Shahid Bashir Profile picture
Feb 21 12 tweets 3 min read
ایک نصیحت
اللہ کی فرانزک رپورٹ
ایک عرب نوجوان کا کہنا ہے کہ
اُن دنوں جب میں ھالینڈ میں رہ رہا تھا تو ایک دن جلدی میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کر بیٹھا۔ بتی لال تھی اور سگنل کے آس پاس کوئی نہیں تھا، میں نے بھی بریک لگانے کی ضرورت محسوس نہ کی اور سیدھا نکل گیا۔ چند دن کے بعد
میرے گھر پر ڈاک کے ذریعے سے اس خلاف ورزی "وائلیشن" کا ٹکٹ پہنچ گیا۔ جو اُس زمانے میں بھی 150 یورو کے برابر تھا
ٹکٹ کے ساتھ لف خط میں خلاف ورزی کی تاریخ اور جگہ کا نام دیا گیا تھا، اس خلاف ورزی کے بارے میں چند سوالات پوچھے گئے تھے، ساتھ یہ بھی کہا گیا تھا کہ
آپ کو اس پر کوئی اعتراض تو نہیں؟
میں نے بلا توقف جواب لکھ بھیجا: جی ہاں، مجھے اعتراض ہے۔ کیونکہ میں اس سڑک سے گزرا ہی نہیں اور نہ ہی میں نے اس خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔
میں نے یہ جان بوجھ کر لکھا تھا اور یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ یہ لوگ اس سے آگے میرے ساتھ کیا کرتے ہیں؟
میرے خط کے جواب میں لگ بھگ ایک ہفتے کے بعد محکمے کی طرف سے ایک جواب ملا۔ ان کے خط میں میری کار کی تین تصاویر بھی ساتھ ڈالی گئی تھیں۔ پہلی سگنل توڑنے سے پہلے کی تھی، دوسری میں میں گزر رہا تھا اور بتی لال تھی، تیسری میں میں چوک سے گزر چکا تھا اور بتی ابھی تک بھی لال تھی۔
یعنی سیدھا سادا معاملہ تھا، میں جرم کا مرتکب تھا تو اس کا مطلب یہی تھا کہ میں مرتکب ہوا تھا اور بس۔ نہ بھاگنے کی گنجائش اور نہ مکر جانے کا سوال۔ چپکے سے اقرار نامہ لکھ بھیجا، جرمانہ ادا کیا اور چُپ ہو گیا۔
کچھ دنوں کے بعد تلاوت کرتے ہوئے، جب میں نے سورت جاثیہ کی یہ آیت پڑھی
یہ رہا ہمارا تیار کرایا ہوا اعمال نامہ، جو تمہارے اوپر ٹھیک ٹھیک گواہیاں دے رہا ہے، جو کچھ بھی تم کرتے تھے، ہم اُسے لکھواتے جا رہے تھے"
هَـٰذَا كِتَابُنَا يَنطِقُ عَلَيْكُم بِالْحَقِّ ۚ إِنَّا كُنَّا نَسْتَنسِخُ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ﴿سورة الجاثية - ٢٩﴾
آیت میں "كُنَّا نَسْتَنسِخُ, ہم فوٹو بنا لیا کرتے تھے" یعنی اللہ تعالٰی کے پاس بھی فوٹو مشین ہے؟ خوف سے میرے جسم کے بال کھڑے ہو گئے تھے: یعنی بندے کی بنی ہوئی مشین سے تو میں بھاگ نہیں سکا، اللہ کی بنائی ہوئی مشین! ساتھ ساتھ فوٹو بھی
بناتی ہے؟ کدھر ہوگا بھاگنے کا راستہ؟ کونسا بنے گا بہانہ مُکر جانے کا؟
یعنی کہ ہمارے اعمال نسخ کیئے جارہے ہیں، کچھ بھی نہیں بھلایا جا رہا، ہارڈ ڈسک کے خراب ہونے، میموری کے فارمیٹ ہو جانے، آندھی بارش طوفان کی وجہ سے کچھ خرابی پیدا ہونے کا کہیں بھی کوئی اندیشہ نہیں۔
کوئی ھیکر پہنچ نہ پائے کوئی وائرس خراب نہ کر پائے، ہائے یہ کیسا کمپیوٹر ریکارڈ ہوگا؟
یا الٰھی: سارے گناہ لکھوائے جارہے ہیں کیا؟
تاریخ کے ساتھ؟
مقام اور جگہ کے ساتھ؟
بیک گراؤنڈ کے ساتھ؟
رنگین پرنٹ میں؟
نشانی والے کپڑوں میں؟
اسباب، متاب اور مال کی نشانیوں کے ساتھ؟
مقاصد اور مطالب کے ساتھ؟
آڈیو اور ویڈیو کے ساتھ؟
ہائے ہم تو لُٹ گئے"اللہ نگاہوں کی چوری تک سے واقف ہے اور وہ راز تک جانتا ہے جو سینوں نے چھپا رکھے ہیں (سورة غافر-19)
ہائے: یہ سب کچھ ہم پر پیش کر دیا جائیگا؟
اور نامہ اعمال سامنے رکھ دیا جائے گا اس وقت تم دیکھو گے
کہ مجرم لوگ اپنی کتاب زندگی کے اندراجات سے ڈر رہے ہوں گے اور کہہ رہے ہوں گے کہ ہائے ہماری کم بختی، یہ کیسی کتاب ہے کہ ہماری کوئی چھوٹی بڑی حرکت ایسی نہیں رہی جو اس میں درج نہ ہو گئی ہو جو جو کچھ انہوں نے کیا تھا وہ سب اپنے سامنے حاضر پائیں گے
اور تیرا رب کسی پر ذرا ظلم نہ کرے گا (سورة الكهف - 49)

#منقول

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Shahid Bashir

Shahid Bashir Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @LtColShahid

Feb 22
ایک پاکستانی لڑکی کی کارگزاری اپنی عرب سہیلی کے بارے

اسکا دو ماہ کا بچہ تھا وہ پیمپر تبدیل کر وانے واش روم گئیں ۔مدد کے لئے میں بھی ساتھ ہو لی ۔بچے کو دھلانے کے بعد انھوں نے اسے مکمل وضو کروایا ۔میرے لئے یہ ایک نیا عمل تھا ۔وضو عموماً بڑے ہی کرتے ہیں
اتنے چھوٹے بچوں کو وضو کروانے کا تصور نہیں
اس کے بہت سے کام الگ سے تھے۔ دو سالہ بیٹی کو کھانا کھلانے لگیں ہر نوالہ منہ میں ڈال کر کہتیں الحمدللہ ،بچی بھی توتلی زبان میں دہراتی تب دوسرا نوالہ کھلاتیں۔ وہ مکمل یکسوئی سے بچوں میں مگن تھیں ۔اسی یکسوئی سے میں ان ماں بچوں کا
مشاہدہ کیے جا رہی تھی
وہ یمن کی رہنے والی تھیں کالج میں ساتھ ہی عربی پڑھاتی تھیں یہیں دوستی ہو گئی۔خلوص اور محبت کے ساتھ اس دوستی کی وجہ عربی زبان تھی ۔انھیں ٹوٹی پھوٹی اردو اور انگریزی آتی تھی۔دیار غیر میں ہم زبان کا مل جانا نعمت ہوتی ہے۔وہ جیسے ہم زبان کی ترسی ہوئی تھیں
Read 10 tweets
Feb 22
خوشی کے ہارمون
اتنی سستی خوشی جلدی کریں
4ہارمونس جو انسان میں خوشی کا تعین کرتے ہیں۔
ایک دن صبح میں پارک میں اپنی بیوی کے ساتھ بیٹھا تھا اس نے باتوں باتوں میں کہا کہ وہ اپنی زندگی سے خوش نہیں ہے۔ میں نے سوچا کہ یہ تو بڑا نا شکرا پن ہے کہونکہ ہمارے پاس کسی چیز کی کمی نہیں تھی
۔ہماری زندگی میں سب کچھ بہتر تھا۔ میں نے پوچھا: تمہیں ایسا کیوں لگتا ہے؟
میں نہیں جانتی. ہرکوئی جانتا ہے کہ ہمارے پاس کسی چیز کی کمی نہیں، لیکن میں خوش نہیں ہوں.
پھر میں نے اپنے آپ سے؟ پوچھا کہ کیا میں خوش ہوں؟
میرےاندرون سے آواز آئی "نہیں۔!
اب، اس واقعہ سے میں بےچین ہوگیا
۔
میں نے خوشی کی اصل وجہ کو سمجھنے کے لئے مطالعہ شروع کردیا لیکن مجھے کچھ خاص نہیں ملا
میں نے اپنی تلاش تیز کی کئی مضامین پڑھ لیا، بہت سے لائف کوچ سے بات کی لیکن کچھ بھی سمجھ نہیں آرہا تھا.

آخر میں میرے ایک ڈاکٹر دوست نے مجھے خوشی کے ہارمونس کے بارے میں بتایا
Read 15 tweets
Feb 21
آج بریکنگ خبروں کے بوجھ میں ایک چھوٹے طبقے سے متعلق فرد کی بڑی خبر نیوز اینکروں کے لبوں تک آنے کے لئے احتجاج کرتی رہ گئی
لیکن سامنے رکھے پیرامیٹر تک اس لئیے نہ پہنچ سکی کہ اس کا تعلق میرے اور آپ کے طبقے سے تھا لعل خان راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کا قیدی تھا
اس پر اغواء برائے تاوان کا جرم تھا
(میں اس بحث میں نہیں پڑتا کہ سزا درست تھی یا وہ رگڑے میں آیا)
لیکن بتانے والی بات یہ ہے کہ لعل خان کو کینسر نے آ لیا جیل میں کیا علاج ہوتا ہے بتانے کی ضرورت نہیں
خیر جو بھی ہو سکتا تھا ہوا ہوگا جس کے بعد جیل انتظامیہ نے لکھ کر دے دیا کہ انکے پاس اس علاج کی سہولت نہیں
لعل خان نے 2020 میں طبی بنیادوں پر سزا کی معطلی کے خلاف درخواست دائر کی
بالکل ویسے ہی جیسے میاں نواز شریف صاحب نے لاحق بیماری سے نجات کے لئے درخواست دی تھی
Read 9 tweets
Feb 21
#آج_کا_پیغام
مانگتے رہا کریں
سوچ کے نئے زاویے وا کرتی پڑھنے کے لائق ایک خوبصورت تحریر
یہ واقعہ میرا نہیں ہے، میرے ایک دوست نے سنایا تھا اور اس نے بھی کسی اور سے سنا تھا لیکن یہ کمال ہے اور اس میں زندگی کا شان دار بلکہ شان دار ترین سبق چھپا ہے، سنانے والے نے سنایا
میں پڑھائی کے بعد لندن سے واپس آیا، سارا دن گھر پر پڑا رہتا تھا، ایک دن میری والدہ نے مجھ سے کہا، دوڑ کر جائو اور ہمسایوں سے تھوڑا سا نمک مانگ کر لے آو، میں نے حیرت سے ماں کی طرف دیکھااور کہا امی جی آپ کل ہی نمک لے کر آئی ہیں، وہ کہاں گیا اور دوسرا اللہ کا ہم پر بڑا احسان
بڑا کرم ہے، ہم ہمسایوں سے نمک کیوں مانگ رہے ہیں؟
میری ماں نے ہنس کر کہا تم پہلے نمک لے کر آئو، میں تمہیں پھر بتائوں گی میں برا سا منہ بنا کر چلا گیا، ہمارا ہمسایہ بہت غریب تھا، اس کا دروازہ تک ٹوٹا ہواتھا، میں نے اس کی کنڈی بجائی، خاتون خانہ باہر آئی، میں نے اسے سلام کیا
Read 28 tweets
Feb 4
#معجزاتِ_قرآن
گیارہ سے بارہ سال پرانی بات ہے میں حرم مکہ گیا۔ دوران طواف مغرب کی اذان ہوئی میں خانہ کعبہ کے سامنے بیٹھ گیا اور اقامت کا انتظار کرنے لگا۔
میں نے سوچا کہ پاک جگہ ہوں لہذا فارغ نہ بیٹھوں ۔ قرآن پڑھوں۔ میں نے زبانی سورہ التین ( والتین والزیتون) پڑھنا شروع کی ۔
میں ایک آیت پر آ کر بھول گیا۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ انسان وہ سورت بھی بھول جاتا ہے جو ہر وقت اس کی زبان پر رہتی ہے۔ اس وقت بھی ایسا ہوا اب میں نے بہت کوشش کی مجھے آگے یاد آئے
لیکن یاد نہ آئی۔ اور حرم کے صحن میں قرآن بھی نہیں ہوتے۔
قرآن اندر مسجد کی عمارت میں ہوتے ہیں۔ قرآن ہوتا تو میں اس سے دیکھ کر پڑھ لیتا۔ خیر اقامت ہوئی۔ پہلی رکعت میں امام کعبہ نے حمد شریف کے بعد والتین والزیتون پڑھی ۔ رب جانتا ہے مجھے ایسا لگا جیسے اللہ نے مجھے کہا ہو: لو دہرا لو ۔ اپنی غلطی دور کر لو۔میری باقی کی ساری نماز
Read 12 tweets
Feb 4
#آج_کی_بات
دیسی مہینوں کا تعارف اور وجہ تسمیہ

1- چیت/چیتر (بہار کا موسم)
2- بیساکھ/ویساکھ/وسیوک (گرم سرد، ملا جلا)
3- جیٹھ (گرم اور لُو چلنے کا مہینہ)
4- ہاڑ/اساڑھ/آؤڑ (گرم مرطوب، مون سون کا آغاز)
5- ساون/ساؤن/وأسا (حبس زدہ، گرم، مکمل مون سون)
6۔ بھادوں/بھادروں/بھادری (معتدل، ہلکی مون سون بارشیں)
7- اسُو/اسوج/آسی (معتدل)
8- کاتک/کَتا/کاتئے (ہلکی سردی)
9۔ مگھر/منگر (سرد)
10۔ پوہ (سخت سردی)
11- ماگھ/مانہہ/کُؤنزلہ (سخت سردی، دھند)
12- پھاگن/پھگن/اربشہ (کم سردی، سرد خشک ہوائیں، بہار کی آمد)
برِصغیر پاک و ہند کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس خطے کا دیسی کیلنڈر دنیا کے چند قدیم ترین کیلنڈرز میں سے ایک ہے۔ اس قدیمی کیلنڈر کا اغاز 100 سال قبل مسیح میں ہوا۔ اس کیلنڈر کا اصل نام بکرمی کیلنڈر ہے، جبکہ پنجابی کیلنڈر، دیسی کیلنڈر، اور جنتری کے ناموں سے بھی جانا جاتا ہے۔
Read 9 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(