میاں صاحب 1997میں 2 تہائی اکثریت لیکر ملکی تاریخ کے سب سے طاقتور وزیراعظم بنے تو
شادی میں 1 ڈش لاگوکی۔
جمعے کی بجائے اتوار کی چھٹی کردی۔
احتساب Tv پر دکھانےکافیصلہ کیا۔
قرض اتاروملک سنوارہ شروع کیا۔
صدر کی اسمبلیاں توڑنےکی پاورختم کی
👇
سیاستدانوں کےبیرون ملک علاج پرپابندی لگائی
پیپلزپارٹی کےتمام اندرونی و بیرونی معاہدوں پرنظرثانی کی۔
فرقہ وارانہ دہشت گردی نے زور پکڑا توخصوصی انسداد دہشتگردی عدالتیں قائم کیں۔چیف جسٹس سجادعلی شاہ نے اقدام کو غیرآئینی قرار دیدیا۔14ویں آئینی ترمیم منظورہوئی تو دونوں میں ٹھن گئی👇
سعیدالزماں صدیقی نے الگ سپریم کورٹ قائم کرلی۔ ن لیگ کے حمائتیوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کردیا۔ نواز شریف نے سجاد علی شاہ کو ہٹا دیا۔
صدر لغاری کا مواخذہ کرنیکی دھمکی دی تو وہ خود ہی گھر چلےگئے۔
ایٹمی دھماکے کئے۔
آرمی چیف جنرل جہانگیرکرامت کو نیشنل سیکورٹٰی کونسل بنانےکا بیان دینے👇
پر استعفی لے لیا۔ اور چوتھے نمبر پر موجودجنرل مشرف کو آرمی چیف بنایا۔
کالا باغ ڈٰم بنانےکی منظوری دی
15ویں ترمیم کے ذریعے شریعت بل منظورکیا۔ تاثر ابھرا کہ وزیراعظم خود کو مختار کل بنارہےہیں۔
کارگل آپریشن پرجنرل مشرف سےاختلافات پیدا ہوئے اورمعاملہ گیم آف نو ریٹرن پر پہنچ گیا۔👇
یوں پاکستان کا طاقتور ترین وزیراعظم اڑھائی سال بعد ہی اپنی طاقت کھوبیٹھا۔
آرمی چیف کی تعیناتی پرصحافی نےسوال پوچھاتھا کہ آپ نے سینئر جرنیلوں کے ہوتےہوئےجونئیر کو کیوں COAS بنایا تو میاں صاحب نے جواب دیا کہ وہ جواب دیناضروری نہیں سمجھتے۔
لیکن وہ آج تک اسی سوال کاجواب دئےرہےہیں۔
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh
چاغی میں ریکوڈک کی سونے و تانبے کی کان دنیا کی 5ویں بڑی کان ہے. 12.3 ملین ٹن تانبہ اور 20.9M اونس سونا ہے. مجموعی مالیت 1500 ارب ڈالر ہے جو 🇵🇰 کی GDP کا 5 گنا ہے. 50 سال تک 2M ٹن تانبا اور 2.5M اونس سونا نکلنے کی شرح ہے.
کینڈین کمپنی نے 2010 میں👇
فزیبلٹی مکمل کرکے صوبائی حکومت سے مائننگ کی اجازت مانگی تو بتایا گیا کہ سپریم کورٹ نےمعاہدہ کالعدم قرار دیدیا ہے. جس پر بارک گولڈ جو دنیا کی سب سے بڑی تانبے و سونے کی مائننگ کمپنی ہے عالمی عدالت میں چلی گئ. عدالت نے معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان پر 6 ارب ڈالر جرمانہ عائد کردیا👇
جبکہ بارک گولڈ کی اتحادی چلی کی کمپنی آنٹوفوگیسٹا نے برطانوی کورٹ میں کیس کیا جہاں سے 4 بلین جرمانے کی سزا ملی. 2019 میں موجودہ حکومت نے دونوں کمپنیوں سے ماورائے عدالت مذاکرات شروع کئے. جو 3 سال کی کوششوں کےبعد کامیاب ثابت ہوے. حکومت پاکستان نے نئی شرائط پر نیا معاہدہ کیا ہے. 👇
صدر غلام اسحاق نے نوازشریف کو چلتا کیا. تو بینظیر نے صدر کی مدد سے IJI کی پنجاب حکومت کا تختہ الٹنے کا پلان بنایا. پنجاب میں IJI کی 209 سیٹیں تھیں جو 2 تھرڈ سے بھی زیادہ تھیں. وزیراعلی غلام حیدر وائیں اور اسپیکر منظور وٹو تھے. وٹو نے👇
17 حکومتی اراکین کو ملا کر فارورڈ بلاک بنالیا. آہستہ آہستہ صوبائی وزیر مستعفی ہونے لگ پڑے. حکومتی اتحاد میں صرف 20 لوگ رہ گئے. وائیں کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوئی. نواز شریف کے حامیوں نے اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی تو انہیں مال روڈ پر روک لیا گیا. 25 اپریل 93 کو 👇
عدم اعتماد کی ووٹنگ والے دن اسمبلی کے اندر مسلم لیگ کے 20 اراکین نے باغی گروپ پر دھاوا بول دیا. 1 گھنٹے تک دونوں اطراف کے لوگ آپس میں گتھم گتھا رہے. اسمبلی کی نہ کوئی کرسی بچی نہ مائیک. تاہم مچھلی بازار میں تحریک کامیاب ہوگئی اور منظور وٹو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے.👇
پاکستان میں بلیک بیری 800 جبکہ بلیو بیری 1500 روپے فی کلو تک فروخت ہوتا ہے. ملکی پیداوار انتہائی کم ہے اس لئے یہ فروٹ کیلی فورنیا سمیت افغانستان اور ایران سے درآمد کرنا پڑتاہے. گلگت بلتستان اور پنجاب کے علاقے اس فروٹ کی پیداوار👇
کے لئے انتہائی موزوں ہیں.بارانی ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ پنجاب ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ اور پاک گرین لینڈ کارپوریشن مشترکہ طور پر 375 ملین روپے کی لاگت سے بیری کی 2 اقسام بلیو اور بلیک کی پیداوار کو ایکسپورٹ لیول تک لے جانے کیلئے سرگرم ہیں. بارانی گروپ نے GB میں 25 ایکڑ خرید کرکاشت👇
کی تمام ضروریات مکمل کرلی ہیں. پاک گرین لینڈ کے مطابق وہ گزشتہ 6 سال میں پنجاب کی مختلف جگہوں پر تجربات کرچکےہیں اس سلسلے میں 157 ملین روپے سے شروع کئے گئے پراجیکٹ کے بڑے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئےہیں. اب پنجاب حکومت کے تعاون سے منصوبے کو بڑے پیمانے پر بڑھانے جارہے ہیں. مشترکہ 👇
ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی نے ملک میں ادویات میں استعمال ہونے والے مختلف اقسام کے خام مال کی تیاری کے لیے پالیسی وضع کی ہے. پالیسی کے تحت نئی کمپنیوں کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت مہیا کی جائے گی. جبکہ مشینری کی درآمد پر 5 سال تک 👇
کسٹمز کی شرح صفر ہوگی. اگست 2020 میں وفاقی کابینہ نے ادویات کی بڑھتی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے ڈریپ کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ خام مال کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے اقدامات کرے. پاکستان میں فارما سوٹیکل کی صنعت کا حجم 3.4 ارب ڈالر ہے جبکہ برامدی حجم صرف 250 ملین ڈالرز ہے. 👇
اس وقت صرف 16 کمپنیوں کے پاس خام مال کی تیاری کا لائسنس ہے. جو ملکی ضرورت کا صرف 15 فیصد ہی تیار کرپاتی ہیں. جبکہ 85 فیصد ضرورت چین اور بھارت سے درآمد کرکے پوری کی جاتی ہے. اس لئے ملک میں ادویات کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنا مشکل ہے. متعدد سرمایہ کاروں نے خام مال کی تیاری 👇
بلوچستان پاکستان کے کل رقبےکا 43 فیصد ہے آبادی 4۔1 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ زمین قابل کاشت ہے لیکن پانی نہ ہونیکی وجہ سے ہر2سال بعد خشک سالی کا سامناکرناپڑتاہے۔ قدرت کی بے شمار نعمتوں کےباوجود لوگ انتہائی پسماندگی کی زندگی گزار رہے ہیں۔👇
سالانہ 1کروڑ 30 لاکھ ایکڑ فٹ پانی کے برابربارش ہوتی ہے یہ مقدار دو تربیلا ڈیمز کے برابر ہے۔لیکن اس میں سے صرف37 فیصد پانی محفوظ کرنیکی گنجائش ہے۔ 63 فیصد پانی ضائع ہوجاتا ہے۔ جنرل مشرف کے دور میں 200 ڈیمز کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا۔ تاہم منصوبے کو جلد حقیقت کا روپ دینےکے لئے👇
تعداد100 تک محدودکردی گئی۔ کمزور سیاسی اور خراب سیکورٹی حالات کیوجہ سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔پیپلز پارٹی کی حکومت نے اس منصوبے پر عملی کام آغاز کیا۔ ڈیمز کی تعمیر کو 5 فیز میں تقسیم کیا گیا۔
پہلا فیز 20 ڈیمز پر مشتمل تھا جس پرکام کا آغاز2009 ہوا جو 2015 میں 2.4 ارب روپے کی👇
صدر مملکت نے ورچول تقریب کے ذریعے دنیا کی دوسری بڑی سمارٹ فونز بنانیوالی کمپنی Xiaomi کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح کردیا ہے. لاہور میں کوٹ لکھپت کے مقام پر یہ پلانٹ 400 ملین ڈالرز کی لاگت سے مختلف فیزز میں مکمل ہوگا. فیز 1 👇
میں کمپنی ماہانہ 4 لاکھ موبائل بناے گی جسے رواں سال کے اختتام تک ساڑھے 5 لاکھ تک لے جایا جائے گا. جبکہ 2023 سے سالانہ پیداوار 30 لاکھ ہوگی.30 لاکھ میں سے 10 لاکھ سے زائد برآمد کئے جائیں گے. کمپنی نے 3 ہزار پاکستانیوں کو روزگار دیاہے. یہ چینی نیشنل کمپنی اسوقت دنیا کی دوسری بڑی 👇
سمارٹ فون اور 500 بڑی کمپنیوں میں 334 ویں نمبر پر ہے. گزشتہ برس اس نے 19 کروڑ سمارٹ فونز بناے تھے. پاکستان میں اس کمپنی کا آنا نہائت ہی خوشی کا باعث ہے. انشاء اللہ یہ کمپنی میڈ ان پاکستان سمارٹ فونز کی مہم کو چار چاند لگاے گی. موجودہ حکومت نے 2019میں پہلی موبائل پالیسی منظور سے👇