#بھولے کی چالاکیاں#

لندن میں نواز شریف کی صحافیوں سے گفتگو سنتے ہوئے مجھے 12 اکتوبر 1999 سے جڑا ایک واقعہ یاد آ گیا جب انکی حکومت کا خاتمہ کیا جا رہا تھا۔
12اکتوبر 1999کو جب وزیراعظم نوازشریف نے اس وقت کے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کو برطرف کردیا تھا تو اس کے کچھ دیر فوجی دستوں👇
نے وزیراعظم ہائوس اور پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز کو گھیرے میں لے لیا تھا۔ اس دوران تین جنرلز‘ جنرل محمود، جنرل جان اورکزئی اور جنرل عزیز وزیر اعظم ہائوس میں نواز شریف کو قائل کر رہے تھے کہ وہ جنرل مشرف کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیں اور استعفا دے دیں؛ تاہم نوازشریف راضی نہیں ہوئے۔👇
اس پر انہیں باقاعدہ گرفتار کرکے لے جایا گیا۔
اس سے پہلے نواز شریف نے جب جنرل مشرف کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تو ان کی کوشش تھی کہ فوری طور پر اسے پی ٹی وی پر چلایا جائے۔ اس وقت پرویز رشید وزیر جبکہ یوسف بیگ مرزا PTVکے ایم ڈی تھے۔ابPTV والوں نے دوتین بارتو یہ خبر چلا دی کہ👇
جنرل مشرف کو برطرف کرکے ان کی جگہ جنرل ضیاالدین بٹ کو نیا آرمی چیف لگا دیا گیا ہے‘ لیکن وزیر اعظم ہائوس سے اصرار ہو رہا تھا کہ یہ خبر بار بار چلائی جائے۔ اس دوران آرمی کے دستے پی ٹی وی کی عمارت کے اندر داخل ہوگئے تھے اور انہوں نے پی ٹی وی کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔ 👇👇
اس دوران وزیر اعظم ہائوس سے حسین نواز کا بار بار یوسف بیگ مرزا کو فون آرہا تھا کہ آپ لوگوں نے جنرل مشرف کی برطرفی کی خبر چلانا کیوں روک دی ہے۔ وہ سب لوگ اس وقت ٹی وی کے سامنے بیٹھے وزیراعظم ہائوس میں خبریں دیکھ رہے تھے۔ اس پر یوسف بیگ مرزا نے حسین نواز کو بتایا کہ نیوز روم پر 👇
اب فوجی دستوں کا کنٹرول ہے۔ اس پر حسین نواز نے کہا: جناب پھر کیا ہوا‘ آپ ایم ڈی ہیں‘ خبر چلوائیں۔ اس پر یوسف بیگ مرزا نے کہا: جناب‘ ان کے پاس بندوقیں ہیں اور وہ کسی کو قریب نہیں آنے دے رہے۔ اس پر حسین نواز نے ایک تاریخی فقرہ یوسف بیگ مرزا کو کہا ''بیگ صاحب یہ شہادت کا وقت ہے
👇👇
آپ ان سے لڑ جائیں‘ کیا ہو جائے گا اگر وہ گولی مار دیں گے‘ آپ شہادت کے رتبے پر فائز ہوں گے‘‘۔
اس واقعہ کی تصدیق بعد میں یوسف بیگ مرزا نے خود کی تھی۔
یہ وہ مائنڈ سیٹ ہے جو 1999میں تھا اور وہی ذہن آج بھی ہے کہ لوگوں کو ان کے لیے گولیوں کے سامنے آ کر مرنا پڑے تو بھی مر جائیں 👇👇
لیکن انہیں جو حکم دیا جا رہا ہے وہ پورا ہونا چاہیے۔
اب میاں صاحب لندن جا پہنچے۔ اب وہ چاہتے تھے مریم نواز کو بھی لندن بھیجا جائے؛ تاہم اس پر وزیراعظم عمران خان راستے کی دیوار بن گئے اور یہیں سے سارے معاملات بگڑنا شروع ہوگئے۔
مزے کی بات یہ ہے صرف ایک ماہ پہلے تک نواز شریف کے👇
تمام قریبی ساتھی خواجہ آصف، احسن اقبال، شہباز شریف خفیہ ملاقاتیں کررہے تھے بلکہ اصل خفیہ ملاقات تو محمد زبیر نے کی تھی جب وہ اعلیٰ عسکری قیادت سے ملے تھے۔ کسی کو خیال نہ تھا نواز شریف کی پارٹی جو کبھی ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگا رہی تھی وہ دراصل خفیہ ملاقاتیں کررہی تھیں اور 👇👇
اپنے لیے کچھ فوائد اور رعایتیں مانگ رہی تھی۔ اور جب مزید رعایتیں دینے سے انکار کیا گیا تو نواز شریف اور مریم نواز نے براہ راست عسکری قیادت پر تنقید شروع کر دی۔
نواز شریف خود جیل میں بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں۔ وہ اپنے بیٹوں حسین نواز اور حسن نواز کو بھی لندن سے آکر پاکستانی جیل 👇
میں بیٹھنے کا حکم نہیں دیتے۔ وہ سلمان شہباز کو بھی کچھ نہیں کہتے۔ شہباز شریف کے مفرور دامادوں کو بھی نہیں کہتے کہ تم لوگ بھی واپس لوٹ جائو اور پاکستانی جیل بھر دو۔ جب وہ پاکستانی صحافیوں سے کہہ رہے تھے کہ وہ قربانی دیں اور جیل جا بیٹھیں تو اس وقت ان کی بغل میں ان کے سمدھی 👇👇
اسحاق ڈار کھڑے تھے جو برسوں سے مفرور اور اشتہاری ہیں۔ انہیں بھی نہیں کہا کہ ڈار صاحب آپکو میں نے پوری حکومت ٹھیکے پر دی ہوئی تھی آپ بھی پاکستان جائیں اورجیل میں بیٹھیں۔ وہی بات جیلیں کاٹیں پاکستانی عوام اور صحافی لیکن دولت اور اقتدار انجوائے کریں نواز شریف،اسحاق ڈار، شہباز شریف👇
اور ان کے داماد۔ پاکستانی قوم اسی کام کے لیے رہ گئی ہے کہ ہر پارٹی لیڈر کے لیے یہ جیلیں بھگتیں اور وہ سب عیاشی کریں اور دنیا بھر میں جائیدادیں بنائیں۔
نواز شریف کے قریبی لوگ کہتے ہیں: میاں صاحب بھولے ہیں‘ سادہ ہیں۔ وہ بھولے ضرور ہیں لیکن اتنے بھی نہیں۔ کمال دیکھیں اسحاق ڈار، 👇👇
حسن نواز اور حسین نواز سمیت لندن سے پاکستان آکر جیل میں بیٹھنے کے بجائے جیل جانے کا کام صحافیوں کے ذمے لگایا ہے۔
@marifthahim @_NadeemZaidi
@usmansaeedbasra @SHABAZGIL

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Rozina Khan

Rozina Khan Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RozinaKhan1212

12 Oct
1
*جاہل قوم کا لیڈر*

بھٹو نے مغرب کو للکارا تو امریکہ سے ان کے واپس آتے ھی مفتی محمود نے نعرہ لگایا
"یہ الیکشن نہیں سلیکشن ھے"
پھر عبدالولی خان ،جاوید ھاشمی ،میاں شریف عبدالصمد ،اچکزئی ،خواجہ رفیق وغیرہ سے مل کر نوستارہ تحریک چلائی گئی اور بھٹو کو امریکہ کے راستے سے 👇👇👇
2
ھمیشہ کے لئے ھٹا دیا گیا۔
جنرل ضیاء کی کابینہ میں سارے ستاروں کو اپنے اپنے حصے کی وزارتیں ملیں اور افغان وار کے نام پر سب پر ڈالروں کی بارش کر دی گئی، تعلیمی اداروں سے قرآن پاک ہٹا کر امریکی خواھش پر اسلامیات کے نام پر چند جہادی آیات ڈلوا کر قوم کو بے وقوف بنایا گیا۔👇👇👇
3
آج کل عمران خان بھی بھٹو جیسے کام کرنے لگا ھے وہ بھی ترکش اور ملائیشین سربراھان کے ساتھ مل کر اسلامی بلاک بنانے کے موڈ میں ھے۔
لیکن امریکہ سے واپسی پر عمران خان کو بھٹو بنانے کے لئے پہلے ھی نوستارہ تحریک جیسی سازش تیار ھے۔ فرق صرف یہ ھے کہ کل مفتی محمود الیکشن نہیں سلیکشن کے👇
Read 7 tweets
9 Oct
جب سے ہوش سنبھالا، ہر دور میں عوام کو مہنگائی کا رونا روتے پایا۔ سارا بچپن سرکاری ملازمین کی ہڑتال کی خبریں پڑھتے گزر گیا، ہر سال بجٹ پر یہی تبصرے سننے کو ملے کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی۔ مہنگائی کی شکایت نئی نہیں، یہ ستر سال پرانی ہے، فرق صرف اتنا پڑا کہ 👇👇👇
اب میڈیا کو اشتہارات کے نام پر اربوں روپے ملنا بند ہوگئے چنانچہ اس نے مہنگائی کے نام پر حکومت کو بلیک میل کرنا شروع کردیا۔
اگر آپ پرائیویٹ جاب کرتے ہیں اور آپ کی پرفارمنس اچھی ہے تو ہر سال آپ کی تنخواہ میں خاطرخواہ اضافہ ہوجاتا ہے۔ مجھے آج تک کوئی ایسا شخص نہیں ملا جس کی 👇👇👇
پرفارمنس اچھی ہو لیکن اس کی تنخواہ یا بونس میں اضافہ نہ ہوتا ہو۔
سرکاری ملازمین کی بات مختلف ہے۔ ان کی اکثریت ہڈحرام اورحرامخور ہے۔ یہ چاہتے ہیں کہ انہیں کوئی کام نہ کرنا پڑے، عوام کے جائز کام کیلئے بھی یہ رشوت مانگیں، اور اس کے باوجود انہیں ہر سال بیس فیصد انکریمنٹ بھی ملتا رہے۔
Read 11 tweets
26 Sep
مری چھتر کےمقام پر کنسڑ یکشن کمپنی کی طرف سے بنایا جانے والا ترکول پلانٹ مقامی آبادی کے لئے وبال جان بن گیا جو علاقے میں ماحولیاتی آلودگی پھیلا رہا ہے جس سے مقامی افراد مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہونا شروع ہو گئے ہیں مزکورہ پلانٹ کے خاتمے کے لئے مقامی آبادی نے عدلیہ کے 👇
ساتھ ساتھ تمام محمکوں کے افسران کے دروازے کھٹکٹائے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی آج چھتر کے مقام پر مقامی افراد کی اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اتوار دن دو بجے چھتر کے مقام پر سڑک کو بلاک کر کے شدید احتجاج کیا جائے گا اور یہ احتجاج پلانٹ کےخاتمے تک جاری رہے گا
یاد رہے کہ یہ پلانٹ کو ہالہ برائیڈل روڈ کی تعمیر کے لئے لک سپلائی کے لئے لگایا گیا تھا لیکن اس پراجیکٹ کے خاتمے کے باوجود کنسڑ یکشن کمپنی اس پلانٹ کو بند کر نے کے بجائے اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں جاری کام کے لئے یہاں سے تعمیراتی سامان کو سپلائی جاری رکھے ہوئے ہے دن رات پلانٹ
Read 5 tweets
26 Sep
دوسری جنگِ عظیم کے اختتام پر جرمن فوج کو فرانس خالی کرنے کا حکم ملا تو جرمن کمانڈنٹ نے افسروں کو جمع کر کے کہا " ھم نازی جنگ ھار چُکے ھیں ، فرانس ھمارے ھاتھ سے نکل رھا ھے۔ یہ سچ ھے اور یہ بھی سچ ھے کہ شاید اگلے 50 برسوں تک ھم کو دوبارا فرانس میں داخلے کی اجازت بھی نہ ملے 👇👇👇
اس لیئے میرا حکم ھے کہ پیرس کے عجائب گھروں ، نوادرات سے بھرے نمائش گھروں اور ثقافت سے مالا مال ھنر کدوں سے جو کچھ سمیٹ سکتے ھو سمیٹ لو۔ جب فرانسیسی اس شھر کا اقتدار سنبھالیں تو انہیں جلے ھوئے پیرس کے علاہ کچھ نہ ملے"
جنرل کا حکم تھا سب افسر عجائب گھروں پر ٹوٹ پڑے اور اربوں ڈالرز
کے نوادرات اُٹھا لائے۔ اُن میں ڈوئچی کی مونا لیزا تھی ، وین گوہ کی تصویریں ، وینس ڈی ملو کا مرمریں مجسمہ غرض کہ کچھ نہ چھوڑا ۔ جب عجائب گھر خالی ھو گئے تو جنرل نے سب نوادرات ایک ٹرین پر رکھے اور ٹرین کو جرمنی لے جانے کا حکم دیا۔ ٹریں روانہ تو ھو گئی لیکن شھر سے باھر نکلتے ھی
Read 8 tweets
24 Sep
#"تلخ حقیقت"#
جانتے ہو صاحب...
ہم اپنے ماں باپ پہ سب سے بڑا ظلم کیا کرتے ہیں۔..؟
ہم ان کے سامنے"بڑے" بن جاتے ہیں ...
"سیانے" ہو جاتے ہیں ...
اپنے تئیں بڑے "پارسا نیک اور پرہیزگار" بن جاتے ہیں ...
وہی ماں باپ جنہوں نے ہمیں سبق پڑھایا ہوتا ہے ۔.
انھیں "سبق" پڑھانے لگتے ہیں ...
ابا جی یہ نہ کرو یہ غلط ہے ۔.
اماں جی یہ آپ نے کیا کیا ..
آپ کو نہی پتا ایسے نہی کرتے ...
ابا جی آپ یہاں کیوں گئے۔.
اماں جی پھر گڑبڑ کر دی آپ نے ..
سارے کام خراب کر دیتی ہیں آپ ..
اب کیسے سمجھاوں آپ کو ...

جانتے ہو صاحب ...
ہمارا یہ "بڑا پن یہ سیانا پن" ہمارے اندر 👇👇👇
کے "احساس" کو مار دیتا ہے ...
وہ احساس جس سے ہم یہ محسوس کر سکیں ...
کہ ہمارے ماں باپ اب بالکل بچے بن گئے ہیں۔..
وہ عمر کے ساتھ ساتھ بے شمار ذہنی گنجلکوں سے آزاد ہوتے جا رہے ہیں ...
چھوٹی سے خوشی ...
تھوڑا سا پیار...
ہلکی سی مسکراہٹ ...
انھیں نہال کرنے کے لئے کافی ہوتی ہے۔۔
Read 5 tweets
23 Sep
بھیک دینے سے غریبی ختم نہیں ہوتی!
"ہم نے دو نوعمر بچوں کو لیا
ایک کو پرانے کپڑے پہنا کر بھیک مانگنے بھیجا
اور دوسرے کو مختلف چیزیں دے کر فروخت کرنے بھیجا،
شام کو بھکاری بچہ آٹھ سو
اور مزدور بچہ ڈیڑھ سو روپے کما کر لایا.
اس سماجی تجربے کا نتیجہ واضح ہے۔
دراصل بحیثیت قوم👇👇👇
ہم بھیک کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں
اور محنت مزدوری کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں.
ہوٹل کے ویٹر، سبزی فروش اور چھوٹی سطح کے محنت کشوں کے ساتھ ایک ایک پائی کا حساب کرتے ہیں
اور بھکاریوں کو دس بیس بلکہ سو پچاس روپے دے کر سمجھتے ہیں کہ جنت واجب ہوگئی.
ہونا تو یہ چاہئے کہ مانگنے والوں کو 👇.
صرف کھانا کھلائیں
اور مزدوری کرنے والوں کو ان کے حق سے زیادہ دیں.
ہمارے استاد فرماتے ہیں کہ بھکاری کو اگر آپ ایک لاکھ روپے نقد دے دیں تو وہ اس کو محفوظ مقام پر پہنچا کر اگلے دن پھر سے بھیک مانگنا شروع کر دیتا ہے.
اس کے برعکس
اگر آپ کسی مزدور یا سفید پوش آدمی کی مدد کریں تو
👇👇
Read 5 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!