بغداد کے بازار میں ایک حلوائی صبح صبح اپنی دکان سجا رہا تھا
کہ
ایک فقیر آنکلا تو دکاندار نے کہا
کہ
باباجی آؤ بیٹھو
فقیر بیٹھ گیا تو حلوائی نے
گرم گرم دودھ فقیر کو پیش کیا
فقیر نے دودھ پی کر اللّٰه تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور
اُس حلوائی کو کہا کہ بھائی تیرا بھی شکریہ
جاری ہے 👇
اور یہ کہہ کر فقیر چل پڑا

بازار میں ایک فاحشہ عورت
اپنے دوست کے ساتھ سیڑھیوں پر
بیٹھ کر موسم کا لطف لے رہی تھی
ہلکی ہلکی بوندا باندی ہو رہی تھی
بازار میں کیچڑ تھا
فقیر اپنی موج میں بازار سے گزر رہا تھا
کہ
فقیر کے چلنے سے ایک چھینٹا اڑا اور فاحشہ عورت کے لباس پر گر گیا
جاری ہے 👇
جب یہ منظر فاحشہ عورت کے دوست نے دیکھا تو
اسے بہت غصہ آیا
وہ اٹھا اور فقیر کے منہ پرتھپڑ مارا اور
کہا کہ فقیر بنے پھرتے ہو
چلنے پھرنے کی تمیز نہیں؟

فقیر نے ہنس کر آسمان کی طرف دیکھا اور کہا
مالک تو بھی بڑا بے نیاز ہے
کہیں سے دودھ پلواتا ہے
اور
کہیں سے تھپڑ مرواتا ہے
جاری ہے 👇
یہ کہہ کر فقیر آگے چل پڑا

فاحشہ عورت چھت پر جارہی ہوتی ہے
تو اس کا پاؤں پھسلتا ہے
اور
زمین پر سر کے بل گر جاتی ہے
اس کو ایسی شدید چوٹ لگتی ہے
کہ
موقع پر ہی فوت ہوجاتی ہے

شور مچ گیا
کہ
فقیر نے آسمان کی طرف منہ کر کے بدعا دی تھی
جس کی وجہ سے یہ قیمتی جان چلی گئی
جاری ہے 👇
فقیر ابھی بازار کے دوسرے کونے تک
نہیں پہنچ پائے تھے
کہ
لوگوں نے فقیر کو پکڑ لیا
اور
کہا کہ بڑے فقیر بنے پھرتے ہو
حوصلہ بھی نہیں رکھتے ہو
فقیرنے کہا
کہ
کیا ہوا میاں؟
لوگوں نے کہا کہ تم نے بددعا دی
اور
عورت کی جان چلی گئی
فقیرنے کہا
کہ
واللّٰہ میں نے تو کوئی بددعا نہیں دی
جاری ہے👇
تو لوگوں نے ضد کی
اور
کہا کہ نہیں تیری بددعا کا کیا دھرا ہے

جب لوگوں نے ضد کی تو فقیر نے کہا
کہ
اصل بات پوچھتے ہو تو میں نے کوئی بددعا نہیں کی
یہ یاروں یاروں کی لڑائی ہے

لوگوں نے کہا کہ وہ کیسے ؟

جاری ہے 👇
فقیر نے کہا
کہ
جب میں گزر رہا تھا
اور
میرے پاؤں سے چھینٹا اڑا
اور
اُس عورت کے لباس پر پڑا
تو
اُس کے یار کو غصہ آیا
اُس نے مجھے مارا
تو
پھر میرے یار کو بھی غصہ آگیا...

Received by whatsapp

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Amer Sohail Choudhary

Amer Sohail Choudhary Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @SohailLionKing

10 Nov
ایک نیا سلسلہ میں اپنے پرانے تھریڈ
دوبارہ ٹیوٹ کیا کروں گا ایک دن چھوڑ کر
تاکہ جنہوں نے نہیں پڑھے وہ بھی پڑھ لیں،

اِک عورت کِسی بزرگ کے پاس آئ
اور بولی

ہمیں شوہر کی
*اطاعت*
کا حکم دیا گیا ہے
شوہر کو ہماری
*اطاعت*
کا حکم کیوں نہیں دیا گیا ؟

جاری ہے 👇
کیا یہ حقوقِ
*نسواں*
کے خلاف نہیں ؟
بزرگ مسکرائے اور پوچھا
بیٹی تیری شادی ہوئ ہے ؟
"بولی جی بلکل"
بیٹی یہ بتا تیرے کتنے بیٹے ہیں ؟
عورت بولی تین بیٹے ہیں
بزرگ بولے
تجھے اک مرد کی
*اطاعت*
کا حکم دیا گیا ہے
اور
تین مردوں کو تیری
*اطاعت*
کا پابند بنا دیا گیا ہے

جاری ہے 👇
اور وہ بھی ایسا سخت پابند
کہ
ان کی
*جنت* تک تیرے قدموں کے نیچے رکھ دی

کیا تیری جنت مرد کے قدموں کے نیچے ہے
ایسا کہیں لکھا ہے ؟
اور پھر
تجھے اختیار ہے
کہ
اگر شوہر پسند نہیں تو
*علیحدگی*
کا مطالبہ کر سکتی ہو
جاری ہے 👇
Read 4 tweets
9 Nov
اگر آپ ایک اچھا کام کر رہے ہیں
اور
زندگی میں کسی اچھے مِشٙن پر ہیں
دینی
اور
دنیاوی لحاظ سے
اگر آپ حق پر ہیں تو اِس کی سب سے بڑی نشانی آپکے حاسد ہیں؟

"آپ کے حاسدین پیدا ہوجائیں گے"

آپکے اصلی دوست وہ ہیں
جو آپ سے علیحدگی میں
آپ کے سامنے آپکی خامیاں بیان کریں گے
جاری ہے 👇
اور دوسروں کے سامنے آپ کی خوبیاں بیان کریں گے

حاسد کون ہوتا ہے ؟
حاسد وہ ہوتا ہے جو آپکو جانتا ہے
لیکن
آپ کو برداشت نہیں کرتا
وہ یہ دیکھنا نہیں چاہتا کے کوئی
آپ کی خوبی بیان کرے
اِس سے اُس کو بڑی تکلیف ہوتی ہے
اُس کے پاس شدید نفرت ہوتی ہے
پھر
وہ یہاں تک آپ کے لئے اپنے
جاری ہے👇
تاثرات بیان کر دیتا ہے
کہ
اِس کے تو فالوورز بھی بیوقوف ہیں
یہ بھی بہت بڑا بیوقوف ہے
یہ انتہا کی نفرت ہے
یہ آپ کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتا رہتا ہے کہیں نہ کہیں اُن کے ذہن میں ہوتا کے یہ ہم سے زیادہ قابل ہے

ایسے لوگوں کو کہیں مقام نہیں ملتا
تو
یہ اپنی اِس تکلیف کو
جاری ہے 👇
Read 10 tweets
5 Nov
سال 2020 یعنی آج
سال 2120 یعنی کل

اب سے صرف سو سال بعد اس تحریر کو پڑھنے والا ہر شخص زیر زمین مدفون ہوگا

الا ما شاء اللّٰه

ہماری ہڈیاں ریزہ ریزہ ہوکر رزقِ خاک ہوچکی ہوں گی
تب تک ہماری جنت یا جہنم کا فیصلہ بھی معلوم ہوچکا ہوگا

جبکہ اِس دوران سطح زمین کے اوپر ہمارے
جاری ہے 👇
چھوڑے ہوئے گھر کسی اور کے ہوچکے ہوں گے

ہمارے کپڑے کوئی اور پہن رہا ہوگا
یا
نیست و نابود ہو گئے ہوں گے
اور
ہماری محنت اور محبت سے حاصل شدہ گاڑیاں کوئی اور چلارہا ہوگا

اُس وقت ہم کسی کے خیال میں بھی نہ ہوں گے
بھلا آپ اپنے پڑ دادا
یا
پڑ دادی کے بارے میں کبھی سوچتے ہیں؟
جاری ہے 👇
تو کوئی
ہمارے بارے میں کیوں سوچنے لگا ؟

آج زمین کے اوپر ہمارا وجود
ہمارا ہر وقت کا شور و شغب

ہٹو بچو کی صدائیں
اور
اُن گھروں کو آباد کرنے کے لیے ہماری
محنت و مشقت

یہ سب کچھ ہم سے پہلے کسی اور کا تھا
اور
ہمارے بعد یقینی طور پر کسی اور کا ہونے والا ہے
کوئ ایسا ہونے
جاری ہے 👇
Read 9 tweets
3 Nov
مال و دولت اور راہِ خدا

اللّٰه تعالیٰ نے مال ودولت کو
انسان کی ایسی دنیاوی ضرورت بنائی ہے
کہ
عموماً اس کے بغیر انسان کی زندگی
دوبھر رہتی ہے
مال ودولت کے حصول کے لیے اللّٰه تعالیٰ نے انسان کو جائز کوششیں کرنے کا
مکلف تو بنایا ہے مگر
انسان کی جد وجہد اور
دوڑ دھوپ کے
جاری ہے 👇
باوجود اُس کی عطا اللّٰه تعالیٰ نے اپنے
اختیار میں رکھی ہے
چاہے تو وہ کسی کے رزق میں کشادگی کردے اور
چاہے تو کسی کے رزق میں تمام دنیاوی اسباب کے باوجود تنگی پیدا کردے،

مال ودولت کے حصول کے لیے انسان کو خالق ِکائنات نے یوں ہی آزاد نہیں چھوڑ دیا
کہ
جیسے چاہو

جاری ہے 👇
کماؤ کھاؤ
بلکہ
اُس کے اصول وضوابط بنائے
تاکہ
اِس دنیاوی زندگی کا نظام بھی
صحیح چل سکے
اور
اس کے مطابق
آخرت میں جزا وسزا کا فیصلہ ہوسکے

انہیں اصول وضوابط کو شریعت کہا جاتا ہے جس میں انسان کو یہ رہنمائی بھی دی جاتی ہے کہ
مال کِس طرح کمایا جائے اور کہاں کہاں
خرچ کیا جائے
جاری ہے 👇
Read 8 tweets
1 Nov
وہ 9 مہینے ایک عذاب سے گزرتی ہے
گرتی کے تو پیٹ کے بل نہیں گرتی
پہلو کے بل گر کر ھڈی تڑوا لیتی ہے تجھے
بچا لیتی ہے ،
ضرور پڑھئے گا.

سارے رشتے پیدا ہونے کے بعد بنتے ہیں،
اِس زمین پر ایک واحد ایسا رشتہ ہے
جو ہمارے پیدا ہونے سے نو ماہ پہلے بن جاتا ہے،
وہ بس وہی کھاتی ہے
جاری ہے👇
جس سے ہمیں نقصان نہ ہو
وہ بڑے سے بڑے درد میں بھی عذاب بھگت لیتی ہے
مگر
درد مارنے کی دوا نہیں کھاتی
کہ
کہیں وہ دوا ہم کو نہ مار دے
ہم اُس کی پسند کے کھانے اُس سے چھڑا دیتے ہیں
ہم اس پر نیند حرام کر دیتے ہیں
وہ کسی ایک طرف ہو کر چین سے سو نہیں سکتی
وہ سوتے میں بھی جاگتی
جاری ہے👇
رہتی ہے،
9 مہینے ایک عذاب سے گزرتی ہے
گرتی ہے تو پیٹ کے بل نہیں گرتی پہلو کے بل گر کر ہڈی تڑوا لیتی ہے تجھے بچا لیتی ہے

اُس نے ابھی تیری شکل نہیں دیکھی
لوگ شکل دیکھ کر پیار کرتے ہیں
وہ غائبانہ پیار کرتی ہے
لوگ تصویر مانگ کر سلیکٹ کرتے ہیں
دنیا کا کوئی رشتہ اس خلوص کی
جاری ہے 👇
Read 8 tweets
31 Oct
یہ 1282 ہجری کی بات ہے
یعنی آج سے 160 سال پہلے کی سعودی عرب کے بُریدہ شہر میں
منیرہ نامی ایک نیک و صالح خاتون نے مرنے سے پہلے اپنے زیورات بھائی کے حوالے کئے
کہ
میری وفات کے بعد ان زیورات کو بیچ کر ایک دکان خرید لیں
پھر اُس دکان کو کرائے پر چڑھائیں اور آمدن کو محتاجوں پر
جاری ہے👇
خرچ کر دیں.
بہن کی وفات کے بعد بھائی نے
وصیت پر عمل کرتے ہوئے اُن کے زیورات بیچ کر بہن کے نام پر 12 ریال میں ایک دکان خرید لی
(اس زمانے میں 12 ریال کی بڑی ویلیو تھی)

اور اُسے کرائے پر چڑھا دیا
اور کرائے کی رقم سے
محتاجوں کیلئے کھانے پینے کی اشیاء خرید کر دی جاتی رہیں
جاری ہے 👇
یہ سلسلہ پورے 100 سال جاری رہا.

100 سال بعد دکان کا ماہانہ کرایہ 15 ہزار ریال تک پہنچ چکا تھا
اور اس رقم سے ضرورت مندوں کیلئے اچھی خاصی چیزیں خرید کر دی جاتی تھیں
پھر وہ دن آیا کہ سعودی حکومت نے
بریدہ کی جامع مسجد میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا اور یہ دُکان توسیع کی زد
جاری ہے 👇
Read 7 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!