کیا ساڑھے پانچ ہزار سال پہلے فنا ہونے والی ایک قوم کو ایٹمی تابکاری کے ذریعے عذاب دیا گیا تھا___؟؟؟
تقریبا" ساڑھے پانچ ہزر سال پہلے کی بات ھے ۔ ایک بہت ہی زبردست قوم ہوا کرتی تھی ۔ وہ لوگ سائنسی ترقی اور ٹیکنالوجی کے لحاظ سے ترقیوں کی معراج پر تھی ۔👇🏻
وہ لوگ پہاڑوں کو اس خوبصورت طریقے سے تراش کر مضبوط ترین محلات اور تعمیرات کیا کرتے تھے کہ آج کی سائنس ان کی عقل دانش پر اش اش کر اٹھے ۔ وہ لوگ اس قدر زہین اور ماہرین تعمیرات تھے کہ اللہ کے مقابلے (نعوذ باللہ) میں جنت بنا دیا کرتے تھے ۔ وہ انتہائی طاقتور قدآور اور جینیئس تھے ۔👇🏻
اپنی انہی خصوصیات کی وجہ سے وہ اس دور کی سپر پاور کہلاتے تھے۔
اپنی ترقی تعمیرات اور خصوصیات کی وجہ سے سرکش ہوتے چلے گئے ۔ وہ خدائے وحدہ لاشریک کے وجود سے منکر ہوگئے تھے ۔ انبیاء ان کو ہدایت کی بات سمجھاتے تو وہ ان کا مذاق اڑاتے اذیتیں پہنچاتے ، اپنی بستیوں سے تشدد👇🏻
کرکے نکال دیا کرتے ۔
وہ خطہ بہت سر سبز وشاداب تھا۔ لیکن جب ان پر عذاب نازل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا تو ان کے ہاں بارشیں روک دی گئیں لیکن وہ پھر بھی باز نہ آئے ۔ ان کے ہاں بارشوں اور بادلوں نے اپنے رب کے حکم سے بالکل رخ پھیر لیا جس کی وجہ سے وہاں قحط سالی والی👇🏻
صورتحال پیدا ھوچلی تھی ۔ پھر ایک روز انتہائی عجیب و غریب واقعہ رونما ہوا۔
انہوں ایک روز آسمان پر اٹھنے والے ایک دھوئیں کے بادل کو دیکھا جو تیزی سے ان کی طرف بڑھ رہا تھا اس بادل کو دیکھ کر وہ بہت خوش ہوئے اور سمجھے کہ ان کی قحط سالی ختم ہوگئی ہے یہ بادل خوب برسے گا اور ایک بار👇🏻
پھر ان کے ہاں ہر طرف ہریالی اور سبزے کا دور دورہ ہو جائے گا۔ لیکن یہ بادل قہر برسانے والا تھا ۔ یہ وہ بادل نہیں تھا بلکہ اس بادل نے سوائے ان کے مضبوط مکانات محلات کے کچھ بھی نہیں چھوڑا تھا۔
قرآن پٌاک میں اس واقعہ کا ذکر کچھ اس طرح ملتا ھے ۔👇🏻
فَلَمَّا رَاَوْهُ عَارِضًا مُّسْتَقْبِلَ اَوْدِيَــتِهِمْ ۙ قَالُوْا ھٰذَا عَارِضٌ مُّمْطِرُنَا ۭ بَلْ هُوَ مَا اسْـتَعْــجَلْتُمْ بِهٖ ۭرِيْحٌ فِيْهَا عَذَابٌ اَلِيْمٌ 24؀ۙ👇🏻
تُدَمِّرُ كُلَّ شَيْءٍۢ بِاَمْرِ رَبِّهَا فَاَصْبَحُوْا لَا يُرٰٓى اِلَّا مَسٰكِنُهُمْ ۭ كَذٰلِكَ نَجْزِي الْقَوْمَ الْمُجْرِمِيْنَ 25؀
پھر جب انہوں نے اسے دیکھا کہ وہ ایک ابر ہے جو ان کے میدانوں کی طرف بڑھا چلا آ رہا ہے، کہنے لگے کہ یہ تو ابر ہے جو ہم پر برسے گا، 👇🏻
نہیں) بلکہ یہ وہی ہے جسے تم جلدی چاہتے تھے یعنی آندھی جس میں دردناک عذاب ہے۔ وہ اپنے رب کے حکم سے ہر ایک چیز کو برباد کر دے گی پس وہ صبح کو ایسے ہو گئے کہ سوائے ان کے گھروں کے کچھ نظر نہ آتا تھا، ہم اسی طرح مجرم لوگوں کو سزا دیا کرتے ہیں۔ 24/25 سورہ احقاف👇🏻
وہ ایک ایسی تندوتیز اور تابکاری اثرات والی ھوا تھی جس نے ہزاروں سال گزرنے کے بعد بھی اس خطہ زمین کو آباد نہیں ھونے دیا تھا۔ وہاں پر کسی نباتات اور ہریالی کو نہ تو چھوڑا تھا اور نہ ہی کسی کو سلامت رھنے دیا تھا۔ وہ ہوا جہاں جہاں سے گزرتی انسانوں کے👇🏻
جسموں سے گوشت کو اتار کر اسے صرف ہڈیوں کا پنجر رھنے دیتی (ایٹمی حملے کی طرح انسانوں کے جسموں کا گوشت پگھل کر بھاپ میں تبدیل ہوگیا۔ )۔۔ وہ ھوا ایسی بانجھ کر دینے والی تھی جیسے تابکاری کسی جگہ کی زمین کے اندر تک اثر کرکے اس کو بانجھ کر دیتی ھے کسی چیز کو پیدا نہیں ھونے دیتی ۔👇🏻
اللہ تعالی قرآن حکیم میں ارشاد فرماتا ہے ۔

وَفِيْ عَادٍ اِذْ اَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ الرِّيْحَ الْعَقِيْمَ 41؀ۚ
اور (تمہاریی لیے نشانی ہے) عاد میں ، جبکہ ہم نے ان پر ایک ایسی بے خیر ہوا (بانجھ ہوا)بھیج دی۔(41)👇🏻
مَا تَذَرُ مِنْ شَيْءٍ اَتَتْ عَلَيْهِ اِلَّا جَعَلَتْهُ كَالرَّمِيْمِ 42؀ۭ

وہ جس چیز پر سے گزرتی اسے بوسیدہ ہڈیوں کی طرح کئے بغیر نہ چھوڑتی ۔ الذاریات 41/42
اس تابکاری نما ھوا نے ان کے جسموں کو گوشت کے بغیر بوسیدہ ہڈیوں جیسا بنا دیا۔ سب کچھ مٹ گیا۔👇🏻
نہ نخلستان رھے نہ خوشنما باغات نہ سبزہ ۔ ھر طرف اڑتی ریت اور انسانی ڈھانچے رہ گئے ۔ یہ پورا خطہ خالی ہوگیا۔ آج بھی یہاں دور دور تک صرف ریت اڑتی نظر آتی ھے ۔ آج کے زمانے میں اس خطے کو ربع خالی کے نام سے ہی پکارا جاتا ھے ۔
چار ہزار سال گزر گئے ۔۔👇🏻
ایک روز اسی علاقے سے دنیا کے بہترین انسانوں کا ایک لشکر گزرا جس کی قیادت کائنات کے سب سے بہترین انسان کر رھے تھے۔ لشکر ایک طویل مسافت طے کرکے آ رھا تھا۔ اھل لشکر نے اس خطے میں کچھ کھنڈرات دیکھے تو وھاں کچھ دیر رک کر آرام کرنے اور کھانے پینے کا ارادہ کیا۔👇🏻
وہیں ایک کنواں بھی موجود تھا۔ اھل لشکر نے کنوئیں سے پانی لیا وھاں کچھ خشک لکڑیاں اکٹھی کی اور ان کو جلا کر روٹی اور سالن تیار کرنے لگے۔
جب دوجہاں کے سردارﷺ اور لشکر کے قائد کو اس بارے معلوم ھوا تو آپ ﷺ نے اپنے ساتھیوں کو حکم دیا کہ کنوئیں سے نکالا ھوا پانی ،👇🏻
پکائی ھوئی روٹیاں اور تیارشدہ سالن کو ضائع کر دو اور اس میں سے کچھ بھی نہ کھاؤ اور نہ ہی پیو ۔۔ جتنی جلدی ھوسکے یہاں سے آگے نکل جاؤ ورنہ تم سب پر بھی بلا آ سکتی ھے ۔ یہاں پر ایک قوم کو عذاب دیا گیا تھا۔ یہاں کی کسی چیز کو مت استعمال کرنا۔👇🏻
یہ کھانا جو ایک بڑے لشکر کے لئے تیار کیا گیا تھا۔ بہت بڑی مقدار میں تھا۔ لیکن آپ ﷺ کے حکم پر سارے کا سارا ضائع کر دیا گیا۔
یہ آپ ﷺ کا علم جو اللہ نے عطا کیا تھا کہ آپ ﷺ نے اس جگہ پر نہ نظر آنے والی وبا یا بلا کا پتہ لگا لیا تھا جو انسانوں کے لئے مہلک تھی ۔👇🏻
قران پاک میں اس ھوا کے لئے لفظ ریح العقیم استعمال کیا گیا ھے۔ ریح کا مطلب ھوا اور عقیم بانجھ عورت مرد یا زمین کو کہا جاتا ھے ۔
علماء ا کرام اس لفظ بانجھ ھوا کے معنی عرصہ دراز تک تلاش کرتے رھے لیکن ایسی بانجھ ھوا کے بارے میں نہ جان سکے جو اتنی ہلاکت خیز تھی کہ👇🏻
جسم سے گوشت پگھلا کر ھڈیوں کو بوسیدہ کر دے اور اس جگہ پر موجود ھر چیز کوایسا بانجھ کردے کہ وہاں ھزاروں سال بعد بھی کوئی چیز کچھ نہ پیدا کر سکے ۔ موجودہ دور میں جب ایٹمی تجربات اور ان کی نابکاری کے بارے جاننے کے بعد خیال اس طرف جاتا ھے اور قران پاک کی ان آیات کے مفہوم واضح ھونے👇🏻
لگے ۔ ایک ایسا بادل جو نہایت برق رفتاری سے بڑھتا ھے۔۔ اور پھر آناً فاناً تباہی مچا دیتا ھے۔۔ کسی کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیتا۔ پھر اس کے بعد ایک ایسی بانجھ ھوا جو سب کچھ ختم کرکے ہزاروں سال تک وہاں کچھ پیدا نہیں ھونے دیتی ۔۔👇🏻
اللہ پاک ھم سب کو ہدایت عطا فرمائے اور اپنے حبیب ﷺ کے صدقے کسی بھی ایسی پکڑ سے محفوظ رکھے آمین ثم آمین یا رب العالمین
منقول

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Hͥuͣmͫmera Rajpนt

Hͥuͣmͫmera Rajpนt Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @humiraj1

1 May
بشیر میمن ایک سچے آفیسر تھے ۔ انھوں نے ہمشیہ وفاداری نبھائی ۔۔
نواز دور میں ذوالفقار چیمہ بشیر میمن کو ڈی جی ایف آئی اے لگوانے کیلئے مریم نواز اور نواز شریف کے پاس لے کر گئے ۔ اس وقت ان سے وعدہ لیا گیا تھا کہ مسلم لیگ کے خلاف کوئی کیس نہیں چلے گا اور👇🏻
خاص کر نواز شریف کے اس وقت کے مشہور کیس اصغر خان کیس کو بشیر میمن بند کریں گے کیونکہ نواز شریف اس کیس میں بری طرح پھنس چکے تھے اور نااہلی کی تلوار لٹک رہی تھی۔
بشیر میمن نے وفاداری نبھائی ۔ انھوں نے اسد درانی کی شہادت کے باجود اس اہم کیس کو ناقابل اعتبار قرار دیا۔👇🏻
یہاں تک کہ خود سپریم کورٹ کو کہنا پڑا کہ ایف آئی اے اس کیس میں نواز شریف کو کیوں بچانا چاہتی ہے اور اس کیس سے کیوں ہاتھ کھینچ رہی ہے۔
جب پانامہ کیس آیا تو ایف آئی اے کے پاس تحقیقات آئیں۔ بشیر میمن نے عدالت کو کہا کہ انہیں نواز شریف اور دیگر کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا۔👇🏻
Read 11 tweets
30 Apr
قاضی عیسی کی 22 کروڑ کی فصل

کون کہتا ہے بلوچستان میں ذراعت نہیں ہوتی؟
فائز عیسی کی اہلیہ سرینا عیسی کے مطابق اس نے لندن میں 22 کروڑ مالیت کی تین جائدایں اپنی فصلیں بیچ کر خریدیں یعنی "ذراعت" کی کمائی سے۔

نہ بتانے پر تیار نہیں کہ "فصل" کون سی بیچی تھی👇🏻
اور پیسے کیسے لندن بھجیے؟ سرینا عیسی نے ججز سے سوال کیا کہ اگر کل آپ لوگوں سے سوال کیا گیا کہ دولت کہاں سے آئی تو کیا جواب دینگے؟
جس کے بعد سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا کہ قاضی عیسی اور ان کی بیگم سے ان کی دولت کے بارے میں کوئی سوال نہیں کیا جائیگا۔👇🏻
معاملے کا مختصر سال احوال پھر پیش خدمت ہے۔

تحقیقاتی اداروں نے فائز عیسی کی لندن میں خفیہ جائدداوں کا انکشاف کیا۔
صدر مملکت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے "منی ٹریل" مانگا۔ فائز عیسی نے جواب میں فرمایا کہ میرے خلاف سازش ہورہی ہے، میں نے پاکستان بنایا تھا👇🏻
Read 13 tweets
30 Apr
👈ازلی دشمن اک چالاک ملک ہے
👈نماز کی اجازت اور پولیس کا مسلمانوں سے معافی مانگنا سب دکھاوا ہے
👈اب چونکہ اقلیتوں پر ظلم کی وجہ سے ان پر فیٹف کی تلوار لٹک رہی ہے
👈دوسرا انہیں ڈر ہے کہ مسلمان بھی سکھوں اور آزاد ریاست کی خواہش مند تنظیموں کی طرح کھڑے ہو گئے👇🏻
تو اسے ٹوٹنے سے کوئی نہیں بچا سکتا
👈اگر اتنا ہی مسلمانوں کا ان کو احساس ہے تو اپنےمسلمانوں پر نافذ کیا گیا متنازعہ قانون ہٹائیں اور کشمیر سے کرفیو ختم کریں
👈اور کچھ ہمارے پاکستانی دانشور بھولی عوام بھی انکے جھانسے میں ہمدردیوں کو جگا رہے ہیں👇🏻
👈ہندو کافروں کو کون نہیں جانتا جب انکا مقصد پورا ہو گا تو یہی مسلمانوں کو کاٹنے کے لیئے تیار ہونگے ۔ انسانی ہمدردی کیساتھ انکا چہرہ واضع کرنا اور احساس دلوانا ہی بہتر ہے سوکھی ھمدردی کوئی اس دنیا میں نہیں کرتا مفاد جڑا ہوتا یا اپنی . خوشی مفاد
اکثر پہلے بھی کہہ چکی👇🏻
Read 4 tweets
29 Apr
پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے مشترکہ طور پر انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے گودھراکالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خور ی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے انتہائی مطلوب ملزم محمدفیضان عرف فرحان عرف فیضی عرف ماماکو گرفتار کر لیا۔ ملزم👇🏻
سیاسی جماعت کے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور راج الدین عرف بھولو قریشی کا سگا بھتیجا ہے جو2013میں پولیس مقابلے میں مارا جا چکا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ 2015 سے عابد عرف کلو اور بلاول عرف بلا کے بھتہ گینگ میں رہتے ہوئے👇🏻
نیوکراچی نمبر07کے دُکانداروں اور فروٹ ریڑھی والوں سے بھتہ لینے میں ملوث رہا ہے۔جولائی 2019میں ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گلستانِ جوہر،پہلوان گوٹھ میں بسم اللہ ہوٹل کے مالک سے 30لاکھ روپے بھتہ مانگابھتہ نہ دینے پر ملزم اور اس کے ساتھیوں نے ہوٹل پر فائرنگ کی جس کے نتیجے👇🏻
Read 5 tweets
29 Apr
(Short intro)
نام: حمیراراجپوت.
سکونت: بہاوپور / اسلام آباد
مذہب : اسلام
ذات: راجپوت جنجوعہ
رنگ: فئیر
محبت : اللہ والے محبت صرف شادی کے بعد کرتے فضول کے لانجھے الله بچائے (سمجھدار کے لئے اشارہ کافی)👇🏻
اعتبار : بہت جلد کر لیتی اور اسی لئے زیادہ تر دھوکہ ہی کھاتی
غُصہ: انتہائی شدید،
خواہش: والدین کی خدمت، شوہرسے محبت اور بچوں کے لئے ایک اچھا مستقبل/ سوشل ورکنگ

پسندیدہ خوراک: ساگ، بھنڈی، کریلے، اور جو بھی دیسی پیور گھر کی بنی سبزی مل جائے👇🏻
اخلاق: انتہائی کڑوا انتحائی شیریں حسب ذائقہ

جھوٹ: بچنے کی کوشش کرتا اللہ بچائے

سچ : ہر ممکن حد تک بولتا

گانے : بھی کبھی اچھی شاعری پر منحصر

پسندیدہ کھیل: کوئ بھی نہیں (بیڈمنٹن /کرکٹ)👇🏻
Read 5 tweets
29 Apr
اسلام آباد کا پرانا نام راج شاہی تھا
اسلام آباد میں 85 دیہات شامل تھے جو اسلام آباد کی تعمیر سے متاثر ہوئے۔ جن میں تقریباً 50 ہزار افراد آباد تھے۔
شکر پڑیاں بھی ان میں سے ایک گاؤں تھا یہاں دو سو سے زائد گھر تھے جو بالکل اس جگہ پر تھے جہاں آج لوک ورثہ موجود ہے۔👇🏻
لوک ورثہ کے پیچھے پہاڑی پر اس گاؤں کے آثار آج بھی جنگل میں بکھرے پڑے ہیں۔
85 دیہات کی 45 ہزار ایکٹر زمین جب سی ڈی اے نے حاصل کی تو متاثرین میں اس وقت 16 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے جبکہ انہیں ملتان، ساہیوال، وہاڑی، جھنگ اور سندھ کے گدو بیراج میں کاشت کے لیے 90 ہزار ایکڑ👇🏻
زمین بھی الاٹ کی گئی جس کے لیے 36 ہزار پرمٹ جاری کیے گئے۔
ان میں جو بڑے گاؤں تھے ان میں *کٹاریاں بھی شامل تھا
جو موجودہ شاہراہ ِ دستور اور وزارت خارجہ کی جگہ آباد تھا۔
شکر پڑیاں لوک ورثہ کی جگہ،
بیسٹ ویسٹرن ہوٹل کے عقب میں *سنبل کورک👇🏻
Read 6 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!