#تھریڈ

نور کیساتھ کیا ہوا۔

شوکت مقدم پاکستان نیوی کے سابق آفیسر ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد دو ملکوں جنوبی کوریا اور قزاقستان میں پاکستان کے سفیر رہے‘ ان کی دو صاحب زادیاں اورایک بیٹا ہے‘ دوسری بیٹی کا نام نور مقدم تھا‘نور 20 جولائی کی شام ہولناک طریقے سے قتل ہو
#JusticeForNoor
👇
گئی اور اس قتل نے پورے اسلام آباد کو ہلا کر رکھ دیا۔
لوگ پانچ دن سے دہشت زدہ ہیں ‘ نور کے ساتھ کیا ہوا؟ اس طرف آنے سے پہلے میں آپ سے ایک دوسری فیملی کا تعارف بھی کراؤں گا‘ پاکستان میں جعفربرادرز کے نام سے ایک بڑا بزنس گروپ ہے‘ یہ لوگ کھربوں روپے کے
👇
مختلف کاروبار کرتے ہیں۔
جعفربرادرز کے ایک بھائی عبدالقادر جعفر لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر بھی رہے ہیں‘ ان کے صاحب زادے ذاکر جعفر بھی ارب پتی ہیں‘ ذاکر جعفر کا بزنس برطانیہ اور امریکا تک پھیلا ہوا ہے‘ کراچی میں رہتے ہیں لیکن امراء کی طرح انھوں نے بھی اپنا ایک
👇
گھر اسلام آباد کے پوش ایریا ایف سیون فور میں بنا رکھا ہے اور فیملی کراچی اور اسلام آباد دونوں جگہوں پررہتی ہے‘ ذاکر جعفر کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے اور بیگم عصمت کا تعلق آدم جی فیملی سے ہے‘ ذاکر جعفر کے بڑے بیٹے کا نام ظاہر ذاکر جعفر ہے‘ یہ عرف
👇
عام میں ظاہر جعفر کہلاتا ہے۔
امریکا میں پیدا ہوا‘ نیوجرسی میں پڑھتا رہا ‘لندن میں بھی زیر تعلیم رہا اور یہ آج کل پاکستان میں رہتا تھا‘ دنیا میں پاگل پن کی نو وجوہات ہوتی ہیں‘ پہلی تین وجوہات دولت‘ دولت اور دولت ہے‘ ظاہر جعفر سونے کا چمچ لے کر پیدا ہوا لہٰذا اس میں
👇
وہ ساری خرابیاں موجود ہیں جو عموماً دولت مندوں میں ہوتی ہیں‘ تکبر‘ بدتمیزی‘ ظلم اور نشہ‘ میرے ایک دوست ایسے نوجوانوں کو پائلٹ کہتے ہیں‘کیوں؟
کیوں کہ یہ نوجوان اپنے والدین کی دولت اڑاتے ہیں لہٰذا یہ پائلٹ ہوتے ہیں‘ ظاہر جعفر بھی پائلٹ تھا‘ یہ بھی دن رات والدین کی
👇
دولت اڑاتا تھا‘ نور مقدم اور ظاہر جعفر دوست تھے‘ یہ ’’لیونگ ریلیشن شپ‘‘ میں تھے‘ ایک دوسرے کے ساتھ گھومتے پھرتے اور کھاتے پیتے رہتے تھے‘ خاندان بھی ایک دوسرے کو جانتے ہیں‘ 19 جولائی کو عید سے پہلے نور مقدم اچانک گھر سے غائب ہو گئی۔
والدین نے تلاش کیا‘ وہ نہ ملی‘ فون بھی بند
👇
آ رہا تھا‘ شوکت مقدم نے ذاکر جعفر سے رابطہ کیا‘ ذاکر جعفر نے جواب دیا‘ میں کراچی میں ہوں‘ میں نے پتا کیا لیکن نور ظاہر کے ساتھ نہیں ہے‘ والدین نے تشویش کے عالم میں ہر طرف فون کرنا شروع کر دیے‘ اس دوران نور کا فون آن ہوا اور اس نے والدہ کو بتایا‘ میں
👇
دوستوں کے ساتھ لاہور آئی ہوئی ہوں‘ کل پرسوں تک آ جاؤں گی‘ والدہ مطمئن ہو گئی‘ 20 جولائی کو کہانی کھلی‘ وہ لاہور نہیں تھی‘ وہ ظاہر جعفر کے ساتھ اس کے گھر میں تھی اور ذاکر جعفر نے شوکت مقدم (لڑکی کے والد) کے ساتھ جھوٹ بولا تھا‘ 20 جولائی چار بجے نور اور ظاہر کا جھگڑا ہوا
👇
اور ظاہر نے اسے مارنا شروع کر دیا۔
نور نے جان بچانے کے لیے روشن دان کھول کر پہلی منزل سے چھلانگ لگا دی‘ وہ گرل کے ساتھ بھی ٹکرائی اور فرش پر گرنے سے زخمی بھی ہو گئی‘ گھر پر اس وقت دو ملازم تھے‘ جمیل احمد اور محمد افتخار‘ ان میں سے ایک خانساماں تھا اور دوسرا چوکی دار‘
👇
یہ جوان لوگ ہیں‘ نور ان کے سامنے فرش پر گری اور گھسٹ کر گیٹ کی طرف بڑھنے لگی‘ وہ چوکی دار کی منتیں کر رہی تھی تم گیٹ کھول دو‘ ظاہر مجھے مار دے گا لیکن وہ پتھر بن کر کھڑا رہا‘ ظاہر جعفر تیزی سے سیڑھیوں سے نیچے آیا اور نور کو بالوں سے گھسیٹتے ہوئے دوبارہ اوپر لے گیا.
👇
وہ اس کا سر سیڑھیوں پر بھی مارتا رہا‘ یہ دن ساڑھے چار بجے کا واقعہ تھا‘ ملازمین نے فون کر کے ظاہر کے والد ذاکر جعفر کو بتادیا لیکن اس نے اگنور کر دیا‘ ظاہر نے اس کے بعد نور کو بالائی منزل پر ٹارچر کرنا شروع کر دیا‘ اس نے اس کے جسم میں چار جگہ چاقو مارا‘
👇
ایک بڑا زخم چھاتی پر بھی تھا‘ وہ اس کی منتیں کرتی رہی لیکن وہ اس کے جسم کو چاقو سے کاٹتا رہا‘ نور نے اپنے فون سے ویڈیو کالز کی کوشش بھی کی اور شور بھی کیا لیکن کوئی اس کی مدد کو نہ آیا‘ ظاہر نے اس دوران اپنے والد کو فون کر کے بتایا‘ نور میرے ساتھ شادی نہیں کر رہی‘
👇
میں اسے قتل کر رہا ہوں‘ والد نے اس بات کو بھی سیریس نہیں لیا‘ ملازمین نے اس دوران ایک بار پھر والد کو بتایا کمرے کے اندر سے چیخوں کی آوازیں آ رہی ہیں اور لوگ گھر کی طرف دیکھ رہے ہیں‘ والد نے چوکی دار سے کہا‘ تم فکر نہ کرو‘ میں ابھی تھراپی سینٹر والوں کو بھیجتا ہوں۔
👇
ہم اسٹوری کو یہاں روک کر تھراپی سینٹر کی طرف آتے ہیں‘ اسلام آباد کے ایف سیون سیکٹر میں دو بھائیوں دلیپ کمار اور وامق ریاض نے تھراپی سینٹر کے نام سے اعلیٰ طبقے کے بچوں کے لیے نفسیاتی ری ہیبلی ٹیشن سینٹر بنا رکھا ہے‘ یہ سینٹر پارٹیوں کے دوران امراء کے بچوں کو سنبھالتے ہیں‘
👇
ذاکر جعفر نے وامق ریاض کو فون کیا اوربڑے عام سے لہجے میں کہا ’’وامق میرے گھر میں کسی کو بھجوا دو وہاں ظاہر کسی لڑکی کے ساتھ Solicite کر رہا ہے‘ Solicite اعلیٰ طبقے کی انگریزی میں غیرقانونی‘ غیراخلاقی جنسی تعلق کو کہتے ہیں‘ والد کا لہجہ اتنا معمولی تھا کہ ڈاکٹر بھی
👇
حیران رہ گیا‘ بہرحال تھراپی سینٹر نے اپنی ٹیم بھجوا دی‘ اس دوران ظاہر اور نور کے دوست بھی ان کے گھر پہنچ گئے۔
وہ گیٹ پر کھڑے تھے اور ٹیلی فون پر ظاہر کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے‘ تھراپی سینٹر کی ٹیم نے ظاہر کو دروازہ کھولنے کا کہا‘ اس نے انکار کر دیا‘ ٹیم لیڈر امجد
👇
سیڑھی لگا کر اوپر گیا‘ اس نے کھڑکی توڑی اور اندر کی صورت حال دیکھ کر سکتے میں آگیا‘ پورے کمرے میں خون تھا جب کہ نور کا سر جسم سے الگ دور پڑا تھا‘ امجد نے ٹیم کو آواز دی‘ فوراً اوپر آ جاؤ لیکن ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ہی ظاہر نے امجد پر حملہ کر دیا‘
👇
گولی چلائی لیکن گولی پستول میں پھنس گئی‘ اس نے اس کے بعد امجد پر چاقو سے حملہ کر دیا‘ چاقو امجد کے جگر میں لگ گیا لیکن وہ بہرحال اس سے لڑتا رہا اور اس نے اسے گرا لیا‘ اس دوران ٹیم آ گئی اور اس نے ظاہر کو باندھ دیا‘ ہمسائے یہ افراتفری دیکھ رہے تھے‘ ایک ہمسائے نے
👇
پولیس بلا لی‘ پولیس بھی اندر داخل ہو کر سکتے میں آ گئی۔
پولیس نے ظاہر ذاکر جعفر کو گرفتار کر لیا ‘ شوکت مقدم کو بھی سانحے کی اطلاع دے دی گئی‘ ظاہر کا والد کراچی سے واپس آ گیا اور آ کر پولیس پر چڑھائی کر دی‘ اس کا بار بار کہنا تھا ’’آپ میرے بیٹے کو قاتل کہنے والے
👇
کون ہوتے ہیں‘ یہ فیصلہ عدالت نے کرنا ہے‘‘ پولیس نے اسے سمجھایا لیکن دولت میں اگر تکبر نہ ہو تو پھر دولت‘ دولت نہیں ہوتی‘ ذاکر جعفر نے وکلاء کی لائن بھی لگا دی اور ہر طرف سے دباؤ بھی ڈالنا شروع کر دیا لیکن میں یہاں پولیس کی تعریف کروں گا بالخصوص ڈی آئی جی افضال احمد کوثر
👇
قابل تعریف ہے۔
یہ شخص دباؤ میں نہیں آیا‘ اس نے تفتیش کرائی اور جب یہ ثابت ہو گیا اگر ظاہر جعفر کے والدین معاملے کو سیریس لے لیتے یا اپنے بیٹے کو سپورٹ نہ کرتے تو نور مقدم بچ سکتی تھی تو اس نے ذاکر جعفر اور ان کی بیگم عصمت آدم جی کو بھی گرفتار کر لیا
👇
اور ان دونوں ملازمین کو بھی پکڑ لیا جو اگر اس وقت ذرا سی کوشش کر لیتے‘ پولیس کو اطلاع کر دیتے یا کسی ہمسائے کو بلا لیتے تو بھی نور بچ سکتی تھی‘ ذاکر جعفر اور ان کی بیگم عصمت آدم جی نے گرفتاری سے بچنے کی ساری کوششیں کیں‘ ریمانڈ کے وقت بھی وکلاء کی لائن لگا دی لیکن
👇
بہرحال پولیس کی استقامت کی وجہ سے یہ کوشش ناکام ہو گئی اور اب قاتل ظاہر جعفر‘ اس کے والدین اور ملازمین سب حوالات میں ہیں‘ جعفر فیملی اب قاتل ظاہر جعفر کو بچانے کے لیے اسے نفسیاتی مریض اور نشئی ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
یہ لوگ جان بوجھ کر سوشل میڈیا پر ایسی
👇
خبریں پھیلا رہے ہیں ’’یہ امریکا میں بھی جیل میں رہا اور اسے لندن سے بھی وائلنس کی وجہ سے نکال دیا گیا تھا‘‘ وغیرہ وغیرہ‘یہ بھی پتا چلا ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی کو جب نور کے قتل کا علم ہو گیا تو انھوں نے تھراپی سینٹر کے ساتھ مل کر ظاہر جعفر کو نفسیاتی مجرم بنانے کی کوشش کی‘
پولیس کوبھی گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی تھی‘ پولیس گیٹ پھلانگ کر اندر گئی تھی‘ پولیس نے جب ظاہر کو گرفتار کیا تھا تووہ اس وقت بھی ہوش وحواس میں تھا اور یہ آج بھی مکمل سینسز میں ہے‘ آپ اس کی چالاکی دیکھیے‘ یہ پولیس کے ہر سوال پر ایک ہی جواب دیتا ہے
👇
’’میں امریکی شہری ہوں‘ مجھ پر پاکستانی قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا اور آپ مجھ سے میرے وکیل کے ذریعے سوال کریں‘‘ یہ پولیس کو بیان نہیں دے رہا‘ والدین نے بھی اس کے دماغی توازن کی خرابی کی رپورٹس بنوانا شروع کر دی ہیں۔

جاوید چودھری
کاپیڈ۔
#JusticeForNoormukadam
🤐

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with سقراط

سقراط Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Urta_teer

29 Jul
*یوم شہادت حضرت عثمان غنی رضہ اللّہ تعالیٰ عنہ 18 ذوالحج
ﮨﻢ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﺳﮯ ﻟﮍﻧﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﺎﮨﺘﯿﮯ ﺍﮔﺮ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﮐﮩﮯ ﺣﻀﺮﺕ ﺣﺴﯿﻦؓ ﮐﺎ ﭘﺎﻧﯽ 10 ﺩﻥ ﺑﻨﺪ ﺭﮨﺎ ﺗﺐ ﺑﮭﯽ ﭨﮭﯿﮏ ﺍﮔﺮ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﮐﮩﮯ ﺣﻀﺮﺕ ﺣﺴﯿﻦؓ ﮐﺎ ﭘﺎﻧﯽ 7
👇
ﺩﻥ ﺑﻨﺪ ﺭﮨﺎ ﺗﺐ ﺑﮭﯽ ﭨﮭﯿﮏ
ﻣﯿﺮﺍ ﻧﻈﺮﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺣﻀﺮﺕ ﺣﺴﯿﻦؓ ﮐﺎﭘﺎﻧﯽ ﺑﻨﺪ ﻧﺎﺑﮭﯽ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﻮ ﺗﺐ ﺑﮭﯽ ﻧﻮﺍﺳﮧ ﺭﺳﻮﻝؐ ﻣﻈﻠﻮﻡ ﮨﮯ
ﻟﯿﮑﻦ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﮐﻮ ﭼﮭﯿﮍﻧﮯ ﮐﯽ ﺑﺠﺎﺋﮯ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﮐﺎ
👇
ﻣﻄﺎﻟﻌﮧ ﮐﺮتی ﮨﻮﮞ ﺗﻮ ﻣﺠﮭﮯ ﻧﻈﺮ ﺁﺗﺎﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺳﻼﻡ ﮐﯽ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﻣﯿﮟ 10 ﻣﺤﺮﻡ ﮐﮧ ﻃﺮﻑ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺭﺳﺘﮧ ﻣﯿﮟ 18 ﺫﯼ ﺍﻟﺤﺞ ﮐﯽ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﭘﮍﮬﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﯽ ﺷﮭﺎﺩﺕ ﺩﮐﮭﺎﺋﯽ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﮯ ﺟس
👇
Read 27 tweets
28 Jul
یک عورت ایک دکان سے چوری کرتے ہوئے پکڑی گئی ۔ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ عدالت میں پیش ہوئی تو جج نے پوچھا
" خاتون آپ نے دکان سے کیا چرایا ؟"
عورت " جناب میں نے سٹرابیری کا ایک پیکٹ چرایا"
جج " اس پیکٹ میں کتنی سٹرابیری تھی؟"
عورت " اس میں 6 عدد سٹرابیری تھیں"
👇
جج " فی سٹرابیری کے حساب سے تمھیں 6 دن جیل رہنے کی سزا دی جاتی ہے"
" لیکن جج صاحب " اچانک عدالت کے ہال سے ایک آواز گونجی " اگر اجازت ہو تو فیصلہ لکھنے سے پہلے میری گذارش سن لیں"
جج نے اجازت دی تو وہ آدمی آگے کٹہرے میں آیا۔
جج " لیکن محترم آپ ہیں کون ؟"
👇
آدمی " جناب میں اس عورت کا شوہر ہوں "
جج " اوکے آپ کیا کہنا چاہتے ہیں؟"
آدمی " جناب ! اس عورت نے صرف سٹرابیری پیکٹ ہی نہیں۔
.
.
.
بلکہ ایک پیکٹ چنے بھی چرائے تھے😆

یہ سنتے ہی جج نے فیصلہ دیا کہ اس عورت کو فورا رہا کیا جائے کیونکہ اس کے خاوند نے
👇
Read 5 tweets
27 Jul
ایک میراثی کا بیٹا شہر میں پڑھ لکھ کر بڑا افسر بن گیا
عرصہ بعد اس نے ایک خط باپ کو بھیجا میراثی ان پڑھ تھا لہذا اس نے ڈاکیے سے خط پڑھنے کو کہا
ڈاکیے نے خط کھولا، اندر ایک خط اور ساتھ ایک سختی سے تہہ شدہ چھوٹا کاغذ تھا خط میں اپنا حال احوال لکھنےکے بعد اس نے باپ
👇
کو شہر بلایاتھا.جبکہ دوسرے کاغذ کےمتعلق لکھاتھا کہ اسے کسی چیز کی ضرورت ھے جوکہ اس سخت پیکنگ والے خط میں لکھی ھے لیکن یہ کاغذ بڑے میراثی کےعلاوہ کوئی نہ دیکھے۔
بڑے میراثی کی نظر بہت کمزور تھی اس لیے خط رازداری سے نہ پڑھا جاسکا
آفسر کے ابے نے اندازے سےگاؤں کی سوغاتیں
👇
اکٹھی کرناشروع کیں دیسی گھی، مکھن، مکئی کا آٹا، سرَوں کا تیل، سرسوں کا ساگ، بھٹے، غرض جو بھی اسکےذہںن میں آیا پوٹلی میں باندھ لیا لیکن تسلی نہ ھوئی
بالآخر مجبوراً ماسٹرجی کےپاس گیا
اور رازداری کےوعدے پر چٹھی پڑھنےکی درخواست کی
ماسٹرجی نےکاغذ کھولا کاغذ پر فقط ایک
👇
Read 6 tweets
27 Jul
ﺍﯾﮏ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﮯ ﺣﺎﻻﺕ ﺑﮩﺖ ﺧﺮﺍﺏ ﺗﮭﮯ۔ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﭽﺖ ﻧﮧ ﺗﮭﯽ۔ ﮐﺎﻓﯽ ﻣﺸﮑﻼﺕ ﻣﯿﮟ ﮔﺰﺍﺭہ ﮨﻮ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺍﯾﺴﮯ ﻣﯿﮟ ﺩﻣﺎﻍ ﻣﯿﮟ ﺁﯾﺎ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﺟِﻦ ﻗﺎﺑﻮ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺍس کو ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ
👇
ﮐﺮ کہ ﺩﻭﻟﺖ ﮐﻤﺎﺋﯽ ﺟﺎﺋﮯ؟
ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺑﺎ ﺟﯽ ﮐﺎ ﭘﺘﮧ ﻣﻼ ﺟﻮ ﻋﻤﻠﯿﺎﺕ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻣﺪﺩﮔﺎﺭ ﺛﺎﺑﺖ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﭼﺎﻟﯿﺲ ﺩﻥ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﻣﺠﺮﺏ ﻋﻤﻞ ﺑﺘﺎﯾﺎ۔
👇
ﻋﻤﻞ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺭﺍﺕ ﮐﻮ اس نے ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﮐﻤﺮﮮ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﺨﺎﺏ ﮐﯿﺎ۔ان ﺻﺎﺣﺐ نے بتایا کہ
ﺗﯿﻦ ﺩﻥ ﻋﻤﻞ ﭼﻠﺘﺎ ﺭﮨﺎ۔ ﻣﺠﮭﮯ ﮈﺭﺍﺅﻧﯽ ﺷﮑﻠﯿﮟ ﻧﻈﺮ ﺁﺗﯽ ﺗﮭﯿﮟ۔ ﭼﻮﺗﮭﯽ ﺭﺍﺕ ﮐﺎ ﻋﻤﻞ
👇
Read 12 tweets
5 Jun
وہ جرنیل جس نے اپنے کیریئر کے دوران ہر پروموشن پہلے لی اور درکار کورس بعد میں کیا۔جو پہلی بار بطور کیپٹن انٹیلی جنس سروس میں آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس مقام پر جا پہنچا کہ خود میجر تھا لیکن اس کی تخلیق کردہ انٹیلی جنس حکمت عملی سکول آف ملٹری انٹیلی جنس میں کرنل رینک
👇
کے آفیسرز کو پڑھائی جا رہی تھی۔
جس نے بطور بریگیڈئر برطانیہ کے "رائیل وار کالج" کا کورس یہ کہہ کر مسترد کیا "انگریز کون ہوتا ہے مجھے جنگ سکھانے والا۔ ملک کا دفاع اپنی مٹی کے فہم سے آتا ہے اور یہ فہم میرے پاس ہے"
👇
جس نے بطور ڈی جی ایم آئی جنرل ضیاء الحق سے کہا
"You are the men of status quo"
جس کی کمان میں ملتان سے پاکستان کے آرمڈ ڈویژن نے کشمیر کی جانب موو شروع کی تو بھارت کو اپنی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشق "براس ٹیک" منسوخ کرنی پڑی۔
جو پاکستان آرمی کی تاریخ کا سب سے کم
👇
Read 9 tweets
3 Jun
"ملالہ یوسفزئی کی اصل حقیقت"

ملالہ یوسف زئی اور اس کے باپ ضیا الدین کے حوالے سےبہت کچھ ایسا ہے جو آپ کو ضرور جاننا چاہئے ۔۔
ملالہ کی (نام نہاد) کتاب " I am Malala" دراصل کرسٹینا لیمب نامی جرنلسٹ نےلکھی جس کی اصل وجۂ شہرت پاکستان اور پاک فوج کی مخالفت ہے اور اس پر حکومت
پاکستان کی جانب سے پابندی ہے۔
صرف چند باتوں کی نشان دہی سے آپ بخوبی جان سکتے ہیں کہ ایک پندرہ یا سولہ برس کی بچی اتنا منظم اور مربوط فساد کا حامل پروپیگنڈہ ہر گز تیار نہیں کر سکتی اور نہ ہی اس کا اسلوب تحریر اتنا پختہ ہو سکتا ہے۔ اس کے پیچھے ایک تجربہ کار شرپسند اور
مفسد ذہن ہے اور باقاعدہ سوچی سمجھی سازش ۔جس پر خود ملالہ یقین رکھتی ہے۔ اس کتاب میں چند مثالیں ملاحظہ ہوں :

سلمان رشدی کی گستاخانہ کتاب " شیطانی آیات" کے بارے میں لکھتی ہے کہ " اس کے والد کے خیال میں وہ آزادی اظہار ہے"
اس کتاب میں قرآن مجید پر تنقید کی گئی
Read 19 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(