حرم صدائیں دے رہا ہے

حرم امت مسلمہ کو صدائیں دے رہا ہے وہ اللہ کے عہد سے پھر جانے والے آل سعود کے ہاتھوں میں محفوظ نہیں، ⁧حرم خالی، حج تقریباً معطل، مقام مقدسہ جانے پر 10 ہزار ریال جرمانہ اور عمرہ بھی بند لیکن سینما ہالز فل، فلم فیسٹیول شروع۔ 7 جولائی تک جاری رہے گا۔
⬇️
کورونا کے دوران 20 نئے سینما کھل گئے۔ میٹا سینما (META) کے مطابق 40 ہفتوں میں 73 ملین ڈالر کے سینما ٹکٹس فروخت ہونے کا ریکارڈ قائم ہوا، 2020 میں پوری دنیا کی فلمی صنعت زبوں حالی کا شکار رہی لیکن سرزمینِ وحی میں اسے عروج حاصل رہا چند ماہ قبل جدہ میں پندرہ دن کے وقفے سے دو بڑے
⬇️
میوزیکل کنسرٹ ہوئے جس میں سعودی مرد و خواتین بغیر کسی قسم کے ایس او پیز کے ناچ گانے کے مخلوط پروگرام میں شریک رہے۔ ایک لاکھ سے زیادہ لوگ اکٹھے ہوکر فٹ بال کا میچ دیکھ سکتے ہیں حرم شریف میں نہیں آسکتے یہ بہت بڑی سازش ہے۔ سعودی حکومت بتائے کون سی ویکسین لگانی ہے تمام مسلمان
⬇️
لگانے کو تیار ہیں۔تمام مسلمان ممالک مل کر حج و عمرہ کھلوائیں۔خانۂ کعبہ و مدینہ منورہ آل سعود کی جاگیر نہیں۔

لوگ حج کو بھولتے جارہے ہیں: موذی کرونا سےپہلے لوگ سال بھر حج اور عمرہ کی باتوں اور کوشش میں مصروف رہتے تھے، ایام حج میں لوگوں کا شوق و ذوق مزید بڑھ جاتا تھا۔ کرونا کی
⬇️
آڑ میں پرنس "ایم بی ایس" کا غلط اور غلیظ فیصلہ عالم اسلام رفتہ رفتہ قبول کرتا جارہا ہے سعودیہ کے اس "کافرانہ اور ظالمانہ" فیصلے کے خلاف دنیا کے کسی بھی حصے سے احتجاج بلند نہیں ہورہا ہے سعودی کے سینما ہال کھل گئے ہیں جہاں کوئی ایس او پیز لاگو نہیں، کیسینوز میں
وہی چہل پہل ہے
⬇️
ہوٹلز اور شاپنگ مالز میں وہی رونقیں ہوتی ہیں مگر حرمین بند پڑے ہیں۔
تعجب کی بات ہے یورپ بھر میں یوروکپ فٹ بال ٹورنمنٹ کے دوران وہی پرانے جوش و خروش دیکھنے میں آتے ہے لیکن حرمین پر ابھی تک کویڈ 19 کی نخوست کا سایہ ہے ہم یہ نہیں کہتے کہ کرونا نہیں ہے یا ویکسین ضروری نہیں لیکن
⬇️
جب یورپ و امریکہ میں کھیل کے میدانوں میں عوام کا ہجوم دیکھتے ہیں، دوسری طرف سعودیہ اور امارات میں کاروباری، تفریحی اور انٹرٹینمنٹ والے مقامات پر وہی پرانی سرگرمیاں وہی رونقیں وہی نظارے اور وہی چہل پہل نظر آتی ہیں تو مسلمانوں کی بے بسی، بے کسی اور بے حسی پر رونا آتا ہے۔
⬇️
نوٹ : روایت کا مفہوم ہے کہ ”خانہ کعبہ بنانے کے بعد جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کو وحی آئی کہ اب اعلان کرو تو آپ نےتعجب سے فرمایا کہ اس صحرا سے میری آواز دنیا تک کیسے پہنچے گی تو حضرت جبرائیل امین نے فرمایا: یہ آپ کا کام نہیں ہے، آپ صرف اعلان کریں آواز پہنچانا اللہ کا کام ہے۔
⬇️
سعودی حکام تک بظاہر ہماری آواز نہیں پہنچ سکتی مگر آپ صرف اس پیغام کو دوسروں تک پہنچا دیجیئے۔
اللہ پاک مجھے اور آپ کو اپنے گھر کی رونق بحال کرنے کرانے والا بنادے۔
آمین ثم آمین

ریٹویٹ ضرور کریں
مجھے فالو کرکے فالو بیک لیں
@Arshe530

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™®

Arshad Mehmood ( Defender Of Pakistan ) ™® Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Arshe530

Feb 25
روس، یوکرائن کس بات پر جھگڑ رہے ہیں ؟

یوکرائن کی پہلے روس سے منگنی ہوئی تھی جو1991میں ٹوٹ گئی کہ لڑکا کماتا نہیں
اب محلے میں مشہور ہوگیا کہ یوکرائن کا امریکہ نام کے ایک مالدار لڑکےکیساتھ چکر ہے اور وہ جلد ہی نیٹو نام کی رسم کرنے لگے ہیں امریکہ روس کی کالج کےوقت کی دشمنی
⬇️
بھی تھی۔روس نے سمجھایا کے دیکھ یوکرائن تو میری عزت تو میری محبت ہے امریکہ صرف مجھے تنگ کرنےکیلئے یہ سب کررہا ہےوہ تجھ سے پیار نہیں کرتاپر یوکرائن کی آنکھیں تو امریکہ کی دولت دیکھکر خیرہ ہوچکی تھیں تو اس نےجواب دیا”جا پکھڑ جیا نہ ہوۓ تےمیرا امریکہ تیرے دند پن دیگا“ امریکہ بھی
⬇️
یوکرائن کو دلاسے دیتا رہا کہ میں اپنے برگر دوستوں کو کہوں گا روس سے گیس نہ لیں یہ بھوکا مر جائے گا روس کی گیس کی ایجنسی ہے نا پر امریکہ یہ بھول گیا کہ روس کا ماما چین ولایت جا کر کافی امیر ہوگیا تھا اس نےکہا”پت پیسے دی پرواہ نہ کر بس نیواں نہ یوئیں“
یوکرائن روس کے چچا کی بیٹی
⬇️
Read 7 tweets
Feb 25
سبز چھوٹی الائچی

ایک جاننے والے مخلص دوست سے جب بھی ان سے ملاقات کرتا ہوں دور سے ہی مسکراتے ہیں پھر جیب سے ایک سبز الائچی نکال کر میری ہتھیلی پر رکھ کر خوب جی بھر کر مصافحہ اور معانقہ کرتے ہیں اور بعض اوقات تو ایسا کرتے ہیں کہ الائچی نکال کر کہتے ہیں منہ کھولو اور منہ میں
⬇️
الائچی ڈال کر خوش ہوتے، اعلیٰ درجہ کےمہمان نواز مخلص ملن ساز مرنجاں مرنج ہیں۔ ان کی ساری صفات بہت اچھی لیکن یہ صفت کہ وہ الائچی ہر آنے والے کو ضرور کھلاتے اور ان کی جیب میں الائچی لازم موجود ہوتی ہے۔ایک بار میں نے ان سے سوال کیا کہ آپ ہر وقت اپنے پاس الائچی کیوں رکھتے ہیں؟
⬇️
کہنے لگے: ہوا یہ کہ میں مصر گیا اور قاہرہ ایئرپورٹ پر بیٹھا ہوا تھا ایک ہوٹل مینجمنٹ سے ہمارا پیکیج طے تھا کہ انہوں نے مجھے لینے آنا تھا اور ٹیکسی آنے میں دیر ہوئی میرے ساتھ ایک مصری آکر بیٹھا اور بیٹھتے ہی اس نے مجھے چھوٹی الائچی دی مسکرایا سلام کیا ہاتھ ملایا اور بہت خوش ہوا
⬇️
Read 19 tweets
Feb 20
ہم اور ہمارا تعلیمی نظام
پڑھیئے اور سر کجھائیے

تعلیمی درجہ بندی کےاعتبار سے فن لینڈ پہلے اور امریکہ20ویں نمبر پرہے۔ فن لینڈ دنیا کا واحد ملک ہےجہاں مضمون نام کی کوئی شےسکولوں میں نہیں پائی جاتی وہاں کا کوئی بھی سکول زیادہ سے زیادہ195 بچوں پر مشتمل ہوتا ہے اور19 بچوں پر 1 ٹیچر
⬇️
دنیا میں سب سے لمبی بریک بھی فن لینڈ میں ہی ہوتی ہے، بچے اپنےاسکول ٹائم کا 75 منٹ بریک میں گزارتے ہیں، دوسرے نمبر پر 57 منٹ کی بریک نیو یارک کے اسکولوں میں ہوتی ہے ہمارے یہاں والدین کو پتہ چل جائے کہ کوئی اسکول بچوں کو پڑھانے کے بجائے اتنی لمبی بریک دیتا ہے تو وہ اگلے دن
⬇️
ہی بچےاسکول سے نکلوالیں خیر آپ دلچسپ بات ملاحظہ فرمائیں کہ ہفتے میں اسکولوں میں محض 20 گھنٹے پڑھائی ہوتی ہے جبکہ اساتذہ کے 2 گھنٹے روزانہ اپنی ”اسکلز“ بڑھانے پر صرف ہوتے ہیں۔7 سال سے پہلے بچوں کیلئے پورے ملک میں کوئی اسکول نہیں اور 15 سال سے پہلے کسی قسم کا کوئی باقاعدہ امتحان
⬇️
Read 14 tweets
Feb 19
تھینک یو الله میاں
یہ تحریر آپ کو رلا دے گی

8سالہ مامون گھر کےصحن میں بیٹھا اسکول ورک دیکھنے میں مصروف تھا 5سال چھوٹی مائرہ کھڑی انگوٹھا چوس رہی تھی۔ اچانک دروازے پر دستک ہوئی تو مامون نے باہر کیطرف دوڑ لگا دی۔آج بھی ہمیشہ کیطرح دروازے پر اسرار انکل کو دیکھ کر سہم گیا، اسےعلم
⬇️
تھا کہ اسرار انکل روزانہ کیطرح اسے اور اس کی مما کو جلی کٹی سُنائیں گے اور وہی ہوا
اسرار صاحب خوب گرجے برسے ان کےواپس جاتےہی مامون سہماہوا اپنی ماں کے پاس چلا آیا۔
مماجی! اسرار انکل ہم سے روزانہ پیسے کیوں مانگنے آجاتے ہیں کیا ہمارے پاس ان کو دینے کے لئے بہت سارےپیسےنہیں ہیں ؟
⬇️
مامون نے معصومیت بھرے لہجے میں اپنی ماں سےسوال کیا تو ماں نے ایک سرد آہ بھر کر 6 ماہ کی گڑیا رانی کو چارپائی سے اٹھایا اور کرائے کے مکان پر نظرڈال کر آنکھوں میں آنسو لئے کمرے میں چلی گئی
ننھا مامون یہ منظر دیکھ کر حسبِ معمول آج بھی افسردہ ہوگیا۔ مما جی مجھے دودھ پینا ہے۔
⬇️
Read 23 tweets
Feb 17
حرام کا کمال

جب میں اپنے استاد (شیخ) کیساتھ تھا تو میرے استاد محترم نے مجھے مزدوری پر لگا دیا۔
میں بحری جہازوں میں لوڈنگ ان لوڈنگ کرتا اور جتنے پیسے کماتا میرے استاد ان میں سے دو وقت کھانے کی رقم نکال کر باقی کمائی خیرات کردیا کرتا۔
میں نے ایک دن اس حکمت کی وجہ پوچھی تو وہ
⬇️
مسکرا کر بولے تم تم گیارہ مہینے یہ کام کرو میں تمہیں اسکے بعد اس کا جواب دوں گا

گیارہ مہینے بعد میرا وظیفہ مکمل ہوگیا۔ میرے استاد نے مجھ سے کہا ”تم آج مزدوری کیلئے جاؤ کام شروع ہوجائے تو تم جھوٹ موٹ کا بیمار پڑ جانا سارا دن کام کو ہاتھ نہ لگانا شام کو اپنا معاوضہ لینا اور
⬇️
واپس آجانا“
میں نے شیخ کے حکم پر من و عن عمل کیا اور سارا دن پیٹ درد کا بہانہ بناکر گودی لیٹا رہا شام کو معاوضہ لیا اور استاد کے پاس آگیا۔
استاد نے فرمایا تم دو وقت کھانے کے پیسے رکھ کر باقی خیرات کردو
آپ یقین کریں گیارہ ماہ میں پہلا دن تھا جب میرا دل خیرات کو نہیں چاہ رہا تھا
⬇️
Read 10 tweets
Feb 16
غدار کون ..؟

اگر پاکستان کی 22 کروڑ عوام غدار ہے تو اس ملک کے وفادار کون ہیں ..؟

وہ جنہوں نے قیام پاکستان کیساتھ ہی اس ملک کی جڑیں کاٹنا شروع کردی تھی ؟
وہ جنہوں نے قائد اعظم کی ایمبولنس سے پٹرول نکال کر انہیں قتل کر دیا تھا ؟
وہ جنہوں نے پہلے لیاقت علی خان کو گولی مروائی
⬇️
پھر اس قاتل کو گولی مار کر اسکی بیوہ اور بچے کی پرورش کرتے رہے ؟
وہ جنہوں نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو غداری کا سرٹیفیکیٹ دیکر قتل کر دیا ؟
کیا اپ جانتے ہیں یہ کون لوگ ہیں ..؟
میں بتاتا ہوں ..
یہ وہ ہیں ..
جنہوں نے آج تک پاکستان کے آئین کو تسلیم ہی نہیں کیا.
⬇️
جنہوں نے خود کو آئین کے تابع ہونے کے بجائے بالاتر سمجھا۔

جنہوں نے بار بار آئین کو معطل کیا
جنہوں نے آئین کو پھاڑ کر ردی کی ٹوکری میں پھینکا۔

اور یہ وہی خبیث لوگ ہیں جنہوں نے عوام کے مینڈٹ کی بار بار توہین کی اور رات کی تاریکی میں ووٹ چوری کئے۔

جی ہاں یہ ہیں آپ کے وہ چوکیدار
⬇️
Read 5 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(