ہم میں سے کچھ لوگ پیسے کی محبت میں اتنے اندھے ہو چکے ہیں کہ جائز و ناجائز کی کوئی تمیز باقی نہیں رہی
ایک تازہ مثال snack video app ہے۔ ہر وقت اس کی تشہیر کی جا رہی ہے اور اب تو یہ آفر آگئی ہے کے ایپ انسٹال کریں اور پیسے حاصل کریں اور اس امت کے نوجوان، بچے اور تقریباً۔۔۔
👇👇👇
ہر عمر کے افراد اسے ڈاؤنلوڈ کر رہے ہیں۔
بات یہیں ختم نہیں ہو جاتی بلکہ اس پر دوسروں کو invite کریں اور پیسے حاصل کریں اور جتنا ٹائم آپ بے حیائی کو دیکھیں گے آپ کے اکاؤنٹ میں پیسے آئیں گے
لوگوں کو گمراہ کرنے والوں کے بارے میں ایک مقام پر اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:۔۔۔
👇👇👇
اس لئے کہ قیامت کے دن اپنے پورے بوجھ اور کچھ ان لوگوں کے گناہوں کے بوجھ اُٹھائیں جنہیں اپنی جہالت سے گمراہ کر رہے ہیں۔ سن لو! یہ کیا ہی بُرا بوجھ اُٹھاتے ہیں(نحل:25)
اور حضرت ابوہریرہ رض سے روایت ہے، رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
جس شخص نے۔۔۔
👇👇👇
ہدایت کی دعوت دی اسے اس ہدایت کی پیروی کرنے والوں کے اجر کے برابر اجر ملے گا اور ان کے اجر میں کوئی کمی نہیں ہو گی اور جس شخص نے کسی گمراہی کی دعوت دی، اس پر اس کی پیروی کرنے والوں کے برابر گناہ ( کا بوجھ ) ہوگا اور ان کے گناہوں میں کوئی کمی نہیں ہو گی۔۔۔
👇👇👇
( مسلم ، کتاب العلم ، باب من سنّ سنّۃ حسنۃ او سیّئۃ۔۔۔ الخ ، ص1439 ، الحدیث: 16(2675))
ہم کہاں بھاگے جا رہے ہیں اندھا دھند؟
ایک لمحہ سوچیں تو سہی، اگر ہم نے ایک بندے کو انوائیٹ کیا اور اس نے آگے 10 کو ان 10 نے آگے 20 کو اور ایسے یہ سلسلہ چلتا رہا تو۔۔۔
👇👇👇
ہم اپنے کاندھوں پہ کن کن کے گنا ہوں کا بوجھ لاد کر لے جائیں گے اور کس کس کے بوجھ کے حصہ دار بنیں گے؟
خدارا 🙏😥 مت کریں یہ ظلم خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔
سورہ نور میں اللہ رب العزت کا فرمان ہے:
جو لوگ مسلمانوں میں بے حیائی پھیلانے کے آرزو مند رہتے ہیں۔۔۔
👇👇👇
ان کے لئے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہیں اللہ سب کچھ جانتا ہے اور تم کچھ بھی نہیں جانتے(19)
تو میرے آقا کے امتیوں خود بھی بچو اور دوسروں کو بھی بچاؤ۔ اس پیغام کو اتنا زیادہ پھیلائیں جتنا یہ ایپ اور اس طرح کی دوسری بے حیائی پھیلانے والی چیزیں پھیل رہی ہیں۔۔۔
👇👇👇
اللہ ہم سب کو نیک عمل کی توفیق عطا فرمائے اور ایسے نادیدہ بوجھ سے ہمیں بچا لے۔۔۔ آمین #پیرکامل #قلمکار
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh
کیا کفار نے نبی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا؟
نہیں۔
کیا کفار نے نبی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پڑھی؟
اکثریت نے نہیں۔
کیا کفار کی نبی صل اللہ وآلہ وسلم سے ذاتی دشمنی ہے؟
نہیں۔
پھر وہ خاکے کس کے اور کیوں بناتے ہیں؟
انہوں نے کس کو دیکھا ہے جس کی شبیہ وہ دیکھ کر۔۔۔
👇👇👇
نبی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاکے بناتے ہیں؟
دراصل وہ خاکے ہمارے ہوتے ہیں لیکن چونکہ ہم ڈھٹائی کے اس عروج پر ہیں جہاں ہمیں فرق نہیں پڑتا اور ہم کہہ دیتے ہیں کہ
"سانہو کی"
تو وہ ہمارے خاکوں کو نبی صل اللہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس پر فٹ کرکے ہمیں تکلیف دیتے ہیں۔
سمجھ آئی کہ۔۔۔
👇👇👇
اصل میں توہین رسالت کا جواز کون مہیا کرتا ہے؟
کون ہے آج نبی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات کو توہین کا نشانہ بنانے کی اصل بنیاد؟
ہم کہ جو نبی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اللہ کے احکامات کو درخو اعتنا نہیں جانتے۔
ہم کہ جو ہر ہر برائی میں طاق ہیں۔
ہم کہ جو۔۔۔
👇👇👇
قدرت اللہ شہاب کہتے ہیں کہ
ایک شخص ایک حکیم صاحب کے پاس آیا۔ اس کے پاس ایک ڈبہ تھا۔ اس نے ڈبہ کھول کر زیور نکالا اور کہا
"یہ خالص سونے کا زیور ہے ۔ اس کی قیمت دس ہزار سے کم نہیں۔ آپ اس کو رکھ کر پانچ ہزار مجھے دے دیجیئے۔ میں ایک ماہ میں روپے دے کر واپس لے جاؤں گا"
👇👇👇
حکیم صاحب نے کہا:
"میں اس قسم کا کام نہیں کرتا"
مگر آدمی نے اپنی مجبوری کچھ اس انداز سے پیش کی کہ حکیم صاحب کو ترس آگیا اور انھوں نے پیسے دے کر زیور لے لیا۔
اس کے زیور کو لوہے کی الماری میں رکھ دیا۔ مہینوں گزر گئے لیکن آدمی واپس نہ آیا۔
حکیم صاحب نے ایک آدمی کو۔۔۔
👇👇👇
زیور بیچنے بازار بھیجا لیکن سنار نے بتایا کہ زیور پیتل کا ہے۔ حکیم صاحب کو صدمہ ہوا۔ تاہم روپے کھونے کے بعد وہ اپنے آپ کو کھونا نہیں چاہتے تھے۔ انھوں نے اسکو بھلا دیا، صرف یہ کیا کہ زیور کو سونے کے خانے سے نکال کر پیتل کے خانے میں رکھ دیا۔
👇👇👇
واقعہ معراج اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے جو چشم زدن میں بظاہر رونما ہوا لیکن حقیقت میں اس میں کتنا وقت لگا یہ اللہ اور اس کے رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم بہتر جانتے ہیں
اللہ تعالیٰ نے اس واقعہ میں اپنے محبوب حضرت محمد صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کو۔۔۔
👇👇👇
اپنی قدرت کاملہ کا مشاہدہ کرایا
واقعہ معراج، اعلان نبوت کے دسویں سال اور مدینہ ہجرت سے ایک سال پہلے مکہ میں پیش آیا
ماہ رجب کی ستائیسویں رات ہے، اللہ تعالیٰ فرشتوں سے ارشاد فرماتا ہے:
اے فرشتو! آج کی رات میری تسبیح بیان مت کرو، میری حمدوثنا کرنا بند کردو۔۔۔
👇👇👇
آج کی رات میری اطاعت و بندگی چھوڑ دو اور آج کی رات جنت الفردوس کو لباس اور زیور سے آراستہ کرو۔ میری فرمانبرداری کا کلاہ اپنے سر پر باندھ لو۔
اے جبرائیل! میرا یہ پیغام میکائیل کو سنا دو کہ رزق کا پیمانہ ہاتھ سے علیحدہ کردے اسرافیل سے کہہ دو کہ وہ صور کو۔۔۔
👇👇👇
انتہائی افسوس سے اطلاع دی جاتی ھے کہ "خلوص" گم ہو گیا ہے۔ اس کی عمر کئی سو سال ہے۔ بڑھاپے کی وجہ سے کافی کمزور ہو گیا ہے۔
گھر میں موجود "خودغرضی" کے ساتھ ان بن ہو جانے پر ناراض ہو کر کہیں چلا گیا ہے۔
اُس کے بارے میں گمان ہے کہ انسانوں کے جنگل نے۔۔۔
👇👇👇
اسے نگل لیا ہے۔ اس کا چھوٹا لاڈلا بھائی "اخوت" اور بہن "حب الوطنی" سخت پریشان ہیں۔
اس کے دوست "محبت" اور "مہربانی" بھی اس کی تلاش میں نکلےہوۓ ہیں۔
اس کی عدم موجودگی میں اس کے دشمن "شرپسند" نے "تعصب" اور "ہوس" کے ساتھ مل کر تباہی مچا رکھی ہے۔
اس کی جڑواں بہن "شرافت" کا۔۔۔
👇👇👇
اس کے فراق کی وجہ سے انتقال ہو چکا ہے
"شرافت" کے غم میں "حیا" بھی چل بسی ہے
اس کا بڑا بھائی "انصاف" اس کی جدائی میں رو رو کر اندھا ہو چکا ہے
اس کے والد محترم "معاشرہ" کو سخت فکر لاحق ہے
اس کی والدہ 'انسانیت" شدید بیمار ہے۔ آخری بار اپنے جگرگوشہ "خلوص" کو دیکھنا چاہتی ہے۔۔۔
👇👇👇
کچھ عام سوالات جو اکثر ہمارے ذہنوں میں ابھرتے ہیں، ان کے جوابات قرآن و احادیث اور مختلف مکتبہ فکر کی کتابوں سے اخذ کرکے مرتب کئے گئے ہیں، امید ہے آپ لوگ سمجھ کر پڑھیں گے🙏
سوال: جنّت کہاں ہے؟
جواب: جنت ساتوں آسمانوں کے اوپر ساتوں آسمانوں سے جدا ہے، کیونکہ ساتوں آسمان۔۔۔
👇👇👇
قیامت کے وقت فنا اور ختم ہونے والے ہیں، جبکہ جنت کو فنا نہیں ہے، وہ ہمیشہ رہے گی، جنت کی چهت عرش رحمٰن ہے.
سوال: جہنم کہاں ہے؟
جواب: جہنم جنت کے بازو میں نہیں ہے. بلکہ جہنم ساتوں زمین کے نیچے ایسی جگہ ہے جسکا نام "سجین" ہے. جس زمین پر ہم رہتے ہیں یہ پہلی زمین ہے، اس۔۔۔
👇👇👇
کے علاوہ چھ زمینیں اور ہیں جو ہماری زمین کے نیچے ہماری زمین سے علیحدہ اور جدا ہیں.
سوال: سدرةالمنتهیٰ کیا ہے؟
جواب: سدرة عربی میں بیری/ بیری کے درخت کو کہتے ہیں، المنتہیٰ یعنی آخری حد، یہ بیری کا درخت وہ آخری مقام ہے جو مخلوقات کی حد ہے،اس سے آگے حضرت جبرائیلؑ بهی نہیں۔۔۔
👇👇👇