Miss Libra ❤ Profile picture
Mar 23 4 tweets 2 min read
بُجھ گئی شمعِ حَرم ، باب ِ کلیسا نہ کُھلا
کُھل گئے زخم کے لب تیرا دریچہ نہ کُھلا

ہم پری زادوں میں کھیلے ، شب ِ افسوں میں پلے
ہم سے بھی تیرے طلسمات کا عُقدہ نہ کُھلا

ایک اک شکل کو دیکھا ہے بڑی حیرت سے
اجنبی کون ہے اَور کون شناسا نہ کُھلا

مصطفیٰ زیدی
#LateNightVibes
++
++

در ِ توبہ سے بگوُلوں کی طرح گُزرے لوگ
اُبر کی طرح اُمڈ آئے جو مَے خانہ کُھلا

شہر در شہر پھری میرے گُناہوں کی بیاض
بعض نظروں پہ مِرا سوز ِ حکِیمانہ کُھلا

نازنِینوں میں رسائی کا یہ عالم تھا کبھی
لاکھ پہروں میں بھی کاشانے پہ کاشانہ کُھلا

مصطفیٰ زیدی

+++
++
اَب جو بےباک ہُوئے بھی تو بہ صد اندیشہ
اَب جو اِک شخص کُھلا بھی تو حجابانہ کُھلا

مِل کے بھی تُجھ سے رہی اب کے طبعیت اَیسے
جیسے بادل سا گِھر آیا جو نہ برسا نہ کُھلا

ریت پر پھینک گئی عقل کی گُستاخ لبی
پھر کبھی کشف و کرامات کا دریا نہ کُھلا

مصطفیٰ زیدی

#LateNightVibes

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Miss Libra ❤

Miss Libra ❤ Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @zeeq_ch

Mar 25
محبت جاگ اٹھی رگ رگ میں ارمانوں کو نیند آئی
حقیقت نے نقاب الٹی تو افسانوں کو نیند آئی

چھلکتی ہی رہی مے ، دور چلتا ہی رہا لیکن
رکی گردش ان آنکھوں کی تو پیمانوں کو نیند آئی

بِچھے تھے پھول بھی ہر موڑ پر فصلِ بہاراں میں
مگر آئی تو کانٹوں پر ہی دیوانوں کو نیند آئی

عبدالقوی ضیاء
++
+++

سرِ محفل رہا اک رت جگے کا سا سماں شب بھر
پلک جھپکی نہ شمعوں کی نہ پروانوں کو نیند آئی

تجلی تھی نہ تابانی تصور تھا نہ پرتو تھا
ترے جاتے ہی سارے آئینہ خانوں کو نیند آئی

شبِ ہجراں کا سناٹا ہے طاری بند ہیں آنکھیں
یہ موت آئی کہ تیرے سوختہ جانوں کو نیند آئی

عبدالقوی ضیاء

++
++

مسلسل عشق میں عالم رہا شب زندہ داری کا
سرِ مقتل پہنچ کر تیرے دیوانوں کو نیند آئی

گھنی ہے کس قدر چھاؤں ضیاؔ کفرِ محبت کی
مگر اس چھاؤں میں کتنے ہی ایمانوں کو نیند آئی

عبدالقوی ضیاء

#LateNightVibes
Read 4 tweets
Feb 28
پاکستانی انگریزی ترجمہ
یہ درست نہیں کہ یوکرین روس دنیا سے کٹ گیا ہے میں نے حال ہی میں پاکستانی وزیراعظم ایک بہادر آدمی کو مدعو کیا جو مغربی دباؤ رد کرکے پہنچے ہم نے افغانستان اور دیگر مسائل پر بات چیت کی
میں جلد پاک کا دورہ کروںگا گیس پائپ لائن کے منصوبہ سے متعلق معاہدہ کروں گا
+
+
حیرت ہوئی کہ اس وڈیو میں انہیں کہیں روسی صدر پاک ، افغانستان یا پرائم منستر بولتے سنائی دیے؟
اگر نہیں تو انہیں جھوٹ کیوں سمجھ نہیں آیا
ترجمہ لکھنے والے پر افسوس ہوا کہ جب دورہ روس محض ملاقات تھی تو ایسی دروغ گوئی سے انہیں کیا مل جائے گا
بہتر روسی زبان جاننے والے پاکستان میں
+
++

سینکڑوں نہیں تو درجننوں افراد ہیں جو پول کھول دیں گے
ہوسکتا کہ وڈیو پاک میں روسی سفارت خانہ کے نوٹس میں آجائے
وہ سرکاری طور پر اس جھوٹ کو رد کر دیں
تو آپ کا اپ کے وزیراعظم کا اور آپ کے ملک کی ساکھ خاک ہوسکتی ہے
مگر بے عزتی کا احساس موجود ہوگا تو عزت کروانا سیکھیں گے نا
Read 4 tweets
Feb 24
ہمارے آکسفورڈین ہینڈسم کی مت ماری گئی ہے
ورنہ روس یوکرین تنازعے کے عروج پر کوئی احمق ہی ایسا دورہ کرنے کی سوچ سکتا ہے
اس وقت جب پورا مغربی /یورپی بلاک اک بار پھر سے کیمونسٹ بلاک کے سرخیل روس کے خلاف کمر کس چکا ہے
ہمارے ہینڈسم کا یہ کہنا کہ
امریکی بلاک کا حصہ بن کر
#AnOtherLook
++
++
امریکی بلاک کا حصہ بن کر ہمیشہ ہم نے نقصان ہی اٹھایا
اک نہایت احمقانہ بیان ہے اور اس کے نتائج اس بگڑی معیشت والے ملک کو مزید بھگتنا پڑیں گے
کہ اینٹی کیمونسٹ بلاک والی قوتیں اس وقت بھی خاصی طاقتور اور اثرورسوخ والی ہیں
حیرت ہے کہ ہماری وزارتِ خارجہ میں بیٹھے

#AnOtherLook
++
++

ہماری وزارتِ خارجہ میں بیٹھے بابوز یہ بات آکسفورڈین ہینڈسم کو بروقت سمجھا کیوں نہ سکے؟
روس کا اس منظرنامے میں دورہ کسی صورت بھی دانشمندی کے زمرے میں نہیں آتا ہے
لیکن ہینڈسم کو سمجھائے کون؟

#AnOtherLook
#RussiaUkraineCrisis
#PMIKInRussia
Read 4 tweets
Feb 22
کل روسی صدر پوتن نے قوم سے خطاب کیا
اک گھنٹے کی مدلل تقریر میں یوکرین کی تاریخ اور وہاں کے حالات بیان کیے
مئی 2014 سے اعلان کردہ مشرقی یوکرین سے علیحدہ ہو کر بنائی گئیں لوہانسک/دونیتسک ریپبلکز (جنہیں اب تک روس ہی متنوع انسانی، مالی / پوشیدہ عسکری امداد دیتا رہا ہے )
#Worldwide
+
++
سرکاری طور پر تسلیم کر لی گیئں ہیں
روسی فوج کو حکم دے دیا گیا ہے کہ وہ چند ہزار مربع کلومیٹر پر مشتمل ان خودساختہ خودمختار ملکوں میں امن قائم رکھنے کا فریضہ سرانجام دیں یعنی ان مقامات پہ کیا جانے والا حملہ اب بالواسطہ روس پر حملہ تصور کیا جائے گا

#Worldwide
++
++

اب چاہے نیٹو یوکرین میں در آئے
روس کے لیے دو "بفر سٹیٹس" قائم ہو گئیں
ممکنہ طور جنگ نہیں ہوگی
مگر روس کو مغرب یعنی امریکہ اور یورپ کی جانب سے مزید شدید اقتصادی اور سیاسی پابندیوں کا سامنا ہوگا
یہ ریچھ بہت صابر اور قوی ہے

#Worldwide
#Ukraine
#Putin
Read 4 tweets
Feb 14
میری بدخوئی کے بہانے ہیں​
رنگ کچھ اور اُن کو لانے ہیں​

رحم اے اضطراب رحم کہ آج​
اُن کو زخمِ جگر دکھانے ہیں​

میں کروں جستجو کہاں جا کر​
اُن کے تو سو جگہ ٹھکانے ہیں​

قافیے کو بدل کے اے مجروح
اور اشعار کچھ سُنانے ہیں​

میر مہدی مجروح
#LateNightVibes
++
++

کیسی نیند اور پاسباں کس کا​
یاں نہ آنے کے سب بہانے ہیں​

کر کے ایفائے عہد کا مذکور​
اپنے احساں اُنہیں جتانے ہیں​

اُس کی شوخی کی ہے کوئی حد بھی​
اک نہ آنے کے سَو بہانے ہیں​

سر اُٹھانا وبال ہے اور یاں​
ناز اُن کے ابھی اُٹھانے ہیں​

میر مہدی مجروح

#LateNightVibes
++
++
ظلم سے اُن کا پیٹ بھرنے تک​
ہم کو تیغ و تیر ہی کھانے ہیں​

ان بتوں ہی کو حُسن دینا تھا​
کیا خدائی کے کارخانے ہیں​

الم و درد و رنج و بیتابی​
یار اپنے یہی پُرانے ہیں​

کیا ہماری نماز، کیا روزہ​
بخش دینے کے سو بہانے ہیں​

میر مہدی مجروح

#LateNightVibes
Read 4 tweets
Feb 12
اک ارب سے کچھ زیادہ سال پیشتر ہم سے لاکھوں کہکشائیں دور
دو "بلیک ہول" آپس میں ٹکرائے تھے
وہ قرنوں سے اک دوسرے کے گرد چکر کاٹ رہے تھے جیسے رقص برائے مجامعت میں مگن ہوں اور اس طرح اک دوسرے کے مدار کے نزدیک آنے میں منہمک تھے
جب وہ اک دوسرے سے چند سو میل دور رہ گئے

#Science
++
++

تو ان کی اک دوجے کے گرد گردش کی رفتار تقریبا روشنی کی رفتار (اک لاکھ چھیاسی ہزار میل فی سیکنڈ) کو چھونے لگی تھی
اور ان سے کشش ثقل کی توانائی کی قوی ترین لرزشیں خارج ہو رہی تھیں
اک ڈولتے ہوئے برتن میں ابلتے پانی کی مانند زمان و مکان مسخ ہو کر رہ گئے تھے

#Science
++
++

پھر اک سیکنڈ کے اس مہین ترین حصے میں جو بالآخر ان دونوں "بلیک ہول" کو مدغم ہونے میں لگا تھا
انہوں نے کائنات کے تمام ستاروں کی مجموعی توانائی سے اک سو گنا توانائی بکھیری تھی

#Science
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(