MA Chauhan Profile picture
Mar 2 12 tweets 3 min read
صابر محمود ہاشمی ایک سیاسی کارکن سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ہیں اورگزشتہ دو ہفتوں سے نیازی سرکار نے انکو ناحق قید کیا ہواہے اور انکو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہےآجکی تھریڈ میں ہم نون لیگ کیلئے انکی خدمات قربانیوں مشکلات اور قائدین کے کردار کا احاطہ کریں گے
1/11
صابرہاشمی کو وزیراعظم کیخلاف بیہودہ ٹرینڈ چلانے کے جھوٹے الزام میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے حراست میں لیا تو مریم نواز نے پارٹی کی طرف سے سپریم کورٹ کے ایک کریمنل لاز کےماہر وکیل کواپنےکارکن کی قانونی امداد کیلئے مقرر کیاجو کہ ایک قابل تحسین قدم ہے
2/11
طلال چوہدری صاحب گرفتاری کی رات اظہار یکجہتی کیلئے پولیس سٹیشن گئے عظمی بخاری اور شاہد خاقان عباسی نے مین سٹریم میڈیا پر انکے لئے آواز اٹھائی سوشل میڈیا ٹیم نے ٹویٹر ٹرینڈ کے ذریعے ہائبرڈ حکومت کی بزدلانہ اقدام کی مذمت کی اور رہائی کیلئے آواز اٹھائی گی
3/11
مختلف آزاد منش صحافیوں اور سول سوسائٹی نے بھی رہائی کا مطالبہ کیا یہ سب یقیناً قابل تحسین ہے لیکن اسکے بعد کیا ہوا ہم سب اس لوئرمڈل کلاس کے بے لوث سیاسی کارکن کو بھول گئے ہیں جس نے پانامہ سازش سے لیکر نوازشریف کی متنازعہ برطرفی و نا اہلی اور
4/11
میاں صاحب کی واپسی بذریعہ جی ٹی روڈ اسلام آباد سے لاہور تک "ووٹ کو عزت دو" تحریک پاکستان بھر میں منعقدہ میاں صاحب اور مریم نواز کے جلسوں اور ریلیوں کی رضاکارانہ لائیو کوریج کی اور سوشل میڈیا پر بھی محاذ سنبھالے رکھا اور مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کیا
5/11
ہمیشہ میاں صاحب عباسی صاحب کے ترقی کرتے دور حکومت کو بہترین انداز میں سوشل میڈیا صارفین تک پہنچاتے رہے اور شریف فیملی کیخلاف کئے جانے والے غلیظ پراپیگنڈے کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا میاں صاحب اور مریم نواز کی سزا اور لندن سے واپسی گرفتاری الیکشن کمپئین
6/11
الیکشن ڈے ووٹوں کی چوری کٹھپتلی وزیراعظم عمران نیازی کی ناکامی نااہلی نالائقی پر مبنی عوام دشمن اقدامات حکومتی شخصیات بالخصوص عاصم باجوہ پاپا جونز کی 99 کمپنیوں کا منظر عام پر آنا ہر محاذ پر صابر محمود ہاشمی ایک شیر کی طرح نمایاں نظر آئے پہلے بھی جھوٹے
7/11
مقدمات کا سامنا رہا اور تھانے کچہری کے چکر لگاتے رہے لیکن عوامی بالادستی کے میاں صاحب کے نظریہ سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے اور پہلے سے زیادہ جرات و بہادری کے ساتھ سوشل میڈیا پر حقائق بیان کرتے رہے اور ووٹ کے عزت دو کا بیانیہ عوام تک پہنچانے میں
8/11
نہایت اہم اور ناقابل فراموش کردار ادا کیا نیازی صاحب جو کہ تواتر سے کہتے تھے کہ سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے وہ خود ایک سیاسی کارکن اور صابر محمود ہاشمی کی جرات اور پیش کردہ حقائق سے اس قدر گھبرائے کہ ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کروالیا اور انکی
9/11
درخواست ضمانت کو ریاستی دباؤ کے تحت مختلف حیلے بہانوں سے التوا کا شکار کرکے ایک عام سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کے ساتھ انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے شاید ہم سب اس کو بھول گئے جس نے ہمارے بہتر مستقبل کیلئے اپنا آج قربان کیا اسکی فیملی کس حال میں ہوگی ہم بےخبر
10/11
ہیں ہم نے ایک دن #BringBackSabirHashmi صابر ہاشمی کا ٹرینڈ چلایا اور سمجھ لیا کہ ہم نے حق ادا کردیا ہے کیا ایک دن میڈیا پر بات کرکے حق ادا ہوا سب مل کر کمینٹ میں مریم نواز کے ہینڈل کو ٹیگ کریں اور اپنے ساتھی صابر محمود ہاشمی کی آواز بنیں
عابد چوہان 11/11

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with MA Chauhan

MA Chauhan Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @MA__Chauhan

Mar 1
پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ کے مقاصد اور اصل اہداف کیا ہیں؟ آج کی تھریڈ میں ہم اس کا جائزہ لیں گے عوامی مارچ کا آغاز بلاول بھٹو کی قیادت میں کراچی سے ہوچکا ہے جو کہ مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا مختلف شہروں میں پڑاو کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچے گا
1/15
#AwamiMarch
اس سیاسی مشق کو سمجھنے کیلئے ہمیں ماضی قریب کی سیاسی صورتحال دیکھنی پڑے گی زرداری صاحب نے اپنے دورِ صدارت میں تحریک انصاف کو پنجاب میں پنپنے اور پھلنے پھولنے کیلئے غیر اعلانیہ مدد کی کیونکہ ان کے خیال میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے سیاسی نظریات
2/15
ملتے جلتے ہیں اگر خان صاحب کو سیاسی طور پر مضبوط کیا جائے تو وہ رائیٹسٹ ووٹ بینک جو کہ بلا شرکت غیر نوازشریف کی ملکیت ہے کو تقسیم کریں گے تو پیپلزپارٹی جو کہ لیفٹسٹ ووٹ بینک کی نمائیندہ جماعت ہے کیلئے خوش آئیند ہوگا اس سوچ کے تحت زرداری صاحب نے
3/15
Read 16 tweets
Feb 28
جب سے خان صاحب اپنے سرپرست کے دست شفقت سے محروم ہوئے ہیں پاکستانی سیاست میں گہماگہمی دیکھنے کو ملتی ہے بہت سی ملاقاتوں کے بعد اپوزیشن میاں صاحب کو پنجاب کی وزرات اعلیٰ چوہدری برادران کو دینے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کر رہی ہے 1/20
یہ نیازی سرکار کے سابق سرپرست کا بلاواسطہ مطالبہ ہے اس کے علاوہ اور بھی بہت سے نکات ہیں جس پر طرفین میں کافی حد تک اتفاق ہوچکا ہے لیکن "وزارتِ اعلیٰ" پر کوئی بھی فریق پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نظر نہیں آتا کیونکہ پنجاب سیاسی طور پر بہت اہمیت کا حامل صوبہ ہے 2/20
اگر ہم پنجاب کی سیاسی تاریخ کا جائزہ لیں تو اس بات کی وضاحت ہوجاتی ہے کہ یہ صوبہ مقتدر قوتوں کے ہم خیال سیاستدانوں کی سرزمین رہی ہے اور قبل از اور بعد از قیام پاکستان یہاں سے اشرافیہ کے حمایتی الیکشن میں کامیاب ہوتےرہےہیں جوکہ ایسٹیبلشمنٹ کی رٹ قائم رکھنے3/20
Read 20 tweets
Feb 27
آجکل عدم اعتماد کا بازار گرم ہے سبکی نظریں نوازشریف کی طرف لگی ہوئی ہیں سب عمران خان کو وزیراعظم نہیں دیکھنا چاہتے کیونکہ اس نے ہر طرح سے عوام اور پاکستان کا بیڑاغرق کردیا ہے سیاسی اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کے سربراہوں اور وفود کی ایک دوسرے سے ملاقاتوں
1/12
میں عدم اعتماد ہی زیرِ بحث ہے اور اس کو ممکن بنانے کیلئے حکمت عملی ہورہی ہے عوام الناس، سول سوسائٹی اور سیاسی کارکن بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی آراء دے رہے ہیں جہاں کچھ لوگ جلد از جلد عدم اعتماد لانے کے حق میں ہیں تو کچھ اسکی مخالفت میں بھی دلائل دے
2/12
رہے ہیں ایسے میں میرا بھی ایک نقطہ نظر ہے جس کو بیان کرنے کیلئے میں یہ. تھریڈ لکھ رہا ہوں جب نوازشریف کیخلاف پانامہ لیکس کے ذریعے سازش کی جارہی تھی تب بھی مجھ سمیت کچھ لوگوں کو آئی ایس پی آر نے میڈیا ٹالک میں تصویریں دکھا کر غدار کہا گیا تھا شاید آئندہ
3/12
Read 13 tweets
Aug 7, 2020
آزادی کشمیر کیلئے ایک غدار تھریڈ
گزشتہ چھ سات سالوں میں نوازشریف کیخلاف الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا پر خاص حکمت عملی کے تحت بہت شدت سے مہم جوئی کی گئی کہ نوازشریف مودی کا یار ہے اس کی فیکٹریوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کام کرتے ہیں 1/20
شریف فیملی کی بھارت میں فیکٹریاں ہیں اور ان کے بھارت میں کاروباری مفادات ہیں اور طرح طرح کی باتیں کرکے نوازشریف کی محب الوطنی کو مشکوک کرنے کی بھرپور کوششیں کی گئیں یہ بے بنیاد پراپیگنڈا منظم انداز سے اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا گیا 2/20
بین الاقوامی طاقتیں نوازشریف سے ناخوش تھیں کیونکہ انکی زیرقیادت پاکستان گیم چینجر منصوبہ سی پیک کا حصہ تھا اور دنیا میں طاقت کا توازن بدلنے کیلئے اہم کردار ادا کررہا تھا جہاں گوادر بندرگاہ کی کامیابی سے متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ دبئی کو خدشات لاحق تھے 3/20
Read 21 tweets
Jul 2, 2020
پاکستان میں تبدیلی سرکار کی تبدیلی ناگزیر ہوگی ہے طبل جنگ بجا دیا گیا ہے
گزشتہ ماہ جنوب مشرقی ایشیا کے سیاسی منظرنامہ میں ہونے والی تبدیلیوں کے اثرات پاکستان میں نمایاں تبدیلی کا پیش خیمہ ہیں
آئیں اس چند ٹویٹ پر مبنی تھریڈ میں جائزہ لیتے ہیں
+ 1 +
🔸 چین کا لداخ کے اندر گھس جانا اور وادی گلوان پر قبضہ و دعویٰ ملکیت کردینا
🔹نیپال کا آئینی ترمیم کے ذریعے بھارتی زیر قبضہ علاقوں کو اپنے نقشہ میں شامل کرنا
🔸بھوٹان کا اپنے ندی نالوں کا بھارت کو جانے والا پانی روک دینا
+ 2 +
🔹چین کا واضح جارحانہ دو ٹوک انداز میں امریکہ، برطانیہ اور یورپی ممالک کو ہانگ کانگ سے دور رہنے کا کہنا
🔸چینی وزارت خارجہ کا شہبازشریف کو کورونا انفیکٹد ہونے پر فون اور علاج معالجہ کی پیشکش
+ 3 +
Read 10 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(