اپنی بیویوں کے ساتھ بھلے طریقے سے
زندگی بسر کرو
اگر وہ تمہیں نا پسند ہوں
تو ہو سکتا ہے
کہ
ایک چیز تمہیں پسند نہ ہو
مگر اللّٰه اُسی میں
بہت کچھ بھلائی رکھ دے۔۔ القرآن

غور کریں سب
یعنی اگر عورت خوبصورت نہ ہو
یا
اُس میں کوئی ایسا نقص ہو
جس کی بنا پر شوہر کو پسند نہ آئے
جاری ہے 👇
تو یہ مناسب نہیں ہے کہ
شوہر فوراً دل برداشتہ ہو کر اُسے
چھوڑ دینے پر آمادہ ہو جائے
حتی الامکان اُسے صبر و تحمل سے
کام لینا چاہیے
بسا اوقات ایسا ہوتا ہے
کہ
ایک عورت خوبصورت نہیں ہوتی
مگر اُس میں بعض دُوسری
خوبیاں
ایسی ہوتی ہیں جو ازدواجی زندگی میں حُسنِ صُورت سے زیادہ
جاری ہے 👇
اہمیت رکھتی ہیں
اگر اُسے اپنی اُن خوبیوں کے اظہار کا
موقع ملے تو وہی شوہر جو ابتداءً
محض اس کی صُورت کی خرابی سے
دل برداشتہ ہو رہا تھا
اُس کے حُسنِ سیرت پر فریفتہ ہو جاتا ہے
اِسی طرح بعض اوقات ازدواجی زندگی کی ابتداء میں عورت کی بعض باتیں شوہر کو ناگوار محسُوس ہوتی ہیں
جاری ہے 👇
اور وہ اُس سے بد دل ہو جاتا ہے
لیکن اگر وہ صبر سے کام لے
اور عورت کے تمام امکانات کو
برُوئے کار آنے کا موقع دے تو
اُس پر خود ثابت ہو جاتا ہے
کہ
اُس کی بیوی بُرائیوں سے بڑھ کر خوبیاں رکھتی ہے
لہٰذا
یہ بات پسندیدہ نہیں ہے
کہ
آدمی ازدواجی تعلق کو منقطع کرنے میں جلد بازی سے
جاری ہے👇
کام لے
طلاق بالکل آخری چارہٴ کار ہے
جس کو ناگزیر حالات ہی میں
استعمال کرنا چاہیے
نبی محمدﷺ کا ارشاد ہے
کہ
"ابغض الحلال الی اللہ الطلاق"
یعنی طلاق اگرچہ جائز ہے
مگر تمام جائز کاموں میں اللّٰه کو سب سے زیادہ ناپسند اگر کوئی چیز ہے تو وہ طلاق ہے،
دوسری حدیث میں آتا ہے،
جاری ہے 👇
کہ
آپ ﷺ نے فرمایا
"تزوجوا وال تطلقو فان اللہ لا یحب الذواقین و الذواقات"
یعنی نکاح کرو اور طلاق نہ دو
کیونکہ اللّٰه تعالیٰ مزہ چکھنے اور مزہ چکھنے والیوں کو محبوب نہیں رکھتا،

خوبصورتی ہی سب کچھ نہیں ہوتی
بہت سے واقعات دیکھے گئیے ہیں کہ
بہت خوبصورت عورت چار دن بعد ہی
جاری ہے 👇
طلاق لے کر بیٹھ جاتی ہے
اُن کو گمان ہوتا ہے
خوبصورت ہوں اور مل جائے گا
تو وہ یہ الفاظ یاد رکھیں

"مزہ چکھنے والے اور مزہ چکھنے والیاں"

اگر مرد کو نصیحت ہے کہ برداشت کرے
تو
یقیناً عورت کو بھی نصیحت ہے برداشت کرے

یہ منقولہ پاکستان میں عام ہے

جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں

جاری ہے 👇
جہاں نصیب لکھے ہیں وہاں ہی شادی ہوتی
فلاں
فلاں
تو پھر اُس شادی کو کامیاب کیوں نہیں کیا جاتا
زہر کو اُس کے تریاق سے کاٹا جاتا ہے

کبھی کسی ایک کو برداشت کرنا
پڑتا ہے
تُرقی بہ تُرقی بحث کا نتیجہ اکثر
غلط ہی نکلتا ہے۔۔

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Amer Sohail Choudhary

Amer Sohail Choudhary Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @SohailLionKing

28 Oct
میری زندگی کا بہترین تھریڈ

یہ بات اُس زمانہ میں فرمائی گئی تھی
جب کوئی شخص یہ سوچ بھی نہ سکتا تھا
کہ
جس فردِ فرید کے ساتھ گنتی کے چند آدمی ہیں
اور
وہ بھی صرف شہر مکّہ تک محدود ہیں
اُس کا آوازہ دنیا بھر میں کیسے بلند ہو گا
اور
کیسی ناموَری اُس کو حاصل ہو گی
لیکن
جاری ہے 👇
اللّٰه تعالیٰ نے اِن حالات میں
اپنے رسول محمدﷺ کو یہ خوشخبری سنائی اور
پھر عجیب طریقہ سے اُس کو پورا کیا

سب سے پہلے ﷺ کے رفعِ ذِکر کا کام
اُس نے خود آپ ﷺ کے دشمنوں سے لیا
کفّارِ مکّہ نے آپ ﷺ کو زَک دینے کے لیے جو طریقے اختیار کیے اُن میں سے ایک یہ تھا کہ حج کے
جاری ہے👇
موقع پر جب
تمام عرب سے لوگ کھِچ کھِچ
کر اُن کےشہر میں آتے تھے
اُس زمانہ میں کفّار کے وفود حاجیوں کے ایک ایک ڈیرے پر جاتے
اور
لوگوں کو خبر دار کرتے
کہ
یہاں ایک خطرناک شخص محمد ﷺ نامی ہے جو لوگوں پر ایسا جادو کرتا ہے
کہ
باپ بیٹے
بھائی بھائی
اور
شوہر اور بیوی میں جدائی پڑ
جاری ہے👇
Read 18 tweets
27 Oct
خدا سے مانگنے کا ڈھنگ

انبیاء علیہم السلام ہی فی الحقیقت حق تعالیٰ کی شانِ خالقیت وکریمیت کو پوری طرح سمجھتے ہیں
وہ مانگتے بھی ہیں
تو اللّٰه تعالیٰ ہی سے مانگتے ہیں
فریاد بھی کرتے ہیں تو اللّٰه تعالیٰ ہی سے کرتے ہیں
کسی مصیبیت کی شکایت بھی کرتے ہیں تو دربارِخداوندی ہی
جاری ہے 👇
میں کرتے ہیں
ہر چیز میں اللّٰه تعالیٰ ہی سے رجوع کرتے ہیں
حضرت زکریا علیہ السلام کا واقعہ سب کو معلوم ہے
کہ
انہیں بیٹا مانگنے کی ضرورت پیش آئی تاکہ اُن کی نبوت کا مشن آگے چلے اور بڑھے تو
اللّٰه تعالیٰ سے بیٹا مانگا
کس طرح مانگا؟
اُس مانگنے کو حق تعالیٰ نے قرآن کریم کی
جاری ہے 👇
سورہ مریم میں نقل فرمایا
دراصل مانگنا بھی ہر کسی کا کام نہیں ہے
مانگنے کا ڈھنگ بھی
حقیقتہً انبیاء علیہم السلام ہی کو آتا ہے
اُس کے بتلانے ہی سے دوسروں کو آتاہے
غرض حضرت زکریا علیہ السلام نے بیٹا مانگا اور اس ڈھنگ سے مانگا کہ رحمت ِخداوندی جوش میں آئی
ساتھ ساتھ
جاری ہے 👇
Read 6 tweets
23 Oct
آپ کے اعضاء کب ڈرتے ہیں..؟؟

1۔ معدہ(Stomach)
اُس وقت ڈرا ہوتا ہے
جب
آپ صبح کا ناشتہ نہیں کرتے
اور
ذیابیطس کو خوش آمدید کہہ رہے ہوتے ہیں۔

2۔ گردے(Kidneys)
اُس وقت خوفزدہ ہوتے ہیں جب آپ
24 گھنٹے میں 10 گلاس پانی نہیں پیتے۔

جاری ہے 👇
3۔ پتہ( Gall bladder )
اُس وقت پریشان ہوتا ہے
جب آپ رات 11بجے تک سوتے نہیں
اور
سورج طلوع سے پہلے جاگتے نہیں ہیں

4۔ چھوٹی آنت(small intestines )
اُس وقت تکلیف محسوس کرتی ہے
جب
آپ ٹھنڈے مشروبات پیتے ہیں
اور باسی کھانا کھاتے ہیں،

جاری ہے 👇
5۔ بڑی آنت(Large intestine)
اُس وقت خوفزدہ ہوتی ہے
جب
زیادہ تلی ہوئی یا
مصالحہ دار چیز کھاتے ہیں

6۔ پھیپھڑے ( Lungs )
اُس وقت بہت تکلیف محسوس کرتے ہیں
جب
آپ دھواں
دھول
سگریٹ بیڑی سے آلودہ فضا میں
سانس لیتے ہیں
جاری ہے 👇
Read 6 tweets
22 Oct
اِس تھریڈ کو سیاسی نہ لیا جائے
میں سیاست اور مسلک پر نہیں لکھتا
یہ ایک تلخ حقیقت ہے بس۔۔

پرانے زمانے کی بات ہے
کہ
ایک بادشاہ سلامت نے رات کو
گیدڑوں
کی آوازیں سنی تو صبح
وزیروں سے پو چھا
کہ
رات کو یہ گیدڑ بہت شور کر رہے تھے
کیا وجہ ہے ؟
اس وقت کے وزیر عقل مند ہوتے تھے
جاری ہے👇
انھوں نے کہا
جناب
کھانے پینے کی چیزوں کی کمی ہوگئی
اس لیے فریاد کررہےہیں
تو حاکم وقت نے آرڈر دیا
کہ
ان کے کھانے پینے کا بندوبست کیا جائے
وزیر صاحب نے مال اکھٹا کیا
کچھ مال گھر بھجوادیا
اور
کچھ رشتہ داروں
اور
دوستوں میں تقسیم کیا
اگلی رات کو پھر وہیں آوازیں آئیں
تو
جاری ہے 👇
صبح بادشاہ نے وزیر سے فرمایا
کہ
کل آپ نے سامان نہیں بھجوایا کیا ؟
تو وزیر نے فوری جواب دیا
کہ
جی بادشاہ سلامت بھجوایا تو تھا
اس پر بادشاہ نے فرمایا
کہ
پھر شور کیوں ؟
تو وزیر نے کہا
جناب سردی کی وجہ سے شور کر رہےہیں
تو بادشاہ نے آرڈر جاری کیا
کہ بستروں کا انتظام کیا جائے
جاری ہے👇
Read 7 tweets
21 Oct
خلیفہ عبدالملک بن مروان
بیت اللّٰه کا طواف کر رہا تھا
اسکی نظر ایک نوجوان پر پڑی
جس کا چہرہ بہت پُروقار تھا
مگر وہ لباس سےمسکین لگ رہا تھا

خلیفہ عبدالملک نے وہاں لوگوں سے پوچھا
یہ نوجوان کون ہے؟
تو اسےبتایا گیا
کہ اس نوجوان کا نام سالم ہے
اور
یہ سیدنا عبداللہ
جاری ہے 👇
بن عمر رضی اللہ عنہ کا بیٹا
اور
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا پوتا ہے

خلیفہ عبدالملک کو دھچکا لگا
اور اس نے اِس نوجوان کو بلا بھیجا

خلیفہ عبدالملک نے پوچھا
کہ
بیٹا میں تمہارے دادا
سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ
کا بڑا مداح ہوں
اور
مجھے تمہاری یہ حالت دیکھ کر بڑا دکھ
جاری ہے👇
ہوا ہے اور مجھے خوشی ہوگی
اگر میں تمھارے کچھ کام آ سکوں
تم اپنی ضرورت بیان کرو
جو مانگو گے
تمہیں دیا جائے گا
نوجوان نےجواب دیا
اے امیر المومنین!
میں اس وقت مَیں
بیت اللّٰه
مِیں ہوں اور
مجھے شرم آتی ہے
کہ
اللّٰه کے گھر میں بیٹھ کر کسی اور سے کچھ مانگوں
جاری ہے 👇
Read 8 tweets
20 Oct
لوگ اپنی اپنی حیثیت کے مطابق صدقہ خیرات کرتے رہتے ہیں
کچھ دنیا میں ایسے بھی ہیں
جو سارا سال اجر اکھٹا کرتے ہیں
کچھ ایسے ہیں جو ایک بار صدقہ یا زکوۃ ادا کر کے بیٹھ جاتے ہیں

چلیں سارا سال اجر کے کچھ طریقے بتاتا ہوں
اور ان طریقوں کے لئیے زیادہ امیر ہونا بھی ضروری نہیں
جاری ہے 👇
گھر میں کچھ چھوٹی پلاسٹک کی پانی والی بوتلیں رکھ لیں اور گرمی کے موسم میں جب بھی باہر نکلیں تو ۲-۳ ٹھنڈی کی ہوئی بوتلیں ساتھ رکھ لیں
اور
منزل تک پہنچتے ہوئے
راہ چلتے
سائیکل سوار
یا
کسی دھوپ میں کھڑے چوکیدار
یا
مالی وغیرہ کو پکڑا دیں
اور
اُن سے آسمان کو چھونے والی
جاری ہے 👇
دعائیں لے لیں،

بازار آتے جاتے ایک دو شوارمے خرید لیں
اور کِسی مناسب شخص کو جو اِس کا حقدار لگتا ہو پکڑا دیں

مسجد کے پیش امام کا جِس دوکان میں اُدھار چلتا ہے
وہاں اُس کا پچھلا کھاتا مہینے میں ایک آدھ دفعہ سارا نہیں تو آدھا کلئیر کر دیں
آپ کا کھاتہ اوپر سے کلئیر
جاری ہے 👇
Read 6 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!