے میں اسلام تین طریقوں سے پہنچا،
مسلم فاتحین کے ذریعے
مسلم تاجروں کے ذریعے
اور صوفیائے کرام کے ذریعے
مسلم فاتحین نے صرف اہم جگہوں پر حملے یا قبضے کئے
اور محدود وقت کے بعد واپس چلے گئے
مسلم تاجر بھی تجارتی دوروں پر آتے اور اپنا کام کر کے واپس چلے🔻
جاتے، ان کا دائرہ اثر محدود و مختصر رہا، لوگ ان سے متاثر ہو کر اسلام قبول تو کر لیتے مگر ان کی دینی و اخلاق تربیت کرنے والا کوئی نہ ملتا
اس کمی کو پورا کرنے کیلئے صوفیائے کرام عرب و مشرق وسطی سے اس خطے میں تشریف لائے
ان صوفیائے کرام نے ان علاقوں میں مستقل قیام کیا
کفر و شرک 🔻
کے مراکز پہ ڈیرے ڈالے
اور اللہ توکل دین کی تبلیغ کا کام شروع کیا، ابتدا میں سب کو کڑی مشکلات کا سامنا رہا،ہندو اکثریت کے علاقوں میں جہاں ذات پات کی تفریق رچی بسی تھی وہاں اسلام کی تبلیغ کا فریضہ انتہائی مشکل تھا
بزرگانِ دین نے مقامی لوگوں کے رجحانات کے مطابق تبیلغ کے طریقہ کار🔻
Read 19 tweets
Feb 4
" بھان متی کا کنبہ "
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں 142 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں
ان میں سے مذہبی سیاسی جماعتوں کی تعداد 24 ہے
ان مذہبی سیاسی جماعتوں کا تعلق مختلف فرقوں اور مسالک سے ہے
کچھ جماعتیں فعال ہیں جب کہ کچھ برائے نام موجود ہیں
سب سے زیادہ جماعتیں اہل سنت سے ہیں جبکہ سب🔻
سے کم اہل تشیع سے ہیں
ان جماعتوں میں سے چند معروف نام یہ ہے :
"اللہ اکبر تحریک" "اسلامی جمہوری اتحاد" "اسلامی تحریک پاکستان" "اتحاد امت پاکستان" "جماعت اسلامی" "جمعیت علمائے اسلام ( پانچ گروہ) " "جمعیت علمائے پاکستان (چار گروہ)" "مجلس وحدت المسلمین" "مرکزی جماعت اہلحدیث" 🔻
"سنی تحریک" "تحریک اہل سنت پاکستان" "تحریک لبیک پاکستان" اور "تحریک لبیک اسلام"
جبکہ ان مذہبی سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں روایتی سیاسی جماعتوں میں "پی ٹی آئی" "ن لیگ" "پیپلز پارٹی" "اے این پی" " بلوچستان عوامی پارٹی" اور "ایم کیو ایم" شامل ہیں
آپ حیران ہوں گے کہ چوبیس مذہبی 🔻
Read 16 tweets
Feb 3
میں نے اس پہ تفصیلی آرٹیکل لکھا ہوا ہے کہ پاکستان میں کتنے مسلک ،کتنے فرقے ،کتنی جماعتیں اور کتنے گروہ ہیں
اہلسنت کے اندر تین بڑے فرقے ہیں
اور ساٹھ فیصد اہلسنت غیر جماعتی ہیں ،یعنی ان کا تعلق کسی جماعت سے نہیں ہے، جماعتی اہلسنت میں بریلوی،دیوبندی اور وہابی بالترتیب بڑے ہیں 🔻
بریلویوں میں سب سے بڑی جماعت دعوت اسلامی ہے اور اس کے بعد جماعت اہلسنت ریاض حسین شاہ گروپ ہے، اس کے بعد اب تحریک لبیک ہے
اگر آپ کل اہلسنت میں سے تحریک لبیک کی شرح معلوم کرنا چاہیں تو یہ محض پانچ فیصد بنے گی
اس کیلئے آپ جیسی چاہیں تحقیق کر لیں، جماعت بنانا چونکہ ایک بڑا دھندہ 🔻
ہے اس لئے کوئی جماعت کسی دوسری جماعت کیلئے اپنی شناخت اور طریقہ ترک نہیں کرتی
کیونکہ یہ الگ پہچان ہی تو بزنس لے کر آتی ہے
آپ مولوی الیاس سے کہیں پچاس ارب لے لے اور تحریک لبیک میں شامل ہو جائے، وہ کبھی نہیں ہو گا
ایسے ہی اگر کسی دیوبندی جماعت سے کہا جائے کہ وہ تحریک لبیک کے 🔻
Read 8 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

:(