سانحہ ماڈل ٹاون کیس

چیف جسٹس لاھور ہائی کورٹ قاسم خان کی سربراہی میں لاھور ہائی کورٹ کا سات رکنی بنچ جس میں جسٹس امیر بھٹی، جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس اسجد جاوید گھرال، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس ملک شہزاد شامل ہیں کل 7 دسمبر کو (298 دن بعد) اُس ماڈل ٹاون کیس کی
1/15
پہلی سماعت کرےگا جس کا فیصلہ کرنے کیلیے سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاھور ہائی کورٹ کو 13 فروری 2020 کو 90 دن میں فیصلہ کرنےکا حکم دیا تھا

تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاون کی ایک مقتولہ کی بیٹی بسمہ امجد نے 6 اکتوبر 2018 کو چیف جسٹس ثاقب نثار سے درخواست
2/15
dawnnews.tv/news/1120329
کی تھی کہ سپریم کورٹ سانحہ ماڈل ٹاون کی شفاف تحقیقات کیلیے ایک نئی JIT تشکیل دے کیونکہ پہلے سے بنی ہوئی JIT کی تحقیقات اور اس کی رپورٹ درست نہیں ہے جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے از خود نوٹس لیتے ہوئے 19 نومبر 2018 کو سماعت کی اور نئی JIT تشکیل دینے نہ دینے کا فیصلہ کرنے کیلیے
3/15
سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا

اس کے بعد حکومت پنجاب نے سپریم کورٹ کو نئی JIT بنانے کی ازخود یقین دہانی کرواتے ہوئے 3 جنوری 2019 کو IG موٹرویز اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں نئی JIT تشکیل دے دی جس میں #ISI کے نمائندے لیفٹیننٹ کرنل محمد عتیق الزمان، #MI کے نمائندے
4/15
لیفٹیننٹ کرنل عرفان مرزا اور #IB کے نمائندے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محمد احمد کمال کے علاوہ DIG ہیڈ کوارٹرز پولیس گلگت بلتستان قمر رضا جسقانی بھی شامل تھے

حکومت پنجاب نے نئی JIT کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تو چیف جسٹس ثاقب نثار نے بسمہ امجد کی درخواست
5/15
dailypakistan.com.pk/03-Jan-2019/90…
نمٹا دی اور نئی JIT نے فوری طور پر اپنے کام کا آغاز کر دیا

20 مارچ 2019 تک یہ نئی JIT سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں نامزد تمام ملزمان سے تحقیقات کر کے ان کے بیانات قلمبند کر چکی تھی، 20 مارچ 2019 کو JIT نے کوٹ لکھپت جیل میں جا کے سانحہ ماڈل ٹاون کے آخری ملزم نوازشریف سے بھی
6/15
تحقیقات کیں اور اس کا بیان قلمبند کر لیا جس کے بعد JIT کا کام تقریباً مکمل ہو گیا تھا اور اب صرف رپورٹ مرتب کرنے کا کام باقی تھا

لیکن پھر یوں ہوا کہ نوازشریف سے تحقیقات ہونے کے ٹھیک اگلے ہی روز یعنی 21 مارچ 2019 کو ایک پولیس انسپیکٹر رضوان اور کانسٹیبل خرم رفیق اپنے وکلاء
7/15
کے ذریعے لاھور ہائی کورٹ میں پیش ہو گئے اور انہوں نے ایک رٹ دائر کر کے موقف اختیار کیا کہ "نئی JIT کی تشکیل سے متعلق سپریم کورٹ کا کوئی حکم موجود نہیں ہے اور نئی JIT کی وجہ سے ماڈل ٹاون کا ٹرائل متاثر ہو رہا ہے اس لیے عدالت نئی JIT کو کالعدم قرار دے اور عدالتی فیصلہ آنے تک
8/15
نئی JIT کو تحقیقات سے روکے۔"

لاھور ہائی کورٹ نے یہ درخواست وصول ہوتے ہی انتہائی سرعت کے ساتھ جسٹس قاسم خان، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل 3 رکنی بنچ تشکیل دے کر اگلے ہی دین یعنی 22 مارچ 2019 کی تاریخ مقرر کر دی اور عدالتی عملے نے اس اہم ترین کیس کے متعلق
9/15
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو اطلاع دینے تک کی زحمت نہیں کی جو اس کیس کے اہم ترین فریق تھے

اور پھر 22 مارچ 2019 کو اس کیس کی پہلی سماعت میں ہی لاھور ہائی کورٹ کے مندرجہ بالا 3 رکنی بنچ نے درخواست منظور کرتے ہوئے نئی JIT کو کام سے روکنے کا حکم جاری کر دیا
10/15
urdu.arynews.tv/lhc-stop-jit-m…
جس پر ایڈووکیٹ جنرل کا سخت ترین احتجاج بھی عدالتی ریکارڈ کا حصہ ہے

لاھور ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین نے لاھور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کے علاوہ ایک بار پھر سپریم کورٹ میں بھی استدعا کی کہ سپریم کورٹ لاھور ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ کالعدم قرار دے
11/15
جس پر تقریباً ایک سال بعد 13 فروری 2020 کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کی مختلف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے لاھور ہائی کورٹ کے 22 مارچ کے فیصلے کو تو کالعدم نہیں کیا البتہ لاھور ہائی کورٹ کو یہ حکم ضرور
12/15
دیا کہ وہ سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کی اپیلیں 90 روز میں نمٹائے

یاد رہےکہ کل 7 دسمبر کو لاھور ہائی کورٹ کے جس 7 رکنی بنچ نے یہ سماعت کرنی ہے اس بنچ میں وہ تینوں جج صاحبان بھی موجود ہیں جنہوں نے 22 مارچ 2019 کو نئی JIT کو کام کرنے سے روکا تھا اور 22 مارچ 2019 کا فیصلہ کرنے
13/15
والے بنچ کے سربراہ جسٹس قاسم خان آج چیف جسٹس لاھور ہائی کورٹ ہونے کے علاوہ موجودہ سات رکنی بنچ کے سربراہ بھی ہیں

اس سب کے علاوہ یہ بھی ذہن میں رہے کہ اس اہم ترین سماعت کو ٹالنے کا ایک آسان اور روایتی عدالتی مافیائی حربہ یہ بھی ہے کہ ان 7 جج صاحبان میں سے کوئی ایک جج کسی
14/15
بھی بہانے کل کی چھٹی کر لے، اس طرح بنچ کا کورم پورا نہ ہونے کی بنیاد پر کل ہونے والی سماعت ایک بار پھر غیرمعینہ مدت کیلیے ملتوی ہو جائے گی اور کسی پر کوئی حرف بھی نہیں آئے گا 😠
15/15

ندیم زیدی لاھور

@GandapurPAT
ضروری وضاحت

22 مارچ 2019 کو لاھور ہائی کورٹ کے 3 رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس قاسم خان نئی JIT کو کام سے روکنے کے حق میں نہیں تھے، انہوں نے اپنے فیصلے میں اختلافی نوٹ لکھا تھا جبکہ جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس ملک شہزاد نے JIT کو کام سے روکنے کا فیصلہ دیا تھا ****
سانحہ ماڈل ٹاون کیس کو "مینیج" کرنے کیلیے ن لیگ کی تیاری
لاھور ہائی کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی آج پیر 7 دسمبر 2020 کو ہونے والی سماعت کا مکمل احوال، پڑھیے اور سر دھنیے

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with 🇵🇰 ندیم زیدی 🇵🇰

🇵🇰 ندیم زیدی 🇵🇰 Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @_NadeemZaidi

5 Dec
آج انسداد منشیات کی عدالت میں ن لیگی منشیات فروش @RanaSanaUllah70 کیس کی سماعت کا مکمل احوال

سماعت شروع ہوتےہی پہلےتو رانا ثناء اللہ کے ایک جونیئر وکیل نے اور پھر رانا ثناء اللہ نے خود یہ بہانہ تراشا کہ ہمارے سینیئر وکیل اعظم نذیر تارڑ جو پاکستان بار کونسل کے رکن بھی ہیں آج
1/12
لاھور میں نہیں ہیں اس لیے ہماری درخواست پر کاروائی کیلیے کوئی اور دن مقرر کر کے آج کی سماعت ملتوی کر دی جائے

یہاں یہ بتاتا چلوں کہ رانا ثناء اللہ نے فردجرم عائد ہونے کی کاروائی ٹالنے کیلیے عرصہ دراز سے خود ہی یہ متفرق درخواست دائر کر رکھی تھی اور قانونی تقاضہ یہ ہے کہ جب تک
2/12
متفرق درخواستوں پر کوئی فیصلہ نہ ہو جائے اس وقت تک فردجرم عائد کرنے کی کاروائی نہیں ہو سکتی اور متفرق درخواستوں پر فیصلے کیلیے ضروری ہے کہ ان پر درخواست گزار کے وکلاء دلائل پیش کر کے وکیل استغاثہ سے بحث میں عدالت کو مطمئن کریں

مختلف حیلوں بہانوں سے رانا ثناء اللہ اپنی جس
3/12
Read 13 tweets
2 Dec
اسحاق ڈار کا سٹیفن ساکر کو دیا ہوا مکمل انٹرویو۔۔۔۔۔ اردو زبان میں

1/8
@stephensackur @MIshaqDar50
اسحاق ڈار کا سٹیفن ساکر کو دیا ہوا مکمل انٹرویو۔۔۔۔۔ اردو زبان میں

2/8
@stephensackur @MIshaqDar50
اسحاق ڈار کا سٹیفن ساکر کو دیا ہوا مکمل انٹرویو۔۔۔۔۔ اردو زبان میں

3/8
@stephensackur @MIshaqDar50
Read 8 tweets
26 Nov
درد دل رکھنے والے جو دوست دوسروں کی مدد کرنے کیلیے ہر وقت تیار رہتے ہیں وہ سب یہ تھریڈ ضرور پڑھیں اور انہیں بھی پڑھائیں جو خیالی محلوں میں رہتے ہوئے راتوں رات امیر ہونے کے خواب دیکھتے ہیں، اس تھریڈ میں میری حرف بحرف سچی آپ بیتی ہے

سال 2002 تک مجھے میری لاٹری لگنے کی اتنی

1/38
ای میلز آ چکی تھیں کہ میں اکیلا ہی پاکستان کا سارا قرضہ اتارنے کے قابل تھا حالانکہ میں نے اپنی پوری زندگی میں کبھی کسی لاٹری کا کوئی ٹکٹ نہیں خریدا

2003کے شروع میں مجھے ایک منفرد ای میل ملی جس میں James Sama نامی آدمی نے مجھ سے رابطہ کر کے مجھے بتایا کہ وہ Solicitor ہے اور

2/38
اس کا حسن زیدی نام کا ایک موکل جو نائیجیریا میں کسی تیل کی کمپنی کا ڈائریکٹر تھا چار سال پہلے ایک ٹریفک حادثے میں اپنے بیوی بچوں کے ساتھ مارا گیا تھا اس کے بعد سے اس کی کئی ملین ڈالر کی جائداد ایک ٹرسٹ کے زیر استعمال ہے اور اسے حال ہی میں حسن زیدی کے ایک ایسے اکاونٹ کا پتہ

3/38
Read 38 tweets
25 Nov
یہ سب کیا ہے جناب؟

3 بیٹیوں کا باپ، دنیاپور کا بابا رشید پولیس کو اپنے قتل کے خطرات سے آگاہ کرنے کے باوجود کیسے قتل ہو گیا؟ پولیس نے اسے تحفظ کیوں فراہم نہیں کیا؟

1/4
@lodhranpolice @OfficialDPRPP @UsmanAKBuzdar @InamGhani
بابا رشید کے قتل کے بعد اس کی یتیم اور بے سہارا بچیاں DPO کی کھلی کچہری میں یہ دہائی کیوں دے رہی ہیں کہ علاقہ SHO راو حامد ان کی داد رسی کرنے کی بجائے ملزمان پر دست شفقت رکھ کے ان کی خدمات میں مصروف ہے؟

2/4
@lodhranpolice @OfficialDPRPP @UsmanAKBuzdar @InamGhani
دنیا پور کی پولیس قاتلوں کی سرپریستی پر اپنے خلاف آواز بلند کرنے والوں کے خلاف مقدمات قائم کر کے دہشتگردی کی فضاء کیوں قائم کر رہی ہے؟

کیا پنجاب کا وزیراعلیٰ آج بھی @CMShehbaz ہی ہے؟

3/4
@lodhranpolice @OfficialDPRPP @UsmanAKBuzdar @InamGhani
Read 4 tweets
19 Nov
بنجارا نامہ
نذیر اکبر آبادی

🔸ٹک حرص و ہوا کو چھوڑ میاں مت دیس بدیس پھر مارا
🔸قزاق اجل کا لوٹے ہے دن رات بجا کر نقارا
🔸کیا بدھیا بھینسا بیل شتر کیا کوئی پلا سر بھارا
🔸کیا گیہوں چاول موٹھ مٹر کیا آگ دھواں کیا انگارا

🔸سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارا

1/13
🔸گر تو ہے لکھی بنجارا اور کھیپ بھی تیری بھاری ہے
🔸اے غافل تجھ سے بھی چڑھتا اک اور بڑا بیوپاری ہے
🔸کیا شکر مصری قند گری کیا سانبھر میٹھا کھاری ہے
🔸کیا داکھ منقیٰ سونٹھ مرچ کیا کیسر لونگ سپاری ہے

🔸سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارا

2/13
🔸تو بدھیا لادے بیل بھرے جو پورب پچھم جاوے گا
🔸یا سود بڑھا کر لاوے گا یا ٹوٹا گھاٹا پاوے گا
🔸قزاق اجل کا رستے میں جب بھالا مار گراوے گا
🔸دھن دولت ناتی پوتا کیا اک کنبہ کام نہ آوے گا

🔸سب ٹھاٹھ پڑا رہ جاوے گا جب لاد چلے گا بنجارا

3/13
Read 13 tweets
11 Oct
پاکستان پر حکمرانی کے خواب دیکھنے والی @MaryamNSharif اور اس کی گندی زبان کی حقیقت دیکھیں

8 سال پرانے ٹویٹس میں سے ایک پر صرف 1 لائیک اور دوسرے پر صرف 6۔۔۔۔۔۔ یہی اس بیغیرت کی اصل اوقات ہے 👏

👇😠
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!