کچھ عرصہ پہلےحسین زیدی کایہ کالم پڑھاتھا۔جب بھی کوئی غداریاحب الوطنی کی بات کرتاہے تویہ تحریریادآجاتی ہے۔آپ میں سےاکثرکی نظرسےیہ تحریرگزری ہوگی۔میرےخیال میں ایسی تحریریاددہانی کےلئیےباربارضرور پڑھنی چاہئیے۔اگرچہ ہمارےہاں تاریخ سےسیکھنےکاچلن ہےتو نہیں مگر پھر بھی شاید ۔۔۔+1/16
حسین زیدی
دن نیوز
غداری کاگول چکر
ہرطرف محب وطنوں کی بہارہے۔
شہرکاشہرہی غداربناپھرتاہے۔
ہم 72سالوں سےایک گول چکر میں محوسفرہیں،
میرجعفرکاپڑپوتااسکندرمرزا لیاقت علی خان کاہمرازتھا۔
قائدملت نےحسین شہیدسہروردی کوکتااوربھارتی ایجنٹ کہہ کر اسےپاکستان کےپہلےغداری ایوارڈ سےنوازا۔+2/16
دوسال بعدلیاقت علی خان کو قائدملت سےشہیدملت بنادیاگیا، ایساضرب کاری کہ قاتل کانشان تک مٹادیاگیا،
ایوب خان اسی اسکندر مرزاکا دست بازوتھا،
دونوں نےملکرہرسویلین وزیر اعظم کوغداراورکرپٹ ثابت کیا، آخرکارہمہ یاراں برزخ نےآئین اور جمہوریت کی لکیر ہی ختم کی۔ بیس دن بعداسی لاڈلے۔۔+3/16
ایوب خان نےاپنےمحسن اسکندر مرزاکاتختہ الٹا،اسکندرمرزا اور ناہیدمرزاکوانتہائی ذلالت کےساتھ ملک بدرکیا،
سلطنت برطانیہ اس وقت بھی معتوب لوگوں کی آخری پناہ گاہ تھی۔
اسکندرمرزالندن میں انتہائی کسمپرسی کی حالت میں مرگیا' یحییٰ خان نےاس کی لاش پاکستان لانےکی اجازت نہ دی۔۔+4/16
ناہیدمرزاکےذاتی تعلقات کام آئے اورتہران میں قبرکےلئےدوگز زمین ملی،یادرہےاسکندر مرزاکےمارشل لاءکےنفاذمیں یحییٰ خان پیش پیش تھے،
جس وقت فیروزخان نون اور دیگرجمہوری رہنماایوبی آمریت میں سیاست سےتاحیات نااہل قرار دیئےجارہےتھےاس وقت نوجوان ذولفقارعلی بھٹواسی ایوب خان کی کابینہ۔+5/16
میں وزرات کاحلف اٹھارہےتھے۔
جس وقت مجیب الرحمٰن زیرِ عتاب تھااس وقت ذولفقار علی بھٹوایک لاڈلاتھا’۔
اس نےسقوطِ ڈھاکہ کےبعداقتدار سنبھالاتوسب سےپہلےجنگی قیدیوں کوواپس لانےکااہتمام کیا،
جب نیپ والےاوردیگرسیاست دان غداری کی گہری کھائی میں دھکیلےجارہےتھےاس وقت بھٹو کی حب الوطنی+6/16
کاسورج نصف النہارپر تھا’
1973کےآئین منظور ہونےکےبعد بلوچستان اورصوبہ سرحد(خیبر پختون خواہ)میں نیشنل عوامی پارٹی کی حکومتیں بن گئیں۔ محب وطن ذولفقارعلی بھٹونے بلوچستان میں غدارعطا اللہ مینگل کی حکومت ختم کی،اور وہاں گورنرراج نافذکرکےمحب وطن اگبر بگٹی کوگورنرلگوایا،اس وقت۔۔+7/16
بزنجو،سردارخیربخش مری،مینگل، اچکزئی،ولی خان اورمولانامفتی محمودسمیت سب غداراوربھارت کےایجنڈےپرکام کررہےتھے۔
لیکن پھراسی گول چکر میں بھٹو کےغداربننےکی باری تھی کیونکہ اب نئےمحب وطن پیداکئےجاچکے تھے،ایوب دورکےوزارت خارجہ سےلیکراپنےدورکی وزرات عظمیٰ تک کچھ بھی بھٹوکوتخت دارپر+8/16
لٹکانےسےنہ بچاسکا،
اس وقت وہ نہ صرف غداراور قاتل ٹھہرےبلکہ ان کاایمان بھی مشکوک ہوگیا،اس لئےمرنےکےبعد ان کےختنےچیک کرنےپڑے۔
وقت کادھارابدلا،آگےآگےغدار جیالےپیچھےپیچھےجماعت اسلامی اور مسلم لیگی محب وطنوں کےبینڈ باجے،
آئی جی آئی بنی،نواز شریف نیا محب وطن ہیروسامنےآیا،.۔+9/16
مجیب الرحمٰن شامی کی"زندگی” ہویاصلاح الدین کا "تکبیر”ہروقت قومی سلامتی اورحب الوطنی کا درس دینےلگے،
بھٹوچونکہ سندھ کابیٹاتھااس لئے اس کےگھرکےاندربھی موسیٰ پیدا کرنالازم تھا۔اس مقدس کام کے لیےالطاف حسین کوچناگیا، اندرونی سندھ سےسائیں جی ایم سیددوبارہ محب وطن قرار پایا،۔۔+10/16
جب نوازشریف کےبھی پرنکل آئے اوراس نےبھٹوکی بیٹی کےساتھ "میثاق جمہوریت"کیا۔
توسامری جادوگروں نےعمران نیازی نامی ایک نئےبچھڑےکو تخلیق کیا،
آج غداری کےگول چکرمیں نواز شریف اوراس کی پارٹی آگےآگے اورعمران نیازی اوراسےکےحواری ڈھول باجےاٹھائےپیچھےپیچھے جارہے ہیں،الطاف حسین پر۔۔۔+11/16
جب زندگی تنگ کردی گئی تو بگٹی نےاسےپناہ دی تھی،لیکن وہی بگٹی اسی الطاف حسین کے اتحادی حکومت میں ماراگیا،
جس بھٹواوربگٹی کےدورمیں بلوچستان میں فوج کشی کی گئی،وہ دونوں اسی فوج کے ہاتھوں مارے گئے،
عجیب اتفاق ہےکہ ان کےجنازوں کامنظربھی ایک جیساتھا!
الطاف حسین اور اس کی جماعت +12/16
مشرف کےدربارسےحب الوطنی کا نیاسرٹفکیٹ لیکر غداری کےفتوے تقسیم کرنےلگے،الطاف بھائی بات بات پر پاک فوج کےحق میں ریلیاں نکلواتےایک اشارے پر پورےشہر کوبندکرواتے،
لیکن آخرکارتین دہائیوں تک مقرب فرشتوں کےلئےخدمات سرانجام دینےوالےالطاف حسین کی ریٹائرمنٹ کاوقت بھی آپہنچا،۔۔+13/16
آج سلطنت برطانیہ میں گوشہ نشینی کی زندگی گزار رہا ہے،اس کےقریبی ساتھی بھی اس کانام لینےسےکتراتےہیں،
احمدفراز کےخلاف ضیاء الحق نے غداری کافتویٰ جاری کیاتھا،اس وقت نواز شریف،خواجہ صفدراور ان کےدیگرساتھی اس بیانیےکے ترجمان تھے،
آج اسی فرازکابیٹا مقدس فرشتوں کاترجمان بن کراسی+14/16
نوازشریف اوران کےساتھیوں پر غداری کےفتوےلگارہاہے،
ففتھ جنریشن وار والےیوتھیے لشکری یادرکھیں،
یہاں غداری کی باری اپنی باری پر آتی ہے۔
یہاں تاحیات حب الوطنی کا ٹائٹل صرف مقرب فرشتوں کےپاس ہے یاشیخ رشیدجیسےگیٹ نمبرچار کےمولدین کی بغل میں،ان پیشہ ورمراثیوں کےعلاوہ یہاں سب کا+15/16
انجام ایک ہی ہے ،
لہٰذا غداری کا ڈھولک بجاتے وقت ذرا پیچھے بھی مڑ کر دیکھا کریں،
کہیں لائن میں کوئی نیا محب وطن ہیرو تو نہیں کھڑا ۔16/16

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Zahida Rahim

Zahida Rahim Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @zahida_rahim

23 Dec
ہمیں بندربنانےکی یہودی سازش

آج اسلام آبادہائیکورٹ میں ایک وکیل صاحب نےایک عجیب و غریب کیس دائرکیاہے۔اس کیس میں استدعاکی گئی ہے کہ حکومت کوکروناویکسین کی خریداری سےروکاجائے۔پوچھاگیا کیوں؟کہناتھاکہ یہ ویکسین مسلمانوں اورخاص طورپر پاکستانیوں کیخلاف انگریزوں اور یہودیوں کی۔۔+1/8
سازش ہے۔
اس ویکسیسن کےذریعےہمارے جسموں میں سور اوربندرکا ڈی این اے ڈالاجائےگا۔
کیس کی سماعت کرنےوالے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب صاحب کااس موقع پرکہناتھاکہ بھائی کیااس ویکسین سےصرف ہم ہی بندراورسوربنیں گے؟یہ ویکسین توپوری دنیالگوارہی ہے۔ آپ کوکوئی مسئلہ ہےتوآپ نہ لگوائیں۔۔۔+2/8
وکیل صاحب کاکہناتھاکہ نہ لگوائیں توکہیں سفرنہیں کر سکتے۔بڑامسئلہ ہے۔قوم کوبندراور سوربننےسےبچائیں۔
وکیل صاحب نےاس موقع پر عدالت کوخودتیارکئےہوئےایک نقشےکی مددسےبھی"سمجھانے" کی کوشش کی۔جس میں دکھایا گیاہےکہ کیسےیہ ویکسین لگوانے کےبعد ہم بندربن جائیں گے.میرے ایک دوست کہتےہیں۔+3/8
Read 8 tweets
22 Dec
ریڑھےپرسوارابوالاثرحفیظ جالندھری کی یہ تصویر سوشل میڈیاپرکئی بارایسےریمارکس کے ساتھ لگائی گئی گویاقومی ترانے کےخالق آخرعمرمیں اتنےبدحال تھے۔حقیقت یہ ہےکہ حفیظ جالندھری بہت پریکٹیکل آدمی تھے،خوش حال ہی رہے۔سرکار دربارکے ہمیشہ قریب رہے۔شاہنامہ اسلام لکھ شاعراسلام بنےتوکئی۔۔+1/4
نوابوں اورامرأسےوظائف ملنےلگے۔دوسری جنگ عظیم کےدوران انگریزی فوج میں بھرتی کیلئےپبلسٹی آفیسربن گئے اور”میں توچھورےکوبھرتی کرا آئی رے“ اور’’ ایتھے پھردےاو ننگے پیریں،اوتھےملن گے بوٹ ‘‘ جیسےگیت لکھے۔بعد میں وہ میم سےشادی کرکےانگریزوں کے داماد بھی بن گئے۔پاکستان بنا تو ۔۔+2/4
قومی ترانےکےخالق ہونےکا اعزاز مل گیا۔اس کامول وہ ہمیشہ وصول کرتے رہے۔سو اچھی ہی گزری۔
یہ تصویر اگست 1981کی ہے جب وہ ماڈل ٹاؤن ، لاہور میں اپنی کوٹھی کی مرمت،توسیع یا تزئین کیلئےریت، بجری لےکر جارہےتھے۔ریڑھےوالےکوراستہ سمجھانےکی زحمت سےبچنے کیلئے خود اس کے ساتھ چل پڑے۔+3/4
Read 4 tweets
21 Dec
پاکستانی تاریخ کےساتھ کھلواڑواقعی ہوئی ہےپاکستان کی درست تاریخ جانناپاکستانیوں کا حق تھامگربدقسمتی سےدوسرے حقوق کی طرح یہ حق بھی بری طرح پامال کیاگیااورایک من پسند گھڑی گھڑائی جھوٹی تاریخ
،مطالعہ پاکستان کےنام سےنصاب میں شامل کرکے پاکستانی بچوں کوبچپن سےجھوٹ رٹوایاگیا۔ھم +1/7
پاکستانی وہ بدقسمت قوم ہیں جن سےقدم،قدم پرجھوٹ بولا گیا۔شکست کو فتح بتایا گیا،محب وطن لوگوں کو غدار بتایا گیا اورغداروں کومحب وطن۔یہاں تک کہ جس تاریخ( 15اگست 1947 کے بجائے 14اگست 1947)کو پاکستان ایک الگ مملکیت کی حثیت سے وجود میں آیااسے بھی بدل کردیاگیا۔قائدکاجو وژن تھااور+2/7
جس مقصدکےلئیےپاکستان وجود میں آیاتھااسےبدل دیاگیاقائد کی وہ تقاریر ریکارڈسےغائب کردی گئیں(11اگست1947کی تقریر) جوقیام پاکستان کےاغراض ومقاصدکی وضاحت کرتی تھیں۔اورتواورقائد کی تاریخ پیدائش کےحوالےسےبھی کنفوژن پیدا کیاگیااورکافی عرصے تک 26 دسمبرکوملک میں قائد کےیوم پیدائش کی۔۔+3/7
Read 7 tweets
18 Dec
وقت کرتاہےپرورش برسوں
حادثہ ایک دم نہیں ہوتا
بنگلہ دیش کی علیحدگی کے اسباب کاجائزہ لیں توواضح ہوتا ہےکہ اس میں کئی عوامل نےاہم کرداراداکیاجن میں جغرافیائی
معاشرتی اورثقافتی لسانی تفریق کےعوامل جہاں اھم تھےوہاں کئی دیگرکرداربھی تھےجنھوں نے مشرقی پاکستان کےحالات کواس نہج تک+1/11
پہنچادیاتھا۔سیاستدانوں،بیوروکریٹسں،فوجی افسروں،انتظامی افسروں کی ایک
پوری نسل نےقوم کواس مقام پرلا
کھڑاکیا۔مشرقی پاکستان کا
اقتصادی استحصال سول اور ملٹری سروس میں بنگالیوں سے عدم مساوت مشرقی پاکستان کا اقتصادی استحصال، سول اور ملٹری سروس میں بنگالیوں سے عدم مساوات پرمبنی+2/11
رویہ،آئین سازی میں اختلافات،یہ وہ تمام عوامل تھےجوبالآخر مشرقی پاکستان کےسقوط اور بنگلہ دیش کےقیام پرمنتج ہوئے۔بیوروکریسی کابنگالیوں سےہتک امیز رویہ بھی علیحدگی پسند تحریک کاسبب بنا۔قیام پاکستان کےبعدجوسرکاری آفیسرمشرقی پاکستان گئیےانھوں نےبنگالیوں سےبہتررویہ اختیارنہ کیا۔+3/11
Read 11 tweets
16 Dec
"جس چیز کی حفاظت تم مردوں کی طرح نہیں کرسکے،اس کے چھن جانےپرعورتوں کی طرح آنسوبہانےسےکیافائدہ۔"
ابوعبداللہ نےمڑکرغرناطہ پرآخری نگاہ ڈالی اوراسکی آنکھ سے آنسوٹپک کرغرناطہ کی زمین میں جذب ہوگیا۔وہ غرناطہ جس کی چابیاں فرڈینندکےحوالےکرکےاب وہ جلاوطن ہورہاتھا۔لیکن ہمارے +1/15
ابوعبداللہ کےپاس توکوئی ماں نہیں تھی جو اس پسپائی کاطعنہ دےسکتی۔اور ہمارےابوعبداللہ جواپنےغرناطہ کی حفاظت نہ کرسکےانکی آنکھ سے آج تک کوئی آنسو نہیں ٹپکا۔انکاسرِپُرغرورآج بھی اسی طرح بلندہےاوراسی بلندی سےہی آج بھی اپنےزیرنگیں مخلوق کو دیکھتےہیں۔سولہ دسمبرمیرےملک کی تاریخ کا+2/15
بدترین اورمنحوس ترین دن ہے۔دوباراس دن نےہمیں ذلّت رسوائی کےپاتال میں لاپھینکاسن 2014
میں اسی تاریخ کوہماری ہی قوم کےکچھ درندوں،جنہیں ہم نےہی دودھ پلایاتھا،ہمارےننھےپھولوں اور معصوم کلیوں کوخاک و خون میں نہلادیاتھااورایک ایسازخم دےگئےتھےجوسینےمیں آج بھی تازہ ہےاورآج بھی لہو+3/15
Read 15 tweets
16 Dec
پاکستانی عورت کہاں جائے؟
سرکاری اعدادوشمارکےمطابق پاکستان میں70فیصدسےزائد خواتین روزمرہ زندگی میں ہراساں کی جاتی ہیں۔جبکہ ملازمت پیشہ خواتین کےلئیے مسائل بہت سنگین ہیں۔پاکستان جیسےملک میں گھریلوحالات، غربت، تنگ دستی، محرومیوں اور مہنگائی کےہاتھوں مجبورعورت، جب روزگار کی۔۔+1/11 Image
تلاش میں باہرنکلتی ہےتو وہاں بھی اسے کئی پیچیدہ مسائل کا سامنارہتاہے۔ملازمت کی تلاش سے
ملازمت کےحصول تک ضرورتمند
خاتون کوجن مراحل سےگزرنا
پڑتاہےاسکی ایک جھلک اس وائرل ویڈیومیں دیکھی جاسکتی ہےکہ کیسےکیسےشیطان خواتین کی مجبوریوں کافائدہ اٹھانےکی کوشش کرتےہیں آول توملازمت۔۔۔ +2/11
کےحصول کےلیےبھی سو طرح کےپاپڑ بلینے پڑتے ہیں اور فرض کیجیےکہ ملازمت مل بھی جائے توبھی سماج میں موجود مردوں کی حاکمیت کے باعث اسے ہروقت جنسی تفریق کاسامناکرناپڑتا ہے۔خواتین کےگھرسےنکل کر نوکری کرنےکی بھی مخالفت کی جاتی ہے۔پچھلے دنوں ایک بنک کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک۔۔+3/11
Read 11 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!