یہ 1282 ہجری کی بات ہے
یعنی آج سے 160 سال پہلے کی سعودی عرب کے بُریدہ شہر میں
منیرہ نامی ایک نیک و صالح خاتون نے مرنے سے پہلے اپنے زیورات بھائی کے حوالے کئے
کہ
میری وفات کے بعد ان زیورات کو بیچ کر ایک دکان خرید لیں
پھر اُس دکان کو کرائے پر چڑھائیں اور آمدن کو محتاجوں پر
جاری ہے👇
خرچ کر دیں.
بہن کی وفات کے بعد بھائی نے
وصیت پر عمل کرتے ہوئے اُن کے زیورات بیچ کر بہن کے نام پر 12 ریال میں ایک دکان خرید لی
(اس زمانے میں 12 ریال کی بڑی ویلیو تھی)

اور اُسے کرائے پر چڑھا دیا
اور کرائے کی رقم سے
محتاجوں کیلئے کھانے پینے کی اشیاء خرید کر دی جاتی رہیں
جاری ہے 👇
یہ سلسلہ پورے 100 سال جاری رہا.

100 سال بعد دکان کا ماہانہ کرایہ 15 ہزار ریال تک پہنچ چکا تھا
اور اس رقم سے ضرورت مندوں کیلئے اچھی خاصی چیزیں خرید کر دی جاتی تھیں
پھر وہ دن آیا کہ سعودی حکومت نے
بریدہ کی جامع مسجد میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا اور یہ دُکان توسیع کی زد
جاری ہے 👇
میں آ رہی تھی چنانچہ حکومت نے
5 لاکھ ریال میں یہ دکان خرید لی،

دُکان کی دیکھ بھال کرنے والے امانت دار شخص کی ایماندار اولاد نے اِس خطیر رقم سے ایک دوسری جگہ
ایک پوری عمارت بنا لی
جو کہ 4 بڑی دکانوں اور 3 فلیٹس پر مشتمل ہے
اِن دکانوں اور فلیٹس سے اب ماہانہ لاکھوں ریال
جاری ہے 👇
کرایہ آتا ہے
اور
یہ کرایہ اللّٰه کی راہ میں خرچ کیا جاتا ہے،

ڈیڑھ سو سال پہلے اس نیک خاتون نے 12 ریال اللّٰه کی راہ میں صدقہ جاریہ کے طور پر پیش کیا تھا
آج وہ 12 ریال
لاکھوں ریال میں تبدیل ہوگئے ہیں،

اِس دوران جو اجر مرحومہ کو ملتا رہا ہوگا اُس کا حساب کتاب تو
جاری ہے 👇
اللّٰه تعالیٰ کو ہی معلوم ہوگا.

سوچنے کی بات یہ ہے کہ اگر وہ اپنے ان زیورات کو سماج کی روایت اور رسم کے مطابق اپنی بیٹی کو دیتی
اور
بیٹی آگے اپنی بیٹی کو دیتی
پوتی تک پہنچتے پہنچتے یہ زیورات بوسیدہ اور آوٹ آف فیشن ہوتے
پھر کہیں پھینک دیے جاتے
یا
بدل لئیے جاتے
لیکن اُس
جاری ہے 👇
نیک خاتون نے صدقہ جاریہ
کا جو خوبصورت فیصلہ کیا
اُس کی بدولت ڈیڑھ سو سال سے
زائد عرصہ ہوا لاکھوں محتاج لوگ اس سے مستفید ہو رہے ہیں.

اللّٰه تعالی کی راہ میں پیش کئے ہوئے صدقے کو حقیر اور کمتر نہ سمجھیں،
اللّٰه تعالٰی صدقات و خیرات میں برکت ڈالتا ہے اور بڑھاتا ہے.

عربی سے ماخوز

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Amer Sohail Choudhary

Amer Sohail Choudhary Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @SohailLionKing

1 Nov
وہ 9 مہینے ایک عذاب سے گزرتی ہے
گرتی کے تو پیٹ کے بل نہیں گرتی
پہلو کے بل گر کر ھڈی تڑوا لیتی ہے تجھے
بچا لیتی ہے ،
ضرور پڑھئے گا.

سارے رشتے پیدا ہونے کے بعد بنتے ہیں،
اِس زمین پر ایک واحد ایسا رشتہ ہے
جو ہمارے پیدا ہونے سے نو ماہ پہلے بن جاتا ہے،
وہ بس وہی کھاتی ہے
جاری ہے👇
جس سے ہمیں نقصان نہ ہو
وہ بڑے سے بڑے درد میں بھی عذاب بھگت لیتی ہے
مگر
درد مارنے کی دوا نہیں کھاتی
کہ
کہیں وہ دوا ہم کو نہ مار دے
ہم اُس کی پسند کے کھانے اُس سے چھڑا دیتے ہیں
ہم اس پر نیند حرام کر دیتے ہیں
وہ کسی ایک طرف ہو کر چین سے سو نہیں سکتی
وہ سوتے میں بھی جاگتی
جاری ہے👇
رہتی ہے،
9 مہینے ایک عذاب سے گزرتی ہے
گرتی ہے تو پیٹ کے بل نہیں گرتی پہلو کے بل گر کر ہڈی تڑوا لیتی ہے تجھے بچا لیتی ہے

اُس نے ابھی تیری شکل نہیں دیکھی
لوگ شکل دیکھ کر پیار کرتے ہیں
وہ غائبانہ پیار کرتی ہے
لوگ تصویر مانگ کر سلیکٹ کرتے ہیں
دنیا کا کوئی رشتہ اس خلوص کی
جاری ہے 👇
Read 8 tweets
29 Oct
کیا خیال ہے آج کا دِن
درود شریف نا پڑھا جائے ؟

باقاعدہ اہتمام کے ساتھ
شام تک جب بھی وقت مِلے
اِسے پہلی ترجیح بنا کر پڑھیں
اِس پر زیادہ سے زیادہ بات کی جائے
سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم
پر زیادہ پوسٹس کی جائیں،

آقا علیہ الصلوۃ والسلام کے
مناقب بیان کیے جائیں،
جاری ہے 👇
اِس میں کوئی مشکل تو نہیں؟
چلیں پھر شروع کرتے ہیں،

جذباتی پوسٹس اور فرانس کو گالی دینے کی بجائے عملی کام
مجھے تو یہی لگتا ہے کہ ایسے ہر سانحے کو تجدیدِ عشق رسول اللّٰه ﷺ
کا موقع بنا لیا جائے
وہ ایسی حرکات ہماری محبت چیک کرنے کے لئے کرتے ہیں تو کیوں نا ہم جواب میں
جاری ہے 👇
عملی اقدامات کریں
یاد رہے
محبت رسول اللّٰهﷺ کے اظہار کا
سب سے عمدہ طریقہ
درود ابراہیمی پڑھنا ہے

کیونکہ یہ اللّٰه کی سنت ہے

دوسرا کام اخلاق نبوی ﷺ
کا اپنی زندگی پر اطلاق ہے
یہ تھوڑا لمبا اور صبر آزما ہے
لیکن آج کے دن کسی پر غصہ آئے تو
صرف اس لئے معاف کر دیجئے گا
جاری ہے 👇
Read 6 tweets
28 Oct
میری زندگی کا بہترین تھریڈ

یہ بات اُس زمانہ میں فرمائی گئی تھی
جب کوئی شخص یہ سوچ بھی نہ سکتا تھا
کہ
جس فردِ فرید کے ساتھ گنتی کے چند آدمی ہیں
اور
وہ بھی صرف شہر مکّہ تک محدود ہیں
اُس کا آوازہ دنیا بھر میں کیسے بلند ہو گا
اور
کیسی ناموَری اُس کو حاصل ہو گی
لیکن
جاری ہے 👇
اللّٰه تعالیٰ نے اِن حالات میں
اپنے رسول محمدﷺ کو یہ خوشخبری سنائی اور
پھر عجیب طریقہ سے اُس کو پورا کیا

سب سے پہلے ﷺ کے رفعِ ذِکر کا کام
اُس نے خود آپ ﷺ کے دشمنوں سے لیا
کفّارِ مکّہ نے آپ ﷺ کو زَک دینے کے لیے جو طریقے اختیار کیے اُن میں سے ایک یہ تھا کہ حج کے
جاری ہے👇
موقع پر جب
تمام عرب سے لوگ کھِچ کھِچ
کر اُن کےشہر میں آتے تھے
اُس زمانہ میں کفّار کے وفود حاجیوں کے ایک ایک ڈیرے پر جاتے
اور
لوگوں کو خبر دار کرتے
کہ
یہاں ایک خطرناک شخص محمد ﷺ نامی ہے جو لوگوں پر ایسا جادو کرتا ہے
کہ
باپ بیٹے
بھائی بھائی
اور
شوہر اور بیوی میں جدائی پڑ
جاری ہے👇
Read 18 tweets
27 Oct
خدا سے مانگنے کا ڈھنگ

انبیاء علیہم السلام ہی فی الحقیقت حق تعالیٰ کی شانِ خالقیت وکریمیت کو پوری طرح سمجھتے ہیں
وہ مانگتے بھی ہیں
تو اللّٰه تعالیٰ ہی سے مانگتے ہیں
فریاد بھی کرتے ہیں تو اللّٰه تعالیٰ ہی سے کرتے ہیں
کسی مصیبیت کی شکایت بھی کرتے ہیں تو دربارِخداوندی ہی
جاری ہے 👇
میں کرتے ہیں
ہر چیز میں اللّٰه تعالیٰ ہی سے رجوع کرتے ہیں
حضرت زکریا علیہ السلام کا واقعہ سب کو معلوم ہے
کہ
انہیں بیٹا مانگنے کی ضرورت پیش آئی تاکہ اُن کی نبوت کا مشن آگے چلے اور بڑھے تو
اللّٰه تعالیٰ سے بیٹا مانگا
کس طرح مانگا؟
اُس مانگنے کو حق تعالیٰ نے قرآن کریم کی
جاری ہے 👇
سورہ مریم میں نقل فرمایا
دراصل مانگنا بھی ہر کسی کا کام نہیں ہے
مانگنے کا ڈھنگ بھی
حقیقتہً انبیاء علیہم السلام ہی کو آتا ہے
اُس کے بتلانے ہی سے دوسروں کو آتاہے
غرض حضرت زکریا علیہ السلام نے بیٹا مانگا اور اس ڈھنگ سے مانگا کہ رحمت ِخداوندی جوش میں آئی
ساتھ ساتھ
جاری ہے 👇
Read 6 tweets
26 Oct
اپنی بیویوں کے ساتھ بھلے طریقے سے
زندگی بسر کرو
اگر وہ تمہیں نا پسند ہوں
تو ہو سکتا ہے
کہ
ایک چیز تمہیں پسند نہ ہو
مگر اللّٰه اُسی میں
بہت کچھ بھلائی رکھ دے۔۔ القرآن

غور کریں سب
یعنی اگر عورت خوبصورت نہ ہو
یا
اُس میں کوئی ایسا نقص ہو
جس کی بنا پر شوہر کو پسند نہ آئے
جاری ہے 👇
تو یہ مناسب نہیں ہے کہ
شوہر فوراً دل برداشتہ ہو کر اُسے
چھوڑ دینے پر آمادہ ہو جائے
حتی الامکان اُسے صبر و تحمل سے
کام لینا چاہیے
بسا اوقات ایسا ہوتا ہے
کہ
ایک عورت خوبصورت نہیں ہوتی
مگر اُس میں بعض دُوسری
خوبیاں
ایسی ہوتی ہیں جو ازدواجی زندگی میں حُسنِ صُورت سے زیادہ
جاری ہے 👇
اہمیت رکھتی ہیں
اگر اُسے اپنی اُن خوبیوں کے اظہار کا
موقع ملے تو وہی شوہر جو ابتداءً
محض اس کی صُورت کی خرابی سے
دل برداشتہ ہو رہا تھا
اُس کے حُسنِ سیرت پر فریفتہ ہو جاتا ہے
اِسی طرح بعض اوقات ازدواجی زندگی کی ابتداء میں عورت کی بعض باتیں شوہر کو ناگوار محسُوس ہوتی ہیں
جاری ہے 👇
Read 8 tweets
23 Oct
آپ کے اعضاء کب ڈرتے ہیں..؟؟

1۔ معدہ(Stomach)
اُس وقت ڈرا ہوتا ہے
جب
آپ صبح کا ناشتہ نہیں کرتے
اور
ذیابیطس کو خوش آمدید کہہ رہے ہوتے ہیں۔

2۔ گردے(Kidneys)
اُس وقت خوفزدہ ہوتے ہیں جب آپ
24 گھنٹے میں 10 گلاس پانی نہیں پیتے۔

جاری ہے 👇
3۔ پتہ( Gall bladder )
اُس وقت پریشان ہوتا ہے
جب آپ رات 11بجے تک سوتے نہیں
اور
سورج طلوع سے پہلے جاگتے نہیں ہیں

4۔ چھوٹی آنت(small intestines )
اُس وقت تکلیف محسوس کرتی ہے
جب
آپ ٹھنڈے مشروبات پیتے ہیں
اور باسی کھانا کھاتے ہیں،

جاری ہے 👇
5۔ بڑی آنت(Large intestine)
اُس وقت خوفزدہ ہوتی ہے
جب
زیادہ تلی ہوئی یا
مصالحہ دار چیز کھاتے ہیں

6۔ پھیپھڑے ( Lungs )
اُس وقت بہت تکلیف محسوس کرتے ہیں
جب
آپ دھواں
دھول
سگریٹ بیڑی سے آلودہ فضا میں
سانس لیتے ہیں
جاری ہے 👇
Read 6 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!