My Authors
Read all threads
ن لیگ کے کھٹولے میں جتنے بھی ٹولے ہیں ایک بات طے ہے کہ 2014 سے آج 2020 تک چھ سال ہو گئے لیکن اسٹیبلشمنٹ ن لیگ کے کھٹولے میں سوراخ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی.
اگرچہ یہ بھی درست ہے کہ ن لیگ اقتدار میں ہوتے ہوئے بھی اپنے خلاف ہونے والی کسی سازش کی بیخ کنی نہیں کر سکی لیکن
یہ خواہش کہ ن لیگ میں دراڑ پڑ جائے پوری نہ ہو سکی. 2018 الیکشن سے پہلے اور بعد میں بھی اسٹیبلشمنٹ کے بہت سے ہرکارے یہ دعوے کرتے رہے کہ ن لیگ کے اتنے جانے کو تیار ہیں اور اتنے ہماری مٹھی میں ہیں لیکن کوئی ایک بھی نمایاں لیڈر پارٹی چھوڑ کر نہیں گیا.
99 کُو کے بعد قیادت شمار ہوتے چوہدری برادران، میاں اظہر، شیخ رشید اور کئی نمایاں نام مارشل لاء کا پریشر برداشت نہیں کر سکے اور نہ صرف مشرف کی آمریت کو قبول کر لیا بلکہ میاں صاحب اور فیملی پر دشنام طرازی کا حصہ بھی بنے رہے بلکہ ابھی تک ہیں لیکن اس دفعہ صورتحال مختلف رہی.
اگر ہم بات میاں صاحب کے بیانیے کی کریں تو ایک طرف کچھ ایسے ہیں جو ببانگ دہل میاں صاحب کے بیانیے کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں جبکہ ایک گروپ مفاہمت کو ہی راستہ بتاتا نظر آتا ہے اور نظر بظاہر ان کی مفاہمانہ پالیسی پارٹی کو نقصان بھی پہنچاتی ہے. لیکن بہرحال پارٹی ٹوٹی نہیں.
اور پارٹی کا یہ نہ ٹوٹنا مقتدر حلقوں کے لیے انتہائی تکلیف دہ بھی ہے اور پریشان کن ہونے کے ساتھ ساتھ حیران کن بھی.
ن لیگی سیاستدان جنہیں ہر دور میں اسٹیبلشمنٹ کا پٹھو سمجھا جاتا رہا ہے وہ اپنی وفاداریاں بدلنے پر تیار کیوں نہیں ہیں؟
یہ استقامت یقیناً آگے پاکستانی سیاست میں اہم موڑ ثابت ہو گی. پارٹی اس وقت نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے. ہر کوئی اپنی ہمت، سٹیمنے، طاقت، برداشت و حوصلے اور اختلافی رائے کے ساتھ پارٹی کا حصہ ہے.

ایک بات بہرحال ضرور پوچھوں گی کہ
اپنےلیے اختلافِ رائے کی گنجائش رکھنےوالے اور اختلاف اپنا حق سمجھنے اور اسے جمہوریت کا حسن کہنےوالے ن لیگ میں اختلافِ رائے کو دھڑےبندی، ٹولےبازی اور مختلف القابات دے کر کس کی چسکہ فروشی کا سامان کرتے ہیں؟

بہرحال یہ تو ہے کہ ن لیگ نےمتحد رہ کربہت سی امیدوں کوزمین بوس ضرورکیاہے.
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with ندیّا اطہر

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!