سال 2020 یعنی آج
سال 2120 یعنی کل

اب سے صرف سو سال بعد اس تحریر کو پڑھنے والا ہر شخص زیر زمین مدفون ہوگا

الا ما شاء اللّٰه

ہماری ہڈیاں ریزہ ریزہ ہوکر رزقِ خاک ہوچکی ہوں گی
تب تک ہماری جنت یا جہنم کا فیصلہ بھی معلوم ہوچکا ہوگا

جبکہ اِس دوران سطح زمین کے اوپر ہمارے
جاری ہے 👇
چھوڑے ہوئے گھر کسی اور کے ہوچکے ہوں گے

ہمارے کپڑے کوئی اور پہن رہا ہوگا
یا
نیست و نابود ہو گئے ہوں گے
اور
ہماری محنت اور محبت سے حاصل شدہ گاڑیاں کوئی اور چلارہا ہوگا

اُس وقت ہم کسی کے خیال میں بھی نہ ہوں گے
بھلا آپ اپنے پڑ دادا
یا
پڑ دادی کے بارے میں کبھی سوچتے ہیں؟
جاری ہے 👇
تو کوئی
ہمارے بارے میں کیوں سوچنے لگا ؟

آج زمین کے اوپر ہمارا وجود
ہمارا ہر وقت کا شور و شغب

ہٹو بچو کی صدائیں
اور
اُن گھروں کو آباد کرنے کے لیے ہماری
محنت و مشقت

یہ سب کچھ ہم سے پہلے کسی اور کا تھا
اور
ہمارے بعد یقینی طور پر کسی اور کا ہونے والا ہے
کوئ ایسا ہونے
جاری ہے 👇
سے روک سکتا ہے تو روک لے

اِس دنیا سے گزرنے والی ہر نسل بمشکل اِس پر غور کرتی ہے

خواہشات کی تکمیل کا موقع بھلا کسی کو اِس دار الفناء میں کہاں مل سکتا ہے؟

ہماری زندگی درحقیقت ہمارے تصورات
و خواہشات کے مقابلے میں بہت ہی مختصر ہے

سال 2120 میں ہم سب پر اپنی اپنی قبر
جاری ہے 👇
میں ہوں گے،
اِس دنیا اور اپنی خواہشات کی حقیقت آشکار ہوچکی ہوگی۔۔۔

ہائے افسوس

اِس دھوکے کے گھر میں کیسی احمقانہ خواہشات اور کیسے جاہلانہ منصوبے ہم نے بنا رکھے تھے؟؟

تب ہم پر یہ حقیقت بھی عیاں ہوجائے گی کہ

اے کاش

ہم نے اپنی ترجیحات میں
اللّٰه اور اُس کے رسول ﷺ

جاری ہے 👇
کی وفاداری کو سب سے پہلے و مقدم رکھا ہوتا تو

آج سب کچھ دنیا میں چھوڑ کر آنے کے بجائے قبر کا زاد راہ اور اعمال صالحہ کی شکل میں صدقہ جاریہ بھی ساتھ لاسکتے

تب ہمیں یہ بھی معلوم ہوچکا ہوگا کہ دنیا
اِس لائق ہرگز نہ تھی
کہ
اُس کے لیے اتنا سب کچھ
جان, مال, وقت اور تمام
جاری ہے 👇
صلاحیتیں اور جذبات داؤ پہ لگادی جاتیں

آج یہ مضمون پڑھنے والے بہت سے لوگ
2120
میں یہ تمنا کر رہے ہوں گے

رَبِّ ارْجِعُونِ لَعَلِّي أَعْمَلُ صَالِحًا فِيمَا تَرَكْتُ ۚ
اے میرے پروردگار
مجھے واپس دنیا میں بھیج دے تاکہ میں جو کچھ وہاں چھوڑ آیا ہوں
اُس میں واپس جاکر نیک
جاری ہے 👇
عمال کر سکوں

لیکن اِس درخواست کا جواب بہت سخت ملے گا

كَلَّا ۚ إِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَائِلُهَا ۖ وَمِن وَرَائِهِم بَرْزَخٌ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ
(المؤمنون)

ہرگز نہیں
یہ تو صرف ایک بات ہے جو یہ کہہ رہا ہے
(قابل عمل نہیں ہے)
اب تو قیامت تک ان کے پیچھے باڑ لگادی
جاری ہے 👇
2120 میں قبر میں وہ یہ تمنا بھی کرے گا

يَا لَيْتَنِي قَدَّمْتُ لِحَيَاتِي(الفجر:24)

ہائے میری ہلاکت وبربادی
میں اپنی زندگی کے لئے کچھ آگے بھیج دیتا

موت کا فرشتہ میرے اور آپ کے نیک ہونے کے انتظار میں نہیں ہے

موت کے فرشتہ کے انتظار کے بجائے موت کی تیاری کریں
کب أئے نہی نہیں پتہ

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Amer Sohail Choudhary

Amer Sohail Choudhary Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @SohailLionKing

3 Nov
مال و دولت اور راہِ خدا

اللّٰه تعالیٰ نے مال ودولت کو
انسان کی ایسی دنیاوی ضرورت بنائی ہے
کہ
عموماً اس کے بغیر انسان کی زندگی
دوبھر رہتی ہے
مال ودولت کے حصول کے لیے اللّٰه تعالیٰ نے انسان کو جائز کوششیں کرنے کا
مکلف تو بنایا ہے مگر
انسان کی جد وجہد اور
دوڑ دھوپ کے
جاری ہے 👇
باوجود اُس کی عطا اللّٰه تعالیٰ نے اپنے
اختیار میں رکھی ہے
چاہے تو وہ کسی کے رزق میں کشادگی کردے اور
چاہے تو کسی کے رزق میں تمام دنیاوی اسباب کے باوجود تنگی پیدا کردے،

مال ودولت کے حصول کے لیے انسان کو خالق ِکائنات نے یوں ہی آزاد نہیں چھوڑ دیا
کہ
جیسے چاہو

جاری ہے 👇
کماؤ کھاؤ
بلکہ
اُس کے اصول وضوابط بنائے
تاکہ
اِس دنیاوی زندگی کا نظام بھی
صحیح چل سکے
اور
اس کے مطابق
آخرت میں جزا وسزا کا فیصلہ ہوسکے

انہیں اصول وضوابط کو شریعت کہا جاتا ہے جس میں انسان کو یہ رہنمائی بھی دی جاتی ہے کہ
مال کِس طرح کمایا جائے اور کہاں کہاں
خرچ کیا جائے
جاری ہے 👇
Read 8 tweets
1 Nov
وہ 9 مہینے ایک عذاب سے گزرتی ہے
گرتی کے تو پیٹ کے بل نہیں گرتی
پہلو کے بل گر کر ھڈی تڑوا لیتی ہے تجھے
بچا لیتی ہے ،
ضرور پڑھئے گا.

سارے رشتے پیدا ہونے کے بعد بنتے ہیں،
اِس زمین پر ایک واحد ایسا رشتہ ہے
جو ہمارے پیدا ہونے سے نو ماہ پہلے بن جاتا ہے،
وہ بس وہی کھاتی ہے
جاری ہے👇
جس سے ہمیں نقصان نہ ہو
وہ بڑے سے بڑے درد میں بھی عذاب بھگت لیتی ہے
مگر
درد مارنے کی دوا نہیں کھاتی
کہ
کہیں وہ دوا ہم کو نہ مار دے
ہم اُس کی پسند کے کھانے اُس سے چھڑا دیتے ہیں
ہم اس پر نیند حرام کر دیتے ہیں
وہ کسی ایک طرف ہو کر چین سے سو نہیں سکتی
وہ سوتے میں بھی جاگتی
جاری ہے👇
رہتی ہے،
9 مہینے ایک عذاب سے گزرتی ہے
گرتی ہے تو پیٹ کے بل نہیں گرتی پہلو کے بل گر کر ہڈی تڑوا لیتی ہے تجھے بچا لیتی ہے

اُس نے ابھی تیری شکل نہیں دیکھی
لوگ شکل دیکھ کر پیار کرتے ہیں
وہ غائبانہ پیار کرتی ہے
لوگ تصویر مانگ کر سلیکٹ کرتے ہیں
دنیا کا کوئی رشتہ اس خلوص کی
جاری ہے 👇
Read 8 tweets
31 Oct
یہ 1282 ہجری کی بات ہے
یعنی آج سے 160 سال پہلے کی سعودی عرب کے بُریدہ شہر میں
منیرہ نامی ایک نیک و صالح خاتون نے مرنے سے پہلے اپنے زیورات بھائی کے حوالے کئے
کہ
میری وفات کے بعد ان زیورات کو بیچ کر ایک دکان خرید لیں
پھر اُس دکان کو کرائے پر چڑھائیں اور آمدن کو محتاجوں پر
جاری ہے👇
خرچ کر دیں.
بہن کی وفات کے بعد بھائی نے
وصیت پر عمل کرتے ہوئے اُن کے زیورات بیچ کر بہن کے نام پر 12 ریال میں ایک دکان خرید لی
(اس زمانے میں 12 ریال کی بڑی ویلیو تھی)

اور اُسے کرائے پر چڑھا دیا
اور کرائے کی رقم سے
محتاجوں کیلئے کھانے پینے کی اشیاء خرید کر دی جاتی رہیں
جاری ہے 👇
یہ سلسلہ پورے 100 سال جاری رہا.

100 سال بعد دکان کا ماہانہ کرایہ 15 ہزار ریال تک پہنچ چکا تھا
اور اس رقم سے ضرورت مندوں کیلئے اچھی خاصی چیزیں خرید کر دی جاتی تھیں
پھر وہ دن آیا کہ سعودی حکومت نے
بریدہ کی جامع مسجد میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا اور یہ دُکان توسیع کی زد
جاری ہے 👇
Read 7 tweets
29 Oct
کیا خیال ہے آج کا دِن
درود شریف نا پڑھا جائے ؟

باقاعدہ اہتمام کے ساتھ
شام تک جب بھی وقت مِلے
اِسے پہلی ترجیح بنا کر پڑھیں
اِس پر زیادہ سے زیادہ بات کی جائے
سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم
پر زیادہ پوسٹس کی جائیں،

آقا علیہ الصلوۃ والسلام کے
مناقب بیان کیے جائیں،
جاری ہے 👇
اِس میں کوئی مشکل تو نہیں؟
چلیں پھر شروع کرتے ہیں،

جذباتی پوسٹس اور فرانس کو گالی دینے کی بجائے عملی کام
مجھے تو یہی لگتا ہے کہ ایسے ہر سانحے کو تجدیدِ عشق رسول اللّٰه ﷺ
کا موقع بنا لیا جائے
وہ ایسی حرکات ہماری محبت چیک کرنے کے لئے کرتے ہیں تو کیوں نا ہم جواب میں
جاری ہے 👇
عملی اقدامات کریں
یاد رہے
محبت رسول اللّٰهﷺ کے اظہار کا
سب سے عمدہ طریقہ
درود ابراہیمی پڑھنا ہے

کیونکہ یہ اللّٰه کی سنت ہے

دوسرا کام اخلاق نبوی ﷺ
کا اپنی زندگی پر اطلاق ہے
یہ تھوڑا لمبا اور صبر آزما ہے
لیکن آج کے دن کسی پر غصہ آئے تو
صرف اس لئے معاف کر دیجئے گا
جاری ہے 👇
Read 6 tweets
28 Oct
میری زندگی کا بہترین تھریڈ

یہ بات اُس زمانہ میں فرمائی گئی تھی
جب کوئی شخص یہ سوچ بھی نہ سکتا تھا
کہ
جس فردِ فرید کے ساتھ گنتی کے چند آدمی ہیں
اور
وہ بھی صرف شہر مکّہ تک محدود ہیں
اُس کا آوازہ دنیا بھر میں کیسے بلند ہو گا
اور
کیسی ناموَری اُس کو حاصل ہو گی
لیکن
جاری ہے 👇
اللّٰه تعالیٰ نے اِن حالات میں
اپنے رسول محمدﷺ کو یہ خوشخبری سنائی اور
پھر عجیب طریقہ سے اُس کو پورا کیا

سب سے پہلے ﷺ کے رفعِ ذِکر کا کام
اُس نے خود آپ ﷺ کے دشمنوں سے لیا
کفّارِ مکّہ نے آپ ﷺ کو زَک دینے کے لیے جو طریقے اختیار کیے اُن میں سے ایک یہ تھا کہ حج کے
جاری ہے👇
موقع پر جب
تمام عرب سے لوگ کھِچ کھِچ
کر اُن کےشہر میں آتے تھے
اُس زمانہ میں کفّار کے وفود حاجیوں کے ایک ایک ڈیرے پر جاتے
اور
لوگوں کو خبر دار کرتے
کہ
یہاں ایک خطرناک شخص محمد ﷺ نامی ہے جو لوگوں پر ایسا جادو کرتا ہے
کہ
باپ بیٹے
بھائی بھائی
اور
شوہر اور بیوی میں جدائی پڑ
جاری ہے👇
Read 18 tweets
27 Oct
خدا سے مانگنے کا ڈھنگ

انبیاء علیہم السلام ہی فی الحقیقت حق تعالیٰ کی شانِ خالقیت وکریمیت کو پوری طرح سمجھتے ہیں
وہ مانگتے بھی ہیں
تو اللّٰه تعالیٰ ہی سے مانگتے ہیں
فریاد بھی کرتے ہیں تو اللّٰه تعالیٰ ہی سے کرتے ہیں
کسی مصیبیت کی شکایت بھی کرتے ہیں تو دربارِخداوندی ہی
جاری ہے 👇
میں کرتے ہیں
ہر چیز میں اللّٰه تعالیٰ ہی سے رجوع کرتے ہیں
حضرت زکریا علیہ السلام کا واقعہ سب کو معلوم ہے
کہ
انہیں بیٹا مانگنے کی ضرورت پیش آئی تاکہ اُن کی نبوت کا مشن آگے چلے اور بڑھے تو
اللّٰه تعالیٰ سے بیٹا مانگا
کس طرح مانگا؟
اُس مانگنے کو حق تعالیٰ نے قرآن کریم کی
جاری ہے 👇
سورہ مریم میں نقل فرمایا
دراصل مانگنا بھی ہر کسی کا کام نہیں ہے
مانگنے کا ڈھنگ بھی
حقیقتہً انبیاء علیہم السلام ہی کو آتا ہے
اُس کے بتلانے ہی سے دوسروں کو آتاہے
غرض حضرت زکریا علیہ السلام نے بیٹا مانگا اور اس ڈھنگ سے مانگا کہ رحمت ِخداوندی جوش میں آئی
ساتھ ساتھ
جاری ہے 👇
Read 6 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!