کیا پاکستان میں کبھی ایسا وزیر اعظم آ سکتا ہے ؟
سواۓ معراج خالد کے)
سشیل کوریلا
"سشیل کوریلا" ایک ایسا شخص تھا جو 2014ء میں نیپال میں ہونے والے اتخابات میں کامیاب ہوا اور اس کے نتیجے میں 2014ء میں نیپال کا وزیر اعظم بن گیا۔ یہ انڈیا کی مشہور زمانہ ایکٹریس منیشا کوریلا کے چچا تھے1
وزارت عظمی سمبھالنے کے پہلے دن جب وہ اپنے آفس پہنچا تو انتہائی سستی قیمت کے کپڑے پہن رکھے تھے، لباس کی مجموعی قیمت دوسو روپے سے بھی کم تھی۔ سر پر انتہائی پرانی ٹوپی اور پیروں میں کھردری سی چپل

وزیراعظم کے آفس میں ملازم ویٹر نائب قاصد کے کپڑے بھی شیشیل کورالا سے بہت بہتر تھے۔
2
منتخب وزیراعظم صاحب کو ان کے دفتر لے جایا گیا دفترکے باہر چپل اُتاری اور ننگے پاؤں چلتا ہوا کرسی پر چوکڑی مار کر بیٹھ گیا۔
پرائیوٹ سیکریٹری اور دیگر عملے کے اوسان خطا ہوگئے کہ یہ شخص کس طرح ملک کے لوگوں سے ووٹ لے کر، ووٹ کی طاقت سے وزیراعظم بن گیا ہے ؟
3
کورالا نے فائلیں منگوائیں اور بڑی محنت سے کام شروع کر دیا۔پی ایس دوگھنٹے اپنے کمرے میں انتظار کرتا رہا کہ باس اب بلائے گا
اس نے کئی بار چپڑاسی سے پوچھا کہ
مجھے وزیراعظم نے تو نہیں بلایا
چپڑاسی شرمندگی سے جواب دیتا تھا کہ نہیں، ابھی تک انہوں نے کسی کو بھی بلانے کے لئے نہیں کہا
4
پورا دن گزر گیا، شیشیل سرکاری کام کرکے بڑے آرام سے واپس چلاگیا۔ جانے سے پہلے سختی سے منع کیا کہ کوئی بھی اسے خوش آمدید کہنے یا خدا حافظ کہنے نہ آئے ۔ یعنی اس نے ہر طرح کے پروٹو کول کوختم کر دیا۔
اسی صورتحال میں ایک ہفتہ گزرگیا۔ تمام عملہ بیکار بیٹھا رہا۔
5
وزیراعظم ٹھیک آٹھ بجے صبح دفتر آتا ، رات گئے تک کام کرتا اور پھر بڑے آرام سے چلا جاتا
ایک ہفتہ بعد پرائیوٹ سیکریٹری نے کورالا کو چٹ بھجوائی کہ وہ اسے کسی سرکاری کام سے ملنا چاہتا ہے۔ چٹ بھجوائے ہوئے دو چار منٹ ہی ہوئے تھے کہ وزیراعظم خود اس کے کمرے میں آ گیا اور تہذیب سے پوچھا
6
فرمائیے،
کیا کام ہے؟
پرائیوٹ سیکریٹری کی تو جان ہی نکل گئی کہ ملک کا وزیراعظم اس کے دفتر میں آ کر اس سے کام پوچھ رہاہے۔
وہ فورا کرسی سے کھڑا ہوگیا، لجاجت سے عرض کی کہ سر، قانون کے مطابق بطور وزیراعظم آپ نے اثاثے ڈیکلیئر کرنے ہیں۔
7
وزیراعظم نے پرائیوٹ سیکریٹری سے فارم لیا اور خاموشی سے اپنے دفتر چلا گیا۔
شام کو فارم واپس آیا تو سیکریٹری نے پڑھنا شروع کر دیا۔ اثاثوں کا کاغذ دیکھ کر آنکھیں باہر اُبل پڑیں۔ درج تھا،
8
میرے پاس کوئی گھر نہیں ہے، کوئی گاڑی بھی نہیں ہے کیونکہ میں بس میں سفر کرتا ہوں۔ کسی قسم کی کوئی جائیداد، پلاٹ، زیور، سونا، ہیرے بھی نہیں ہیں۔
جہاں تک زرعی زمین کا تعلق ہے وہ ساری میں خیرات کر چکا ہوں اور اس وقت میرے پاس کوئی زمین بھی نہیں ہے ۔
9
میرا کسی بینک میں کوئی اکاؤنٹ بھی نہیں ہے۔ نہ میرے پاس کوئی رقم ہے جو میں کسی بینک میں رکھوں۔
ہاں البتہ میرے پاس تین موبائل فون ہیں جن میں سے ایک آئی فون ہے۔ اس کے علاوہ میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے"۔
نیپال جیسا ملک جہاں سیاست اور کرپشن بالکل ہمارے ملک کی طرح لازم و ملزوم ہے
10
وہاں وزیر اعظم کے ڈیکلیئریشن فارم میں کسی قسم کے اثاثے نہ ہونا اچنبھے کی بات تھی
پرائیوٹ سیکریٹری اگلے دن صرف اس لئے وزیر اعظم کے پاس گیاکہیں اس سے کوئی غلطی نہ ہو گئی ہو مگر وزیراعظم نے تسلی دی اور کہا کہ میں نے ڈیکلیئریشن کے نیچے دستخط بھی کئے ہیں،فکر نہ کریں،میں ذمہ دار ہوں
11
تھوڑے دن بعد کسی صحافی نے اخبار میں یہ چھاپ دیا کہ ہمارا وزیراعظم دنیا کا سب سے غریب وزیر اعظم ہے۔ اپوزیشن نے کہنا شروع کر دیا کہ یہ شاید جھوٹ کہہ رہا ہے۔
یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ایک ایسا شخص جسکے خاندان میں تین وزیراعظم گزرے ہوں اور وہ اتنا مفلوک الحال ہو ؟
12
اپوزیشن نے ہر طرح کی تحقیق کر ڈالی مگر شیشیل کورالا کی لکھی ہوئی باتوں میں کوئی سقم نہ نکال سکے ۔
واقعی وزیراعظم کے پاس کچھ بھی نہیں تھا۔
وہ معاشی کسمپرسی کا شکار تھا۔

13
ایک سرکاری دورے میں حکومت کیطرف سے اسے چھ سو پنتالیس ڈالر ملے۔ دورے کے اختتام پر اس نے یہ تمام ڈالر سرکاری خزانے میں واپس جمع کروا دیئے کہ اس دورہ پر اس کا کسی قسم کا کوئی پیسہ خرچ نہیں ہوا،
لہذا یہ ڈالر اس کے کسی کام کے نہیں ہیں۔

14
بطور وزیر اعظم شیشیل کورالا نے انتہائی سادگی سے وقت گزارا اور حکومتی مدت پوری ہونے کے بعد بھائی کے گھر منتقل ہو گیا
اسے آخری عمر میں پھیپھڑوں کا کینسر ہو گیا
اسکے پاس علاج کے پیسے نہیں تھے
سیاسی پارٹی کے اراکین نے باقاعدہ چندہ اکٹھا کیا اور پھر وہ اپنا علاج کروانے کے قابل ہوا
15
بہرحال کینسر جیسے موذی مرض سے بہادری سے لڑتے ہوئے 2016ء میں نیپال کے ایک سرکاری اسپتال میں دم توڑ گیا۔

آج بھی آپ اس کی زندگی پر لکھی گئی کتابیں پڑھیں تو آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔
انسان پوچھتا ہے
اے خدا !!
ایسے عظیم لوگ بھی اس دنیا پر حکومت کرتے ہیں
بشکریہ نعمان بھٹی
16

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Shafiq Ur Rehman پتلی گر

Shafiq Ur Rehman              پتلی گر Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @ShafiqU29718249

17 Oct
جنرل قمرجاوید باجوہ صاحب آپ نےہماری اچھی بھلی چلتی حکومت کورخصت کروایاملک وقوم کواپنی خواہشات کی بھینٹ چڑھایاججوں سےزورزبردستی کےفیصلےآپ نےلکھوائےانصاف کرنےکےجرم میں شوکت عزیزصدیقی ،قاضی فائزعیسی کےخلاف تمام اقدامات آپکی ایماءپرکئےگئے.باجوہ صاحب جواب آپکودیناہوگا.
1
جنرل قمرجاوید باجوہ یہ سوغات آپکی دی ہوئی ہے.آپ اس قوم کی ساری بیماریوں کےذمہ دارہیں.
آپ نےپاکستان کواپنی اناکی بھینٹ چڑھوایا.
ججوں سےزبردستی فیصلےآپ نےلکھوائے.
ووٹ چوری آپ نےکروائے.غریب بھوک سےمررہےہیں.
2
جنرل قمرباجوہ جواب آپکودیناہوگا.انتہائی ذلت آمیز طریقے سے ہار کر ڈھاکہ میں ہتھیار ڈالنے والے غدار نہیں,غدار کون ہے,بے نظیر بھٹو, ولی خان, نواز شریف,.غدار کون نہیں ہیں, آئین توڑنے والے غدار نہیں ہیں,پاکستان توڑنےوالے غدار نہیں ہیں,
3
Read 5 tweets
5 Oct
رانا ثنااللہ نے فیصل آباد ایک جلسے میں کہا تھا کہ اسے معلوم ہے کیسے کچھ فوجی افسران جرنیل بننے اور ترقی پانےکے لئے بیویاں پیش کرتے ہیں ۔
1
اسمبلی کے فلور پر اس نے یہ کہا جب ایک سابق فوجی وزیر کے ساتھ بات ہوئی اور ساتھ اس نے راشد قریشی کا نام لیا کہ بندہ جرنیل ریٹائر ہو سکتاہے اگر بیوی خوبصورت ہو۔
راشد قریشی مشرف کی انیکسی میں رہتا تھا۔ مشرف اسکی بیوی اور بیٹی دونوں کے ساتھ سوتا تھا۔
2
ایک دفعہ بیگم پرویز مشرف ناراض ہو کر کراچی چلی گئیں اور مشرف کو جنرل راشد قریشی کو انیکسی سے نکالنا پڑا۔
راشد قریشی در اصل برگیڈئیر تھا اور اسکی بیوی لیفٹیننٹ جنرل ارشد عظیم کی بیٹی ہے، جب منگلا سے آئی ایس پی آر آیا تو مشرف کی انیکسی میں ٹھہرا۔
3
Read 8 tweets
1 Oct
روضہ سرکار صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بارے میں زندگی بھر آپ نے ایسی معلومات نہیں پڑھی ہونگی پڑھ کر شئیر کیجئیے
حرمین شریفین کی انتظامیہ کی جانب سےایک تقریب منعقد کی گئی جس میں مسجد نبوی کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔ 1
آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے قبر مبارک کے بارے میں مکمل وضاحت کی گئی “

2
تشریح وتوضیح:-
گزشتہ ساڑھے پانچ صدیوں میں کوئی شخص آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی قبر مبارک تک نہیں جا سکا ہے۔
وہ حجرہ شریف جس میں آپ اور آپ کے دو اصحاب کی قبریں ہیں، اس کے گرد ایک چار دیواری ہے، اس چار دیواری سے متصل ایک اور دیوار ہے جو پانچ دیواروں پر مشتمل ہے۔
3
Read 21 tweets
30 Sep
ظلم، زیادتیوں کے خلاف کھڑے ہونے کا قوم نے فیصلہ کرلیا تو تبدیلی سالوں میں نہیں چند مہینوں اور ہفتوں میں آئے گی

تبدیلی ضرور آئے گی سلیکٹڈ وزیراعظم کو لے آئے ہیں جو نااہل اور پاگل آدمی ہے

جسے لائے ہیں اس کا ذہن خالی ہے، پچھتا تو رہے ہوں گے، آپ لائے، آپ کو ہی جواب دینا ہوگا

1
یہ بندہ تو قصور وار ہے ہی لیکن لانے والے اصل قصور وار ہیں، اس کا جواب بھی انہیں ہی دینا ہوگا

پی ڈی ایم کا فیصلہ ہے کہ اس کا جواب دینا ہوگا،

الیکشن میں دھاندلی ہوئی، کیا ہم اسے مان لیں؟ میرا ضمیر نہیں مانتا

انگریزوں کی غلامی سے نکل کر ہم اپنوں کی غلامی میں آگئے ہیں

2
آج پارلیمان نمائندے نہیں بلکہ کوئی اور چلارہا ہے، کوئی اور بتاتا ہے کہ کون سا بل لانا ہے؟ کیا کرنا ہے؟
یہ سب باتیں سوچنے والی ہیں
صحافی کو شاباش ہے جس نے سوال پوچھا کہ جج سے ملنے کیوں آئے ہیں؟
سوال صحیح پوچھے جارہے تھے، دل میں چور تھا،اس لئے جواب نہیں دیا، کتاب سے منہ چھپایا
3
Read 9 tweets
29 Sep
شیخ رشید جو نون شین والی سائنس سناتے پھر رہے ۔ اس میں ان کا شین شاھد خاقان عباسی ہے ۔ ان کے خیال میں عباسی مسلم لیگ نون کا دھڑا بنائیں گے ۔

اٹھاسی میں جب پی پی کے خلاف عدم اعتماد کے لیے لوٹے مری میں جمع کیے گئے تھے ۔ تب ان کا مانیٹر شاھد خاقان عباسی کو بنایا گیا تھا ۔

1
تعلق انکا جس علاقے سے ہے وہاں نہ زراعت ہوتی ہے نہ صنعت ہے نہ معدنیات ۔ اٹ چکو نیچے سے اک بڑا افسر نکل آتا ابا ائر فورس کے افسر تایا برگیڈیر ۔ سسر ڈی جی آبپارہ ۔ سالا صاحب حاضر سروس
خود گوالمنڈی سے ایم این اے شریفوں کی آبائی سیٹ سے وزیر اعظم رہ چکے دوبارہ بننے کا پورا امکان
2
طیارہ سازش کیس میں جیل کاٹی ۔ ایل این جی ڈیل کو آگے ہو کر مکمل کیا ۔ قطر والے ان کے لیے سٹینڈ لے گئے ۔

اسمبلی میں سب سے زیادہ ٹیکس دیا ۔ آج بھی صحافیوں کو کارکنوں کو دستیاب رہتے ۔ پارٹی توڑیں ، بات کوئی سمجھ نہیں آتی ۔

3
Read 9 tweets
29 Sep
1- تاریخ کا ایک گم گشتہ چیپٹر
جنرل گریسی کی ریٹائرمنٹ کے بعد چار سینئر موسٹ میجر جنرلز کے نام وزیر اعظم لیاقت علی خان کو بھیجے گئے۔
1
میجر جنرل اکبر خان، سینئر موسٹ ( پنجابی منہاس راجپوت، چکوال) ، میجر جنرل اشفاق المجید(بنگالی)، میجر جنرل این اے ایم رضا( پنجابی)، میجر جنرل افتخار خان ( پنجابی منہاس راجپوت، چکوال، میجر جنرل اکبر خان کا چھوٹا بھائ ) ۔ 2
وزیراعظم لیاقت علی خان نے میجر جنرل افتخار کو پاکستانی فوج کا کمانڈر انچیف مقرر کر دیا۔ لیکن میجر جنرل افتخار خان چارج لینے سے قبل ھی ایک ھوائ حادثے میں 24 دوسرے سولین اور فوجی افراد کے ساتھ ھلاک ھو گئے۔ اس کے بعد میجر جنرل اکبر خان کا نام تجویز کیا گیا۔ 3
Read 8 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!