گڑیا Profile picture
Feb 15 204 tweets 147 min read
حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ

امیرالمؤمنین حضرت علی بن ابی طالب ؓ کاتعلق مکہ میں قبیلۂ قریش کے مشہوراورمعززترین خاندان’’بنوہاشم‘‘سے تھا،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
دوسری ہی پشت میں عبدالمطلب پرسلسلۂ نسب رسول اللہ ﷺ کے نسب سے جاملتاہے، لہٰذا رسول اللہ ﷺ ٗ نیزحضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہٗ دونوں کے داداایک ہی تھے،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
یعنی ’’عبدالمطلب‘‘۔
حضرت علی بن ابی طالب ؓ کی پیدائش مکہ شہرمیں رسول اللہ ﷺ کی بعثت سے دس برس قبل ہوئی تھی۔آپؓ ابوطالب کے بیٹے تھے،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
جوکہ رسول اللہ ﷺ کے مشفق ومہربان چچابھی تھے اورسرپرست بھی ، چھ سال کی عمرمیں جب رسول اللہ ﷺ کی والدہ آمنہ بنت وہب کاانتقال ہوگیاتھا،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
تب آپؐ اپنے داداعبدالمطلب کی کفالت میں آگئے تھے ، اور پھر دوسال بعدجب داداکاانتقال ہوا، تب آپؐ داداکی وصیت کے مطابق اپنے چچاابوطالب کی کفالت میں آگئے تھے ،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اُس وقت آپؐ کی عمرمبارک آٹھ سال تھی ،ابوطالب نے تادمِ زیست آپؐ کی کفالت وحفاظت اورسرپرستی وخبرگیری کافریضہ بحسن وخوبی انجام دیاتھا۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
ابوطالب کے چاربیٹے تھے:طالب ، عقیل ، جعفر،اورعلی،جبکہ دوبیٹیاں تھیں :اُم ہانی ، اورجُمّانہ،ابوطالب کثیرالعیال اورقلیل المال تھے،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
ان کی اس تنگدستی کی وجہ دراصل یہ تھی کہ وہ خاندان بنوہاشم کی سربراہی کے علاوہ مزیدیہ کہ متولیٔ کعبہ بھی تھے،لہٰذااُس دورکے رواج کے مطابق جوکچھ بھی انہیں میسرآتا

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
وہ نہایت فراخدلی کے ساتھ حجاجِ بیت اللہ کی خدمت وخبرگیری اورمیزبانی میں خرچ کردیاکرتے تھے ۔رسول اللہ ﷺ نے بچپن کے مرحلے سے نکلنے کے بعدجب شباب کی منزل میں قدم رکھا

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
تواپنے محسن چچاکا ہاتھ بٹانے اورمعاشی بوجھ ہلکاکرنے کی غرض سے ان کے چھوٹے بیٹے ’’علی‘‘کواپنی کفالت میں لے لیاتھا،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
لہٰذاحضرت علی بن ابی طالب ؓ نے رسول اللہ ﷺ کے گھرمیں اورخودآپؐ کی نگرانی میں ہی تربیت اورنشوونماپائی تھی،اورپھراسی تربیت کی جھلک زندگی بھران کی شخصیت اورسیرت وکردارمیں نمایاں نظرآتی رہی

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
حضرت علی بن ابی طالب ؓ نے رسول اللہ ﷺ کی بعثت کے فوری بعد دعوتِ حق پرلبیک کہتے ہوئے دینِ اسلام قبول کرلیاتھاجب ان کی عمرمحض دس برس تھی۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
مکہ میں آپ ﷺ کے اعلانِ نبوت کے بعدکمسن علی ؓہمیشہ ہرقدم پرآپؐ کے ساتھ رہے ،اورکمسنی کے باوجودجوبھی خدمت ان سے بن پڑی …

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
بلاترددہمیشہ ہرممکن خدمت سرانجام دیتے رہے۔
یہاں تک کہ آپؐ کی بعثت کے بعداسی طرح مشرکینِ مکہ کے نرغے میں انتہائی نامساعدوپریشان کُن حالات میں

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
تیرہ سال گذرگئے،تب اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ کی جانب سے ہجرتِ مدینہ کاحکم نازل ہوا،ہجرت کی رات مشرکینِ مکہ نے آپؐ کے قتل کامنصوبہ بنارکھاتھا،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اوراپنے اسی ناپاک منصوبے کوعملی جامہ پہنانے کی غرض سے آپؐ کے گھر کا محاصرہ کررکھاتھا…اُس رات آپؐ نے حضرت علیؓ کواپنے بسترپرسونے کی تلقین فرمائی تھی…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
تاکہ آپؐ کی وہاں سے روانگی کے بعددشمن اگراندرجھانک کردیکھیں تویہ سوچ کرمطمئن رہیں کہ آپؐ اب تک اپنے گھرمیں ہی موجودہیں اوراپنے بسترپرسورہے ہیں ،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
لہٰذادشمن آپؐ کاتعاقب کرنے کی بجائے بدستوراسی جگہ موجودرہیں …
حضرت علی ؓ اس حقیقت سے بخوبی آگاہ تھے کہ آج کی رات رسول اللہ ﷺ کے بسترپرسونا گویاقتل گاہ میں سونے کے مترادف ہے…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
لیکن اس کے باوجودبلاچون وچرااوربلاخوف وخطرآپؐ کے حکم کی تعمیل …یقینااطاعتِ رسولؐ کے حوالے سے، نیزفدائیت کے نقطۂ نگاہ سے …

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ کایہ بے مثال اوریادگارکارنامہ تھا…نیز حضرت علیؓ کے اس عمل میں نوجوان نسل کیلئے ہمیشہ کیلئے یہ قیمتی پیغام بھی پوشیدہ ہے

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
کہ اللہ کے دین کی سربلندی کی خاطروقت پڑنے پرکسی بھی بڑے سے بڑے خطرے کاسامنا کرنے سے گریزنہ کیاجائے۔
رسول اللہ ﷺ کے پاس مشرکینِ مکہ کی بہت سی امانتیں رکھی ہوئی تھیں ،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
آپؐ نے ہجرت کی رات وہ تمام امانتیں حضرت علیؓ کے سپردکرتے ہوئے یہ تاکیدفرمائی کہ ’’اے علی!یہ تمام امانتیں ان کے مالکوں کے حوالے کرنے کے بعدتم مکہ سے نکلنا‘

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
چنانچہ آپؐ کے اس حکم کی تعمیل کرتے ہوئے حضرت علیؓ وہ تمام امانتیں ان کے مالکوں تک پہنچانے کے بعدمکہ سے تنِ تنہاپیدل ہی مدینہ کی جانب روانہ ہوگئے…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اس وقت ان کی عمر بائیس سال تھی۔
مدینہ پہنچنے کے کچھ عرصے بعدآپؐ نے اپنی سب سے چھوٹی اورلاڈلی صاحبزادی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہاکی شادی

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
حضرت علیؓ کے ساتھ کردی، یوں دونوں باہم رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے،آپؐ حضرت فاطمہ ؓ سے بہت زیادہ محبت رکھتے تھے،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
ایک بارآپؐ نے اپنی پیاری بیٹی کے بارے میں ارشادفرمایا: سَیِّدَۃُ نِسَائِ أھلِ الجَنَّۃ (۱) یعنی’’فاطمہ جنت میں تمام عورتوں کی سردارہیں ‘‘۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اللہ نے ان دونوں کودوبیٹوں حسن اورحسین ٗ نیزدوبیٹیوں ام کلثوم اورزینب سے نوازا…
رسول اللہ ﷺ اپنے ان کمسن نواسوں سے بہت زیادہ محبت کیاکرتے تھے ،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
ایک موقع پر آپؐ نے ان دونوں کے بارے میں ارشادفرمایاتھا: ھُمَا رَیحَانَتَايَ مِنَ الدُّنیَا (۱) یعنی’’اس دنیامیں یہ دونوں میرے پھول ہیں ‘‘۔
( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
نیزآپؐ اپنے داماداورچچازادیعنی حضرت علی بن ابی طالب ؓ کے ساتھ بھی ہمیشہ انتہائی شفقت وعنایت کامعاملہ فرمایاکرتے تھے،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
چنانچہ ایک موقع پرآپؐ نے ان کیلئے ان الفاظ میں دعاء فرمائی : اَللّھُمّ وَالِ مَن وَالَاہُ ، وَ عَادِ مَن عَادَاہ (۲)یعنی ’’اے اللہ جوکوئی اس سے دوستی رکھے توبھی اُس سے دوستی رکھ ،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اورجوکوئی اس سے دشمنی رکھے توبھی اُس سے دشمنی رکھ‘‘۔
نیزایک بارآپؐ نے حضرت علیؓ کومخاطب کرتے ہوئے یہ ارشادفرمایا:

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
أَنتَ أَخِي فِي الدُنیَا وَالآخِرَۃِ(۳) یعنی’’ اے علی! آپ دنیامیں بھی اورآخرت میں بھی میرے بھائی ہیں ‘‘۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ

عنوان: ہمہ گیرشخصیت: شجاعت وبہادری

اللہ عزوجل نے اپنے اس برگزیدہ بندے یعنی علی بن ابی طالب ؓ کوگوناگوں اوصاف وکمالات سے نوازاتھا،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
ان کی شخصیت میں جامعیت وہمہ گیری نمایاں نظرآتی تھی،اس چیزکامختصرتذکرہ درجِ ذیل ہے:
شجاعت وبہادری کے لحاظ سے حضرت علی ؓ کی شخصیت کاجائزہ لیاجائے

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
توہم دیکھتے ہیں کہ میدانِ کارزارمیں وہ ہمیشہ پیش پیش نظرآتے رہے،رسول اللہ ﷺ کی حیاتِ طیبہ کے دوران جتنے بھی غزوات پیش آئے ،ہرموقع پرحضرت علیؓ شریک رہے

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
بلکہ پیش پیش رہے اورجرأت وشجاعت کے بے مثال کارنامے دکھاتے رہے…سوائے غزوۂ تبوک کے (سن ۹ ہجری میں ) کیونکہ اُس موقع پرآپ ﷺ نے تبوک کی جانب روانگی

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
کے وقت مدینہ میں حضرت علیؓ کواپنے اہلِ بیت کی حفاظت وخبرگیری کی ذمہ داری سونپی تھی، تب حضرت علیؓ نے عرض کیاتھاکہ :

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
یَا رَسُولَ اللّہ، ھَل تُخَلِّفنِي فِي النِّسَائِ وَ الصِّبیَان؟یعنی’’اے اللہ کے رسول!کیاآپ مجھے عورتوں اوربچوں میں چھوڑے جارہے ہیں ؟‘‘ (۱) اس پر آپؐ نے جواب دیا:

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
أَمَا تَرضَیٰ أن تَکُونَ مِنِّي بِمَنزِلَۃِ ھَارُونَ مِن مُوسَیٰ؟ غَیرَ أنَّہٗ لَا نَبِيَّ بَعدِي (۲)

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
یعنی’’اے علی!کیاآپ کویہ بات پسندنہیں کہ آپ کی میرے ساتھ وہی نسبت ہوجوہارون علیہ السلام کی موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ تھی…؟ ہاں البتہ یہ کہ میرے بعدکوئی نبی نہیں ہے‘‘۔(۳)

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
الغرض غزوۂ تبوک کے موقع پرخودرسول اللہ ﷺ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے حضرت علی بن ابی طالب ؓ شریک نہیں ہوئے تھے…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
جبکہ اس کے سواباقی ہرغزوے میں آپؓ شریک رہے ،بلکہ پیش پیش رہے ،اورشجاعت وجرأت کے بے مثال جوہردکھاتے رہے۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
خصوصاً(سن سات ہجری میں )غزوۂ خیبرکے موقع پرحضرت علیؓ کاکردارہمیشہ ناقابلِ فراموش تصورکیاجاتارہے گا…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
جب اسلامی لشکرکی وہاں آمدکے موقع پرخیبرکے یہودی قلعہ بندہوکربیٹھ گئے تھے،محاصرہ کافی طول پکڑچکاتھا،صورتِ حال کافی سنگین اورباعثِ تشویش تھی…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اس دوران فریقین کے مابین متعدچھوٹی بڑی جھڑپوں کی نوبت آتی رہی،تاہم کوئی خاطرخواہ نتیجہ برآمدنہ ہوسکا…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
آخرایک روزرسول اللہ ﷺ نے اپنے ساتھیوں کومخاطب کرتے ہوئے ارشادفرمایا:’’لَاُعطِیَنَّ الرّایَۃَ غَداً رَجُلاً یُحِبَّ اللّہَ وَ رَسُولَہٰٗ وَ یُحُبُّہُ اللّہُ وَ رَسُولُہٗ‘‘

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
یعنی ’’کل میں جھنڈاایسے شخص کوعطاء کروں گاجواللہ اوررسول سے محبت کرتاہے ٗ اوراللہ اوررسول بھی اس سے محبت کرتے ہیں ‘‘

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
ظاہرہے کہ رسول اللہ ﷺ کی طرف سے یہ بہت بڑی خوشخبری تھی ،اوربہت بڑی گواہی تھی اُس شخص کے بارے میں کہ جسے کل علم سونپاجاناتھا
( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اورسپہ سالاری وقیادت کی ذمہ داری جس کے حوالے کی جانی تھی …اس کے حق میں یہ بہت بڑی گواہی تھی کہ وہ’’ اللہ اوررسولؐ سے محبت کرتاہے،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
نیزاللہ اوررسول بھی اس سے محبت کرتے ہیں ‘‘۔
چنانچہ لشکرمیں موجودبڑے بڑے صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے وہ رات اسی آرزو میں گذاری

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
کہ کاش کل صبح رسول اللہ ﷺ میرانام پکاریں …اورجب صبح کاسورج طلوع ہوا، تورسول اللہ ﷺ کی آوازگونجی’’أینَ عَلي؟‘‘ یعنی ’’علی کہاں ہیں ؟

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
‘‘ تب حضرت علی ؓ حاضرِخدمت ہوئے ، رسول اللہ ﷺ نے اپنے دستِ مبارک سے انہیں عَلَم (جھنڈا) عطاء فرمایا، نیزفتح اورخیروبرکت کی دعائیں دیتے ہوئے انہیں رخصت فرمایا۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
رسول اللہ ﷺ کے حکم کی تعمیل میں حضرت علی بن ابی طالب ؓ اسلامی لشکرکی قیادت کرتے ہوئے دشمن کی جانب پیش قدمی کرنے لگے،آمناسامناہوا،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
کافی سنسنی خیزاوراعصاب شکن قسم کی جنگ لڑی گئی۔
اس موقع پریہودی فوج کی قیادت ’’مرحب‘‘نامی شخص کررہاتھا ٗ

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
جس کابڑارعب اوردبدبہ تھا،اورجس کی بہادری کے بڑے چرچے تھے…مزیدیہ کہ وہ اُس دورکابڑانامی گرامی پہلوان بھی تھا۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
چنانچہ اس نے انتہائی غروروتکبرکے ساتھ حضرت علی ؓ کوللکارا،جواب میں حضرت علی ؓ نے اس پرایسابھرپوروارکیاکہ غروروتکبرکاوہ پتلا… پلک جھپکتے میں ہی زمیں بوس ہوگیا،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اورپھرآخرتمام شہر’’خیبر‘‘مسلمانوں کے ہاتھوں فتح ہوگیا،اور یوں رسول اللہ ﷺ اپنے لشکرسمیت کامیاب وکامران واپس مدینہ تشریف لے آئے۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
خلاصۂ کلام یہ کہ تمام غزوات کے موقع پر ٗ بالخصوص’’غزوۂ خیبر‘‘کے موقع پرحضرت علی بن ابی طالب ؓ کی خدمات ٗجرأت وشجاعت ٗاورجذبۂ سرفروشی یقیناتاریخِ اسلام کاسنہری باب ہے۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ

عنوان: عبادت اورمنبرومحراب

حضرت علی بن ابی طالب ؓ زہدوتقویٰ ٗ تعلق مع اللہ ٗ خشیتِ الٰہیہ ٗ شب بیداری وتہجدگذاری ٗ دنیاومافیہاسے دور…الگ تھلگ…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
رات کے اندھیروں میں اپنے اللہ سے لَولگانے …اوراس کے سامنے گریہ وزاری …دعاء ومناجات …اورآہ وفریاد کے حوالے سے بہت بلندترین مقام پرتھے۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ

عنوان: دنیاسے بے رغبتی

حضرت علی بن ابی طالب ؓ دنیاوی مال ودولت اورشان وشوکت سے ہمیشہ دوررہے،دنیاسے بے رغبتی ،سیدھی سادھی زندگی،صبروقناعت،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
نام ونموداورشہرت سے گریز،آپؓ کے مزاج کاخاصہ تھا…چنانچہ ایک بارآپؓ مدینہ میں مسجدِنبوی میں فرش پرہی محوِآرام تھے…اورآپؓ کاجسم خاک آلودبھی ہورہاتھا…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
کہ اس دوران رسول اللہ ﷺ آپ کوتلاش کرتے ہوئے وہاں پہنچے،آپ ﷺ نے جب یہ منظردیکھاتوانتہائی پیار اور شفقت سے علیؓ کومخاطب کرتے ہوئے

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
آپ ﷺ نے یوں آوازدی: قُم یَا أبَا تُرَاب…یعنی’’اے مٹی والے… اُٹھو…‘‘۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ

عنوان: حکمت ودانش

اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ کی طرف سے علی بن ابی طالب ؓ کوبے مثال حکمت ودانش اورفہم وفراست سے بہرہ مندفرمایاگیاتھا،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
چنانچہ آپؓ کے اقوالِ زریں اورارشادات وفرمودات طالبانِ حق کیلئے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتے ہیں ،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
گویاآپؓ حکمت ودانش کاچلتاپھرتاخزانہ اوربحرِ بیکراں تھے،یہی وجہ ہے کہ آپ ؓ زندگی بھرحکمت ودانش کے موتی بکھیرتے رہے۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ

عنوان: بے مثال علمی استعداد

حضرت علی بن ابی طالب ؓ اللہ سبحانہ ٗ وتعالیٰ کی طرف سے عطاء فرمودہ بے مثال علمی استعداداورقابلیت وصلاحیت کی وجہ سے مرجعِ عام وخاص تھے،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
فقہائے صحابہ میں انہیں ممتازومنفردمقام ومرتبہ حاصل تھا،بڑے بڑے جلیل القدرصحابۂ کرام (رضوان اللہ علیہم اجمعین)مختلف دینی مسائل کے حل کیلئے

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
ا ن کی طرف رجوع کیاکرتے تھے،بالخصوص خلیفۂ دوم حضرت عمربن الخطاب ؓ اپنے زمانۂ خلافت کے دوران مختلف دینی معاملات ٗفقہی مسائل ٗاورشرعی احکام کے

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
بارے میں بکثرت ان سے مشاورت کیاکرتے تھے،اسی بارے میں ان کایہ مقولہ مشہورہے: لَولَا عَلِيٌّ لَھَلَکَ عُمَرُ یعنی’’اگرعلی نہ ہوتے توعمر(یعنی میں خود) توبس ماراہی گیاتھا…‘‘

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
مزیدیہ کہ حضرت علیؓ کی یہ بے مثال علمی استعدادکسی خاص علم تک محدودنہیں تھی…بلکہ وہ خالص دینی وشرعی علوم ہوں …یاعلم کاکوئی بھی شعبہ اورکوئی بھی صنف ہو…
( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
ہرشعبے میں یہی کیفیت نظرآتی تھی،بالخصوص علم القضاء ، علم الفرائض (۱)نیزعربی ادب ٗ لغت ٗ اورصرف ونحو کے میدان میں آپؓ کوحجت تسلیم کیاجاتاتھا،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
عربی لغت اورصرف ونحوکے بڑے بڑے پہنچے ہوئے ماہرین آپؓ ہی کے تلامذہ میں سے تھے۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
(۲)ان تمامتراوصاف وکمالات کی وجہ (توفیقِ الٰہی کے بعد) یقینایہی تھی کہ حضرت علیؓ نے اپنے زمانۂ بچپن سے رسول اللہ ﷺ کی وفات تک تقریباًتیس سال کاطویل عرصہ آپؐ کی صحبت ومعیت میں گذارا،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اسی طویل اورمسلسل صحبت ومعیت کاہی یہ نتیجہ تھاکہ حضرت علیؓ انتہائی بلندپایہ عالمِ دین تسلیم کئے جاتے تھے،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
فقہ واجتہادمیں انہیں کامل دسترس ٗ غیرمعمولی مہارت ٗاورمکمل بصیرت حاصل تھی۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اس علمی مقام ومرتبے کے ساتھ ساتھ مزیدیہ کہ رسول اللہ ﷺ کی صحبت وتربیت کی بدولت آپؓ اخلاق وکرداراوراعلیٰ انسانی اقدارکے لحاظ سے بھی نہایت عمدہ واعلیٰ شخصیت کے مالک تھے۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
رسول اللہ ﷺ کے ساتھ آپؓ کی رفاقت اورصحبت ومعیت کایہ مبارک سلسلہ جس کی ابتداء زمانۂ طفولیت سے ہوئی تھی …

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
آپ ﷺ کی وفات ،اورپھرتجہیزوتکفین،حتیٰ کہ آپ ﷺ کے جسدِاطہرکوقبرمبارک میں اتارنے کے مراحل تک یہ سلسلہ جاری وساری رہاتھا۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ

عنوان: خلافت کیلئے انتخاب

رسول اللہ ﷺ تادمِ آخرحضرت علی بن ابی طالب ؓ سے انتہائی مسرورومطمئن رہے اورزندگی بھرشفقت وعنایت کامعاملہ فرماتے رہے۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
آپؐ کامبارک دورگذرجانے کے بعدخلیفۂ اول حضرت ابوبکرصدیق ؓ کے دورمیں بھی حضرت علیؓ کوخاص حیثیت اورقدرومنزلت حاصل رہی ،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
حضرت ابوبکرؓ اہم فقہی امورمیں ان سے مشاورت کرتے رہے اوران کی اصابتِ رائے پرمکمل یقین واطمینان کا اظہارکرتے رہے۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
خلیفۂ دوم حضرت عمربن الخطاب ؓ بھی اپنے دورِخلافت میں بکثرت حضرت علیؓ سے مشاورت کیاکرتے تھے،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
فتحِ بیت المقدس کے یادگاراورتاریخی موقع پرجب سلطنتِ روم کی طرف سے یہ مطالبہ کیاگیاتھاکہ فریقین کے مابین ’’معاہدہ‘‘ کے موقع پرمسلمانوں کے خلیفہ خودبیت المقدس آئیں …

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
تب حضرت عمرؓ نے اکابرصحابۂ کرام سے اس سلسلہ میں مشورہ کیاتھا اوران کی رائے دریافت کی تھی ،اس موقع پربعض حضرات نے یہ مشورہ دیاتھاکہ

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
’’ اے امیرالمؤمنین! آپ کووہاں نہیں جاناچاہئے ، تاکہ رومیوں کویہ احساس ہوکہ ہم مسلمان ان کاہرمطالبہ تسلیم کرناضروری نہیں سمجھتے،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اوریوں ان پرہماری مزیدہیبت قائم ہوجائے۔
جبکہ حضرت علیؓ نے یہ مشورہ دیاتھاکہ ’’اے امیرالمؤمنین!آپ کووہاں جاناچاہئے ،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
تاکہ اس طرح فریقین کے مابین خیرسگالی اورباہمی اعتمادواطمینان کے جذبات پروان چڑھ سکیں ‘‘۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
حضرت عمرؓ نے اسی رائے کوپسندکرتے ہوئے خودبیت المقدس جانے کافیصلہ فرمایاتھا، اورمدینہ سے اپنی اس غیرموجودگی کے موقع پرحضرت علیؓ کوہی اپنانائب وجانشین مقرر کیاتھا۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اورپھرحضرت عمرؓ جب قاتلانہ حملے کے نتیجے میں شدیدزخمی ہوگئے تھے، تب اپنی شہادت سے قبل آپؓ نے اپنے جانشین کے طورپرجن چھ افرادکے نام تجویزکرتے ہوئے

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
یہ وصیت کی تھی کہ یہی چھ افرادباہمی مشاورت کے بعدتین دن کے اندرآپس میں سے ہی کسی کو ’’منصبِ خلافت ‘‘کیلئے منتخب کرلیں …

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
انہی چھ افرادمیں حضرت علی بن ابی طالب ؓ بھی شامل تھے۔(۱)
اسی طرح خلیفۂ سوم حضرت عثمان بن عفان ؓ کے زمانۂ خلافت کے دوران بھی

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
حضرت علی بن ابی طالب ؓ کوبدستوریہی قدرومنزلت حاصل رہی،حضرت عثمانؓ مختلف دینی وانتظامی امورمیں ہمیشہ حضرت علیؓ سے مشاورت کرتے رہے،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
جبکہ حضرت علی ؓ بھی ہمیشہ ان کی معاونت کرتے رہے،خصوصاًباغیوں نے جب شورش برپاکی ٗ

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اس نازک ترین موقع پرحضرت علیؓ ہی باربارمختلف تدبیروں کے ذریعے ان باغیوں کوسمجھانے بجھانے اوررفع دفع کرنے کی کوششیں کرتے رہے…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
مزیدیہ کہ اُن دنوں حضرت علیؓ نے اپنے دونوں جوان بیٹوں یعنی حضرت حسن ٗنیزحضرت حسین رضی اللہ عنہماکومسلسل حضرت عثمان کے گھرکی نگرانی پرمقررکئے رکھا…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
تاکہ شرپسندکوئی موقع پاکرگھرکے اندرداخل نہ ہوسکیں ، غرضیکہ ان دونوں جلیل القدرشخصیات میں باہم بڑی محبتیں اورقربتیں رہیں ،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اورآپس میں یہ ہمیشہ شیروشکرکی مانندرہے۔
اورپھرحضرت عثمان ؓ کے گھرکے طویل محاصرے کے بعدآخرجب انہیں نہایت بیدردی کے ساتھ شہیدکردیاگیا…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اوریہ المناک خبرحضرت علیؓ تک پہنچی توآپؓ حیرت زدہ رہ گئے،اورانتہائی رنجیدہ ودل گرفتہ ہوگئے،حتیٰ کہ شدتِ غم کی وجہ سے آنکھوں سے آنسوجاری ہوگئے…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
کیونکہ باقی تمام صحابۂ کرام کی طرح یہ خبران کیلئے بھی بالکل غیرمتوقع تھی،دراصل اس بغاوت اورفتنے کے موقع پران سبھی حضرات کایہی خیال تھاکہ یہ وقتی معاملہ ہے…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
کیونکہ دوردرازکے علاقوں سے آئے ہوئے یہ باغی کچھ عرصے بعدتنگ آکرخودہی واپس لوٹ جائیں گے…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
نیزیہ کہ ان باغیوں کی سرکوبی کی غرض سے بعض دوردرازکے علاقوں سے اسلامی لشکرکی مدینہ کی جانب روانگی کی خبریں بھی موصول ہورہی تھیں …

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
لہٰذاان تمام حضرات کایہی خیال تھاکہ اس معاملے کاکوئی نہ کوئی مناسب حل ضرورنکل آئے گا…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
یا…زیادہ سے زیادہ یہ کہ اس فتنے کی آگ کوبجھانے کی غرض سے حضرت عثمان ؓ خودہی ’’منصبِ خلافت‘‘سے دستبرداری اختیارکرلیں گے…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
کیونکہ باغیوں کامحض یہی مطالبہ تھا…جان لینے دینے کاتووہاں کوئی معاملہ ہی نہیں تھا…لیکن اب جوکچھ ہوگیا…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
یعنی حضرت عثمان ؓ کاقتلِ ناحق…اوروہ بھی اس قدربھیانک طریقے سے اوراس قدروحشیانہ اندازمیں …

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
یہ توکسی کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا،لہٰذااس غیرمتوقع ظلم وبربریت کی وجہ سے دیگرتمام صحابۂ کرام کی مانندحضرت علیؓ بھی انتہائی صدمے اوررنج وغم کی کیفیت سے دوچارتھے۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
خلیفۂ سوم امیرالمؤمنین ذوالنورین حضرت عثمان بن عفان ؓ کی شہادت کے اس المناک واقعے کے بعدایک اہم ترین معاملہ یہ درپیش تھاکہ منصبِ خلافت کی ذمہ داری اب کون سنبھالے گا…؟

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
ظاہرہے کہ اُس معاشرے میں یہ بات روزِروشن کی طرح عیاں تھی کہ حضرت علیؓ سے بڑھ کرکوئی اوراس منصب کااہل نہیں ہوسکتا۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
چنانچہ لوگوں نے بار بارحضرت علیؓ کے سامنے اس بات کامطالبہ اوراصرارکیاکہ آپ یہ منصب سنبھال لیجئے…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
لیکن حضرت علیؓ ہرباریہی جواب دیتے رہے کہ ’’ہمارے خلیفہ قتل کردئیے گئے…اورمیں ان کی جگہ منصبِ خلافت سنبھال کربیٹھ جاؤں …

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
مجھے ایساکرتے ہوئے شرم محسوس ہوتی ہے…لہٰذاکسی اورکوتلاش کرو…‘‘لوگوں کی طرف سے اصرار…جبکہ حضرت علیؓ کی طرف سے معذرت اورانکار…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
چندروزیہی سلسلہ چلتارہا…آخر مہاجرین وانصارمیں سے سرکردہ افراد پرمشتمل متعددحضرات نے حضرت علیؓ سے ملاقات کی اورانہیں منصبِ خلافت سنبھالنے پرآمادہ کیا…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
تب آپؓ نے ان کی بات کوردکرنامناسب نہیں سمجھا اوراپنی طرف سے آمادگی کااظہارکیا۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اوریوں سن ۳۵ ہجری میں ماہِ ذوالحجہ کے آخری دنوں میں مدینہ منورہ میں حضرت علی بن ابی طالب ؓ نے خلیفۂ چہارم کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ

عنوان: منصبِ خلافت سنبھالنے کے بعد

حضرت علی بن ابی طالب ؓ کے حصے میں یہ نازک ترین ذمہ داری ایسے وقت میں آئی تھی کہ جب چہارسوشدیداضطراب

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اور بے چینی کا ایک لا متناہی سلسلہ تھا
ہرنئے دن کے ساتھ ہی نئی سازش اورنئی شورش جنم لیتی تھی…انہی شرانگیزقسم کے حالات میں خلیفۂ چہارم کے دورِخلافت کاآغازہوا۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اس موقع پرسب سے اہم اورنازک ترین معاملہ جوفوری طورپردرپیش تھا، وہ قاتلینِ عثمان ؓ کی گرفتاری اورپھرانہیں قرارواقعی سزادینے کامعاملہ تھا…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
لیکن یہ کوئی آسان معاملہ نہیں تھا،کیونکہ صورتِ حال انتہائی پیچیدہ تھی، باغی اب بھی بدستورکافی طاقتورتھے،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اورپھریہ کہ جہاں بلوہ ہو ٗماردھاڑ ٗ قتل وغارتگری ٗ افراتفری ٗ جہاں ہزاروں انسانوں کاجمعِ غفیرہو…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
وہاں توشایدخودبلوائیوں اورفسادیوں کوبھی درست اندازہ نہیں ہوسکتاکہ کس نے کس کوقتل کیا؟لہٰذامحض افواہ یاسنی سنائی بات کی بنیادپرکسی کومجرم قراردینا،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اورپھراسے سزا بھی دینا، یہ کسی صورت مناسب نہیں تھا،بلکہ وہاں توتمام شرعی وعدالتی تقاضوں کی تکمیل لازمی تھی۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
یہی وجہ تھی کہ حضرت علیؓ نے خلافت کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعداس معاملے کوفی الحال کچھ عرصہ کیلئے ملتوی کرنامناسب سمجھا،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
تاکہ اس شورش زدہ ماحول میں قدرے بہتری آجائے، مرورِوقت کے ساتھ معاملات پرگرفت بھی نسبۃً بہتراورمضبوط ہوجائے، مزیدیہ کہ اس خونِ ناحق کے حوالے سے جواسرارہیں …

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
جوپوشیدہ گوشے ہیں …اورجوخفیہ حقائق ہیں …وہ قدرے کُھل کرسامنے آجائیں ، تب مکمل خوداعتمادی کے ساتھ بھرپور طریقے سے اس معاملے کی طرف توجہ دی جائے۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
مگرصدافسوس کہ ہرگذرتے ہوئے لمحے کے ساتھ یہ معاملہ نازک تراورسنگین ترین ہوتاچلاگیا…پیچیدگیاں بڑھتی ہی رہیں …

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
جس قدرسلجھانے کی کوشش کی گئی ٗ اسی قدرالجھنیں بڑھتی گئیں ، نوبت بایں جارسید…کہ …ہرنئی صبح طلوع ہونے والے نئے سورج کے ساتھ ہی ایک نیافتنہ بھی طلوع ہوجاتا۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
فتنوں اورسازشوں سے بھرپوراس گھٹن زدہ ماحول میں ایک اہم حقیقت یہ تھی کہ ان تمامترمشکلات کی اصل آماجگاہ مدینہ سے کافی دوردرازکے علاقے تھے،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اوریہ کہ یہاں اس قدردورمدینہ میں رہتے ہوئے اس بگاڑ کی اصلاح کافی مشکل تھی،اسی حقیقت کااحساس وادراک کرتے ہوئے

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
حضرت علیؓ نے اب مدینہ سے انہی دوردرازکے علاقوں کی طرف نقل مکانی کاارادہ کیا،تاکہ وہاں قریب رہتے ہوئے ان فتنوں کابہترطریقے سے قلع قمع کیا جاسکے۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
چنانچہ حضرت علیؓ نے ماہِ ربیع الثانی سن ۳۶ہجری میں مدینہ میں نوسوجانبازوں پرمشتمل ایک لشکرتیارکیا،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اورخوداس کی قیادت کرتے ہوئے ابتدائی طورپربصرہ کی طرف کوچ کرنے کا اعلان کیا۔
اکابرصحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے متعددحضرات ٗبالخصوص

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
حضرت ابوایوب انصاری ؓ نے حضرت علی ؓ کو اس پریشان کُن صورتِ حال میں اُن شورش زدہ علاقوں کی جانب روانگی کاارادہ ترک کردینے کامشورہ دیا۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
لیکن حضرت علیؓ نے اس سلسلہ میں معذرت کااظہارکیا…اورپھرمدینہ سے عین روانگی کے وقت حضرت عبداللہ بن سلام ؓ نے بے ساختہ آگے بڑھ کرآپؓ کے گھوڑے کی لگام تھام لی

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اوراسے روک لیا،اورپھربڑے ہی حسرت آمیزلہجے میں یوں کہاکہ :’’اے امیرالمؤمنین!اگرآپ ایک بارمدینہ سے چلے گئے تو…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
پھرشایدآپ زندگی میں دوبارہ کبھی رسول اللہ ﷺ کایہ شہرمدینہ ٗرسول اللہ ﷺ کی یہ مسجد ٗاوریہ منبرومحراب… نہیں دیکھ سکیں گے‘‘،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اس کے بعدمزیدیہ بھی کہا’’اگرآپ آج اس شہرمدینہ کوچھوڑکرچلے گئے…تو پھرشایدقیامت تک دوبارہ کبھی یہ شہرمدینہ مسلمانوں کادارالخلافہ نہیں بن سکے گا…‘‘

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
(۱)اس پرلشکرمیں سے کسی جوشیلے شخص نے آگے بڑھ کرحضرت عبداللہ بن سلام ؓ کے ساتھ کچھ تلخ کلامی کی …

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
جس پرحضرت علیؓ نے اسے تنبیہ کی اوراس حرکت پرناگواری کااظہارکیا …اورپھرحضرت عبداللہ بن سلام ؓکی طرف متوجہ ہوتے ہوئے

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
حسبِ سابق اپنافیصلہ تبدیل کرنے کے بارے میں معذرت کااظہارکیا…اورپھران سب کی نگاہوں کے سامنے وہاں سے بصرہ کی جانب روانہ ہوگئے۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اورپھربصرہ میں کچھ عرصہ قیام کے بعدوہاں سے مزیدآگے کوفہ چلے گئے(۲)لیکن وہاں پہنچنے کے بعدبھی صورتِ حال میں کوئی بہتری نہ آسکی۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
حضرت علی بن ابی طالب ؓ کواپنی تمام مدتِ خلافت کے دوران روزِاول سے روزِآخرتک سکون کاکوئی ایک لمحہ بھی میسرنہ آسکا…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
پانچ سال کے عرصے پرمحیط آپؓ کایہ تمامترزمانۂ خلافت داخلی فتنوں ٗ شورشوں ٗ سازشوں ٗ افتراق وانتشار ٗ اورخانہ جنگیوں کی نذرہوگیا۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
مشکل درمشکل کے اس لامتناہی سلسلے کے حوالے سے ایک اہم حقیقت جسے ذہن نشیں رکھناضروری ہے ،وہ یہ کہ خلیفۂ چہارم امیرالمؤمنین حضرت علی بن ابی طالب ؓ سے قبل گذشتہ خلفاء ٗ

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
بالخصوص پہلے دونوں خلفاء کومنصبِ خلافت جب ملا، اُس وقت صورتِ حال یہ تھی کہ ان کی رعیت میں سے بہت بڑی اکثریت خودحضرات صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ہی کی تھی…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
جوبڑی حدتک ان کے ہم خیال اورہم مزاج تھے…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اس بات کویوں سمجھناچاہئے کہ جس طرح کسی کلاس روم میں بعض اوقات کوئی استادنظم وضبط برقراررکھنے کی غرض سے وہاں موجودطلبہ میں سے ہی کسی کو’’مانیٹر‘‘مقررکردیتاہے۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اُس موقع پرصورتِ حال یہ ہوتی ہے کہ وہ مانیٹرجن طلبہ کی ’’مانیٹرنگ‘‘یانگرانی اوردیکھ بھال کررہاہوتاہے…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
وہ سب اس کے اپنے دوست اورساتھی ٗ اس کے ہم جماعت ٗ ہم عصر ٗ اورہم عمرہواکرتے ہیں …وہ سب ایک ہی استادسے تعلیم حاصل کررہے ہوتے ہیں ،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
ایک ہی کتاب اورایک ہی نصاب پڑھ رہے ہوتے ہیں ،ایک ہی ادارے کے وہ طلبہ ہواکرتے ہیں …ان کی تعلیم وتربیت ایک ہی اندازسے ہورہی ہوتی ہے…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
ان کی سوچ ٗ ان کے اندازواطوار ٗ ان کے خیالات وافکار ٗ ان کے اہداف ٗ ان کے ارادوں ٗ نیزان کے اغراض ومقاصدمیں بڑی حدتک مماثلت ویگانگت ہواکرتی ہے…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
لہٰذاخودانہی کے اس ساتھی ’’مانیٹر‘‘کو اپنے ان ہم جماعت طلبہ کی نگرانی ٗ یاان کے ساتھ کسی قسم کی کوئی مفاہمت ٗ یاکوئی معاملہ طے کرنے میں قطعاًکوئی دشواری پیش نہیں آتی۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
لیکن اگرکبھی بعدمیں طویل زمانہ گذرجانے کے بعداسی مانیٹرکواپنے انہی ہم جماعت طلبہ کی بجائے ان کی اولادمیں سے کسی کے ساتھ کوئی معاملہ طے کرنے کی نوبت آجائے …

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
توصورتِ حال یقینابہت مختلف ہوگی…
یاجس طرح دوبھائیوں میں باہم کس قدرمحبتیں اورقربتیں ہواکرتی ہیں …ہمیشہ دکھ سکھ کے ساتھی…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
بلاتکلف اوربلاجھجک ہمیشہ ایک دوسرے کے سامنے صاف صاف حالِ دل بیان کردینے والے …

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
لیکن اگربعدمیں کبھی انہی میں سے ایک بھائی کواپنے دوسرے بھائی کی بجائے اس کی اولادکے ساتھ کوئی مفاہمت کرنی پڑے ،یاکوئی معاملہ طے کرنے کی نوبت آئے…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
تب یقیناوہ بات نہیں ہوگی جوخودبھائیوں میں آپس میں تھی…قدرت کایہی نظام ہے…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
بعینہٖ اسی طرح خلیفۂ چہارم سے قبل گذشتہ خلفاء ٗ بالخصوص پہلے دوخلفاء ٗ کے دورمیں صورتِ حال یہ تھی

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
کہ ان کی رعیت میں غالب اکثریت اکابرصحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی تھی،جوان کے ہم خیال اورہم مزاج تھے،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
ایمان واخلاص ٗ زہدوتقویٰ ٗ للہیت وفنائیت ٗ فکرِ آخرت ٗ امانت ودیانت ٗ حق گوئی وراست بازی ٗ دنیاکے حقیرمال ومتاع سے بے رغبتی ٗ غرضیکہ ہرلحاظ سے ان سب کامعیارایک ہی جیساتھا…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
ان سبھی کی تربیت خودخاتم الأنبیاء واشرف المرسلین نے فرمائی تھی…ان سبھی نے اللہ سبحانہ وتعالیٰ کادین براہِ راست خوداللہ کے رسول ﷺ سے ہی سیکھاتھا…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
آپؐ کی صحبت ومعیت ٗ کسبِ فیض کے وہ مبارک سلسلے ٗ اورآپؐ کاوہ فیضانِ نظر…یہی وہ بے مثال شرف تھا…اوریہی وہ اعلیٰ ترین اعزاز تھا…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
جس نے انہیں تمام بنی نوعِ انسان میں یکتائے روزگاربنادیاتھا…لہٰذاان گذشتہ (دو) خلفاء کواپنے ہی ان مخلص دوستوں اورساتھیوں پرمشتمل اپنی اس رعیت کے ساتھ

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
مفاہمت اورمعاملات طے کرنے میں …نیزانتظامی معاملات چلانے میں کسی دقت کا … کسی سازش کا…کسی شورش کا…سامنانہیں کرناپڑا…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
جبکہ اس کے برعکس خلیفۂ چہارم حضرت علی بن ابی طالب ؓ نے جب منصبِ خلافت سنبھالاتودنیابدلی ہوئی تھی…ماحول بدلاہواتھا…لوگوں کے مزاج بدلے ہوئے تھے…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اورپھربالخصوص مدینہ سے بصرہ اورپھرکوفہ منتقل ہوجانے کے بعدتواس ناگوار تبدیلی میں مزیدشدت آچکی تھی،مدینہ میں تواب بھی کافی تعدادمیں اہلِ خیرموجودتھے…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
مبارک ہستیاں بکثرت نظرآتی تھیں …لیکن سینکڑوں میل کی مسافت پرواقع اس نئی جگہ پر توہرطرف ناآشناہی نظرآتے تھے،نئی نئی شکلیں ،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
نامانوس اوراجنبی چہرے،جن کے مزاج مختلف،اندازبدلے ہوئے،اخلاق وعادات جداگانہ، عمررسیدہ اورتربیت یافتہ شخصیات کی بجائے نوجوانوں کی ٹولیاں …ناتجربہ کار…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
ناقص تربیت…جوش عروج پر…لیکن ہوش کافقدان…مزیدیہ کہ ان میں سے اکثریت نومسلموں کی …یہی وہ صورتِ حال تھی

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
جس کی وجہ سے حضرت علیؓ اکثربیتے دنوں کویادکرکے…نیزرسول اللہ ﷺ کو… اوراپنے پرانے احباب کویادکرکے رنجیدہ وافسردہ ہوجایاکرتے تھے۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
حضرت علیؓ کویہ بات بخوبی یادتھی کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں ’’ شہادت‘‘ اورپھر’’جنت ‘‘کی خوشخبری سے شادکام فرمایاتھا…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
لہٰذاوہ اپنے اللہ کی رضاکی خاطرصبروشکراورہمت و استقامت کے ساتھ …بس اللہ سے لَولگائے ہوئے…سب کچھ برداشت کررہے تھے…کوئی شکوہ نہیں تھا…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
کوئی فریادنہیں تھی…کوئی آہ وبکاء نہیں تھی…بس خاموشی کے ساتھ سب کچھ دیکھتے ہوئے اسی انجام کی طرف …اوراسی منزل کی جانب بڑھ رہے تھے…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
کہ …جواس فانی وعارضی دنیامیں اکثر’’اللہ والوں ‘‘ کامقدررہی ہے۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اسی لئے اُن دنوں اکثراپنے ایک ہاتھ سے اپنی داڑھی کوتھامے ہوئے اوردوسرے ہاتھ سے اپنی پیشانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یوں کہاکرتے تھے: لَتُخْضَبَنَّ ھٰذِہٖ مِنھٰذِہٖ …

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
یعنی’’عنقریب یہ (یعنی میری داڑھی) یہاں (یعنی میری پیشانی سے بہنیوالے خون )سے رنگی جائے گی…‘‘

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
(۱)اورپھراسی پُرآشوب دورمیں بالآخربدنامِ زمانہ ’’خوارج‘‘کا ایک گروہ جسے کچھ عرصہ قبل ہی ’’نہروان‘‘کے میدان میں حضرت علیؓ کے ہاتھوں بدترین اوررسواکن شکست وہزیمت کا سامناکرناپڑاتھا،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اس گروہ نے اپنی اسی شکست کاانتقام لینے کی غرض سے حضرت علیؓ کے قتل کی ٹھانی…اورغوروفکرکے بعدیہ ذمہ داری ’’ابن مُلجَم‘‘کوسونپی گئی…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
جوکہ اس مذموم مقصدکی تکمیل کی خاطرکوفہ جاپہنچا…اوروہاں آمدکے بعدکسی مناسب جگہ روپوش ہوکراس ناپاک ارادے کوعملی جامہ پہنانے کی غرض سے

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
خفیہ طورپرتیاری میں مشغول ومنہمک ہوگیا، وہاں قیام کے دوران ایک ماہ تک مسلسل روزانہ بلاناغہ وہ اپنی تلوارکوزہرآلودکرتارہا،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
نیزاس دوران وہ حضرت علیؓ کی نقل وحرکت ودیگرمعمولاتِ زندگی کابغورجائزہ بھی لیتارہا۔
آخرایک روزجب ماہِ رمضان کی سترہ تاریخ تھی،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
نمازِفجرسے قبل اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے وہ حضرت علی بن ابی طالب ؓ کے گھرسے مسجدکی طرف جانے والی گلی کے ایک موڑپر چھپ کربیٹھ گیا…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
حضرت علی ؓ کایہ معمول تھاکہ نمازِفجرکیلئے گھرسے مسجدکی طرف روانگی کے موقع پراس گلی میں حَيَّ عَلَیٰ الصَّلَاۃ کی صدابلندکرتے جاتے تھے ،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
تاکہ جوکوئی خوابِ غفلت میں مبتلاہو وہ اس طرف متوجہ ہوجائے اورنمازکیلئے تیاری کرے…اس چیزسے اس بدبخت کیلئے اپنے ناپاک منصوبے کی تکمیل میں مزیدسہولت ہوگئی،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
چنانچہ جب اس نے حَيَّ عَلَیٰ الصَّلَاۃ کی یہ صداسنی تووہ مزیدچوکس اور خوب مستعدہو گیا،تلوارپراپنی گرفت خوب مضبوط کرلی…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
جیسے ہی حضرت علیؓ اُس موڑ پر پہنچے اس نے اچانک سامنے نمودارہوکراپنی اس زہرآلودتلوارسے آپؓ کے سرپر بھرپور وار کیا…
جس کے نتیجے میں آپؓ شدیدزخمی ہوکرگرپڑے

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
(۱)اورآپؓ کے سرسے مسلسل خون بہنے لگا…
اس المناک واقعہ سے تقریباًپینتیس سال قبل غزوۂ خندق کے یادگاراورتاریخی موقع پرجب مشرکینِ مکہ کانامورشہسوار’’عبدوُد‘‘جس کی بہادری کے بڑے چرچے تھے…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اورجس کی بڑی ہیبت ودہشت تھی…ایک موقع پرجب وہ خندق پارکرنے میں کامیاب ہوگیاتھا، اورمسلمانوں کے سامنے پہنچ کرانہیں للکاررہاتھا،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
تب رسول اللہ ﷺ نے حضرت علیؓ کواس کے مقابلے کیلئے نکلنے کاحکم دیاتھا،اس حکم کی فوری تعمیل کرتے ہوئے آپؓ بلاخوف وخطرغروروتکبرکے اُس پتلے کے سامنے جاکھڑے ہوئے تھے…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
عبدِوُدنے آپؓ پرتلوار کا بھرپوروارکیاتھا،جس کے نتیجے میں آپؓ کے سرمیں کاری زخم آیاتھااوربڑی مقدارمیں خون بہنے لگاتھا،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اسی کیفیت میں آپؓ نے پلٹ کراس دشمنِ خداپرایسا بھرپوروارکیاتھاکہ چشم زدن میں وہ زمین بوس ہوگیاتھا۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
پینتیس سال کاطویل عرصہ گذرجانے کے بعداب کوفہ میں دوبارہ آپؓ کے سرمیں عین اس مقام پرکہ جہاں اُس پرانے زخم کانشان بدستورباقی تھا…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اسی جگہ اب تلوارکی ضرب لگی اوراُسی طرح بڑی مقدارمیں خون بہنے لگا۔
لوگوں کوجب اس افسوسناک ترین صورتِ حال کی اطلاع ملی تودیکھتے ہی دیکھتے وہاں جمعِ غفیراکٹھاہوگیا،

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
حضرت علیؓ کواٹھاکرگھرلے جایاگیا…جبکہ قاتل ’’ابن مُلجَم‘‘نے جائے واردات سے فرارہونے کی کوشش کی ،تاہم وہاں موجودمجمع نے اسے موقع پرہی دبوچ لیا۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
حضرت علی ؓ اس قاتلانہ حملے میں شدیدزخمی ہونے کے بعددودن موت وزیست کی کشمکش میں مبتلارہے…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اس دوران آپؓ نے عام لوگوں کو ٗاوربالخصوص اپنے صاحبزادگان ودیگراہلِ بیت کومتعددوصیتیں فرمائیں ،اپنے قاتل کے بارے میں وصیت کرتے ہوئے فرمایاکہ

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
’’اگرمیری موت واقع ہوگئی توشرعی قوانین کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے صرف اسے جائزسزادینا،اس سے زیادہ اسے یااس کے افرادِ خانہ میں سے کسی کوکوئی گزندنہ پہنچانا…

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اوراگرمیں زندہ رہا تومیں خودفیصلہ کروں گاکہ اسے سزادی جائے،یا معاف کردیاجائے…‘‘
انہی دنوں متعددافرادنے آپؓ سے یہ مطالبہ کیاکہ

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
’’اے امیرالمؤمنین!آپ اپناکوئی جانشین تومقررکردیجئے‘‘مگرآپؓ نے ایساکرنے سے معذرت کی…اورکسی کواپناجانشین مقررنہیں فرمایا۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
آخرکوفہ میں اسی قاتلانہ حملے کے نتیجے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے۲۱/رمضان سنہ ۴۰ہجری تریسٹھ برس کی عمرمیں امیرالمؤمنین حضرت علی بن ابی طالب ؓ اس جہانِ فانی سے پردہ فرما گئے

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اوراپنے اللہ سے جاملے۔(۱)آپؓ کے صاحبزادگان حضرت حسن ؓ ،حضرت حسین ؓ ٗ محمدبن الحنفیہ رحمہ اللہ،نیزبھتیجے حضرت عبداللہ بن جعفررضی اللہ عنہما نے غسل اورتجہیزوتکفین کے فرائض انجام دئیے۔

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
نمازِجنازہ حضرت حسن ؓ نے پڑھائی
اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں آپؓ کے درجات بلندفرمائیں ،نیزہمیں وہاں اپنے حبیب ﷺ اورتمام صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی صحبت ومعیت کے شرف سے نوازیں

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
@threadreaderapp plz unroll

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 
Keep Current with گڑیا

گڑیا Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Gu_143

Feb 15
( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ)
#سرمایہ_زیست

سورة المدثر
آیت 32
خبردار ! قسم ہے چاند کی ،

@Gu_143
( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ)
#سرمایہ_زیست

آیت33
اور رات کی جب وہ منہ پھیر کر جانے لگے ،

@Gu_143
( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ)
#سرمایہ_زیست

آیت 34
اور صبح کی جب اس کا اجالا پھیل جائے ،

@Gu_143
Read 10 tweets
Feb 15
منقبت حضرت علی رضی اللہ عنہ

اہل نظر کی آنکھ کا تارا علی علی
اہلِ وفا کے دل کا سہارا علی علی

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
رحمت نے لے لیا مجھے آغوشِ نور میں
میں نے کبھی جو رو کے پکارا علی علی

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
اک کیف اک سرور سا رہتا ہے رات دن
جب سے ہوا ہے ورد ہمارا علی علی

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
Read 5 tweets
Feb 15

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🌹

(⁧#اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ⁩ رضی اللہ عنہ داماد ⁧#خاتم_النبیین_محمدﷺ⁩ )
#درود_وسلام

🌿💙
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلى سَيِّدِنَا وَ مَوۡلٰنَا مُحَمَّدِ

مَحۡبُوۡبِ رَبِّ الۡمَشۡرِقَيۡنِ وَ رَبِّ الۡمَغۡرِبَيۡنِ

#سرمایہ_زیست
(⁧#اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ⁩ رضی اللہ عنہ داماد ⁧#خاتم_النبیین_محمدﷺ⁩ )
#درود_وسلام
درود پڑھیں
اپنی دنیا اور آخرت سنواریں

اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلى سَيِّدِنَا وَ مَوۡلٰنَا مُحَمَّدِ

سَيِّدِ الثَّقَلَيۡنِ نَبِيِّ الۡحَرَمَيۡنِ اِمَامِ الۡقِبۡلَتَيۡنِ
#سرمایہ_زیست
(⁧#اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ⁩ رضی اللہ عنہ داماد ⁧#خاتم_النبیین_محمدﷺ⁩ )
#درود_وسلام

🌹☘️🌹اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلى سَيِّدِنَا وَ مَوۡلٰنَا مُحَمَّدِ

وَ سِيۡلَتِنَا فِي الدَّارَيۡنِ صَاحِبِ قَابَ قَوۡسَيۡنِ

🌹☘️🌹☘️

🌹صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 🌹

#سرمایہ_زیست
Read 15 tweets
Feb 14
”تاریخ اسلام کے کسی شخص کی سوانح عمری لکھنا اتنا دشوار نہیں جتنا حضرت علیؓ کی ۔ کیونکہ اس میں تعلق بدقسمتی سے عقائد سے ہوگیا ہے اور سنی اور شیعہ ، معتزلی اورا باضی (خارجی ) مورخ بھی بے

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
شعوری میں جذبات سے اتنے متاثر نظر آتے ہیں کہ آج ساڑھے تیرہ سو سال بعد بھی دامن سمیٹ کر کوئی ایسی چیز لکھنا آسان نہیں جسے سب قبول کرسکیں ۔“

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
خودحضرت علیؓ نے بھی پیش گوئی کی تھی کہ میرے بارے میں دو طرح کے گروہ پیدا ہوجائیں گے اور صحیح لوگ ان میں درمیانے درجہ میں ہوں گے۔ ان باتوں کے پیش نظر جادہ اعتدال پر چلتے ہوئے

( #اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ داماد #خاتم_النبیین_محمدﷺ )
#سرمایہ_زیست
Read 28 tweets
Feb 14
سورة المدثر
آیت 31
اور ہم نے دوزخ کے یہ کارندے کوئی اور نہیں ، فرشتے مقرر کیے ہیں اور ان کی جو تعداد مقرر کی ہے ، وہ صرف اس لیے کہ اس کے ذریعے کافروں کی آزمائش ہو ،
#خاتم_النبیین_محمّدﷺّ
#اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ
#سرمایہ_زیست 🌷
@سورة المدثر
آیت 31
بقیہ
تاکہ اہل کتاب کو یقین آجائے ، اور جو لوگ ایمان لاچکے ہیں ، ان کے ایمان میں اور اضافہ ہو ، اور اہل کتاب اور مومن لوگ کسی شک میں نہ پڑیں ،

#خاتم_النبیین_محمّدﷺّ
#اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ
#سرمایہ_زیست 🌷
سورة المدثر
آیت 31
بقیہ
اسی طرح اللہ جس کو چاہتا ہے ، گمراہ کردیتا ہے ، اور جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے ، اور تمہارے پروردگار کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا ،

#خاتم_النبیین_محمّدﷺّ
#اشجع_الاشجعین_علی_المرتضیٰ رضی اللہ عنہ
#سرمایہ_زیست 🌷
Read 7 tweets
Feb 14
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 🌹

یااللہ پاک اپنے اور اپنے پیارے رسول پاکﷺ کے در کی بہاریں نصیب فرما
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#درود_وسلام
💚اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی اَفۡضَلِ حبِیۡبِكَ النَّبِیِّ الۡعَظِیۡمِ مُحَمَّدٍ وَّعَلیٰٓ اٰلِهٖ وَاَصۡحٰبِہٖ وَسَلِّمۡ٭

#سرمایہ_زیست 🌷
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#درود_وسلام
یااللہ پاک ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک اور لذت اپنی بندگی میں رکھ دے

💕💕
صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی حَبِیۡبِہٖ رَحۡمَۃً لِّلۡعٰلَمِیۡنَ وَ عَلٰی اٰلِہٖ وَاَصۡحٰبِہٖ اَجۡمَعِیۡنَ❍
💕💕💕

#سرمایہ_زیست 🌷
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#درود_وسلام

یا اللہ پاک دنیاو آخرت میں سرخرو فرما

💜اَللّٰھُمَ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ ِۨ النَّبِیِّ الۡاُمِّیِّ الطَّاھِرِ الۡمُطَہَّرِ وَعَلیٰٓ اٰلِہٖ وَصَحۡبِہٖ وَبَارِكۡ وَسَلِّمۡ❍💜

#سرمایہ_زیست 🌷
Read 31 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!

This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

:(