یہ لذت وہی جان سکتا ہے
جس نے آزمایا ہو
ایک ایمان آفروز واقعہ
گاہک نے دکان میں داخل ہو کر
دکاندار سے پوچھا
کیلوں کا کیا بھائو لگایا ہے؟
دکاندار نے جواب دیا
کیلے 12درہم
اور
سیب 10درہم
اتنے میں ایک عورت بھی دکان میں داخل
جاری ہے👇
ہوئی اور کہا
مجھے ایک کیلو کیلے چاہئیں
کیا بھاو ہے؟
دکاندار نے کہا
کیلے 3 درہم
اور
سیب 2 درہم
عورت نے الحمد للّٰہ پڑھا
دکان میں پہلے سے موجود گاہک نے
کھا جانے والی غضبناک نظروں
سے دکاندار کو دیکھا
اِس سے پہلے کہ
کچھ اول فول کہتا
دکاندار نے گاہک کو
آنکھ مارتے ہوئے تھوڑا
جاری ہے👇
انتظار کرنے کو کہا
عورت خریداری کرکے
خوشی خوشی دکان سے نکلتے
ہوئے بڑبڑائی
اللّٰه تیرا شکر ہے
میرے بچے انہیں کھا کر بہت خوش ہونگے
عورت کے جانے کے بعد
دکاندار نے پہلے سے موجود گاہک کی
طرف متوجہ ہوتے ہوئے کہا
اللّٰه گواہ ہے
میں نے تجھے کوئی دھوکا دینے کی
کوشش نہیں کی
جاری ہے 👇
یہ عورت چار یتیم بچوں کی ماں ہے
کسی سے بھی
کسی قسم کی مدد لینے کو تیار نہیں ہے
میں نے کئی بار کوشش کی ہے
اور
ہر بار ناکامی ہوئی ہے
اب مجھے یہی طریقہ سوجھا ہے
کہ
جب کبھی آئے تو اُسے کم سے کم دام لگا
کر چیز دیدوں
میں چاہتا ہوں کہ
اُس کا بھرم قائم رہے
اور
اُسے لگے کہ
جاری ہے 👇
وہ کسی کی محتاج نہیں ہے
میں یہ تجارت اللّٰه کے ساتھ کرتا ہوں
اور
اُسی کی رضا و خوشنودی کا طالب ہوں
دکاندار کہنے لگا
یہ عورت ہفتے میں ایک بار آتی ہے
اللّٰه گواہ ہے
جس دن یہ آ جائے
اُس دن میری بِکری بڑھ جاتی ہے
اور
اللّٰه کے غیبی خزانے سے منافع دو چند ہوتا ہے۔
جاری ہے 👇
گاہک کی آنکھوں میں آنسو آ گئے
اُس نے بڑھ کر دکاندار کے سر پر بوسہ
دیتے ہوئے کہا
بخدا لوگوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے
میں جو لذت ملتی ہے
اُسے وہی جان سکتا ہے
جس نے آزمایا ہو۔
عربی سے مترجم
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh
نفس مطمئنہ
ایسا نفس جو نیکیاں کر کے مطمئن ہوتا ہے
جو گناہوں کو ترک کر کے مطمئن ہوتا ہے
جو اللّٰه کی نافرمانی
وقت کے ضیاع پر بےچین ہوتا ہے
جو رب کے ذکر سے مطمئن ہوتا ہے
جو رب کی خاطر خود کو تھکا کر
مطمئن ہوتا ہے
جو نیکی کے مواقع چھوٹ جانے پر
رب سے دور ہو جانے پر تڑپتا ہے
جاری ہے👇
جو اپنی ہر کوشش اپنے رب کے نام
اپنی ہر خواہش اسکی رضا پر
قربان کر کے جیتا ہے
جو ہر ازمائش
ہر دکھ
ہر پریشانی میں بھی مطمئن ہوتا ہے
ہر طرح کے حالات میں اپنے رب سے راضی ہوتا ہے
رب پر توکل کرتا ہے
اِس یقین میں جیتا ہے کہ
اُسکی زندگی کا ہر فیصلہ
اُس کے رب کی طرف سے ہے
جاری ہے 👇
جس کے ہر فیصلے میں خیر و حکمت ہے
جس رب نے اُسے محبت سے بنایا ہے
جو کبھی بندے پر ظلم نہیں کرتا
وہ ہر طرح کے حالات میں
اُسکے ساتھ ہے
وہی اللّٰهﷻ حالات کے بدلنے پر
بھی قادر ہے
تو میں اُسکی بھیجی گئی ہر آزمائش میں بھی راضی
ہر تکلیف
ہر دکھ میں راضی
مطمئن
جاری ہے 👇
یہ کیلی فورنیا ہے
Menlo par
میں واقع فیس بک کے ہیڈکوارٹر میں اچانک تھرتھلی مچی ہوئی ہے
واٹس ایپ کالز کے ڈیپارٹمنٹ نے
پاکستان سے ایک ایسی کال ٹریس کی
جو تین گھنٹے سے چل رہی ہے
مگر جس میں کوئی بول نہیں رہا صرف سانسوں کی آواز ہے
ہنگامی میٹنگ کال کر لی گئی ہے
جاری ہے 👇
اور
آئی ٹی
ٹیلی کمیونیکیشن
اور
سیکورٹی ماہرین سر جوڑ کر بیٹھ چکے ہیں
کسی کو کچھ سمجھ نھیں آرہا
کہ
اس خفیہ کال کو کیسے ان کوڈ کیا جائے
سی ائی اے
ایم آئی 5
موساد کے کال اور وائس ان کوڈنگ
کے ماہرین کو بھی بلا لیا گیا ہے
اور
وہ بھی سر توڑ کوشش کے باوجود
یہ راز کھولنے میں
جاری ہے👇
ناکام ہو رہے
کہ
آخر سانسوں کے ذریعے کس قسم کے کوڈ استعمال کر کے
پیغام رسانی کی جا رہی ہے
خبر فیس بک کے ہیڈکوارٹر سے
لیک ہو کر بھارت پہنچ چکی ہے
جہاں را کے ہیڈکوارٹر سے لے کر
سرحد پر موجود فوجوں تک میں
سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے
اور
بھارت کو یقین ہو چکا ہے کہ
جاری ہے 👇
میں دو سال کے بعد واپس اپنے وطن لوٹ رہا تھا
پچھلے دو سال سے میں پردیس ہسپتال میں کام کر رہا ہوں
اور
ہسپتال کی کافی مصفروفیت تھی
اور
میں بس آبائ وطن
واپس جانے کی تیاریاں کر رہا تھا
ابھی کچھ دیر پہلے ہی میں
گھر والوں کے لئے شاپنگ کر کے
کمرے میں آیا تھا
جاری ہے 👇
پچھلے دوسالوں میں ہسپتال کے علاوہ کچھ چھوٹے موٹے کام کر کے
میں نے کچھ پیسے آج کے دن کے لئے ہی
جوڑ رکھے تھے
کہ
جب اپنے آبائی وطن واپسی جاؤں گا
تو
گھر والوں کے لئے تحائف لیتا جاؤں گا
چھوٹے بھائی کو مہنگے موبائل رکھنے
کا بہت شوق تھا
سو اُس کے لئے ایک آئی فون لیا تھا
جاری ہے 👇
چھوٹی بہن بہت عرصے سے
ٹیبلیٹ کی فرمائش کر رہی تھی
اُس کے لئے ایک اچھا سا ٹیبلیٹ لیا
دوسری دو بہنوں کے لئے خوبصورت سی گھڑیاں اور کپڑوں کے کچھ جوڑے لئے
ابو کے لئے ایک سمارٹ فون اور چند قیمتی پرفیوم لئے
لیکن
جب امی کے لئے تحفہ لینے کی باری آئی تو میں سوچ میں پڑ گیا
کہ
جاری ہے 👇
بزرگ سنایا کرتے تھے کہ
ایک شخص سے اُس کی دولت کی وجہ سے
بہت سارے لوگ دوستی کا دم بھرنے لگے تو ایک دن اُس کے والد نے کہا
بیٹا
ہر دوست کہلانے والا شخص
دوست نہیں ہوا کرتا
بڑی جانچ پڑتال کے بعد کسی کو دوست سمجھنا چاہیئے
بیٹا بولا
آپ کیا جانیں دوستی کیا ہوتی ہے
جاری ہے 👇
باپ بولا انتظار کر
پھر باپ نے ایک دُنبہ ذبح کرکے
بوری میں بند کیا جس سے
خون ٹپک رہا تھا
اور بیٹے سے کہا
یہ اپنے دوستوں کے پاس لے جا
اور اُنہیں کہو
’’مجھ سے قتل ہوگیا ہے میری مدد کرو"
پھر دیکھو وہ کیا جواب دیتے ہیں
بیٹے نے بوری اٹھائی اور
رات کو ایک دوست کا دروازہ
جاری ہے 👇
جا کھٹکھٹایا
دوست نے پوچھا خیریت ہے؟
کہنےلگا
یار مجھ سے قتل ہوگیا ہے
نہ لاش ٹھکانے لگانے کی جگہ مل رہی ہے
نہ سر چھپانے کی
میری کچھ مدد کرو
دوست نے مدد کے بجائے ٹال دیا
کہ
تو جانے اور تیرا کام جانے
میں تیرے ساتھ کیوں پھنسوں
وہ دوسرے
تیسرے
چوتھے
الغرض سب دوستوں کے پاس گیا
جاری ہے👇
امام احمد بن حنبل
نہر پر وضو فرما رہے تھے
کہ
ان کا شاگرد بھی وضوکرنے آن پہنچا
لیکن فوراً ہی اٹھ کھڑا ہوا اور امام صاحب سے آگےجا کر بیٹھ گیا
پوچھنے پر کہا
کہ
دل میں خیال آیا کہ میری طرف سے
پانی بہہ کر آپ کی طرف آ رہا ہے
مجھے شرم آئی کہ استاد میرے مستعمل پانی سے وضو کرے
جاری ہے👇
اپنے سگے چچا حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے رسول اللّٰهﷺ نے پوچھا
کہ آپ بڑے ہیں یا میں؟
(عمر پوچھنا مقصود تھا)
کہا
یارسول اللّٰہﷺ بڑے تو آپ ہی ہیں البتہ عمر میری زیادہ ہے
مجدد الف ثانی رات کو سوتے ہوئے یہ احتیاط بھی کرتے
کہ پاؤں استاد کے گھر کی طرف نہ ہوں
جاری ہے 👇
اور بیت الخلا جاتے ہوئے یہ احتیاط کرتے
کہ
جس قلم سے لکھ رہا ہوں اس کی کوئی سیاہی ہاتھ پر لگی نہ رہ جائے
ادب کا یہ انداز اسلامی تہذیب کا طرہ امتیاز رہا ہے
اور یہ کوئی برصغیر کے ساتھ ہی خاص نہ تھا
بلکہ جہاں جہاں بھی اسلام گیا اس کی تعلیمات کے زیر اثر ایسی ہی تہذیب پیدا
جاری ہے👇