حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا :اللہ تعالٰی نے حضرت جبرئیل علیہ السلام کو حکم دیا کہ فلاں شہر کو شہر والوں سمیت الٹ دو
#IsraeliAttackonAlAqsa
حضرت جبرئیل علیہ السلام نے عرض کیا:اے میرے رب!اس شہر میں فلاں بندہ بھی ہے جس نے ایک لمحہ بھی آپ کی نافرمانی نہیں کی ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی نے حضرت جبرئیل علیہ السلام سے ارشاد فرمایا کہ تم اس شہر کو اس شخص سمیت الٹ دو
کیونکہ شہر والوں کو میری
نافرمانی کرتا ہوا دیکھ کر اس شخص کے چہرے کا رنگ ایک گھڑی کے لئے نہیں بدلا۔چہرے پر شکن تک نہیں آیا یعنی اس برائ کو ہوتے دیکھا اور ان لوگوں کو نہ ہاتھ سے روکا نہ زبان سے اور نہ ہی دل سے برا سمجھا اور جانا، بلکہ سب سے الگ تھلگ اپنی عبادت میں مصروف رہا
اور دعوت جیسے عمل اور نہی عن المنکر کا فریضہ انجام دینے سے غافل رہا) ( مشکوۃ المصابیح)
انسان کی دنیا اور آخرت میں نجات،کامیابی و کامرانی اور فلاح و سعادت صرف اس میں نہیں ہے کہ وہ صرف خود نیک صالح ، مطیع و فرمانبردار اور شریعت کا پابند رہے بلکہ اس پر لازم ہے کہ اپنی نجات کی 👇
فکر کے ساتھ اپنی اولاد اہل و عیال رشتہ دار اور عام طبقئہ انسانی کی نجات اور کامیابی کی فکر کرے ،اس کے لئے کوشاں ہو اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کو اپنی زندگی
کا حصہ اور مشن بنائے ۔
ارشاد خداوندی ہے:یا ایھا اللذین آمنوا قوا انفسکم واھلیکم نارا.
👇
اے ایمان والو!اپنے آپ کو اور اپنی اولاد کو آتش جہنم سے بچاو ۔
ایک سچا اور پکا مسلمان وہ ہے جو اپنی صلاح کے ساتھ دوسروں کی اصلاح کرے اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ انجام دیتا رہے ۔دعوت الی اللہ کے لوازم میں سے معروف کا حکم دینا اور برائ و منکر سے روکنا بھی ہے۔👇
اسی لئے مسلمان داعی کی ذمہ داری ہے کہ وہ نیکیوں کا حکم دے برائیوں سے روکے بلکہ برائ سے مقابلے کے لئے ڈٹ جائے لیکن حکمت اور مصلحت کو بھی نہ چھوڑے
اگر اس کے بس میں ہو اور برائ کے ازالے سے کوئ بڑا فتنہ کھڑا ہونے کا اندیشہ نہ ہو تو وہ اس برائ کو اپنے ہاتھ سے روکے اور 👇
ایسا نہ کرسکتا ہو تو زبان و بیان سے اسے روکے اور اگر یہ بھی نہیں کرسکتا تو باطل کو دل میں برا ضرور سمجھے اور اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی تیاری کرتا رہے ۔ یہی آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اس ارشاد گرامی کا مصداق ہے :
تم میں سے جو شخص برائ ہوتے دیکھے تو اپنے ہاتھ سے روک دے 👇
اگر ایسا نہ کر سکے تو زبان سے منع کرے اور اگر ایسا بھی نہ کر سکے تو دل میں برا سمجھے اور یہ ایمان کا کمزور ترین درجہ اور سطح ہے۔(مسلم شریف)
اللہ تعالیٰ پوری دنیا کے مسلمانوں کو برائی کے خلاف لڑنا کا حوصلہ دے.
دعاگو 🙏فلنتا راجہ

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with فلنتاراجہ

فلنتاراجہ Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @FilintaR123

8 May
معاشرے میں عدل و انصاف کی ضرورت سب سے زیادہ عدلیہ کے شعبے میں ہوتی ہے کیوں کہ یہی وہ جگہ ہے جہاں ہر جائز و ناجائز غلط و صحیح میں تمیز کی جاتی ہے اس لیے اسلام نے عدالتی شعبے کے لیے ایک مکمل ضابطہ پیش کیا۔👇
قرآن حکیم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے، مفہوم : ’’ اور جب لوگوں میں فیصلہ کرنے لگو تو انصاف سے فیصلہ کیا کرو، خدا تمہیں خوب نصیحت کرتا ہے، بے شک اﷲ سنتا اور دیکھتا ہے۔👇
سورہ النساء) اسی سورہ مبارکہ میں ایک اور مقام پر ارشاد ہوا، مفہوم: ’’تمہارے پروردگار کی قسم یہ لوگ جب تک اپنے تنازعات میں تمہیں اپنا منصف (قاضی) نہ بنالیں اور جو فیصلہ تم کرو اس سے اپنے دل میں تنگ نہ ہوں بل کہ اس کو خوشی سے قبول کرلیں تب تک مومن نہیں ہوں گے۔👇
Read 18 tweets
7 May
پرچہ برائے جج بھرتی 2021 کل آسامیاں 10
وقت :30 منٹ ٹوٹل سوال : 10 ٹوٹل مارکس :100
100 نمبر لینے والےکو 100 روپے کا ووؤچر بھی انعام میں دیا جائے گا
- سوالنامہ
مندرجہ ذیل خالی جگہ پر کریں -
1: دنیا میں سب سے ایماندر جج ________کے ہیں🕳️👇
2: دنیا میں سب سے زیادہ جلدی انصاف صرف ______سے ہی مل سکتا ہے ؟
3: زندگی کی گارنٹی مانگنے والے جج کا نام ________ تھا؟
4: اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے کو پچاس روپے کے اشٹام پر ملک سے باہر جانے کی ضمانت _______ نے دی تھی اور پچاس کا اشٹام _____نے اپنے ہاتھ سے لکھا تھا؟
🕳️👇
5:لاہور ہائیکورٹ کے ______ نے شہباز شریف کےضمانت کیس میں اختلافی فیصلہ لکھنے والے جج کا تبادلہ بہاول پور کر دیا تھا ؟
6: عبوری ضمانت کروانے کی اسپیشل سلاٹ لینےکے لیے آپ ________ کا دروازہ کھٹکھٹا سکتے ہیں ؟🕳️👇
Read 5 tweets
26 Apr
اقبال کے خلاف یہ الزام تھا کہ اس نے اپنی جان کو اپنے ہاتھوں ہلاک کرنے کی کوشش کی، گو وہ اس میں ناکام رہا۔ جب وہ عدالت میں پہلی مرتبہ پیش کیا گیا تو اس کا چہرہ ہلدی کی طرح زرد تھا۔ ایسا معلوم ہوتا تھا کہ موت سے مڈبھیڑ ہوتے وقت اس کی رگوں میں تمام خون 👈
#قانون_نہیں_اندھاقاضی
خشک ہو کر رہ گیا ہے جس کی وجہ سے اس کی تمام طاقت سلب ہوگئی ہے۔

اقبال کی عمر بیس بائیس برس کے قریب ہوگی مگر مرجھائے ہوئے چہرے پر کھنڈی ہوئی زردی نے اس کی عمر میں دس سال کااضافہ کر دیا تھا اور جب وہ اپنی کمر کے پیچھے ہاتھ رکھتا تو ایسا معلوم ہوتا کہ وہ واقعی بوڑھا ہے۔👈
سنا گیا ہے کہ جب شباب کے ایوان میں غربت داخل ہوتی ہے تو تازگی بھاگ جایا کرتی ہے۔ اس کے پھٹے پرانے اور میلے کچیلے کپڑوں سے یہ عیاں تھا کہ وہ غربت کا شکار ہے اور غالباً حد سے بڑھی ہوئی مفلسی ہی نے اسے اپنی پیاری جان کو ہلاک کرنے پر مجبور کیا تھا۔
اس کا قد کافی لمبا تھا 👈
Read 37 tweets
21 Apr
تم میرے پاس کھجور لائے ہو لیکن، اس سے گھٹلی نہیں نکالی.
یہ جملہ کس نے کہا تھا ؟
سیدنا عمر بن خطابؓ کی جستجو شدت اختیار کرگئی کہ بے شک ابوبکر صدیقؓ مدینے کے اطراف میں فجر کی نماز کے بعد جاتے تھےاور کچھ دیر کے لیے ایک گھر میں جاتے پھر اس گھر سے نکل جاتے۔
سیدنا عمرؓ سیدنا ابوبکر صدیقؓ کے بارے میں، جو وہ کرتے اسے جانتے تھےسوائے اس گھر کے راز کے۔
دن گزرتے رہے سیدنا ابوبکرؓ جب تک خلیفہ رہے وہ اس گھر (کے اہل) کی ملاقات کے لیے جاتے, اور سیدنا عمر اس راز سے نا واقف ہی رہے کہ وہ گھر کے اندر کیا کرنے جاتےہیں
ایک دن سیدنا عمر سیدنا ابوبکرؓ کے نکل جانے کے بعد اس گھر میں رکے رہے تاکہ وہ اپنی آنکھوں سے دیکھیں کہ اس کے اندر کیا ہے اور دیکھیں کہ ابوبکر ؓ نماز فجر کے بعد اس میں کیا کرتے ہیں۔

سیدنا عمر رضى الله عنه جب اس چھوٹی سے جھونپڑی میں آئے
Read 9 tweets
19 Apr
مسلمان کو گالی دینے اور اس سے لڑنے پر وعید
وعن ابن مسعود رضي الله عنه قال: قَالَ رَسُوْ لُ الله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :سِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ وَقِتَالُهُ كُفْرٌ [متفق علیه]
’’ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
مسلمان کو گالی دینا فسوق (نافرمانی) ہے اور اس سے لڑائی کرنا کفر ہے۔
‘‘تشریح:1مسلمان کو گالی دینا اللہ کے حکم کی نافرمانی ہے، مقابلے میں بھی گالی دینے سے پرہیز کرنا چاہیے، کیونکہ مقابلے میں بھی زیادتی سے بچنا مشکل ہے۔
2 اگر کوئی گالی دینے میں ابتدا کرے تو اس سے بدلا لینا جائز ہے،
اگرچہ بہتر صبر ہے۔
﴿وَلَمَنِ انْتَصَرَ بَعْدَ ظُلْمِهِ فَأُولَئِكَ مَا عَلَيْهِمْ مِنْ سَبِيلٍ﴾ [الشوری:41]
’’ جو شخص ظلم کیے جانے کے بعد بدلا لے لے تو لوگوں پر کوئی گرفت نہیں۔‘‘
﴿وَلَمَنْ صَبَرَ وَغَفَرَ …
Read 14 tweets
22 Mar
"والدہ حضور اور چھٹکی"

والدہ کو بڑے فخر اور چاو سے اپنا ناول ارسال کردیا کہ اماں پڑھ کر بتا دینا کہ کیسا لکھا ہے۔ اگلے دن والدہ نے روتے روتے فون گھمایا واہ بیٹا کیا کمال کی منظرنگاری کی ہے ، بہووں کو پاس بٹھا کر پشتو ترجمہ کرکے بتاتی رہتی ہوں تو سب رونے لگ جاتیں ہیں کہ، 👇
بھائی نے ہم پشتون خواتین کی کیا خوب نمائندگی کی ہے۔ واقعی بیٹا تم فخر ہو ہمارا۔

اگلے دن پھر فون پر اماں نے بتایا کہ بیٹا اب پڑوس کی آٹھ دس عورتیں بھی محفل میں شامل ہوگئیں ہیں۔ روزانہ ایک گھنٹہ پشتو ترجمہ کیساتھ پڑھ کر سنائی ہوں۔ سب کہہ رہیں ہیں عارف ہمارے گاوں کا فخر ہے۔
👇
تیسرے دن اماں نے بتایا کہ مدرسے کی کچھ بچیاں بھی آگئیں ہیں وہ آپ کے ناول کا ترجمہ ذوق و شوق سے سن رہی ہیں۔ کچھ بچیاں کہہ رہیں ہیں کہ ایسا لگتا ہے جیسے ہم خود روس میں ہیں۔ بیٹا اللہ آپ کو مزید کامیابیاں عطاء فرمائے۔ آمین۔ تم واقعی ہمارا فخر ہے 👇
Read 12 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(