تھینک یو الله میاں
یہ تحریر آپ کو رلا دے گی

8سالہ مامون گھر کےصحن میں بیٹھا اسکول ورک دیکھنے میں مصروف تھا 5سال چھوٹی مائرہ کھڑی انگوٹھا چوس رہی تھی۔ اچانک دروازے پر دستک ہوئی تو مامون نے باہر کیطرف دوڑ لگا دی۔آج بھی ہمیشہ کیطرح دروازے پر اسرار انکل کو دیکھ کر سہم گیا، اسےعلم
⬇️
تھا کہ اسرار انکل روزانہ کیطرح اسے اور اس کی مما کو جلی کٹی سُنائیں گے اور وہی ہوا
اسرار صاحب خوب گرجے برسے ان کےواپس جاتےہی مامون سہماہوا اپنی ماں کے پاس چلا آیا۔
مماجی! اسرار انکل ہم سے روزانہ پیسے کیوں مانگنے آجاتے ہیں کیا ہمارے پاس ان کو دینے کے لئے بہت سارےپیسےنہیں ہیں ؟
⬇️
مامون نے معصومیت بھرے لہجے میں اپنی ماں سےسوال کیا تو ماں نے ایک سرد آہ بھر کر 6 ماہ کی گڑیا رانی کو چارپائی سے اٹھایا اور کرائے کے مکان پر نظرڈال کر آنکھوں میں آنسو لئے کمرے میں چلی گئی
ننھا مامون یہ منظر دیکھ کر حسبِ معمول آج بھی افسردہ ہوگیا۔ مما جی مجھے دودھ پینا ہے۔
⬇️
3سالہ مائرہ نے اپنی توتلی زبان میں آواز لگائی 'چٹاخ' مامون کا ایک زور دار طمانچہ مائرہ کے گال پر لگا مائرہ کی بچی تجھے معلوم نہیں کہ ہمارے پاس دودھ نہیں ہیں مما نے تمہیں کتنی بار بولا ہے کہ ابا جان جب آئیں گے تو دودھ لے آئیں گے، مامون نے روتی ہوئی مائرہ کی طرف غصے کیساتھ دیکھا
⬇️
اور پھر خود بھی آنکھوں میں انسو بھر لایا مگر بابا جان کو گئے ہوئے تو بہت دیر ہوچکی ہے وہ واپس کیوں نہیں آرہے ؟ ننھی مائرہ نے قمیص کے دامن کیساتھ اپنے آنسو پونچھتے ہوئے کہا تو مامون نے ہچکی لیتی ہوئی ننھی مائرہ کو اپنے ساتھ لگا لیا پھر وہ خود بھی اس سوال پر گہری سوچ میں ڈوب گیا
⬇️
اعظم صاحب کو فوت ہوئے دس ماہ کا عرصہ بیت چکا تھا۔ مامون، مائرہ اور چھ ماہ کی گڑیا رانی اپنی مما کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے مائرہ ہمیشہ سوچتی رہتی کہ ان کے پاس دوسرے بچوں کیطرح آئسکریم اور کھلونے کیوں نہیں لیکن مامون اب شاید ان چیزوں کو بھول چکا تھا حالات نے چھوٹی عمر
⬇️
ہی میں اسکی سوچ کا دھارا بدل ڈالا تھا اب وہ بجکی کا بل مکان کا کرایہ، گھرکاراشن اور اسی طرح کے دوسرے الفاظ سے آشنا ہوچکا تھا لیکن ایک بات اس کے ننھے دماغ میں گردش کرتی رہتی ،وہ یہ کہ اگر بابا جان مما کے کہنے کے مطابق کہیں گئے ہیں تو پھر مما روتی کیوں رہتی ہیں یہی سوال اسے تنگ
⬇️
کرتا رہتا تھا، وہ اکثر اسی طرح کے سوالات میں الجھا رہتا تھا۔
مسجد کےخادم نے بجلی کے بل کی دو تین تہیں لگائیں اور اسے مسجد کے چندے والے باکس میں ڈال دیا۔ مامون کھڑا یہ منظر دیکھ رہا تھا۔ یہ ساری صورتحال دیکھ کر وہ ذرا بےچین سا ہو گیا آخر بھاگ کر وہ خادم صاحب کے پاس آیااور بولا
⬇️
انکل بجلی کا بل تو بازار میں دیا جاتا ہے آپ نے ییاں کیوں ڈال دیا ؟
بیٹا یہ مسجد کا بل ہے، اورمسجد اللہ کاگھر ہے اللہ اپنےگھر کے بل کا انتظام خود ہی کرلے گا۔ ہم کمزور بندے بھلا کیا کر سکتے ہیں۔ مسجد کے خادم نے مسکرا کر جواب دیا
انکل! کیا اللہ تعالیٰ کے پاس بہت سے پیسے ہیں۔۔؟
⬇️
مامون نے تجسس سے پوچھا تو خادم بابا مسکرا دیئے اور بولے ہاں بیٹا اللہ کے پاس بہت ذیادہ پیسے ہیں، اتنا کہہ کر بابا ایک جانب چل دیئے۔ یہ سن کر مامون کچھ سوچ میں پڑگیا اور پھر اس نےاپنے گھر کی جانب دوڑ لگا دی گھر پہنچ کر اس نے اپنے سکول بیگ سے کاپی پنسل نکالی اور سب سے چھپ کر کچھ
⬇️
لکھنا شروع کردیا۔ تحریر مکمل کرنے کے بعد اس نے کاغذ کو تہہ کرکے اپنی جیب میں ڈالا اور مسجد کی جانب چل پڑا۔
اس مرتبہ جب مسجدکی انتظامیہ نے چندہ باکس کھولا تو اس میں بجلی کے بل کے علاوہ ایک عدد تڑامڑا سا کاغذ کا ٹکڑا بھی موجود تھا۔ مسجد کمیٹی کے چیئر مین حاجی اللہ بخش صاحب نے
⬇️
بجکی کا بل جیب میں ڈالا اور کاغذ کا ٹکڑا کھول کر پڑھنے لگے ۔یہ ٹوٹی پھوٹی لکھائی میں لکھی ہوئی کوئی عبارت تھی۔
”پیارے اللہ میاں کے نام“
السلام علیکم! پیارے اللہ میاں آپ کو تو معلوم ہی ہے کہ میں کتنا پریشان ہوں اسرار انکل بہت گندے ہیں وہ روزانہ ہمیں اور ہماری مما کو ڈانٹتے ہیں
⬇️
ان کو یہ بھی نہیں پتہ کہ ہمارے پاس کھانے پینے کا سامان لانے کو بھی کچھ نہیں ہے لیکن وہ ہمیں گھر سے نکالنے کی دھمکی دیتے ہیں۔ادھر مائرہ آئسکریم دودھ اور بسکٹ مانگتی رہتی ہے۔ اسے مما ٹال دیتی ہیں، لیکن خود وہ روتی رہتی ہیں۔ میرے پیارے اللہ میاں آپ تو بہت بڑے ہیں نا، بہت بڑے اور
⬇️
آپ کے پاس تو بہت سے پیسے بھی ہوں گے نا، اور میری مما کہتی ہیں کہ آپ کو تو ہماری طرح کسی چیز کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔ پھر آپ اتنے ذیادہ پیسو ں کا کیا کریں گے؟ پیارے اللہ میاں! مجھے پیسوں کی شدید ضرورت ہے میں اپنی مما کو روتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا اگر اس دفعہ آپ اپنے گھر یعنی مسجد
⬇️
کا بل نا دیں اور وہ پیسے مجھے ادھار دے دیں تب میرا کام بن سکتاہے، میں، میں وعدہ کرتاہوں پیارے اللہ جی کہ بڑا ہوکر یہ رقم آپ کو ضرور واپس کر دوں گا۔ امی جان کہتی ہیں کہ ہمارے ابوجان بہت ساری چیزیں لینے گئےہوئے ہیں لیکن ابھی تک نہیں لوٹے مجھے سب پتا چل گیا ہے اب پیارے اللہ میاں!
⬇️
آپ ہمیں ہی چیزیں دلا دیں ناں، گھی چینی،دودھ مکان کےکرایہ کیلئے کچھ رقم، مما کے کپڑے اور سبزی وغیرہ اور ہاں چھوٹی گڑیا رانی بہت روتی ہے اس کیلئے ایک چوسنی، مائرہ کے لئے آئسکریم اور میرے لیے اسکول کی فیس اور ہوم ورک کے لئے دو کاپیاں !
نوٹ؛ پیارے اللہ میاں انکار مت کرنا اور نا ہی
⬇️
ابوجان کیطرح دیر لگانا ورنہ میں ناراض ہوجاؤں گا مجھ سے اپنی مماکو خوش دیکھنا چاہتا ہوں۔
آپ کا دوست: مامون اعظم

مسجد کمیٹی کےچیئرمین حاجی اللہ بخش نے جیسے ہی تحریر ختم کی تو انکی آنکھوں میں آنسوئوں کاسیلاب اُمڈ آیا۔ وہ اس ٹوٹی پھوٹی تحریر کو بار بار پڑھ رہے تھے اور پڑھ پڑھ کر
⬇️
چوم رہے تھے ساتھ ساتھ وہ اپنے آپ کو بری طرح کوس بھی رہے تھے پھر حاجی صاحب اسی وقت پرجوش انداز میں اٹھے اور مسجد سے باہر چل دیئے ان کا رخ نامعلوم منزل کیطرف تھا۔ اس تیزی سے مسجد سے نکلتے ہوئے دیکھ کر چند لوگ حیرا ن رہ گئے تھے۔
جیسے ہی دروازے پر دستک ہوئی حسبِ معمول بیچارا مامون
⬇️
بری طرح سہم گیا آج پھر وہ ڈانٹ اور جھڑکیاں سننےکیلئے تیار ہو چکا تھا وہ خوف ذدہ ہوکر دروازے کے قریب پہنچ گیا،پھر باہر قدم رکھتے ہی اس نے ایک الگ منظر دیکھا۔ایک بابا جی دو تین شاپر ہاتھ میں لیے کھڑے تھے۔ انہوں نے یہ شاپر دروازے کے اندر رکھے اور مامون کے سرپر شفقت سے ہاتھ رکھا
⬇️
باباجی یہ کیا اور کس کیلئے ہے ؟مامون نے حیران ہوتے ہوئے بے چینی سے سوال کیا۔
بیٹا کچھ چیزیں ہیں کھا نے کی اور تمہاری کاپیاں ہیں۔بابا جی کی آنکھوں میں نمی تھی, ان کے ہونٹ کپکپا رہے تھے۔
لیکن یہ کس نے بھیجی ہیں ؟ مامون کی آنکھوں میں مذید حیرانی اور چمک پیدا ہوگئی
”اللہ میاں نے“
⬇️
حاجی اللہ بخش صاحب نے جواب دیا اور مامون کے سر پہ شفقت سے ہاتھ پھیرتے ہوئے ایک طرف چل دیے۔ مامون خوشی سے پاگل ہوا جا رہا تھا اس نے اندر کی طرف دوڑ لگادی اور ساری بات مما کو بتا دی اس کی ماں حیرانی سے دوچار تھیں اور قدرے خوش بھی، وہ اللہ کیطرف سے اس غیبی امداد پہ سربسجود ہو چکی
⬇️
تھیں۔ ادھر مائرہ اور مامون خوشی سے دوہرے ہوئے جارہے تھے۔اب دونوں نے آسمان کی جانب منھ کر کے ایک زبردست نعرہ لگایا
”تھینک یو…اللہ میاں… آپ بہت اچھے ہیں…“

تحریر اچھی لگی ہو تو ریٹویٹ کریں
مجھے فالو کرکے فالو بیک لیں
@Arshe530

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™®

Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™® Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Arshe530

Feb 20
ہم اور ہمارا تعلیمی نظام
پڑھیئے اور سر کجھائیے

تعلیمی درجہ بندی کےاعتبار سے فن لینڈ پہلے اور امریکہ20ویں نمبر پرہے۔ فن لینڈ دنیا کا واحد ملک ہےجہاں مضمون نام کی کوئی شےسکولوں میں نہیں پائی جاتی وہاں کا کوئی بھی سکول زیادہ سے زیادہ195 بچوں پر مشتمل ہوتا ہے اور19 بچوں پر 1 ٹیچر
⬇️
دنیا میں سب سے لمبی بریک بھی فن لینڈ میں ہی ہوتی ہے، بچے اپنےاسکول ٹائم کا 75 منٹ بریک میں گزارتے ہیں، دوسرے نمبر پر 57 منٹ کی بریک نیو یارک کے اسکولوں میں ہوتی ہے ہمارے یہاں والدین کو پتہ چل جائے کہ کوئی اسکول بچوں کو پڑھانے کے بجائے اتنی لمبی بریک دیتا ہے تو وہ اگلے دن
⬇️
ہی بچےاسکول سے نکلوالیں خیر آپ دلچسپ بات ملاحظہ فرمائیں کہ ہفتے میں اسکولوں میں محض 20 گھنٹے پڑھائی ہوتی ہے جبکہ اساتذہ کے 2 گھنٹے روزانہ اپنی ”اسکلز“ بڑھانے پر صرف ہوتے ہیں۔7 سال سے پہلے بچوں کیلئے پورے ملک میں کوئی اسکول نہیں اور 15 سال سے پہلے کسی قسم کا کوئی باقاعدہ امتحان
⬇️
Read 14 tweets
Feb 17
حرام کا کمال

جب میں اپنے استاد (شیخ) کیساتھ تھا تو میرے استاد محترم نے مجھے مزدوری پر لگا دیا۔
میں بحری جہازوں میں لوڈنگ ان لوڈنگ کرتا اور جتنے پیسے کماتا میرے استاد ان میں سے دو وقت کھانے کی رقم نکال کر باقی کمائی خیرات کردیا کرتا۔
میں نے ایک دن اس حکمت کی وجہ پوچھی تو وہ
⬇️
مسکرا کر بولے تم تم گیارہ مہینے یہ کام کرو میں تمہیں اسکے بعد اس کا جواب دوں گا

گیارہ مہینے بعد میرا وظیفہ مکمل ہوگیا۔ میرے استاد نے مجھ سے کہا ”تم آج مزدوری کیلئے جاؤ کام شروع ہوجائے تو تم جھوٹ موٹ کا بیمار پڑ جانا سارا دن کام کو ہاتھ نہ لگانا شام کو اپنا معاوضہ لینا اور
⬇️
واپس آجانا“
میں نے شیخ کے حکم پر من و عن عمل کیا اور سارا دن پیٹ درد کا بہانہ بناکر گودی لیٹا رہا شام کو معاوضہ لیا اور استاد کے پاس آگیا۔
استاد نے فرمایا تم دو وقت کھانے کے پیسے رکھ کر باقی خیرات کردو
آپ یقین کریں گیارہ ماہ میں پہلا دن تھا جب میرا دل خیرات کو نہیں چاہ رہا تھا
⬇️
Read 10 tweets
Feb 16
غدار کون ..؟

اگر پاکستان کی 22 کروڑ عوام غدار ہے تو اس ملک کے وفادار کون ہیں ..؟

وہ جنہوں نے قیام پاکستان کیساتھ ہی اس ملک کی جڑیں کاٹنا شروع کردی تھی ؟
وہ جنہوں نے قائد اعظم کی ایمبولنس سے پٹرول نکال کر انہیں قتل کر دیا تھا ؟
وہ جنہوں نے پہلے لیاقت علی خان کو گولی مروائی
⬇️
پھر اس قاتل کو گولی مار کر اسکی بیوہ اور بچے کی پرورش کرتے رہے ؟
وہ جنہوں نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو غداری کا سرٹیفیکیٹ دیکر قتل کر دیا ؟
کیا اپ جانتے ہیں یہ کون لوگ ہیں ..؟
میں بتاتا ہوں ..
یہ وہ ہیں ..
جنہوں نے آج تک پاکستان کے آئین کو تسلیم ہی نہیں کیا.
⬇️
جنہوں نے خود کو آئین کے تابع ہونے کے بجائے بالاتر سمجھا۔

جنہوں نے بار بار آئین کو معطل کیا
جنہوں نے آئین کو پھاڑ کر ردی کی ٹوکری میں پھینکا۔

اور یہ وہی خبیث لوگ ہیں جنہوں نے عوام کے مینڈٹ کی بار بار توہین کی اور رات کی تاریکی میں ووٹ چوری کئے۔

جی ہاں یہ ہیں آپ کے وہ چوکیدار
⬇️
Read 5 tweets
Feb 15
حجاج بن یوسف،

غیرت و قہر کی علامت حجاج بن یوسف زبیر کو بےوقت دیکھ کر کچھ فکرمند ہوگیا زبیر گھوڑے سے اترا اور بغیر بات کئے ایک سفید رومال اپنی جیب سے نکال کر پیش کیا پھر بغیر آنکھ ملائے کہا:آپ کے نام یہ خط ابوالحسن کی لڑکی ناہید نے اپنےخون سےلکھا کہ اگر حجاج کا خون منجمد ہوچکا
⬇️
ہوتو میرا یہ خط پیش کردینا ورنہ اس کی ضرورت نہیں
حجاج رومال پر خون سےلکھی ہوئی تحریر کی چند سطور پڑھ کر کپکپا اٹھا اسکی آنکھوں کےشعلے پانی میں تبدیل ہونے لگے اس نے رومال پاس کھڑے اپنے داماد محمد بن قاسم کے ہاتھ میں دیا اورخود دیوار کےپاس جاکر ہندوستان کا نقشہ دیکھنےلگا
حجاج کی
⬇️
شقی القلبی،غصہ اور انتقام محمد بن قاسم نے دیکھ رکھا تھالیکن چہرے کایہ رنگ پہلےکبھی نہیں دیکھا تھا قاسم نےشروع سے لیکر آخر تک یہ مکتوب پڑھا ”مجھے یقین ہےکہ والی بصرہ قاصد کی زبانی مسلمان بچوں عورتوں کاحال سن کر اپنی فوج کے غیور سپاہیوں کو گھوڑوں پر زینیں ڈالنےکا حکم دے چکا ہوگا
⬇️
Read 10 tweets
Feb 14
گوگل اور سپر ہیومن

آپ گوگل سے جب کوئی سوال کرتے ہیں تو وہ سوال کے جواب سے پہلے آپ کو بتاتا ہے کہ آپ کے سوال کے دو کروڑ پانچ لاکھ بیس ہزار جواب صفر اعشاریہ چھ پانچ سیکنڈز میں حاضر ہیں. اس وقت کو جو گوگل جواب کی تلاش میں استعمال کرتا ہے سرور رسپانس ٹائم کہتے ہیں. گوگل دنیا کے
⬇️
جدید ترین زی اون سرور اور جدید ترین لینکس ویب سرور آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتا ہے.
اس سسٹم نے صرف موجود معلومات کو جواب کی مناسبت سے میچ کر کے آپ کیلئے لائن اپ کرنا ہوتا ہے.
اور وہ اس کام کیلئے آدھے سیکنڈ سے ایک سیکنڈ کا وقت استعمال کرتا ہے اور بڑے فخر سے جواب سے پہلے آپ
⬇️
کو بتاتا ہے کہ آپ کیلئے میں نے یہ جواب چھ سو پچاس ملی سیکنڈز میں تلاش کیا ہے.

اب ہم کمپیوٹر کی سکرین سے کرکٹ کے میدان میں چلتے ہیں.

جہاں شعیب اختر یا بریٹ لی باؤلنگ کرا رہے ہیں گیند 150 KM فی گھنٹہ کی رفتار سے پھینکی گئی ہے، وکٹ کی لمبائی بیس اعشاریہ ایک دو میٹر ہے،
⬇️
Read 12 tweets
Feb 13
محب وطن جرنیل

1955میں کوٹری بیراج کی تکمیل کے بعدگورنرجنرل غلام محمدنےآبپاشی سکیم شروع کی
4 لاکھ مقامی افراد میں تقسیم کی بجائے یہ افراد زمین کے حقدار پائے
1:جنرل ایوب خان 500ایکڑ
2:کرنل ضیااللہ 500ایکڑ
3:کرنل نورالہی 500ایکڑ
4:کرنل اخترحفیظ 500ایکڑ
5:کیپٹن فیروزخان 243ایکڑ
⬇️
6:میجرعامر 243ایکڑ
7:میجرایوب احمد 500ایکڑ
8:صبح صادق 400ایکڑ
صبح صادق چیف سیکرٹری بھی رہے
1962 میں دریائےسندھ پر کشمور کے قریب گدوبیراج کی تعمیرمکمل ہوئی
اس سےسیراب ہونےوالی زمینیں جن کاریٹ اسوقت پانچ، دس ہزار روپے
ایکڑ تھا عسکری حکام نے صرف 500 روپے ایکڑ کے حساب سے خریدا۔
⬇️
گدو بیراج کی زمین اس طرح بٹی:
1:جنرل ایوب خان 247ایکڑ
2:جنرل موسی خان 250ایکڑ
3:جنرل امراؤ خان 246ایکڑ
4:بریگیڈئر سید انور 246ایکڑ
دیگر کئی افسران کو بھی نوازا گیا
ایوب خان کے عہد میں ہی مختلف شخصیات کومختلف بیراجوں پرزمین الاٹ کی گئی انکی تفصیل یوں ہے:
⬇️
Read 15 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

:(